کرپٹو خریدیں
ادا کریں بذریعہ
مارکیٹس
NFT
فیڈ
USD

اعلان

ہوم
معاونت کا مرکز
اعلان
تازہ ترین سرگرمیاں
فٹ بال فیور گفٹ کارڈ مسٹری باکس کی تشہیر میں شامل ہوں اور انعامات کی مد میں 3,000 BUSD شیئر کریں!

فٹ بال فیور گفٹ کارڈ مسٹری باکس کی تشہیر میں شامل ہوں اور انعامات کی مد میں 3,000 BUSD شیئر کریں!

2022-11-28 11:59
ساتھی Binancians،
اس Binance فٹ بال فیور 2022 کی خوشی میں، ہم Binance گفٹ کارڈ مسٹری باکس کے عنوان سے ایک نئی تشہیر شروع کر رہے ہیں! چھ اہل صارفین کو ان اصولوں کی بنیاد پر منتخب کیا جائے گا جو 3,000 BUSD مالیت کے انعامی پول سے مساوی حصہ موصول کریں گے۔
فٹ بال فیور گفٹ کارڈ مسٹری باکس کی تشہیر:
  • تشہیر کی مدت: 29-11-2022 کو 00:00 (UTC) بجے سے 06-12-2022 کو 23:59 (UTC) بجے تک
  • انعامات کا دعویٰ کرنے کی مدت: 07-12-2022 کو 23:59 (UTC) بجے سے 13-12-2022 کو 23:59 (UTC) بجے تک
  • داخلہ فیس: 1 BUSD ٹوکن
  • مسٹری باکس انعام فی صارف: 500 BUSD ٹوکنز
  • انعامات کے اہل صارفین کی تعداد: چھ
شرکت کیسے کریں:
  • Binance گفٹ کارڈ کے مسٹری باکس کی جاری تشہیرات ملاحظہ کرنے کے لیے گفٹ کارڈ مارکیٹ پلیس پر جائیں جو Binance ایپ پر موجود ہے۔
  • Binance "فٹ بال فیور گفٹ کارڈ کے مسٹری باکس" کی ایک تشہیر منتخب کریں۔ مطلوبہ داخلے کی فیس ادا کرنے اور متعلقہ مسٹری باکس خریدنے کے لیے صفحے کے زیریں حصے میں موجود "ابھی حصہ لیں" بٹن پر کلک کریں۔
  • اس امر پر منحصر ہوتے ہوئے کہ آیا تشہیر کے لیے شرکاء کی تعداد مطلوبہ حد تک پہنچتی ہے یا نہیں، اہل صارفین، تشہیر کے اختتام کے ایک دن بعد (یعنی انعامات کا دعویٰ کرنے کی مدت کے دوران) فٹ بال فیور گفٹ کارڈ کا مسٹری باکس کھول سکتے ہیں۔
    • تشہیر کے لیے شرکاء کی تعداد ناکافی ہونے کی صورت میں، صارفین، تشہیر کے اختتام کے فوری بعد تشہیر کے صفحے پر جا کر "ریفنڈ کریں" بٹن پر ٹیپ کرتے ہوئے گفٹ کارڈز کے طور پر اپنی داخلہ فیس کو ریڈیم کر سکتے ہیں۔ اس صورت میں فٹ بال فیور گفٹ کارڈ کے مسٹری باکس کی تشہیر میں کوئی انعامات تقسیم نہیں کیے جائیں گے۔
    • بصورت دیگر، صرف وہی صارفین تشہیر کے صفحے سے گفٹ کارڈز کی صورت میں اپنی داخلہ فیس کو ریفنڈ کرنے کا دعویٰ کر سکتے ہیں، جنہیں مسٹری باکس کھولنے کے بعد فٹ بال فیور گفٹ کارڈ کے مسٹری باکس کا انعام حاصل نہیں ہوا۔ نیز جہاں قابلِ اطلاق ہوا، فٹ بال فیور گفٹ کارڈ کے مسٹری باکس کے انعامات اہل صارفین کو گفٹ کارڈز کی شکل میں بھی دیے جائیں گے۔
ہدایات اور متعلقہ مواد:
شرائط و ضوابط
  • یہ تشہیر صرف گفٹ کارڈ کی مارکیٹ پلیس پر دستیاب ہے۔ براہ کرم یقینی بنائیں کہ آپ کی Binance ایپ iOS 2.32.0 یا Android 1.43.0، یا اس سے جدید پر اپڈیٹ کردہ ہے۔ ایسے صارفین اپ گریڈ کرنے کے لیے آگے بڑھ سکتے ہیں یا اپنی Binance ایپ کو دوبارہ سے انسٹال کر سکتے ہیں، جنہیں گفٹ کارڈ کی مارکیٹ پلیس مسائل کا سامنا ہو۔
