دوہری سرمایہ کاری کی نئی پراڈکٹس کا آغاز ہو گیا (16-11-2022)
2022-11-16 17:58
یہ ایک عمومی اعلان ہے۔ یہاں جن پراڈکٹس اور سروسز کا حوالہ دیا گیا ہے ہو سکتا ہے کہ وہ آپ کے علاقے میں دستیاب نہ ہوں۔
ساتھی Binancians،
Binance اپڈیٹ کردہ ہدفی قیمتوں اور تصفیہ جاتی تاریخوں کے ساتھ دوہری سرمایہ کاری کی پراڈکٹس کا نیا بیچ لانچ کرنے جا رہا ہے، جہاں صارفین ہماری سستی خریدی یا مہنگی بیچی جانے والی پراڈکٹس سے استفادہ کر سکتے ہیں۔
- سبسکرپشن کا آغاز ہوتا ہے بوقت: 16-11-2022 کو 10:00 (UTC) بجے
- سبسکرپشن کا فارمیٹ: پہلے آئیں، پہلے پائیں کی بنیاد پر
- مندرجہ ذیل لنک میں نئی ہدفی قیمتیں اور تصفیہ جاتی تاریخیں ملاحظہ کریں
دوہری سرمایہ کاری بنا کسی فیس کے، مستقبل میں آپ کی منتخب کردہ قیمت پر آپ کی مرضی کی تاریخ پر سستی خریدی اور مہنگی بیچی جانے والی پراڈکٹس تک رسائی فراہم کرتی ہے۔ منتخب کردہ مقبول کرپٹو کرنسیز پر مزید انعامات سے فائدہ اٹھانے کے لیے دوہری سرمایہ کاری کی پراڈکٹس کو سبسکرائب کریں۔
مہنگا بیچیں
مطلوبہ صارفین:
- ایسے صارفین جو کرپٹو کرنسی ہولڈنگز پر زیادہ انعامات جمع کرنا چاہتے ہیں، یا
- ایسے صارفین جو سبسکرپشن کی تاریخ پر مارکیٹ کی قیمت کے مقابلے میں مستقبل میں کسی زائد قیمت پر ڈپازٹ کرنسی بیچنا چاہتے ہیں
ڈپازٹ کرنے کی کرنسی | بیچیں بعوض | تصفیہ جاتی تاریخ |
BTC, ETH, SOL, MATIC, ADA, BNB, DOT, BCH, AVAX, FTM, ALGO, NEAR, ATOM, XRP | BUSD | 2022-11-22 2022-12-09 |
سستا خریدیں
مطلوبہ صارفین:
- ایسے صارفین جو اسٹیبل کوائن کی ہولڈنگز پر زیادہ انعامات جمع کرنا چاہتے ہیں، یا
- ایسے صارفین جو سبسکرپشن کی تاریخ پر مارکیٹ کی قیمت کے مقابلے میں مستقبل میں کسی کم قیمت پر کرپٹو کرنسی خریدنا چاہتے ہیں
ڈپازٹ کرنے کی کرنسی | وہ کرپٹو کرنسی جو خریدنی ہے | تصفیہ جاتی تاریخ |
BUSD اور USDT | BTC, ETH, SOL, MATIC, ADA, BNB, DOT, BCH, AVAX, FTM, ALGO, NEAR, ATOM, XRP | 2022-11-22 2022-12-09 |
اس اعلان میں دوہری سرمایہ کاری کی پراڈکٹس کے لیے ڈپازٹ کرنسی کا APR 4% سے 153% تک ہے۔
دوہری سرمایہ کاری کی شروعات کیسے کی جائے:
- ملاحظہ ہو دوہری سرمایہ کاری کا صفحہ۔
- وہ کرپٹو کرنسی منتخب کریں جو آپ خریدنا یا بیچنا چاہیں گے۔
- انتخاب کریں کہ آیا آپ "مہنگا فروخت کرنا" یا "سستا خریدنا" چاہتے ہیں۔
- خریدنے یا بیچنے کے لیے اپنی مطلوبہ قیمت ("ہدفی قیمت") اور مطلوبہ تاریخ ("تصفیہ جاتی تاریخ") منتخب کریں۔
- اپنی سبسکرپشن کی رقم درج کریں۔
- ٹوگل بٹن کے ساتھ دوہری سرمایہ کاری کے آٹو کمپاؤنڈ فیچر کو فعال یا غیر فعال کرنے کا انتخاب کریں اور سبسکرپشن مکمل کریں۔
