کرپٹو خریدیں
ادا کریں بذریعہ
مارکیٹس
ٹریڈ کریں
ڈیریویٹوز
کمائیں
NFT
ادارہ جاتی
فیڈ

اعلان

ہوم
معاونت کا مرکز
اعلان
تازہ ترین Binance خبریں
Binance نے وابستگان کے پروگرام کے خیر مقدمی فوائد کو اپ گریڈ کیا ہے: ابھی 100 USDT مالیت کا خیر مقدمی انعام وصول کریں!

Binance نے وابستگان کے پروگرام کے خیر مقدمی فوائد کو اپ گریڈ کیا ہے: ابھی 100 USDT مالیت کا خیر مقدمی انعام وصول کریں!

2023-04-01 04:20
یہ ایک عمومی اعلان ہے۔ یہاں جن پراڈکٹس اور سروسز کا حوالہ دیا گیا ہے ہو سکتا ہے کہ وہ آپ کے علاقے میں دستیاب نہ ہوں۔
ساتھی Binancians،
Binance نہایت مسرت کے ساتھ اس بات کا اعلان کر رہا ہے کہ ہم نے Binance Affiliate پروگرام کے لیے خیر مقدمی فوائد کو اپ گریڈ کیا ہے۔
ہمارے وابستہ افراد کے لیے خیر مقدمی پیکج کے حصے کے طور پر، ایسے تمام نئے وابستگان جنہوں نے مورخہ 01-03-2023 کو 00:00 (UTC) بجے کے بعد Binance Affiliate پروگرام میں شمولیت اختیار کی ہے، وہ درج ذیل معیار کو پورا کرنے پر ٹوکن واؤچر کی مد میں فی کس 100 USDT حاصل کرنے کے اہل ہوں گے:
  • آپ کے Binance Affiliate پروگرام میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد 30 دنوں کے اندر کم از کم ایسے تین نئے ریفرلز کو دعوت دیں جو Binance سے رجسٹر ہوں اور اکاؤنٹ کی توثیق مکمل کریں۔
  • تمام ریفرلز حاصل کریں تاکہ آپ کے Binance Affiliate پروگرام میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد 30 دنوں کے اندر اسپاٹ، مارجن، Futures ٹریڈنگ کا حجم مجموعی طور پر کم از کم 5 BTC کے مساوی مالیت تک پہنچ سکےاسپاٹ۔
براہِ کرم نوٹ کریں: ایسے Binance وابستگان جو درج بالا معیار پر پورا اترتے ہیں، وہ Binance Affiliate پروگرام میں آپ کی شمولیت کے تین ماہ کے اندر اس فارم کو مکمل کرتے ہوئے اپنے انعام کا دعوٰی کر سکتے ہیں۔ بصورت دیگر خیر مقدمی انعام ضبط کر لیا جائے گا۔
شرائط و ضوابط:
  • محض ایسے صارفین جنہوں نے 01-03-2023 کو 00:00 (UTC) بجے کے بعد Binance Affiliate پروگرام میں شمولیت اختیار کی ہے، نئے خیر مقدمی انعام وصول کرنے کے اہل ہیں۔
  • ایسے افراد جو Binance وابستگان نہیں ہیں، وہ Binance Affiliate پروگرام میں درخواست دینے کے لیے اس لنک کے ذریعے آگے بڑھ سکتے ہیں۔ ایک مرتبہ ہماری ٹیم کی جانب سے درخواست کا جائزہ لیے جانے اور اس بات کی تصدیق کرنے کے بعد کہ آپ معیار پر پورا اترتے ہیں، آپ کی درخواست منظور کر لی جائے گی۔
  • ایسے اہل Binance وابستگان جنہوں نے اس فارم کو مکمل کر لیا ہو، اور اس بات کی جانچ بھی ہو گئی ہو کہ آیا وہ متعلقہ اہلیت کے تقاضا جات پر پورا اترتے ہیں، وہ انعامی تقسیم کے اگلے سلسلے میں ٹوکن واؤچر کی صورت میں اپنے 100 USDT کا خیر مقدمی انعام وصول کریں گے۔
  • صارفین کے فارم مکمل کرنے کے بعد اسی مہینے کی 15 (پندرہ) تاریخ کو انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ Binance وابستگان اکاؤنٹ > انعامی مرکز کے ذریعے اپنے واؤچر کے انعامات کو ریڈیم کرنے کے لیے لاگ ان کر سکتے ہیں۔
