کرپٹو خریدیں
ادا کریں بذریعہ
مارکیٹس
NFT
New
ڈاؤن لوڈز
English
USD

اعلان
تازہ ترین Binance خبریں

ہم آپ کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟
کرپٹو کرنسی کی نئی فہرست
تازہ ترین Binance خبریں
تازہ ترین سرگرمیاں
نئی فیاٹ فہرست سازیاں
فہرست کو حزف کیا جا رہا ہے۔
والیٹ کی مرمت کی تازہ ترین صورتِ حال
API اپڈیٹس
کرپٹو ایئر ڈراپ

Binance کی پانچویں سالگرہ منائیں: محدود ایڈیشن کے NFTs جمع کریں اور BUSD انعامات حاصل کریں!

2022-07-03 16:15
Binance کی پانچویں سالگرہ کی خوشی میں، Binance NFT کی مارکیٹ پلیس "Binance کی پانچویں سالگرہ"کی مسٹری باکس کلیکشن شروع کر رہی ہے جس میں دو تشہیرات کے ہمراہ Binance کے پانچ منفرد تھیم پر مشتمل ڈیزائنز شامل ہوں گے۔
"Binance کی پانچویں سالگرہ" کی مسٹری باکس کلیکشن
ہر مسٹری باکس ایک منفرد NFT پر مشتمل ہوتا ہے جوکہ منفرد خصوصیات کے ساتھ مختلف ہیش پاور کا حامل ہوتا ہے، اور اس کی قیمت 2 BUSDپر مقرر کی جاتی ہے۔ یہ مسٹری باکسز دو مختلف نایاب سطحوں کے حامل پانچ ڈیزائنز پر مشتمل ہیں: بہت نایاب (SR) اور بہت زیادہ نایاب (SSR)۔
  • SSR: Binance 5 سال کا ہو گیا
  • SR: یقین
  • SR: ان لاک
  • SR: تخیل
  • SR: تعمیر
Binance NFT جلد ہی ان صارفین کے لیے سہولیات کا اعلان کرے گا جن کے پاس "Binance کی پانچویں سالگرہ" کے NFTs موجود ہوں گے، جیسا کہ مستقبل میں ابتدائی گیم کی پیشکشوں (IGO) اور سبسکرپشن میکانزم کی سیلز کے لیے وائٹ لسٹ میں شامل ہونا، جو جولائی 2022 سے جون 2023 تک منعقد ہوں گی۔
یہ "Binance کی پانچویں سالگرہ" کے مسٹری باکس کلیکشن کو شروع کرنے کا عمل BNB کی پیشگی شرط کے فیچر پر سبسکرپشن میکانزم کے حصے کے طور پر عمل پیرا ہو گا۔ مزید تفصیلات کے لیے یہاں پر ہمارا بلاگ اور یہاں ایک تفصیلی ہدایت نامہ پڑھیں۔
سبسکرپشن میکانزم کی ٹائم لائن اور تفصیلات:
1۔ تیاری کا مرحلہ — 04-07-2022 کو 00:00 (UTC) بجے سے لے کر 06-07-2022 کو 02:00 (UTC) بجے تک
متعلقہ NFT کی بنیادی سیل میں حصہ لینے کا اہل بننے کے لیے تیاری کے مرحلے کے دوران صارفین پر لازم ہے کہ وہ BNB ہولڈنگ کے روزمرہ کے اوسط یعنی 0.1 BNB کے کم سے کم تقاضے کو پورا کریں۔
2. سبسکرپشن کا مرحلہ— 06-07-2022 کو 02:00 (UTC) بجے سے لے کر 07-07-2022 کو 09:00 (UTC) بجے تک
اہل صارفین سبسکرپشن کے مرحلے کی جانب آگے بڑھیں گے، جہاں سیل میں شمولیت کے لیے انہیں شرکت کے ٹکٹس مختص کیے جائیں گے۔ ہر اہل صارف کو شرکت کے چار ٹکٹس موصول ہوں گے، جیسا کہ متعلقہ NFT کی ابتدائی سیل کی جانب سے تعین کیا گیا ہے۔
