کرپٹو خریدیں
ادا کریں بذریعہ
مارکیٹس
NFT
New
ڈاؤن لوڈز
English
USD

اعلان
تازہ ترین سرگرمیاں

ہم آپ کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟
کرپٹو کرنسی کی نئی فہرست
تازہ ترین Binance خبریں
تازہ ترین سرگرمیاں
نئی فیاٹ فہرست سازیاں
فہرست کو حزف کیا جا رہا ہے۔
والیٹ کی مرمت کی تازہ ترین صورتِ حال
API اپڈیٹس
کرپٹو ایئر ڈراپ

اختراعی تخلیق کاران کو دعوت دی جاتی ہے: NFT کلیکشن تخلیق کریں اور خصوصی انعامات جیتیں!

2022-07-03 15:43
ساتھی Binancians،
Binance NFT مارکیٹ پلیس کے منٹنگ فیچر برائے توثیق شدہ صارفین کے لانچ ہونے کی خوشی میں، Binance NFT 2022-07-04 کو 00:00 (UTC) بجے سے لے کر 31-07-2022 کو 23:59 (UTC) بجے تک جدت پسند تخلیق کاران کی سرگرمی شروع کر رہی ہے۔
اختراعی تخلیق کاران کی سرگرمی کے بارے میں
Binance NFT تمام موجدین، آرٹسٹس اور تخلیق کاران کو اس سرگرمی میں شرکت کرنے اور Binance NFT کے پلیٹ فارم پر اپنی NFT کلیکشنز کی شمولیت اور تشہیر کی دعوت دیتا ہے۔ انعامات کا اہل ہونے کے لیے تخلیق کاران پر لازم ہے کہ وہ سرگرمی کی مدت کے دوران اپنی جمع کروائی گئی چیزوں کو ذیل میں موجود متعلقہ ہفتہ وار تھیم سے ہم آہنگ کریں۔
ہہفتہ وار تھیمز
  • ہفتہ 1 کے لیے تھیم: اختراعی PFPs
    سرگرمی کی مدت: 04-07-2022 کو 00:00 (UTC) بجے سے لے کر 10-07-2022 کو 23:59 (UTC) بجے تک
    آپ کے خیال میں ایک حقیقی NFT کلیکٹر کیسا دکھائی دے گا؟ #UnleashYourDegen اور دلکش PFP (پروفائل تصویر) NFTs تخلیق کرتے ہوئے اپنے تخلیقی خیالات کو حقیقت کا روپ دیں۔ اس میں دریافت کرنے کے امکانات لامحدود ہیں!
  • ہفتہ 2 کا تھیم: آرٹ
    سرگرمی کی مدت: 11-07-2022 کو 00:00 (UTC) بجے سے لے کر 17-07-2022 کو 23:59 (UTC) بجے تک
    روایتی، ثقافتی، گلیوں سے لے کر عصری آرٹ تک، اپنے #ArtOfTheDay کو ہمارے ساتھ شیئر کریں۔ آرٹ کی اقسام لامحدود ہیں: تجریدی آرٹ، جدید آرٹ، پاپ آرٹ، حقیقت پسندانہ آرٹ، تخیلاتی آرٹ، اسٹریٹ آرٹ، تخلیقی آرٹ، فائن آرٹ، فین آرٹ، گرافیٹی آرٹ اور مزید بہت کچھ۔
  • ہفتہ 3 کا تھیم: Web 3.0 میں خواتین کا کردار
    سرگرمی کی مدت: 18-07-2022 کو 00:00 (UTC) بجے سے لے کر 24-07-2022 کو 23:59 (UTC) بجے تک
    خواتین تخلیق کاران کے ساتھ خوشی منائیں، اور اپنی زندگی میں موجود خواتین کو خراجِ تحسین پیش کریں۔#Women&NFTs
  • ہفتہ 4 کا تھیم: میمز
    سرگرمی کی مدت: 25-07-2022 کو 00:00 (UTC) بجے سے لے کر 31-07-2022 کو 23:59 (UTC) بجے تک
    لوگوں کو ہنسائیں! پہلے سے جاری #MemeMania میں شامل ہوں اور ہمارے ساتھ اپنی پسندیدہ meme NFTs شیئر کریں۔
انعامات
  • سرگرمی کی مدت کے دوران ہر ہفتے جیتنے والے پانچ افراد کو Binance NFT کے آفیشل سوشل میڈیا چینلز پر ان کے NFT کلیکشنز کی تشہیر کے لیے منتخب کیا جائے گا۔
  • سرگرمی کی مدت کے دوران ہر ہفتے جیتنے والے پانچ افراد کو منتخب کیا جائے گا جو ٹوکن واؤچر کی مد میں فی کس 600 BUSD وصول کریں گے۔