  • تمام تقسیم شدہ ٹوکن واؤچرز تقسیم کے بعد 30 دن کے اندر زائد المیعاد ہو جائیں گے۔ Binance کے اہل وابستگان کو زائد المیعاد ہونے کی تاریخ سے قبل اپنے واؤچر کے انعامات کا دعوٰی کرنا چاہیئے۔
  • اس صورت میں Binance صارف کی انعامی اہلیت کو نااہل قرار دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے اگر اکاؤنٹ کسی دھوکہ دہی پر مبنی رویے میں ملوث ہو (مثلاً، بڑی تعداد میں غیر قانونی طور پر رجسٹر شدہ اکاؤنٹس)۔
  • تشہیر میں شرکت کرتے ہوئے ہر ذیلی اکاؤنٹ کو خودمختار ریفرل اکاؤنٹ کی حیثیت سے نہیں دیکھا جائے گا۔
  • تمام Binance وابستگان Binance Affiliate پروگرام کے معیاری شرائط و ضوابط کے تابع ہیں۔ Binance اگر اس بات کا تعین کرتا ہے کہ کسی وابستہ فرد نے شرائط و ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے، تو اس وابستہ فرد کے کمیشن ریٹ کو 0% تک کم کرنے کے ساتھ، اس کی ممبرشپ اور اہلیت منسوخ کر دی جائے گی، اور وہ وابستہ فرد مزید خیرمقدمی انعام کا اہل نہیں رہے گا۔ Binance وابستگان کے اکاؤنٹس میں تقسیم شدہ تمام ریفرل کمیشنز کو واپس لینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
  • Binance بغیر کسی پیشگی اطلاع کے کسی بھی وقت اس سرگرمی کو روکنے اور/یا اپنی صوابدید پر انعامات کو تبدیل کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
  • Binance اگر اپنی حتمی اور مکمل صوابدید پر اس بات کا تعین کرتا ہے کہ Binance وابستگان نے کسی قسم کے قابل اطلاق شرائط و ضوابط کو توڑا ہے، تو وہ کسی بھی انعام (انعامات) کو منسوخ کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
  • جہاں ترجمہ شدہ ورژن اور اصل انگلش ورژن کے درمیان کوئی تضاد پیدا ہوتا ہے، تو انگلش ورژن کو درست سمجھا جائے گا۔
آپ کی معاونت کے لیے شکریہ!
Binance ٹیم
2023-04-01
ہم سے رابطے میں رہیں۔
Binance اپنی صوابدید پر کسی بھی وقت اور کسی بھی وجہ سے بغیر پیشگی اطلاع کے اس اعلان میں ترمیم یا اسے منسوخ کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
خطرے کا انتباہ: Binance کی پراڈکٹس اور سروسز مخصوص ممالک اور مخصوص صارفین کے لیے ممنوع ہیں۔ ممکن ہے کہ یہاں پر مذکورہ معلومات آپ کے خطے پر لاگو نہ ہوں اور نہ ہی یہ ان صارفین کے لیے ہوں، جن پر پابندیوں کا اطلاق ہوتا ہے۔ Binance کسی بھی وقت مطلع کیے بنا وقتاً فوقتاً پیش کردہ کسی بھی پراڈکٹس اور/یا سروسز تک رسائی حاصل کرنے یا اُن کے استعمال کے ضمن میں اضافی پابندیوں کو تبدیل، ترمیم یا نافذ کرنے کے حق کو محفوظ رکھتا ہے۔ Binance اس صورت میں ہونے والے کسی بھی قسم کے نقصانات کا جوابدہ نہیں ہے۔ مزید معلومات کے لیے، ہماری استعمال کی شرائط، Affiliate پروگرام کی شرائط و ضوابط اور خطرے کا انتباہ ملاحظہ کریں۔