کرپٹو خریدیں
ادا کریں بذریعہ
مارکیٹس
ٹریڈ کریں
ڈیریویٹوز
کمائیں
NFT
ادارہ جاتی
فیڈ

اعلان

ہوم
معاونت کا مرکز
اعلان
تازہ ترین سرگرمیاں
اس رمضان خود کار سرمایہ کاری کے بارے میں دریافت کریں: BEL کا مفت آزمائشی منصوبہ حاصل کرنے کے لیے کوئز مکمل کریں

اس رمضان خود کار سرمایہ کاری کے بارے میں دریافت کریں: BEL کا مفت آزمائشی منصوبہ حاصل کرنے کے لیے کوئز مکمل کریں

2023-03-30 06:55
یہ ایک عمومی اعلان ہے۔ یہاں جن پراڈکٹس اور سروسز کا حوالہ دیا گیا ہے ہو سکتا ہے کہ وہ آپ کے علاقے میں دستیاب نہ ہوں۔
تشہیر کی مدت: 29-03-2023 کو 04:00 (UTC) بجے سے 20-04-2023 کو 03:59 (UTC) بجے تک
رمضان کی خوشی میں، Binance مورخہ 29-03-2023 کو 04:00 (UTC) بجے سے سیکھیں اور خود کار سرمایہ کاری کریں پر مشتمل رمضان کوئز نامی سرگرمی کا آغاز کر رہا ہے، جہاں صارفین Bella پروٹوکول (BEL)، ڈالر میں لاگت کی اوسط (DCA) اور خود کار سرمایہ کاری کے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ خود کار سرمایہ کاری کے پہلے 75,000 نئے صارفین جنہوں نے تشہیر کی مدت کے دوران کامیابی سے کوئز مکمل کیا ہے، ان میں سے ہر ایک پانچ ماہ کے لیے BEL کی خود کار سرمایہ کاری کا مفت منصوبہ حاصل کرنے کا اہل ہو گا۔
شروعات کیسے کی جائے:
  • مرحلہ 1: سرگرمی کے صفحے پر موجود [Start the quiz] کے بٹن پر کلک کریں۔
  • مرحلہ 2: کوئز کو کھولیں اور DCA، خود کار سرمایہ کاری اور Bella پروٹوکول کے موضوع پر دستیاب وسائل کا مطالعہ کریں۔
  • مرحلہ 3: کوئز میں دیے گئے تمام سوالات کا درست جواب دیں۔ اگر صارفین تمام سوالات کا درست جواب نہیں دے پاتے، تو وہ اس کوئز کو دوبارہ سے آزما سکتے ہیں۔
  • مرحلہ 4: اہل صارفین کو 04-05-2023 کو 23:59 (UTC) بجے تک خود کار طور پر BEL کے خود کار سرمایہ کاری کے ماہانہ منصوبے موصول ہو جائیں گے۔
براہ کرم نوٹ کریں:
  • BEL کی خود کار سرمایہ کاری کا مفت ماہانہ منصوبہ آزمائشی منصوبے کے طور پر کام کرتا ہے، جو پہلے پانچ ماہ صارفین پر کسی قسم کے اخراجات عائد کیے بغیر، انہیں آپ کے خطے میں دستیاب خود کار سرمایہ کاری پر مختلف فیچرز آزمانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
  • اہل صارفین میں سے ہر ایک کو BEL کا خود کار سرمایہ کاری کا ماہانہ منصوبہ حاصل ہو گا، جس کی مالیت 1 USDT ہے۔ یہ 1 USDT کی رقم، خود کار سرمایہ کاری کے ماہانہ منصوبے کے ذریعے BEL خریدنے کے لیے پانچ ماہ کی مدت پر تقسیم کی جائے گی (یعنی 0.2 USDT فی قسط
  • صارفین، پانچ ماہ کی مدت ختم ہونے سے قبل BNB کی خود کار سرمایہ کاری کے ماہانہ منصوبے کو ایڈٹ، روک یا منسوخ نہیں کر سکتے۔
  • پانچ ماہ کی مدت کے بعد بھی BEL کی خود کار سرمایہ کاری کے ماہانہ منصوبے سے خارج نہ ہونے والے افراد ماہانہ منصوبے کے ذریعے BEL کی خریداری جاری رکھ سکتے ہیں، جہاں ماہانہ بنیادوں پر اسپاٹ والیٹس میں موجود ان کے اسٹیبل کوائن کے بیلنسز سے 0.2 USDT خود کار طور پر کاٹ لیے جائیں گے۔