  • سرگرمی کی مدت کے اختتام پر ہر ہفتے جیتنے والے پانچ افراد کو منتخب کیا جائے جو Binance لائیو پر اپنے NFT کلیکشنز کی تشہیر کر سکیں گے۔
  • سرگرمی کے اختتام پر جیتنے والے 20 افراد کو ہماری "اختراعی تخلیق کاران کی گیلری" میں نمایاں طور پر ظاہر کرنے کے لیے منتخب کیا جائے گا۔
شرکت کیسے کریں:
  • سرگرمی کی مدت کے دوران ایک نئی NFT کلیکشن بنائیں اور نیا NFT(s) منٹ کریں۔
  • Binance NFT کی مارکیٹ پلیس پر فروخت کے لیے نئے منٹ کردہ NFT(s) کو فہرست میں شامل کریں۔
  • اپنی Binance UID فراہم کریں اور اسے اس فارم میں اپنےNFT یا NFT کلیکشن سے لنک کریں۔
  • Binance NFT سرگرمی کی مدت کے دوران ہر پیر کو ہفتہ وار تھیم کے بارے میں Twitter پر اعلان کی پوسٹ شائع کرے گا۔ حصہ لینے کے لیے، تخلیق کاروں کو مندرجہ ذیل معلومات کے ساتھ ایک Instagram پوسٹ، Instagram ریل یا ٹویٹ شائع کرنا ہو گی، اور اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ متعلقہ اکاؤنٹس عوامی ہیں:
    • آپ کی Binance NFT کلیکشن یا NFT کا ایک لنک جو اس ہفتے کے تھیم کے مطابق ہو
    • آپ کی NFT کلیکشن کے بارے میں مختصر تفصیل
    • #BinanceNFTCreatorArtWeek ہیش ٹیگ اور ہفتہ وار تھیم کا ہیش ٹیگ:
      • اختراعی PFPs: #UnleashYourDegen
      • آرٹ: #ArtOfTheDay
      • Web 3.0 میں خواتین کا کردار: #خواتین اور NFTs
      • میمز: #MemeMania
براہ کرم نوٹ کریں: NFT کلیکشن بنانے اور NFTs منٹ کرنے کا اہل بننے کے لیے صارفین پر لازم ہے کہ وہ اپنے Binance اکاؤنٹس کی توثیق کریں اور ان کے پاس کم از کم پانچ ایسے Binance صارفین موجود ہوں جو ان کی Binance NFT کی صارفی پروفائلز کو فالو کر رہے ہوں۔
انتخاب کا معیار
جیتنے والے اندراجات کے انتخاب کا معیار تخلیقی صلاحیت، اختراعی صلاحیت، مارکیٹ میں قابلیت اور لیکویڈیٹی پر مبنی ہو گا۔
مقبول NFT کلیکشنز کے لیے انتخاب کا معیار:
میعارہر معیار کی قدر
Binance NFT پر ٹریڈنگ کا حجم25%
Binance NFT پر موجود آپ کی NFT کلیکشن پر NFT کے ٹریڈرز کی تعداد25%
سوشل میڈیا پر مشغولیات (یعنی آپ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس میں تاثرات، لائیکس اور دوبارہ پوسٹس/ری ٹویٹ)20%
NFT کی افادیتیں10%
NFT کی خصوصیات کی انفرادیت10%
NFT کلیکشن کے تصور کی اصلیت اور انفرادیت10%
رہنمائیاں اور متعلقہ امواد:
Binance NFT مارکیٹ پلیس کے بارے میں مزید جانیں:
شرائط و ضوابط:
  • صرف وہی صارفین اس سرگرمی میں شرکت کے اہل ہوں گے جو اپنے اکاؤنٹس کی توثیق کروائیں اور ان کے Binance NFT کی صارفی پروفائل پر کم از کم پانچ فالوؤرز موجود ہوں۔
  • صرف توثیق شدہ صارفین ہی Binance NFT کی ثانوی مارکیٹ میں NFTs کو شاملِ فہرست اور ٹریڈ کر سکتے ہیں۔
  • صارفین کو سرگرمی کی مدت کے دوران نئے NFTs بنانے، منٹ کرنے اور فہرست میں شامل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ شرکت اور انعامات کے اہل ہو سکیں۔