دوہری سرمایہ کاری کی پراڈکٹس کی سبسکرپشن کے طریقہ کار کے بارے میں مرحلہ وار ہدایت نامہ حاصل کرنے کے لیے ہمارے دوہری سرمایہ کاری کے نوآموز کے موڈ کو ملاحظہ کریں۔
دوہری سرمایہ کاری کے متعلق گلاسری اور تفصیلی حساب کے طریقے سمیت مزید معلومات کو یہاں تلاش کیا جا سکتا ہے۔
نوٹ:
- دوہری سرمایہ کاری کسی بھی وقت نئی سبسکرپشنز قبول کرنا بند کر سکتا ہے۔
- سبسکرپشن سے قبل مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے مطابق APR حقیقی وقت میں تبدیل ہو جائے گی، تاہم سبسکرپشن ہو جانے کے بعد لاک کر دی جائے گی۔
- دوہری سرمایہ کاری کی پراڈکٹس کو قبل از وقت ریڈیم نہیں کیا جا سکتا۔
- ڈپازٹ کی جانے والی کرنسی سے مراد وہ کرنسی ہے جو دوہری سرمایہ کاری کے پراڈکٹ پر سبسکرائب کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔
- تصفیہ جاتی تاریخ سے مراد وہ تاریخ جس پر ٹرانزیکشنز اور ریڈمپشنز انجام دی جائیں گی۔
آپ کی معاونت کے لیے شکریہ!
Binance ٹیم
2022-11-16
ہم سے رابطے میں رہیں۔
Telegram: https://t.me/binancepakistani
Twitter: https://twitter.com/binancepk
Facebook: https://www.facebook.com/binancepak
Instagram: https://www.instagram.com/binance_pakistan
Binance اپنی صوابدید پر کسی بھی وقت اور کسی بھی وجہ سے بغیر پیشگی اطلاع کے اس اعلان میں ترمیم یا تبدیلی یا اسے منسوخ کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
خطرے کا انتباہ: ڈیجیٹل اثاثے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے۔ آپ کی سرمایہ کاری کی رقم کو نفع اور نقصان دونوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور ہو سکتا ہے آپ کو وہ رقم واپس نہ ملے جس کی آپ نے سرمایہ کاری کی تھی۔ آپ اپنی سرمایہ کاری کے فیصلوں کے ذمہ دار خود ہیں اور Binance آپ کو ممکنہ طور پر ہونے والے نقصانات کے لیے جوابدہ نہیں ہے۔ دوہری سرمایہ کاری کی پراڈکٹس کے لیے، آپ کا ریٹرن ڈپازٹ کرنسی کے APR کے مطابق طے کیا جاتا ہے، جس سے مراد فیاٹ یا ہدفی کرنسی کی صورت میں اصل یا پیشین گوئی کردہ انعامات کی بجائے، ڈپازٹ کرنسی کی مد میں کرپٹو کرنسی کے انعامات ہوتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ اپنی کرپٹو کرنسی کو ہولڈ کرنا آپ کے لیے بہتر ہو، اور آپ کو تصفیہ جاتی تاریخ پر مارکیٹ ریٹ کی نسبت کم سازگار شرح پر ٹریڈ کرنے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔ یہ کسی قسم کا مالی مشورہ نہیں ہے۔ مزید معلومات کے لیے، ہماری استعمال کی شرائط اور خطرے کا انتباہ ملاحظہ کریں۔