کرپٹو خریدیں
ادا کریں بذریعہ
مارکیٹس
NFT
New
ڈاؤن لوڈز
English
USD

ہم آپ کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟
کرپٹو کرنسی کی نئی فہرست
تازہ ترین Binance خبریں
تازہ ترین سرگرمیاں
نئی فیاٹ فہرست سازیاں
فہرست کو حزف کیا جا رہا ہے۔
والیٹ کی مرمت کی تازہ ترین صورتِ حال
API اپڈیٹس
کرپٹو ایئر ڈراپ

Binance ٹوکن پاپ گیم: کھیلیں اور $1,000 تک جیتیں

2022-08-11 21:42
یہ ایک عمومی اعلان ہے۔ یہاں جن پراڈکٹس اور سروسز کا حوالہ دیا گیا ہے ہو سکتا ہے کہ وہ آپ کے علاقے میں دستیاب نہ ہوں۔
تشہیر کی مدت: 11-08-2022 کو، 08:00 (UTC) بجے سے 23-08-2022 کو، 11:59 (UTC) بجے تک
Binance ادائیگی نے ایک خصوصی تشہیر کا آغاز کیا ہے جس میں Binance کے ان صارفین کو انعام دیا جائے گا جو ہماری نئی ٹوکن پاپ گیم کھیلیں گے۔ اہل شرکاء کیش بیک واؤچر کی صورت میں $1,000 تک، VIP اپگریڈ واؤچر یا سیونگز ٹرائل فنڈ کا واؤچر جیتنے کا موقع حاصل کر سکتے ہیں۔ 
$1,000 تک کی رقم جیتنے کے لیے، صارفین کو Binance ٹوکن پاپ گیم کھیلتے ہوئے، اور دوستوں کو اس گیم ایونٹ میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کم از کم تین پوائنٹس حاصل کرنے کی ضرورت ہو گی۔ ہر تین پوائنٹس کے بدلے میں صارف کو چیلنج کی ایک کوشش ملے گی۔
*براہ کرم نوٹ کریں: تمام انعامات تقسیم ہونے کے بعد صارفین اس سرگرمی سے انعامات کا دعویٰ نہیں کر سکیں گے۔
ٹوکن پاپ گیم کے ساتھ کیسے شروعات کریں:
  1. اپنی Binance ایپ میں لاگ ان کریں ، اور یقینی بنائیں کہ آپ پرو موڈ پر موجود ہیں۔
  2. [Marketplace] تک رسائی کے لیے ہوم پیج پر نیچے کی جانب گھسیٹیں اور ٹوکن پاپ گیم پر پہنچ جائیں۔ 
  3. پوائنٹس اور انعامات حاصل کرنے کے لیے ٹوکن پاپ کھیلیں۔
پوائنٹس کیسے حاصل کریں:
کم از کم تین پوائنٹس حاصل کرنے کے لیے ذیل میں دیے گئے ٹاسکس کو مکمل کریں اور $1,000 تک جیتنے کا موقع حاصل کریں۔ 
  • ٹاسک 1: ایک ٹوکن پاپ گیم مکمل کریں
    • صارف کو ایک پوائنٹ حاصل کرنے کے لیے کم از کم ایک ٹوکن پاپ گیم مکمل کرنی چاہیئے۔
  • ٹاسک 2: ٹورنامنٹ میں شامل ہونے کے لیے 0.5 BUSD ادا کریں اور 700 کا اسکور حاصل کریں
    • ٹوکن پاپ ٹورنامنٹ میں شامل ہونے کے لیے صارفین کو 0.5 BUSD ادا کرنے کی ضرورت ہو گی۔ اگر کم از کم 700 کا اسکور حاصل کیا جاتا ہے، تو صارف کو دو پوائنٹس ملیں گے۔
  • ٹاسک 3: کسی دوست کو ایونٹ میں شرکت کے لیے مدعو کریں
    • صارفین ٹاسک 3 کے علاوہ آئیکن پر کلک کرتے ہوئے بھی دوستوں کو شرکت کی دعوت دے سکتے ہیں۔
      • اگر آپ کا دوست ایونٹ کی مدت کے دوران رجسٹریشن اور KYC مکمل کر لے گا، تو مدعو کار کو تین پوائنٹس ملیں گے۔
      • اگر دوست ایونٹ کی مدت کے دوران ٹاسک 2 مکمل کرتا ہے، تو مدعو کار کو اضافی تین پوائنٹس ملیں گے۔
      • ٹاسک 3 کو متعدد بار آزمایا جا سکتا ہے۔ صارفین کو ہر ایسے مدعو کردہ دوست کے بدلے میں تین پوائنٹس ملیں گے جو رجسٹریشن اور KYC کو مکمل کرے گا، اور ہر ایسے مدعو کردہ دوست کے بدلے میں اضافی تین پوائنٹس ملیں گے جو ٹوکن پاپ ٹورنامنٹ میں کم از کم 700 کا اسکور حاصل کرے گا۔ ان پوائنٹس کی تعداد پر کوئی حد مقرر نہیں ہے جو صارف اس ٹاسک سے حاصل کر سکتا ہے۔
براہ کرم تفصیلات کے لیے ذیل میں دیا گیا ٹیبل ملاحظہ کریں۔
  • ایک ٹوکن پاپ گیم مکمل کریں
  • ٹوکن پاپ ٹورنامنٹ میں کم از کم 700 کا اسکور مکمل کریں
  • کسی دوست کو Binance پر رجسٹر کرنے اور KYC کی توثیق مکمل کرنے کے لیے مدعو کریں
  • مدعو کردہ دوست ٹوکن پاپ ٹورنامنٹ میں کم از کم 700 کا اسکور مکمل کر لیتا ہے