  • ہر آرٹسٹ کو چار تھیمز میں سے صرف ایک کے لیے جیتنے والے فرد کے طور پر منتخب کیا جا سکتا ہے۔ تاہم، فہرست کردہ انعامات باہمی خاصیت کے حامل نہیں ہیں۔
  • ہر ہفتہ پیر کی رات 00:00 بجے (UTC) سے اتوار کی رات 11:59 بجے (UTC) تک چلتا ہے۔
  • ہر دن جیتنے والے اندراجات کا اعلان Binance NFT کے Twitter پر اگلی جمعرات کو 23:59 (UTC) بجے کیا جائے گا۔
  • جیتنے والے افراد کو Binance NFT کے آفیشل سوشل میڈیا چینلز، Binance لائیو اور "اختراعی تخلیق کاران کی گیلری" پر نمایاں طور پر ظاہر کرنے کے لیے ان سے Binance NFT کے ذریعے سرگرمی کے اختتام کے تین ماہ کے اندر رابطہ کیا جائے گا۔
  • BUSD ٹوکن واؤچر کے انعامات سرگرمی ختم ہونے کے بعد تین ہفتوں کے اندر تقسیم کیے جائیں گے۔ صارفین لاگ ان کرنے کے بعد اکاؤنٹ > انعامی مرکز پر جا کر اپنا ٹوکن واؤچر ریڈیم کر سکتے ہیں۔
  • ٹوکن واؤچر کے لیے تصدیق کی مدت کو تقسیم کے دن سے لے کر اگلے 14 دنوں تک پر سیٹ کیا جاتا ہے۔ یہ جانیں کہ ٹوکن واؤچر کو کیسے ریڈیم کیا جاتا ہے۔
  • کسی قسم کے ریفنڈز یا انعامات کی مالیت کے برابر کیش نہیں دیا جائے گا۔
  • Binance دھوکہ دہی کے رویے کی علامات ظاہر کرنے والے شرکاء کو فوری طور پر نااہل قرار دینے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
  • Binance ان ٹریڈز کو نااہل قرار دینے کا حق محفوظ رکھتی ہے جو غیر قانونی طور پر بڑی تعداد میں رجسٹر کردہ اکاؤنٹس ہوں۔
  • Binance کسی بھی پیشگی اطلاع کے بغیر اپنی حتمی اور ذاتی صوابدید پر ان شرائط و ضوابط کے تعین اور/یا ان میں ترمیم یا تبدیلی کے حق کو محفوظ رکھتا ہے، جس میں اس سرگرمی کی تنسیخ، توسیع، اختتام یا معطلی، اہلیت کی شرائط اور معیار، جیتنے والوں کا انتخاب اور تعداد، اور کسی بھی کام کے ہونے کا وقت شامل ہیں، تاہم صرف ان تک محدود نہیں، نیز تمام شرکاء ان ترامیم کے پابند ہوں گے۔
  • جہاں ترجمہ شدہ ورژن اور اصل انگلش ورژن کے درمیان کوئی تضاد پیدا ہوتا ہے، تو انگلش ورژن کو درست سمجھا جائے گا۔
آپ کے تعاون اور اعتماد کے لیے شکریہ!
Binance ٹیم
2022-07-03
ہم سے رابطے میں رہیں۔
Binance NFT کو مندرجہ ذیل پر فالو کریں
Binance اپنی صوابدید پر کسی بھی وقت اور کسی بھی وجہ سے بغیر پیشگی اطلاع کے اس اعلان میں ترمیم یا تبدیلی یا اسے منسوخ کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
خطرے کا انتباہ: آپ کے NFT کی مالیت کم یا زیادہ ہو سکتی ہے۔ NFTs میں مارکیٹ کا خطرہ کافی زیادہ ہو سکتا ہے۔ Binance کسی بھی NFT کی شناخت، قانونی جواز یا درستگی کی تصدیق کے لیے ذمہ دار نہیں ہے۔ NFTs اکثر ممالک میں ضابطہ کاری سے تعمیل شدہ نہیں ہیں، تاہم براہ کرم اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کو اپنے حالات کی بنیاد پر ہماری Binance NFT مارکیٹ پلیس تک رسائی کی اجازت حاصل ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے، Binance NFT کی شرائط و ضوابط، ہمارے استعمال کی شرائط اور خطرے کا انتباہ ملاحظہ کریں۔