* یہ اپ گریڈ مزید کسی نوٹس کے موصول ہونے تک مؤخر کر دی گئی ہے۔ براہِ کرم تازہ ترین معلومات کے لیے اس اعلان سے رجوع کریں۔
ساتھی Binancians،
Binance -USDⓈ سے مارجن یافتہ Futures لیکویڈیٹی فراہم کنندہ کے پروگرام کو اپگریڈ کر رہا ہے، جہاں اہل صارفین اب تمام درجات کے مابین میکر کے کم ترین حجم کے حامل تقاضوں کے ساتھ پروگرام کے لیے کوالیفائی کر سکتے ہیں۔
میکر کے حجم کا نیا معیار مورخہ 03-04-2023 کو 00:00 (UTC) بجے سے مؤثر ہو گا، جبکہ میکر کی فیس کے ریبیٹس مورخہ 11-04-2023 کو 04:00 (UTC) بجے اپڈیٹ کیے جائیں گے۔
اپگریڈ کردہ USDⓢ- سے مارجن یافتہ Futures لیکویڈیٹی فراہم کنندہ کے پروگرام کے نمایاں پہلو:
- جائزے کے سسٹم سے نرخ اسکور کرنے کی اسٹریم کو ہٹا دیا گیا ہے۔
- ہر درجے کے لیے میکر کے حجم کے تقاضوں کو کم کر دیا گیا ہے۔
- اب صارفین دو معیارات میں سے ایک پر پورا اترتے ہوئے، پروگرام کے لیے کوالیفائی کر سکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے درج ذیل ٹیبل سے رجوع کریں۔
- USDⓈ-M Futures کا ہفتہ وار میکر کے حجم کا فیصد
- USDⓈ-M Futures کا ہفتہ وار میکر کے حجم کا فیصد (ماسوائے BTC اور ETH کے جوڑوں کے میکر کا حجم)
Binance کے USDⓈ- سے مارجن یافتہ Futures کی لیکویڈیٹی کا نیا فراہم کنندہ پروگرام مندرجہ ذیل کے مطابق ہے:
درجہ | USDⓈ-M Futures کا ہفتہ وار میکر کے حجم کا % | اور/یا | USDⓈ-M Futures کا ہفتہ وار میکر کے حجم کا % (ماسوائے اس کے جو BTC اور ETH کے جوڑوں ہر موجود ہے) | USDT-M کے جوڑوں پر میکر کی فیس | BUSD-M کے جوڑوں پر میکر کی فیس | USDⓈ-M Futures پر ٹیکر کی فیس |
1 | 0.05% | یا | 0.05% | -0.001% | -0.014% | |
2 | 0.10% | یا | 0.10% | -0.002% | -0.014% | |
3 | 0.30% | یا | 0.30% | -0.003% | -0.014% | |
4 | 0.80% | یا | 0.80% | -0.004% | -0.014% | |
5 | 2.00% | یا | 2.00% | -0.005% | -0.014% | |
باقاعدہ | <0.05% | اور | <0.05% | میکر کی معیاری فیس بمطابق صارف کا VIP درجہ | میکر کی معیاری فیس بمطابق صارف کا VIP درجہ |
شرکت کیسے کریں:
- ایسے صارفین جو Binance یا دیگر پلیٹ فارمز پر 30 دن کی مدت میں کم از کم 100,000,000 BUSD کے مساوی Futures ٹریڈنگ کے حجم یا کم از کم 20,000,000 BUSD کے مساوی اسپاٹ ٹریڈنگ کے حجم کے حامل ہوں گے، وہ اس پروگرام کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔ کامیاب درخواست گزار تین ہفتوں کی رعایتی مدت کے اہل ہوں گے، جہاں ان کو ہفتہ وار جائزوں سے استثنٰی ملنے کے ساتھ، درجہ 3 کے میکر کی فیس کے ریبیٹس بھی حاصل ہوں گے۔
- براہِ کرم mmprogram@binance.com پر اپنی ٹریڈنگ کے حجم کا ثبوت فراہم کریں یا درج بالا پروگرام کے لیے اپلائی کرنے کی خاطر اپنی سیلز یا کلیدی اکاؤنٹ کوریج کے مینیجر سے رابطہ کریں۔
اہلیت کے معیارات:
A: Binance پر USDⓈ-M Futures کے میکر کے کُل حجم پر USDⓈ-M Futures کے ہفتہ وار میکر کے حجم کے تناسب سے کوالیفائی کرنا:
