کرپٹو خریدیں
ادا کریں بذریعہ
مارکیٹس
NFT
New
ڈاؤن لوڈز
English
USD

اعلان
تازہ ترین Binance خبریں

ہم آپ کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟
کرپٹو کرنسی کی نئی فہرست
تازہ ترین Binance خبریں
تازہ ترین سرگرمیاں
نئی فیاٹ فہرست سازیاں
فہرست کو حزف کیا جا رہا ہے۔
والیٹ کی مرمت کی تازہ ترین صورتِ حال
API اپڈیٹس
کرپٹو ایئر ڈراپ

Binance اسٹیکنگ نے پیشگی ریڈمپشن پر خودکار اسٹیکنگ کا فیچر اور ریبیٹ متعارف کروا دیا ہے

2022-06-29 20:18
ساتھی Binancians،
Binance اسٹیکنگ جلد ہی خودکار اسٹیکنگ کا فیچر متعارف کروا رہا ہے، جوکہ صارفین کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ اسٹیکنگ کی مدت کے اختتام پر خودکار طور پر ایک مرتبہ پھر سے اسٹیکنگ کے پول میں اپنے ڈیجیٹل اثاثہ جات/ڈیجیٹل کرنسیز شامل کر سکیں۔ صارفین چاہیں، تو سود کی حتمی تاریخ سے قبل والیٹس > کمائیں > لاک کردہ اسٹیکنگ > خودکار اسٹیکنگپر جا کر خودکار اسٹیکنگ کا فیچر فعال کر سکتے ہیں۔
نوٹس
  • خودکار اسٹیکنگ کے فیچر کی جانب سے تخلیق کردہ نئی اسٹیکنگ کی پوزیشن میں صرف ابتدائی اسٹیکنگ کی رقم شامل ہو گی۔ تقسیم کردہ انعامات خودکار طور پر اسٹیکنگ پول میں شامل نہیں کیے جائیں گے۔
  • ابتدائی اسٹیکنگ کی مدت کے اختتام پر خودکار اسٹیکنگ کے ذریعے ایک نئی اسٹیکنگ کی پوزیشن تخلیق کی جائے گی۔ صارفین چاہیں، تو سود کی حتمی تاریخ سے قبل کسی بھی وقت خودکار اسٹیکنگ کو غیر فعال کر سکتے ہیں۔
  • اس صورت میں خودکار اسٹیکنگ کا فیچر نئی اسٹیکنگ کی پوزیشنز تخلیق نہیں کرے گا اگر پراڈکٹ پہلے سے ہی لاک کردہ اسٹیکنگ کی زیادہ سے زیادہ حد پر پہنچ چکا ہو گا۔
پیشگی ریڈمپشن پر ریبیٹ
Binance اسٹیکنگ پیشگی ریڈمپشن پر 5% ریبیٹ متعارف کروا رہی ہے۔ Binance اسٹیکنگ 90 روزہ اسٹیکنگ پوزیشن تخلیق کرنے کے لیے تمام تقسیم شدہ انعامات کا 5% (جو بصورت دیگر پیشگی ریڈمپشن پر مکمل طور پر ضائع ہو جائیں گے) استعمال کرے گا۔ صارفین یومیہ بنیادوں پر اسٹیکنگ کے انعامات وصول کریں گے اور اسٹیکنگ کی مدت ختم ہونے کے بعد نئی تخلیق کردہ 90 روزہ اسٹیکنگ پوزیشن سے اصل رقم (یعنی اسٹیکنگ کی اصل سبسکرپشن سے تقسیم شدہ انعامات کا 5%) کو ریڈیم کر سکتے ہیں۔
عام حالات میں، جب صارفین اپنے ان اثاثوں کو ریڈیم کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں جو اسٹیکنگ کی مدت ختم ہونے سے پہلے اسٹیکنگ پول میں لاک شدہ ہوں، تو اسٹیک کردہ ڈیجیٹل اثاثوں سے تقسیم شدہ انعامات کاٹ لیے جائیں گے۔ Binance اسٹیکنگ اپنی جانب سے کمیونٹی کی حوصلہ افزائی کے اظہار کے لیے پیشگی ریڈمپشن کے لیے 5% ریبیٹ متعارف کروا رہی ہے۔
براہ کرم نوٹ کریں:
  • Binance ایسے صارفین کے لیے اسٹیکنگ تقسیم شدہ انعامات کے 5% کے ساتھ 90 روزہ اسٹیکنگ پوزیشن تخلیق کرے گی جو تقسیم شدہ انعامات کے 5% پر مشتمل اسٹیکنگ کے کم از کم تقاضے پورے ہونے کی صورت میں پیشگی ریڈیم کر لیتے ہیں۔
    • یہ اہل صارفین کو 90 دنوں تک تخلیق کردہ پوزیشن کے لیے اسٹیکنگ کے انعامات، نیز اصل رقم (اسٹیکنگ کی اصل سبسکرپشن سے تقسیم شدہ انعامات کا 5%) وصول کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
    • اسٹیکنگ کی اصل سبسکرپشن کے تقسیم شدہ انعامات کا بقایا 95% اب بھی اسٹیک کردہ ڈیجیٹل اثاثوں سے کاٹا جائے گا۔
  • اس فیچر کے ذریعے تخلیق کردہ اسٹیکنگ پوزیشن کے لیے پیشگی ریڈمپشن اور خودکار اسٹیکنگ کا فیچر دستیاب نہیں ہو گا۔
  • صارفین والیٹس > کمائی کریں > لاک کردہ اسٹیکنگ > لاک کردہ پر جا کر اپنی لاک کردہ اسٹیکنگ کے اثاثہ جات دیکھ سکتے ہیں۔
  • لاک کردہ اسٹیکنگ سے متعلق اکثر پوچھے گئے سوالات۔
آپ کے تعاون اور اعتماد کے لیے شکریہ!
Binance ٹیم
2022-06-30
ہم سے رابطے میں رہیں۔
Binance اپنی صوابدید پر کسی بھی وقت اور کسی بھی وجہ سے بغیر پیشگی اطلاع کے اس اعلان میں ترمیم یا تبدیلی یا اسے منسوخ کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
خطرے کا انتباہ: ڈیجیٹل اثاثے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے۔ آپ کی سرمایہ کاری کی رقم کو نفع اور نقصان دونوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور ہو سکتا ہے آپ کو وہ رقم واپس نہ ملے جس کی آپ نے سرمایہ کاری کی تھی۔ آپ اپنی سرمایہ کاری کے فیصلوں کے ذمہ دار خود ہیں اور Binance آپ کو ممکنہ طور پر ہونے والے نقصانات کے لیے جوابدہ نہیں ہے۔ لاک شدہ اسٹیکنگ طے شدہ مدت کے اختتام کے بعد یا پیشگی ریڈمپشن کی صورت میں اسٹیک کردہ ڈیجیٹل اثاثوں کو صارفین کے اسپاٹ والیٹس میں واپس لوٹا دے گی۔ آپ اس وقت تک انعام پر کوئی حق نہیں رکھتے جب تک کہ یہ Binance کو موصول نہ ہو جائے اور Binance اس بات کی ضمانت نہیں دیتا کہ آپ کو وقت کے ساتھ اسٹیکنگ کا کوئی مخصوص انعام یا اسٹیکنگ کا کوئی ریٹرن ملے گا۔ یہ کسی قسم کا مالی مشورہ نہیں ہے۔ مزید معلومات کے لیے، ہماری استعمال کی شرائط اور خطرے کا انتباہ ملاحظہ کریں۔