اس مرحلے کے دوران، صارفین کو [Subscribe for Ticket(s)] پر کلک کر کے، سیل پر شرکت کے ٹکٹس جمع کروانے ہوں گے۔ صرف وہی صارفین سیل میں شرکت کے اہل ہوں گے جو شرکت کے ٹکٹس جمع کرواتے ہوئے سبسکرائب کریں گے۔
صارفین کی جانب سے NFT کی ابتدائی سیل پر سبسکرائب کیے جانے کے بعد، مختص کیے جانے والے شرکت کے تمام ٹکٹس ایک پول میں داخل کر دیے جائیں گے، جہاں مختص کردہ تمام ٹکٹس کو جیتنے کا منصفانہ موقع ملے گا۔ شرکت کے ہر مختص کردہ ٹکٹ کا مطلب یہ ہو گا کہ 2 BUSD کو لاک کر دیا جائے گا، جسے صرف تقسیم کے مرحلے کے اختتام پر ہی ریفنڈ کیا جائے گا۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ صارفین سبسکرپشن کو مکمل کرنے کے لیے صرف اپنے اسپاٹ والیٹس میں دستیاب BUSD بیلنس کو استعمال کر سکتے ہیں۔ صارفین کو سبسکرپشن سے پہلے اپنے اسپاٹ والیٹس میں خاطر خواہ BUSD کی موجودگی کو یقینی بنا لینا چاہیئے۔
3. سبسکرپشن کا مرحلہ — 07-07-2022 کو 09:00 (UTC) بجے سے لے کر 07-07-2022 کو 12:00 (UTC) بجے تک
سسٹم مختص کردہ تمام شرکت کی ٹکٹس سے منصفانہ اور بے ترتیب انداز میں جیتنے والی ٹکٹس منتخب کرے گا۔ جیتنے والی ٹکٹ صارف کو اس قابل بناتی ہے کہ وہ بنیادی سیل سے NFT کا مسٹری باکس خرید سکے۔
4۔ تقسیم کا مرحلہ — 07-07-2022 کو 12:00 (UTC) بجے سے
ایسے صارفین جن کے ہولڈ میں جیتنے والے شرکت کے ٹکٹس موجود ہوں گے، وہ بنیادی سیل سے NFT کے مسٹری باکس (باکسز) خریدنے کے اہل ہوں گے اور BUSD کا متبادل اسی حساب سے کاٹا جائے گا۔ ایسے صارفین جن کے ہولڈ میں جیتنے والے شرکت کے ٹکٹس موجود نہیں ہیں، ان کے BUSD کو خودکار طور پر ان کے اسپاٹ والیٹس پر واپس کر دیا جائے گا۔
صارفین Binance NFT مارکیٹ پلیس کی ثانوی مارکیٹ پر "Binance کی پانچویں سالگرہ" کے NFTs کو اس وقت فہرست میں شامل اور ٹریڈ کر سکتے ہیں جب 07-07-2022 کو 12:00 بجے (UTC) تقسیم کا مرحلہ اختتام پذیر ہو گا۔
انعامات کا دعویٰ کرنے کے لیے مندرجہ ذیل سرگرمیوں میں حصہ لیں
سرگرمی 1: "Binance کی پانچویں سالگرہ" کے NFTs کا ایک مکمل سیٹ جمع کریں اور 5,000 BUSD مالیت کے ٹوکن واؤچرز کے انعامی پول میں حصہ لیں
سرگرمی کی مدت: 07-07-2022 کو 12:00 (UTC) بجے سے 14-07-2022 کو 16:00 (UTC) بجے تک
اسنیپ شاٹ کی مدت: 15-07-2022 (UTC)
ایسے صارفین جو اسنیپ شاٹ کی مدت تک ابتدائی سیل یا ثانوی مارکیٹ سے "Binance کی پانچویں سالگرہ" کے پانچوں NFTs کا مکمل سیٹ اکٹھا کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں، ٹوکن واؤچرز کی صورت میں 5,000 BUSD پر مشتمل انعامی پول کا برابر حصہ وصول کرنے کے اہل بن جائیں گے۔
سرگرمی 2: کسی دوست کو ریفر کریں اور خصوصی مسٹری باکس جیتیں!
