کرپٹو خریدیں
ادا کریں بذریعہ
مارکیٹس
NFT
New
ڈاؤن لوڈز
English
USD

ہم آپ کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟
کرپٹو کرنسی کی نئی فہرست
تازہ ترین Binance خبریں
تازہ ترین سرگرمیاں
نئی فیاٹ فہرست سازیاں
فہرست کو حزف کیا جا رہا ہے۔
والیٹ کی مرمت کی تازہ ترین صورتِ حال
API اپڈیٹس
کرپٹو ایئر ڈراپ

Binance نے صفر فیس کے ساتھ Bitcoin کی ٹریڈنگ شروع کر دی ہے

2022-07-06 20:49
ساتھی Binancians،
Binance کی پانچویں سالگرہ منانے کے لیے، Binance BTC اسپاٹ ٹریڈنگ کے جوڑوں کے لیے 08-07-2022 کو 14:00 (UTC) بجے صفر فیس کی ٹریڈنگ متعارف کروائے گا۔ صفر فیس کی ٹریڈنگ اسپاٹ ٹریڈنگ کے مندرجہ ذیل 13 جوڑوں کا احاطہ کرے گی: BTC/AUD، BTC/BIDR، BTC/BRL، BTC/BUSD، BTC/EUR، BTC/GBP، BTC/RUB، BTC/TRY، BTC/TUSD، BTC/UAH، BTC/USDC، BTC/USDP اور BTC/USDT۔
سرگرمی کی مدت: 08-07-2022 کو 14:00 (UTC) بجے سے مزید کوئی نوٹس آنے تک
  • تمام صارفین BTC کی اسپاٹ ٹریڈنگ کے تمام 13 جوڑوں کے لیے میکر اور ٹیکر کی صفر فیس سے لطف اندوز ہوں گے۔
  • BTC کی اسپاٹ ٹریڈنگ کے 13 جوڑے BNB فیس کی رعایتوں، فیس کے ریبیٹس یا فیس کی ایڈجسٹمنٹس یا فیس کی تشہیرات کی کسی بھی دوسری صورت میں شامل نہیں ہوں گے۔
نوٹ:
  • Binance ان ٹریڈز کو نااہل قرار دینے کا حق محفوظ رکھتی ہے جو واش ٹریڈز نظر آتی ہیں یا غیر قانونی طور پر بڑے پیمانے پر رجسٹر کردہ اکاؤنٹس کے ذریعے ہوتی ہیں، اس کے علاوہ وہ ٹریڈز کہ جو ذاتی لین دین یا مارکیٹ میں اجارہ داری کی خصوصیات کو ظاہر کرتی ہیں۔
  • Binance اپنی ذاتی اور واحد صوابدید پر پروگرام سے متعلقہ ٹریڈنگ کے تمام حجم اور میٹرکس کا حساب کرتی ہے۔
  • اس پروگرام کے اختتام پر میکر فیس اور ٹیکر فیس کے ریبیٹس کا حساب دوبارہ شروع ہو گا، جس میں مزید اپڈیٹس کی جا سکتی ہیں۔
ہم آپ کو پُرخلوص دعوت دیتے ہیں کہ آپ ہماری پانچویں سالگرہ کی خوشی میں ہمارے ساتھ شریک ہوں!
آپ کے تعاون اور اعتماد کے لیے شکریہ!
Binance ٹیم
2022-07-13
Binance کی کرپٹو ٹریڈنگ ایپ (iOS/Android) کے ساتھ چلتے پھرتے ٹریڈ کریں
ہم سے رابطے میں رہیں۔
نوٹ: یہ اعلان آخری بار 08-07-2022 کو اس سرگرمی کے بارے میں اپڈیٹ فراہم کرنے کے لیے اپڈیٹ کیا گیا تھا، جہاں Bitcoin اسپاٹ ٹریڈنگ کے 13 جوڑوں پر ٹریڈنگ کے حجم کو VIP پروگرام کے اور اسپاٹ لیکویڈیٹی فراہم کنندہ پروگرام کے حجم کے حسابات سے خارج کر دیا جائے گا۔
Binance اپنی صوابدید پر کسی بھی وقت اور کسی بھی وجہ سے بغیر پیشگی اطلاع کے اس اعلان میں ترمیم یا اسے منسوخ کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
خطرے کا انتباہ: ڈیجیٹل اثاثوں کی قیمتیوں کے حوالے سے مارکیٹ میں خطرے اور قیمت میں اتار چڑھاؤ کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ آپ کی سرمایہ کاری کی مالیت میں نفع و نقصان دونوں ہو سکتے ہیں، اور ممکن ہے کہ آپ کو وہ رقم واپس نہ ملے جو آپ نے سرمایہ کاری میں لگائی تھی۔ اپنے سرمایہ کاری کے فیصلوں کے حوالے سے مکمل طور پر آپ خود ذمہ دار ہیں اور Binance آپ کو پیش آنے والے کسی بھی قسم کے نقصانات کے لیے ذمہ دار نہیں ہے۔ ماضی کی کارکردگی مستقبل کی کارکردگی کے حوالے سے کوئی قابلِ اعتماد اشاریہ نہیں ہے۔ کوئی بھی سرمایہ کاری کرنے سے پہلے آپ کو اپنے سرمایہ کاری کے تجربے، مالی صورتحال، سرمایہ کاری کے مقاصد، خطرے کو برداشت کرنے کی سطح پر غور و فکر کر لینی چاہیئے اور اس سلسلے میں کسی خود مختار مالیاتی مشیر سے مشورہ کر لینا چاہیئے۔ اس مواد کو مالیاتی مشورے کے طور پر نہیں لیا جانا چاہیئے۔ مزید معلومات کے لیے، ہماری استعمال کی شرائط اور خطرے کا انتباہ ملاحظہ کریں۔