کرپٹو خریدیں
ادا کریں بذریعہ
مارکیٹس
NFT
فیڈ
ڈاؤن لوڈز
English
USD

ہم آپ کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟
کرپٹو کرنسی کی نئی فہرست
تازہ ترین Binance خبریں
تازہ ترین سرگرمیاں
نئی فیاٹ فہرست سازیاں
فہرست کو حزف کیا جا رہا ہے۔
والیٹ کی مرمت کی تازہ ترین صورتِ حال
API اپڈیٹس
کرپٹو ایئر ڈراپ

خودکار سرمایہ کاری کے بارے میں مزید جانیں، اور BNB کی خودکار سرمایہ کاری کا ماہانہ منصوبہ حاصل کرنے کے لیے کوئز مکمل کریں!

2022-10-03 19:46
یہ ایک عمومی اعلان ہے۔ یہاں جن پراڈکٹس اور سروسز کا حوالہ دیا گیا ہے ہو سکتا ہے کہ وہ آپ کے علاقے میں دستیاب نہ ہوں۔
یاددہانی: انعامات کا اہل بننے کے لیے سرگرمی کے صفحے پر [Join Promotion] بٹن پر کلک کریں
تشہیر کی مدت: 03-10-2022 کو 09:00 (UTC) بجے سے 24-10-2022 کو 23:59 (UTC) بجے تک
Binance عنقریب 03-10-2022 کو 09:00 (UTC) بجے پر خودکار سرمایہ کاری کے کوئز کا آغاز کر رہا ہے، جہاں صارفین ڈالر پر لاگت کی اوسط اور خودکار سرمایہ کاری کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ خودکار سرمایہ کاری کے ایسے پہلے 40,000 نئے صارفین جو تشہیر کی مدت کے دوران اپنی شرکت کی تصدیق کرتے ہیں اور کوئز مکمل کرتے ہیں، ان میں سے ہر ایک پانچ ماہ تک BNB کی خودکار سرمایہ کا مفت ماہانہ منصوبہ حاصل کرنے کا اہل ہو گا۔
شروعات کیسے کی جائے:
  • مرحلہ 1: سرگرمی کے صفحے پر [Join Promotion] کے بٹن پر کلک کریں۔
  • مرحلہ 2: اب کوئز کھولیں، اور ڈالر پر لاگت کی اوسط (DCA) اور خودکار سرمایہ کاری پر دستیاب ذرائع پڑھیں۔
  • مرحلہ 3: کوئز میں دیے گئے تمام سوالات کا درست جواب دیں۔ اگر صارفین تمام سوالات کا درست جواب نہیں دے پاتے، تو وہ اس کوئز کو دوبارہ سے آزما سکتے ہیں۔
  • مرحلہ 4: اہل صارفین کو 07-11-2022 کو 23:59 (UTC) بجے تک خودکار طور پر BNB کی خودکار سرمایہ کاری کے ماہانہ منصوبے موصول ہو جائیں گے۔
براہ کرم نوٹ کریں:
  • اہل صارفین میں سے ہر ایک کو 0.5 BUSD تک کی مالیت کا حامل BNB کی خودکار سرمایہ کاری کا ماہانہ منصوبہ حاصل ہو گا۔ یہ 0.5 BUSD جتنی رقم، خودکار سرمایہ کاری کے ماہانہ منصوبے کے ذریعے BNB خریدنے کے لیے پانچ ماہ کی مدت پر تقسیم کی جائے گی (جیسے کہ 0.1 BUSD فی قسط
  • صارفین، پانچ ماہ کی یہ مدت ختم ہونے سے پہلے BNB کی خودکار سرمایہ کاری کا ماہانہ منصوبہ ایڈٹ، روک یا منسوخ نہیں کر سکتے۔
  • پانچ ماہ کی مدت کے بعد بھی BNB کی خودکار سرمایہ کاری کے ماہانہ منصوبے سے خارج نہ ہونے والے افراد ماہانہ منصوبے کے ذریعے BNB کی خریداری جاری رکھ سکتے ہیں، جہاں ماہانہ بنیاد پر ان کے اسٹیبل کوائن کے بیلنس سے 0.1 BUSD خودکار طور پر کاٹ لیا جائے گا۔
شرائط و ضوابط
  • یہ تشہیر، بنگلہ دیش، نائیجیریا، اور ہندوستان میں موجود صارفین کے لیے دستیاب نہیں۔