- ہفتہ وار میکر کے حجم کا % = (USDⓈ-M Futures کے میکر کا ٹریڈنگ کا حجم / ہفتے میں Binance USDⓈ-M Futures کے میکر کا ٹریڈنگ کا حجم) * 100%
- ہر ہفتے کے اختتام پر، ہر شرکت کنندہ کے لیے ہفتہ وار میکر کے حجم کے % کا حساب لگایا جائے گا، اور ان اہل شرکاء کو میکر کی فیس کے ریبیٹس بطور انعام دیئے جائیں گے، جن کے میکر کے حجم کا % 0.05% کے برابر یا اس سے زائد ہو۔
B: Binance کے USDⓈ-M Futures کے میکر کے کُل حجم (ماسوائے BTC اور ETH کے جوڑے) پر USDⓈ-M Futures کے میکر کے ہفتہ وار حجم (ماسوائے BTC اور ETH کے جوڑے) کے تناسب سے کوالیفائی کرنا:
- ہفتہ وار میکر کے حجم کا % (ماسوائے BTC اور ETH کے جوڑوں کے) = ہفتے میں USDⓈ-M Futures کے میکر کی ٹریڈنگ کا حجم (ماسوائے BTC اور ETH کے جوڑوں کے) / ہفتے میں Binance USDⓈ-M Futures کے میکر کی ٹریڈنگ کا کُل حجم (ماسوائے BTC اور ETH کے جوڑوں کے) * 100%
- ہر ہفتے کے اختتام پر، ہر شرکت کنندہ کے لیے ہفتہ وار میکر کے حجم کے % کا حساب لگایا جائے گا، اور ان اہل شرکاء کو میکر کی فیس کے ریبیٹس بطور انعام دیئے جائیں گے، جن کے میکر کے حجم کا % (ماسوائے BTC اور ETH کے جوڑوں کے) 0.05% کے برابر یا اس سے زائد ہو۔
نوٹس:
- Binance آپ کی کارکردگی کی تفصیلات پر مبنی یومیہ اور ہفتہ وار رپورٹس فراہم کرے گا۔
- لیکویڈیٹی فراہم کنندگان کا جائزہ ہفتہ وار بنیادوں پر لیا جائے گا (سوموار کو 00:00 UTC بجے سے اتوار کو 23:59 UTC بجے تک)۔
- ٹریڈ پر عمل درآمد کرتے ہوئے فوری طور پر میکر کی فیس کی ریبیٹس ادا کیے جاتے ہیں۔ میکر کی فیس کے ریبیٹس حاصل کرنے کے لیے آپ کی اہلیت زیرِ جائزہ ہے اور تمام اہل جوڑوں پر گزشتہ ہفتے کی کارکردگی کی بنیاد پر ہفتے میں ایک مرتبہ ایڈجسٹ کیے جاتے ہیں۔
- فیس کے درجے میں کی جانے والی ایڈجسٹمنٹس خود کار طور پر ہر منگل کو 04:00 (UTC) بجے اپڈیٹ ہو جائیں گی۔
- مسلسل تین ہفتوں کے ہفتہ وار نتائج کے حامل نااہل شرکاء کو دو ہفتوں تک اطلاعی ای میلز موصول ہوں گی، اور اگر بہتریوں کا مشاہدہ نہ کیا گیا، تو اس صورت میں اکاؤنٹ کو پروگرام سے ہٹا دیا جائے گا۔ گزشتہ ٹرائل کی زائد المیعادگی سے ایک ماہ کے وقفے کے ساتھ نئی درخواستیں جمع کروائی جائیں گی۔
- نئے شرکاء تین ہفتوں کے لیے درجہ 3 کی میکر کی فیس کے ریبیٹس (USDT سے مارجن یافتہ جوڑوں کے لیے 0.003% اور BUSD سے مارجن یافتہ جوڑوں کے لیے 0.014%) سے استفادہ کریں گے۔ اس اپگریڈ سے پہلے کی فیس کی سیٹنگز کے عین مطابق ہے۔
- دوسرے ہفتے سے، اگر نئے شرکاء کی کارکردگی انہیں درجہ 3 سے بڑا درجہ حاصل کرنے کا اہل بناتی ہے، تو ایسے شرکاء بڑے درجے کی نسبت میکر کی فیس کے زائد ریبیٹس سے استفادہ کریں گے۔
- چوتھے ہفتے سے، محض ایسے شرکاء جو تین ہفتوں کی رعایتی مدت کے تیسرے ہفتے میں اعلٰی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، وہ مذکورہ بالا پروگرام کے اسٹرکچر کے مطابق میکر کی فیس کے ریبیٹس سے استفادہ کریں گے۔
