کرپٹو خریدیں
ادا کریں بذریعہ
مارکیٹس
ٹریڈ کریں
ڈیریویٹوز
کمائیں
NFT
ادارہ جاتی
فیڈ
Cancel

اعلان

ہوم
معاونت کا مرکز
اعلان
تازہ ترین Binance خبریں
Binance لچک پذیر قرضے نے USDC، APE، OP اور مزید کو قابلِ قرض اثاثوں کے طور پر، اور USDC کو بطور ضمانتی اثاثہ شامل کیا ہے

Binance لچک پذیر قرضے نے USDC، APE، OP اور مزید کو قابلِ قرض اثاثوں کے طور پر، اور USDC کو بطور ضمانتی اثاثہ شامل کیا ہے

2023-03-23 17:47
یہ ایک عمومی اعلان ہے۔ یہاں جن پراڈکٹس اور سروسز کا حوالہ دیا گیا ہے ہو سکتا ہے کہ وہ آپ کے علاقے میں دستیاب نہ ہوں۔
ساتھی Binancians،
Binance لچک پذیر قرضے نے ALGO، APE، DYDX، EGLD، EOS، FET، GALA، ICP، MANA، NEAR، OP، PAXG، QNT، TUSD، TWT، UNI اور USDC کو بحیثیت نئے قابلِ قرض اثاثہ جات، اور USDC کو نئے ضمانتی اثاثے کی حیثیت سے شامل کیا ہے۔ تازہ ترین شرح سود اور قابلِ قرض اور ضمانتی اثاثہ جات کی مکمل فہرست کے لیے، براہِ کرم قرضے کے ڈیٹا سے رجوع کریں۔
Binance کا لچک پذیر قرضہ کیا ہوتا ہے؟
Binance کا لچک پذیر قرضہ ایک مخصوص کردہ، زائد ضمانتی، وقت کی قید سے آزاد قرضہ جاتی پراڈکٹ ہے۔
صارفین ہر ایک ضمانتی قرضے کے جوڑے پر مشتمل مخصوص کردہ قرضہ جاتی پوزیشنز حاصل کر سکتے ہیں، جیسا کہ ایک پوزیشن میں [BUSD collateral + ETH loan]، اور کسی دوسری میں [USDT collateral + BTC loan] کے طور پر۔ ہر ضمانتی قرضے کے جوڑے کی پوزیشن ایک منفرد قرض سے مالیت (LTV) کے تناسب، نیز مارجن کال اور تصفیے کی سطوحات کی حامل ہوتی ہے۔
قرضے کی ہر پوزیشن کا زائد ضمانت یافتہ ہونا لازم ہے، یعنی صارف کی جانب سے ضمانت کے طور پر رکھی گئی مالیت، صارفین کو پیشگی طور پر فراہم کردہ ڈیجیٹل اثاثہ جات کی مالیت کی نسبت زیادہ ہونی چاہیئے۔
چونکہ Binance کے لچک پذیر قرضہ جات وقت کی قید سے آزاد ہوتے ہیں، لہٰذا صارفین اپنی پوزیشنز کو لامحدود عرصے تک کے لیے کھلا رکھ سکتے ہیں، جب تک کہ یہ پراڈکٹ قرض لیے گئے اور ضمانتی ڈیجیٹل اثاثہ جات کی معاونت کرتی ہے، اور متعلقہ LTVs سے تجاوز نہیں کرتی۔
Binance کا لچک پذیر قرضہ صارفین کی آسان کمائی کی لچک پذیر پراڈکٹ کے اثاثہ جات کو بطور ضمانت استعمال کرتا ہے۔ یہ اثاثہ جات ضمانتی عمل کے دوران حقیقی وقت پر مبنی APR انعامات حاصل کرنے کا عمل جاری رکھتے ہیں۔ یہ عمل LTV کی ہموار نظم کاری اور سود کی لاگتوں میں کمی کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
[Get Started with Binance Flexible Loan today]
نوٹ:
  • مزید جاننے کے لیے Binance کے لچک پذیر قرضے یا آسان کمائی کی لچک پذیر پراڈکٹ کے متعلق اکثر پوچھے گئے سوالات ملاحظہ کریں۔
  • Binance کے لچک پذیر قرضے اور آسان کمائی کے لیے شرائط و ضوابط لاگو ہیں۔
  • جہاں ترجمہ شدہ ورژن اور اصل انگلش ورژن کے درمیان کوئی تضاد پیدا ہوتا ہے، تو انگلش ورژن کو درست سمجھا جائے گا۔
آپ کی معاونت کے لیے شکریہ!
Binance ٹیم
2023-03-23
ہم سے رابطے میں رہیں۔
Binance اپنی صوابدید پر کسی بھی وقت اور کسی بھی وجہ سے بغیر پیشگی اطلاع کے اس اعلان میں ترمیم یا اسے منسوخ کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
خطرے کا انتباہ: ڈیجیٹل اثاثوں کی قیمتیوں کے حوالے سے مارکیٹ میں خطرے اور قیمت میں اتار چڑھاؤ کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ آپ کی سرمایہ کاری کی مالیت میں نفع و نقصان دونوں ہو سکتے ہیں، اور ممکن ہے کہ آپ کو وہ رقم واپس نہ ملے جو آپ نے سرمایہ کاری میں لگائی تھی۔ اپنے سرمایہ کاری کے فیصلوں کے حوالے سے مکمل طور پر آپ خود ذمہ دار ہیں اور Binance آپ کو پیش آنے والے کسی بھی قسم کے نقصانات کے لیے ذمہ دار نہیں ہے۔ ماضی کی کارکردگی مستقبل کی کارکردگی کے حوالے سے کوئی قابلِ اعتماد اشاریہ نہیں ہے۔ کوئی بھی سرمایہ کاری کرنے سے پہلے آپ کو اپنے سرمایہ کاری کے تجربے، مالی صورتحال، سرمایہ کاری کے مقاصد، خطرے کو برداشت کرنے کی سطح پر غور و فکر کر لینا چاہیئے اور اس سلسلے میں کسی خود مختار مالیاتی مشیر سے مشورہ کر لینا چاہیئے۔ اس مواد کو مالیاتی مشورے کے طور پر نہیں لیا جانا چاہیئے۔ مزید معلومات کے لیے، ہماری استعمال کی شرائط اور خطرے کا انتباہ ملاحظہ کریں۔