کرپٹو خریدیں
ادا کریں بذریعہ
مارکیٹس
NFT
فیڈ
ڈاؤن لوڈز
English
USD

ہم آپ کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟
کرپٹو کرنسی کی نئی فہرست
تازہ ترین Binance خبریں
تازہ ترین سرگرمیاں
نئی فیاٹ فہرست سازیاں
فہرست کو حزف کیا جا رہا ہے۔
والیٹ کی مرمت کی تازہ ترین صورتِ حال
API اپڈیٹس
کرپٹو ایئر ڈراپ

Binance اختراعی زون کی فہرست میں GMX (GMX) کو شامل کرے گا

2022-10-05 18:52
ساتھی Binancians،
Binance اختراعی زون کی فہرست میں GMX (GMX) کو شامل کرے گا اور 05-10-2022 کو 10:00 (UTC) بجے GMX/BTC, GMX/BUSD اور GMX/USDT ٹریڈنگ کے جوڑوں کے لیے ٹریڈنگ کھول دے گا۔
  • صارفین اب ٹریڈنگ کی تیاری کے سلسلے میں GMX کو ڈپازٹ کرنا شروع کر سکتے ہیں
  • GMX کے لیے رقم کو نکلوانے کے عوامل 06-10-2022 کو 10:00 (UTC) بجے کھلیں گے
نوٹ: رقم کو نکلوانے کے عوامل کھلنے کا وقت صارفین کے حوالے کے لیے ایک تخمینہ شدہ وقت ہے۔ صارفین رقم نکلوانے کے صفحے پر رقم نکلوانے کی سرگرمی کا اصل اسٹیٹس دیکھ سکتے ہیں۔
GMX کی فہرست سازی کی فیس: 0 BNB۔
GMX (GMX) کیا ہے؟
GMX ایک غیر مرکزی اسپاٹ اور دائمی ایکسچینج ہے، جو کہ سواپ کی کم تر فیس، صفر فیس امپیکٹ کے ساتھ ٹریڈز کی معاونت کرتا ہے۔ GMX مقامی سہولتی اور گورننس ٹوکن ہے۔
یاددہانی:
اختراعی زون، ٹریڈنگ کے لیے وقف ایک زون ہے جہاں ٹریڈرز ایسے نئے، اختراعی ٹوکنز کی ٹریڈ کے قابل ہوتے ہیں جن میں اتار چڑھاؤ کا امکان زیادہ ہوتا ہے اور دیگر ٹوکنز کے مقابلے میں زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔
اختراعی زون میں ٹریڈ کے قابل ہونے سے قبل، تمام صارفین سے تقاضا کیا جاتا ہے کہ وہ اختراعی زون کے ٹریڈنگ کے صفحے کے ویب ورژن پر جائیں اور Binance کے استعمال کی شرائط ملاحظہ کریں اور ابتدائی اعلامیے کے حصے کے طور پر ایک سوالنامہ مکمل کریں۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ اختراعی زون میں موجود ٹریڈنگ کے جوڑوں پر ٹریڈنگ کی پابندیاں عائد نہیں کی جائیں گی۔
GMX ایک نسبتاً نیا ٹوکن ہے جو معمول سے زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، اور اسی لیے اس کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا امکان زیادہ ہو گا۔ براہ کرم اس امر کو یقینی بنائیں کہ آپ خطرے کی نظم کاری کا معقول انتظام کریں، GMX کے بنیادی اصولوں پر تحقیق کر چکے ہوں، اور ٹوکن کو ٹریڈ کرنے کا فیصلہ لینے سے قبل پراجیکٹ کو پوری طرح سے سمجھ چکے ہوں۔
تفصیلات:
آپ کی معاونت کے لیے شکریہ!
Binance ٹیم
2022-10-05
ہم سے رابطے میں رہیں۔
نوٹ: یہ اعلان آخری مرتبہ GMX کے لیے رقم نکلوانے کی سرگرمیوں کو 05-10-2022 کو 10:00 (UTC) بجے سے 06-10-2022 کو 10:00 (UTC) بجے پر موخر کرنے کے لیے اپڈیٹ کیا گیا تھا۔
Binance اپنی صوابدید پر کسی بھی وقت اور کسی بھی وجہ سے بغیر پیشگی اطلاع کے اس اعلان میں ترمیم یا تبدیلی یا اسے منسوخ کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
خطرے کا انتباہ: ڈیجیٹل اثاثوں کی قیمتیوں کے حوالے سے مارکیٹ میں خطرے اور قیمت میں اتار چڑھاؤ کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ آپ کی سرمایہ کاری کی مالیت میں نفع و نقصان دونوں ہو سکتے ہیں، اور ممکن ہے کہ آپ کو وہ رقم واپس نہ ملے جو آپ نے سرمایہ کاری میں لگائی تھی۔ اپنے سرمایہ کاری کے فیصلوں کے حوالے سے مکمل طور پر آپ خود ذمہ دار ہیں اور Binance آپ کو پیش آنے والے کسی بھی قسم کے نقصانات کے لیے ذمہ دار نہیں ہے۔ ماضی کی کارکردگی مستقبل کی کارکردگی کے حوالے سے کوئی قابلِ اعتماد اشاریہ نہیں ہے۔ آپ وک چاہیئے کہ صرف انہی پراڈکٹس میں سرمایہ کاری کریں جن سے آپ واقف ہیں اور جن سے وابستہ خطرات کو آپ سمجھتے ہیں۔ کوئی بھی سرمایہ کاری کرنے سے پہلے آپ کو اپنے سرمایہ کاری کے تجربے، مالی صورتحال، سرمایہ کاری کے مقاصد، خطرے کو برداشت کرنے کی سطح پر غور و فکر کر لینا چاہیئے اور اس سلسلے میں کسی خود مختار مالیاتی مشیر سے مشورہ کر لینا چاہیئے۔ اس مواد کو مالیاتی مشورے کے طور پر نہیں لیا جانا چاہیئے۔ مزید معلومات کے لیے ہماری استعمال کی شرائط اور خطرے کا انتباہ ملاحظہ کریں۔