ساتھی Binancians،
Binance اختراعی زون کی فہرست میں Radiant Capital (RDNT) کو شامل کرے گا اور 30-03-2023 کو 07:30 (UTC) بجے اسپاٹ ٹریڈنگ کے ان جوڑوں کے لیے ٹریڈنگ کو کھول دے گا:
- اسپاٹ ٹریڈنگ کے نئے جوڑے: RDNT/BTC، RDNT/USDT، RDNT/TUSD
- صارفین اب ٹریڈنگ کی تیاری کے سلسلے میں RDNT ڈپازٹ کرنے کا آغاز کر سکتے ہیں
- RDNT کے لیے رقم نکلوانے کی سرگرمیاں 31-03-2023 کو 07:30 (UTC) بجے کھول دی جائیں گی
- RDNT کی فہرست سازی کی فیس: 0 BNB
- صارفین مزید نوٹس موصول ہونے تک RDNT/TUSD کے ٹریڈنگ کے جوڑوں پر صفر میکر فیس سے استفادہ کریں گے
نوٹ: رقم کو نکلوانے کے عوامل کھلنے کا وقت صارفین کے حوالے کے لیے ایک تخمینہ شدہ وقت ہے۔ صارفین رقم نکلوانے کے صفحے پر رقم نکلوانے کی سرگرمی کا اصل اسٹیٹس دیکھ سکتے ہیں۔
مزید یہ کہ، Binance مخصوص کردہ مارجن پر اس نئے مارجن جوڑے کے ساتھ RDNT کو ایک نئے قابلِ قرض اثاثے کی حیثیت سے شامل کرے گا، جس کا آغاز 30-03-2023 کو 07:30 (UTC) بجے کے بعد 48 گھنٹوں کے اندر ہو گا:
- مخصوص کردہ مارجن کے نئے جوڑے: RDNT/USDT
مارجن کے تازرہ ترین اثاثہ جات کی فہرست اور مخصوص حدود اور ریٹس کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے براہ کرم مارجن کے ڈیٹا سے رجوع کریں۔
Radiant Capital (RDNT) سے کیا مراد ہے؟
Radiant Capital ایک غیر مرکزی اومنی چین مَنی مارکیٹ کا پروٹوکول ہے۔ صارفین بڑی چینز میں سے ایک پر اپنی ضمانت اسٹیک کر سکتے ہیں اور کسی دوسری چین سے ادھار لے سکتے ہیں۔ RDNT لیکویڈیٹی مائننگ اور گورننس کے لیے سہولتی ٹوکن ہے۔
یاددہانی:
اختراعی زون، ٹریڈنگ کے لیے وقف ایک زون ہے جہاں ٹریڈرز ایسے نئے، اختراعی ٹوکنز کی ٹریڈ کے قابل ہوتے ہیں جن میں اتار چڑھاؤ کا امکان زیادہ ہوتا ہے اور دیگر ٹوکنز کے مقابلے میں زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔
اختراعی زون میں ٹریڈ کے قابل ہونے سے قبل، تمام صارفین سے تقاضا کیا جاتا ہے کہ وہ اختراعی زون کے ٹریڈنگ کے صفحے کے ویب ورژن پر جائیں اور Binance کے استعمال کی شرائط ملاحظہ کریں اور ابتدائی اعلامیے کے حصے کے طور پر ایک سوالنامہ مکمل کریں۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ اختراعی زون میں موجود ٹریڈنگ کے جوڑوں پر ٹریڈنگ کی پابندیاں عائد نہیں کی جائیں گی۔
RDNT قدرے نیا ٹوکن ہے جس کو معمول سے زیادہ خطرہ لاحق ہو سکتا ہے، اور اسی لیے اس کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا امکان زیادہ ہو گا۔ براہِ کرم اس امر کو یقینی بنائیں کہ آپ نے خطرے کی نظم کاری کا معقول انتظام کر لیا ہے، RDNT کے بنیادی اصولوں پر ذاتی تحقیق کر چکے ہیں، اور ٹوکن کو ٹریڈ کرنے کا فیصلہ لینے سے قبل پراجیکٹ کو پوری طرح سے سمجھ چکے ہوں۔
تفصیلات:
- Radiant Capital ویب سائٹ
- RDNT ٹوکن کے معاہداتی ایڈریسز - Arbitrum، BNB چین
- فیس
- اصول
آپ کی معاونت کے لیے شکریہ!
Binance ٹیم
2023-03-31
ہم سے رابطے میں رہیں۔
Telegram: https://t.me/binancepakistani
Twitter: https://twitter.com/binancepk
Facebook: https://www.facebook.com/binancepak
Instagram: https://www.instagram.com/binance_pakistan
نوٹ: یہ اعلان آخری مرتبہ مورخہ 31-03-2023 کو BNB چین کے لیے RDNT ٹوکن کا معاہداتی ایڈریس شامل کرنے کی خاطر اپڈیٹ کیا گیا تھا۔
Binance اپنی صوابدید پر کسی بھی وقت اور کسی بھی وجہ سے بغیر پیشگی اطلاع کے اس اعلان میں ترمیم یا اسے منسوخ کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
خطرے کا انتباہ: ڈیجیٹل اثاثوں کی قیمتیوں کے حوالے سے مارکیٹ میں خطرے اور قیمت میں اتار چڑھاؤ کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ آپ کی سرمایہ کاری کی مالیت میں نفع و نقصان دونوں ہو سکتے ہیں، اور ممکن ہے کہ آپ کو وہ رقم واپس نہ ملے جو آپ نے سرمایہ کاری میں لگائی تھی۔ اپنے سرمایہ کاری کے فیصلوں کے حوالے سے مکمل طور پر آپ خود ذمہ دار ہیں اور Binance آپ کو پیش آنے والے کسی بھی قسم کے نقصانات کے لیے ذمہ دار نہیں ہے۔ ماضی کی کارکردگی مستقبل کی کارکردگی کے حوالے سے کوئی قابلِ اعتماد اشاریہ نہیں ہے۔ کوئی بھی سرمایہ کاری کرنے سے پہلے آپ کو اپنے سرمایہ کاری کے تجربے، مالی صورتحال، سرمایہ کاری کے مقاصد، خطرے کو برداشت کرنے کی سطح پر غور و فکر کر لینا چاہیئے اور اس سلسلے میں کسی خود مختار مالیاتی مشیر سے مشورہ کر لینا چاہیئے۔ اس مواد کو مالیاتی مشورے کے طور پر نہیں لیا جانا چاہیئے۔ مزید معلومات کے لیے، ہماری استعمال کی شرائط اور خطرے کا انتباہ ملاحظہ کریں۔