  • کامیابی کے ساتھ تشہیر میں حصہ لینے کے لیے صارفین پر لازم ہے کہ وہ اکاؤنٹ کی توثیق مکمل کریں اور سرگرمی کے صفحے پر موجود [Join Promotion] بٹن پر کلک کریں۔
  • انعامات کا اہل بننے کے لیے صارفین کوکوئز میں موجود تمام سوالات کا جواب دینا ہو گا۔ تمام سوالات کا درست جواب دینے کے لیے صارفین کئی مرتبہ کوئز دے سکتے ہیں۔
  • انعامات پہلے آئیں، پہلے پائیں کی بنیاد پر دیے جاتے ہیں، اور زیادہ سے زیادہ 40,000 اہل شرکاء میں سے ہر ایک کو BNB کی خودکار سرمایہ کاری کا ماہانہ منصوبہ ملے گا، جو کہ کم سے کم پانچ ماہ تک جاری رہے گا۔
  • غیر قانونی طور پر بڑی تعداد میں رجسٹر کردہ اکاؤنٹس اور ذیلی اکاؤنٹس حصہ لینے یا کسی قسم کے انعامات وصول کرنے کے اہل نہیں ہوں گے۔
  • Binance دھوکہ دہی کے رویے کی علامات ظاہر کرنے والے شرکاء کو فوری طور پر نااہل قرار دینے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
  • Binance کسی پیشگی اطلاع کے بغیر اپنی اور صرف اپنی صوابدید پر تشہیر کی ان شرائط و ضوابط کے تعین اور/یا ان میں ترمیم یا تبدیلی کرنے کے حق کو محفوظ رکھتا ہے، جس میں اس تشہیرکی تنسیخ، توسیع، اختتام یا معطلی، اس کی اہلیت کی شرائط اور معیار، جیتنے والوں کا انتخاب اور تعداد، اور کسی بھی کام کے ہونے کا وقت شامل ہیں، تاہم صرف ان تک محدود نہیں، نیز تمام صارفین ان ترامیم کے پابند ہوں گے۔
  • تشہیر کی اضافی شرائط و ضوابط تک رسائی یہاں سے حاصل کی جا سکتی ہے۔
  • جہاں ترجمہ شدہ ورژن اور اصل انگلش ورژن کے درمیان کوئی تضاد پیدا ہوتا ہے، تو انگلش ورژن کو درست سمجھا جائے گا۔
ہم سے رابطے میں رہیں۔
Binance اپنی صوابدید پر کسی بھی وقت اور کسی بھی وجہ سے بغیر پیشگی اطلاع کے اس اعلان میں ترمیم یا تبدیلی یا اسے منسوخ کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
خطرے کا انتباہ: ڈیجیٹل اثاثوں کی قیمتیوں کے حوالے سے مارکیٹ میں خطرے اور قیمت میں اتار چڑھاؤ کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ آپ کی سرمایہ کاری کی مالیت میں نفع و نقصان دونوں ہو سکتے ہیں، اور ممکن ہے کہ آپ کو وہ رقم واپس نہ ملے جو آپ نے سرمایہ کاری میں لگائی تھی۔ اپنے سرمایہ کاری کے فیصلوں کے حوالے سے مکمل طور پر آپ خود ذمہ دار ہیں اور Binance آپ کو پیش آنے والے کسی بھی قسم کے نقصانات کے لیے ذمہ دار نہیں ہے۔ ماضی کی کارکردگی مستقبل کی کارکردگی کے حوالے سے کوئی قابلِ اعتماد اشاریہ نہیں ہے۔ کوئی بھی سرمایہ کاری کرنے سے پہلے آپ کو اپنے سرمایہ کاری کے تجربے، مالی صورتحال، سرمایہ کاری کے مقاصد، خطرے کو برداشت کرنے کی سطح پر غور و فکر کر لینی چاہیئے اور اس سلسلے میں کسی خود مختار مالیاتی مشیر سے مشورہ کر لینا چاہیئے۔ اس مواد کو مالیاتی مشورے کے طور پر نہیں لیا جانا چاہیئے۔ مزید معلومات کے لیے، ہماری استعمال کی شرائط اور خطرے کا انتباہ ملاحظہ کریں۔