  • Binance گفٹ کارڈ کے مسٹری باکسز Binance کی ویب سائٹ پر دستیاب نہیں ہیں۔ صارفین، Binance گفٹ کارڈ کے مسٹری باکسز کو Binance ایپ > پروفائل > گفٹ کارڈ پر جا کر ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
  • ہر صارف متعلقہ تشہیر کے داخلہ ٹکٹ کے طور پر صرف ایک Binance گفٹ کارڈ کا مسٹری باکس خرید سکتا ہے۔
  • جہاں قابلِ اطلاق ہوا، وہاں ایسے صارفین کی داخلہ فیس اور مسٹری باکس کا انعام ضبط کر لیا جائے گا، جو 13-12-2022 کو 23:59 (UTC) بجے تکاپنے فٹ بال فیور گفٹ کارڈ کے مسٹری باکس کو کھولنے یا اپنی داخلہ فیس کے ریفنڈز کا دعویٰ کرنے میں ناکام ہو جائیں گے۔
  • Binance ایسے ہر صارف کو نااہل قرار دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے جو اس کی معقول رائے کے مطابق، دھوکہ دہی، یا پھر ایسے رویے کا مظاہرہ کر رہا ہو جو ہماری قابل اطلاق شرائط و ضوابط کے مطابق نہ ہو۔
  • Binance کسی پیشگی اطلاع کے بغیر اپنی اور صرف اپنی صوابدید پر ان شرائط و ضوابط کے تعین اور/یا ان میں ترمیم یا تبدیلی کرنے کے حق کو محفوظ رکھتی ہے، جس میں اس تشہیرکی تنسیخ، توسیع، اختتام یا معطلی، اہلیت کی شرائط اور معیار، جیتنے والوں کا انتخاب اور تعداد، اور کسی بھی کام کے ہونے کا وقت شامل ہیں، تاہم صرف ان تک محدود نہیں، نیز تمام شرکاء ان ترامیم کے پابند ہوں گے۔
  • تشہیر کی اضافی شرائط و ضوابط تک رسائی یہاں سے حاصل کی جا سکتی ہے۔
  • جہاں ترجمہ شدہ ورژن اور اصل انگلش ورژن کے درمیان کوئی تضاد پیدا ہوتا ہے، تو انگلش ورژن کو درست سمجھا جائے گا۔
آپ کی معاونت کے لیے شکریہ!
Binance ٹیم
2022-11-28
ہم سے رابطے میں رہیں۔
Binance اپنی واحد صوابدید پر کسی بھی وقت اور کسی بھی وجہ سے بغیر پیشگی اطلاع کے اس اعلان میں ترمیم یا اسے منسوخ کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
خطرے کا انتباہ: ڈیجیٹل اثاثے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے۔ یہ تبدیلیاں گفٹ کارڈ میں موجود ڈیجیٹل اثاثہ جات کی مالیت پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہیں، جو لوڈ ہونے کے وقت کی نسبت، ریڈمپشن کے وقت کم یا زیادہ ہو سکتی ہے۔ Binance آپ کو ہونے والے کسی قسم کے نقصانات کے لیے جوابدہ نہیں ہے۔ یہ مالی مشورہ نہیں ہے۔ مزید معلومات کے لیے ہماری استعمال کی شرائط، Binance گفٹ کارڈز کے لیے استعمال کی شرائط اور خطرے کا انتباہ ملاحظہ کریں۔ Binance گفٹ کارڈ کی مارکیٹ پلیس پر فریق ثاؒلث کے پراجیکٹس کی دستیابی، Binance کی جانب سے کسی بھی قسم کی تجویز، مشورہ، یا تشہیر نہ تصور کی جائے۔ آپ اپنی سرمایہ کاری کے فیصلوں کے ذمہ دار خود ہیں، اور گفٹ کارڈ کی مارکیٹ پلیس میں آپ کی جانب سے کسی بھی فریق ثالث کے پراجیکٹس کا استعمال آپ کی اپنی ذمہ داری ہو گا۔