کرپٹو خریدیں
ادا کریں بذریعہ
مارکیٹس
NFT
New
ڈاؤن لوڈز
English
USD

اعلان
تازہ ترین Binance خبریں

ہم آپ کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟
کرپٹو کرنسی کی نئی فہرست
تازہ ترین Binance خبریں
تازہ ترین سرگرمیاں
نئی فیاٹ فہرست سازیاں
فہرست کو حزف کیا جا رہا ہے۔
والیٹ کی مرمت کی تازہ ترین صورتِ حال
API اپڈیٹس
کرپٹو ایئر ڈراپ

Binance NFT نے منٹنگ کا عمل شروع کر دیا ہے

2022-07-03 15:24
ساتھی Binancians،
Binance NFT مارکیٹ پلیس نہایت مسرت کے ساتھ NFT منٹنگ کا فیچر متعارف کروا رہی ہے، جو صارفین کو BNB اسمارٹ چین اور Ethereum نیٹ ورک پر اپنے NFT کلیکشنز اور NFTs منٹ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ NFT منٹنگ کا فیچر ان تمام توثیق شدہ صارفین کے لیے دستیاب ہے جن کے پاس Binance NFT پر کم از کم پانچ فالوؤرز موجود ہوں۔
اس آسان اور صارف دوست فیچر کو استعمال کرتے ہوئے، NFT کے پُرجوش شائقین اور نوآموز افراد دونوں Binance NFT کی مارکیٹ پلیس پر یکساں طور پر اپنی تخلیقات کو منٹ کر سکتے ہیں اور ان پر پیسے کما سکتے ہیں۔ یہ ان صارفین کے لیے شمولیت کی رکاوٹوں کو کم کرتا ہے جو Web 3.0 کی اسپیس میں شامل ہونے کے خواہش مند ہیں، بالخصوص ایسے لوگ جو NFTs کے ساتھ کمائی کرنے یا اپنا کیریئر بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
اپنے اصل NFT کلیکشنز کے لیے ایک اسمارٹ معاہدہ تخلیق کرتے ہوئے، صارفین اپنے NFT کلیکشنز کی ملکیت برقرار رکھ سکتے ہیں اور اعزازی فیس حاصل کرنے کے لیے مختلف پلیٹ فارمز پر اپنے NFTs کو زیرِ گردش لا سکتے ہیں۔ Binance NFT پر اپنے ذاتی فالوؤرز کی کمیونٹی میں اضافہ کرتے ہوئے، صارفین اپنے پسندیدہ NFT تخلیق کاروں کا سراغ لگانے کے لیے دوسرے صارفین کو فالو بھی کر سکتے ہیں۔
اس سے پہلے کہ صارفین NFTs کی منٹنگ کا عمل شروع کر سکیں انہیں لازماً ایک NFT کلیکشن تخلیق کرنی ہو گی۔ براہ کرم اس بات کو یقینی بنائیں کہ منٹنگ کی فیس کی ادائیگی کے لیے آپ کے اسپاٹ والیٹ میں خاطر خواہ BNB یا ETH موجود ہوں۔
براہ کرم نوٹ کریں:
  • ایسے لوگ جو اسمارٹ معاہدے کے ذریعے اپنے NFT کلیکشن کے ساتھ والیٹ ایڈریس کو مربوط نہیں کرتے ہیں وہ DeFi مارکیٹ پلیس پر کلیکشن کی ملکیت کا دعویٰ نہیں کر سکیں گے۔
  • BNB اسمارٹ چین اور Ethereum نیٹ ورک پر موجود ہر NFT اور اسمارٹ معاہدے کی تنصیب کی فیس میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔
  • اس سیلز کے تصفیے میں تاخیر کی پالیسی کے مطابق، Binance NFT معیاری NFT کلیکشنز سے رقوم نکلوانے پر دس دنوں کی پابندی عائد کر دے گا۔ پابندی کی مدت مستقبل میں کی جانے والی ایڈجسٹمنٹس سے مشروط ہو گی، اور اگر ٹھوس اثاثے (اثاثہ جات) Binance NFT کی منٹنگ کے اصولوں اور سروس کی شرائط کی ممکنہ خلاف ورزی کا ارتکاب کرتے ہیں تو اس میں توسیع کی جا سکتی ہے۔
  • صارفین ایسے NFTs اور NFT کلیکشنز کو رپورٹ کر سکتے ہیں جو ممکنہ طور پر Binance NFT کے منٹنگ کے اصولوں اور سروس کی شرائط کی خلاف ورزی کرتے ہیں، جیسے کہ اسپام، بدسلوکی پر مبنی یا قابل اعتراض مواد، اور دھوکہ دہی پر مبنی استعمال۔ تیسرا جرمانہ موصول ہونے کی صورت میں NFT تخلیق کاران NFT منٹنگ کے فیچر تک رسائی سے محروم ہو جائیں گے۔
تازہ ترین خبروں اور اپڈیٹس کے لیے Telegram پر Binance NFT کی کمیونٹی میں شامل ہو جائیں یا پھر Twitter اور Instagram پر Binance NFT کو فالو کریں!
رہنمائیاں اور متعلقہ امواد:
آپ کے تعاون اور اعتماد کے لیے شکریہ!
Binance ٹیم
2022-07-03
ہم سے رابطے میں رہیں۔
Binance NFT کو مندرجہ ذیل پر فالو کریں
Binance اپنی صوابدید پر کسی بھی وقت اور کسی بھی وجہ سے بغیر پیشگی اطلاع کے اس اعلان میں ترمیم یا تبدیلی یا اسے منسوخ کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
خطرے کا انتباہ: آپ کے NFT کی مالیت کم یا زیادہ ہو سکتی ہے۔ NFTs میں مارکیٹ کا خطرہ کافی زیادہ ہو سکتا ہے۔ Binance کسی بھی NFT کی شناخت، قانونی جواز یا درستگی کی تصدیق کے لیے ذمہ دار نہیں ہے۔ NFTs اکثر ممالک میں ضابطہ کاری سے تعمیل شدہ نہیں ہیں، تاہم براہ کرم اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کو اپنے حالات کی بنیاد پر ہماری Binance NFT مارکیٹ پلیس تک رسائی کی اجازت حاصل ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے، Binance NFT کی شرائط و ضوابط، ہمارے استعمال کی شرائط اور خطرے کا انتباہ ملاحظہ کریں۔