سرگرمی کی مدت: 07-07-2022 کو 12:00 (UTC) بجے سے 14-07-2022 کو 16:00 (UTC) بجے تک
اسنیپ شاٹ کی مدت: 15-07-2022 (UTC)
ایئر ڈراپ کے ذریعے ریفرل چیلنج کے مندرجہ ذیل تمام تقاضے پورے کرنے والے پہلے 100 صارفین اپنے اور اپنے ریفر کردہ دوستوں کے لیے "Binance کی پانچویں سالگرہ" کا مسٹری باکس موصول کریں گے۔ ہر Binance UID صرف ایک بار جمع کروانے تک محدود ہے۔
شروعات کیسے کی جائے؟
  • مرحلہ 1: سرگرمی کی مدت کے دوران Binance اکاؤنٹ رجسٹر کرنے کے لیے کسی دوست کو ریفر کریں اور شناختی توثیق مکمل کریں۔
  • مرحلہ 2: سرگرمی کی مدت کے دوران ریفر کنندہ کو "Binance کی پانچویں سالگرہ" کا مسٹری باکس Binance NFT مارکیٹ پلیس کی ثانوی مارکیٹ سے خریدنا ہو گا۔
  • مرحلہ 3: اپنی شرکت کی تصدیق کے لیے یہ فارم پُر کریں۔
شرائط و ضوابط:
  • ہر اکاؤنٹ کے لیے مسٹری باکسز خریدنے کی زیادہ سے زیادہ حد چار تک محدود ہے۔ 2022-07-07 کو 12:00 (UTC) بجے "Binance کی پانچویں سالگرہ" کے مسٹری باکسز کو Binance NFT کی ثانوی مارکیٹ پر فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
  • صارفین Binance NFT کی مارکیٹ پلیس > صارف سینٹر > ہسٹری > آرڈرز > خریداری کی ہسٹری > مسٹری باکسز پر جا کر اپنے مسٹری باکسز حاصل کر سکتے ہیں۔
  • صارفین کو سبسکرپشن میکانزم کی فروخت کا اہل بننے کے لیے BNB کی لازمی شرط کو پورا کرنا ہو گا۔
  • BUSD ٹوکن واؤچر کے انعامات سرگرمی ختم ہونے کے بعد تین ہفتوں کے اندر تقسیم کیے جائیں گے۔ صارفین لاگ ان کرنے کے بعد اکاؤنٹ > انعامی مرکز پر جا کر اپنا ٹوکن واؤچر ریڈیم کر سکتے ہیں۔
  • ٹوکن واؤچر کے لیے تصدیق کی مدت کو تقسیم کے دن سے لے کر اگلے 14 دنوں تک پر سیٹ کیا جاتا ہے۔ یہ جانیں کہ ٹوکن واؤچر کو کیسے ریڈیم کیا جاتا ہے۔
  • تشہیر ختم ہونے کے بعد 28 دنوں کے اندر سرگرمی 2 سے حاصل ہونے والے "Binance کی پانچویں سالگرہ" کے مسٹری باکس کے انعامات بذریعہ ایئر ڈراپ، جیتنے والے منتخب کردہ افراد کو بھیجے جائیں گے۔ صارفین Binance NFT کی مارکیٹ پلیس > صارف سینٹر > ہسٹری > آرڈرز > تقسیم > ایئر ڈراپ پر جا کر اپنے مسٹری باکس کے انعامات تلاش کر سکتے ہیں۔
  • Binance دھوکہ دہی کے رویے کی علامات ظاہر کرنے والے شرکاء کو فوری طور پر نااہل قرار دینے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
  • Binance ان ٹریڈز کو نااہل قرار دینے کا حق محفوظ رکھتی ہے جو غیر قانونی طور پر بڑی تعداد میں رجسٹر کردہ اکاؤنٹس ہوں۔
  • جہاں ترجمہ شدہ ورژن اور اصل انگلش ورژن کے درمیان کوئی تضاد پیدا ہوتا ہے، تو انگلش ورژن کو درست سمجھا جائے گا۔
Binance اپنی صوابدید پر کسی بھی وقت اور کسی بھی وجہ سے بغیر پیشگی اطلاع کے اس اعلان میں ترمیم یا تبدیلی یا اسے منسوخ کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
خطرے کا انتباہ: آپ کے NFT کی مالیت کم یا زیادہ ہو سکتی ہے۔ NFTs میں مارکیٹ کا خطرہ کافی زیادہ ہو سکتا ہے۔ Binance کسی بھی NFT کی شناخت، قانونی جواز یا درستگی کی تصدیق کے لیے ذمہ دار نہیں ہے۔ NFTs اکثر ممالک میں ضابطہ کاری سے تعمیل شدہ نہیں ہیں، تاہم براہ کرم اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کو اپنے حالات کی بنیاد پر ہماری Binance NFT مارکیٹ پلیس تک رسائی کی اجازت حاصل ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے، Binance NFT کی شرائط و ضوابط، ہمارے استعمال کی شرائط اور خطرے کا انتباہ ملاحظہ کریں۔