  • +1 پوائنٹ
  • +2 پوائنٹس
  • +3 پوائنٹس
  • +3 پوائنٹس
نوٹ: ان پوائنٹس پر کوئی حد مقرر نہیں ہے جو صارف ٹاسک 3 سے حاصل کر سکتا ہے۔ ٹاسک 1 اور ٹاسک 2 صرف ایک بار شمار ہوں گے۔ 
انعامات
ایسے تمام اہل صارفین جو کم از کم تین پوائنٹس حاصل کر لیں گے، وہ کیش بیک واؤچر، VIP اپ گریڈ واؤچر یا سیونگز ٹرائل فنڈ واؤچر کے اہل ہوں گے۔ ہر تین پوائنٹس کے بدلے میں صارف کو چیلنج کی ایک کوشش ملے گی۔ صارف کو ملنے والے انعامات کی تعداد پر کوئی حد مقرر نہیں ہے۔
  • ان کیش بیک واؤچرز کی مالیت مختلف ہو سکتی ہے، جس کی حد 0.6 BUSD سے لے کر 1,000 BUSD تک ہے۔ ان کی مجموعی طور پر 21 اقسام ہیں۔ کسی واؤچر کی مالیت جتنی زیادہ ہو گی، اسے جیتنے کے امکانات اتنے ہی کم ہوں گے۔
  • یہ VIP اپگریڈ واؤچرز صارفین کو موثر ہونے کی مدت کے دوران اپنے VIP لیولز اپگریڈ کرنے اور متعلقہ فوائد سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔
  • یہ سیونگز ٹرائل فنڈ واؤچرز فی کس 100 BUSD پر مقرر کیے گئے ہیں ۔ ریڈمپشن پر، جیتنے والے افراد BUSD کی لچک پذیر سیونگز کو سبسکرائب کرنے اور سات دنوں تک سود جیتنے کے لیے فنڈز کو استعمال کر سکتے ہیں۔
شرائط و ضوابط
  • Binance ادائیگی تک رسائی حاصل کرنے کے لیے، جدید ترین Binance ایپ کو ڈاؤن لوڈ کریں یا اپنی Binance ایپ کو iOS v2.47.0 یا Android v2.47.0، یا اس سے جدید ورژن پر اپ گریڈ کریں۔
  • یہ تشہیر صرف توثیق شدہ Binance صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ 
  • انعامات تشہیر ختم ہونے کے بعد 24 گھنٹے کے اندر تقسیم کیے جائیں گے۔ صارفین اکاؤنٹ > انعامی مرکز کے ذریعے انعامات دیکھ سکیں گے۔
  • واؤچرز تقسیم کی تاریخ سے 30 دنوں تک کے لیے موثر ہیں۔ واؤچر کو ریڈیم کرنے کا طریقہ جانیں۔
  • سیونگز ٹرائل فنڈ کو نہ تو نکلوایا جا سکتا ہے اور نہ ہی ٹریڈ کیا جا سکتا ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں۔
  • انعامات پہلے آئیں، پہلے پائیں کی بنیاد پر تقسیم کیے جائیں گے۔ تمام انعامات تقسیم ہونے کے بعد صارفین اس سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
  • ہر تین پوائنٹس کے بدلے میں صارف کو چیلنج کی ایک کوشش ملے گی۔ ایک صارف کو ملنے والے انعامات کی تعداد پر کوئی حد مقرر نہیں ہے۔
  • Binance کسی قسم کے دھوکہ دہی کے رویے کی علامات ظاہر کرنے والے شرکاء کو فوری طور پر نااہل قرار دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
  • Binance اپنی ذاتی صوابدید پر تشہیر یا تشہیر کے اصولوں کو منسوخ یا انہیں تبدیل کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
Binance اپنی صوابدید پر کسی بھی وقت اور کسی بھی وجہ سے بغیر پیشگی اطلاع کے اس اعلان میں ترمیم یا تبدیلی یا اسے منسوخ کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ 
خطرے کا انتباہ: ڈیجیٹل اثاثے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے۔ آپ کی سرمایہ کاری کی رقم کو نفع اور نقصان دونوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور ہو سکتا ہے کہ آپ کو وہ رقم واپس نہ ملے جس کی آپ نے سرمایہ کاری کی تھی۔ آپ اپنی سرمایہ کاری کے فیصلوں کے ذمہ دار خود ہیں اور Binance آپ کو ممکنہ طور پر ہونے والے نقصانات کے لیے جوابدہ نہیں ہے۔ براہ کرم اپنے والیٹ کو فنڈ کریں اور اپنی ٹرانزیکشنز کو احتیاط سے انجام دیں۔ یہ مالی مشورہ نہیں ہے۔ مزید معلومات کے لیے، ہماری استعمال کی شرائط، Binance ادائیگی کے استعمال کی شرائط اور خطرے کا انتباہملاحظہ کریں۔