- ایسے شرکاء جو تین ہفتوں سے زائد کے عرصے کے لیے پروگرام میں شامل ہوتے ہیں، گزشتہ ہفتے کی کارکردگی کی بنیاد پر ہر منگل کو 04:00 (UTC) بجے، ان کی فیس کی سیٹنگز اپڈیٹ کی جائیں گی۔
- اس پروگرام کا بنیادی مقصد لیکویڈیٹی اور Binance USDⓈ- سے مارجن یافتہ Futures مارکیٹ کی تفصیلی وضاحت فراہم کرنا ہے۔ ہم باقاعدگی سے اس پروگرام کے اثرات کا جائزہ لیتے ہیں۔ پروگرام کے تقاضوں کو نئے جوڑوں کے شامل ہونے اور مارکیٹ کے حالات کی تبدیلی کی صورت میں وقتاً فوقتاً ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ نئی تبدیلیوں کو ایک ہفتے کے نوٹس کے ساتھ شامل کیا جا سکتا ہے۔
- Binance اپنی ذاتی اور واحد صوابدید پر پروگرام سے متعلقہ ٹریڈنگ کے تمام حجم اور میٹرکس کا حساب کرتی ہے۔
- ذاتی ٹریڈز کو میکر کے حجم کے حساب میں شامل نہیں کیا جائے گا۔
- جہاں ترجمہ شدہ ورژن اور اصل انگلش ورژن کے درمیان کوئی تضاد پیدا ہوتا ہے، تو انگلش ورژن کو درست سمجھا جائے گا۔
آپ کی معاونت کے لیے شکریہ!
Binance ٹیم
2023-03-22
ہم سے رابطے میں رہیں۔
Telegram: https://t.me/binancepakistani
Twitter: https://twitter.com/binancepk
Facebook: https://www.facebook.com/binancepak
Instagram: https://www.instagram.com/binance_pakistan
نوٹ: یہ اعلان مورخہ 03-04-2023 کو اس امر کی وضاحت کرنے کے لیے اپڈیٹ کیا گیا تھا کہ اس اعلان میں شامل کردہ اپ گریڈ کا منصوبہ مزید نوٹس موصول ہونے تک مؤخر کر دیا جائے گا۔
Binance اپنی صوابدید پر کسی بھی وقت اور کسی بھی وجہ سے بغیر پیشگی اطلاع کے اس اعلان میں ترمیم یا اسے منسوخ کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
خطرے کا انتباہ: ڈیجیٹل اثاثے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے۔ آپ کی سرمایہ کاری کی رقم کو نفع اور نقصان دونوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور ہو سکتا ہے آپ کو وہ رقم واپس نہ ملے جس کی آپ نے سرمایہ کاری کی تھی۔ آپ اپنی سرمایہ کاری کے فیصلوں کے ذمہ دار خود ہیں اور Binance آپ کو ممکنہ طور پر ہونے والے نقصانات کے لیے جوابدہ نہیں ہے۔ بالخصوص، Futures ٹریڈںگ کے دوران مارکیٹ میں خطرے اور قیمت میں اتار چڑھاؤ کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ قیمت میں سنگین تبدیلی کی صورت میں آپ کے تمام مارجن بیلنس کا تصفیہ کیا جا سکتا ہے۔ ماضی کی کارکردگی مستقبل کی کارکردگی کے حوالے سے کوئی قابلِ اعتماد اشاریہ نہیں ہے۔ ٹریڈنگ سے پہلے، آپ کو اپنے مقاصد اور حالات، بشمول خطرات اور ممکنہ فوائد کی روشنی میں ٹرانزیکشن کی موزونیت کا خودمختارانہ طور پر جائزہ لے لینا چاہیئے۔ جہاں مناسب ہو، وہاں اپنے ذاتی مشاورت کاروں سے مشورہ کریں۔ ان معلومات کو مالیاتی یا سرمایہ کاری کے مشورے کے طور پر نہیں لیا جانا چاہیئے۔ خود کو محفوظ رکھنے کے طریقے کے بارے میں جاننے کے لیے، ہمارا ذمہ دارانہ ٹریڈنگ کا صفحہ ملاحظہ کریں۔ مزید معلومات کے لیے، ہماری استعمال کی شرائط اور خطرے کا انتباہ ملاحظہ کریں۔