ہدایات اور متعلقہ مواد:
شرائط و ضوابط
  • اس تشہیر میں صرف خود کار سرمایہ کاری کے نئے صارفین انعامات کے اہل ہوں گے۔
  • صارفین پر لازم ہے، کہ اس تشہیر میں کامیابی کے ساتھ حصہ لینے کے لیے اکاؤنٹ کی توثیق مکمل کریں۔
  • انعامات کا اہل بننے کے لیے صارفین کو کوئز میں موجود تمام سوالات کے درست جواب دینے ہوں گے۔ تمام سوالات کے درست جواب دینے کے لیے صارفین ایک سے زائد مرتبہ بھی کوئز دے سکتے ہیں۔
  • انعامات پہلے آئیں، پہلے پائیں کی بنیاد پر دیے جاتے ہیں، اور زیادہ سے زیادہ 75,000 اہل شرکاء میں سے ہر ایک کو BEL کی خود کار سرمایہ کاری کا ماہانہ منصوبہ ملے گا، جو کہ کم سے کم پانچ ماہ تک جاری رہے گا۔
  • غیر قانونی طور پر بڑی تعداد میں رجسٹر کردہ اکاؤنٹس اور ذیلی اکاؤنٹس حصہ لینے یا کسی قسم کے انعامات وصول کرنے کے اہل نہیں ہوں گے۔
  • Binance دھوکہ دہی کے رویے کی علامات ظاہر کرنے والے شرکاء کو فوری طور پر نااہل قرار دینے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
  • Binance کسی پیشگی اطلاع کے بغیر اپنی اور صرف اپنی صوابدید پر تشہیر کی ان شرائط و ضوابط کے تعین اور/یا ان میں ترمیم یا تبدیلی کرنے کے حق کو محفوظ رکھتا ہے، جس میں اس تشہیرکی تنسیخ، توسیع، اختتام یا معطلی، اس کی اہلیت کی شرائط اور معیار، جیتنے والوں کا انتخاب اور تعداد، اور کسی بھی کام کے ہونے کا وقت شامل ہیں، تاہم صرف ان تک محدود نہیں، نیز تمام صارفین ان ترامیم کے پابند ہوں گے۔
  • تشہیر کی اضافی شرائط و ضوابط تک رسائی یہاں سے حاصل کی جا سکتی ہے۔
  • جہاں ترجمہ شدہ ورژن اور اصل انگلش ورژن کے درمیان کوئی تضاد پیدا ہوتا ہے، تو انگلش ورژن کو درست سمجھا جائے گا۔
ہم سے رابطے میں رہیں۔
Binance اپنی صوابدید پر کسی بھی وقت اور کسی بھی وجہ سے بغیر پیشگی اطلاع کے اس اعلان میں ترمیم یا اسے منسوخ کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
خطرے کا انتباہ: ڈیجیٹل اثاثوں کی قیمتیوں کے حوالے سے مارکیٹ میں خطرے اور قیمت میں اتار چڑھاؤ کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ آپ کی سرمایہ کاری کی مالیت میں نفع و نقصان دونوں ہو سکتے ہیں، اور ممکن ہے کہ آپ کو وہ رقم واپس نہ ملے جو آپ نے سرمایہ کاری میں لگائی تھی۔ اپنے سرمایہ کاری کے فیصلوں کے حوالے سے مکمل طور پر آپ خود ذمہ دار ہیں اور Binance آپ کو پیش آنے والے کسی بھی قسم کے نقصانات کے لیے ذمہ دار نہیں ہے۔ ماضی کی کارکردگی مستقبل کی کارکردگی کے حوالے سے کوئی قابلِ اعتماد اشاریہ نہیں ہے۔ کوئی بھی سرمایہ کاری کرنے سے پہلے آپ کو اپنے سرمایہ کاری کے تجربے، مالی صورتحال، سرمایہ کاری کے مقاصد، خطرے کو برداشت کرنے کی سطح پر غور و فکر کر لینی چاہیئے اور اس سلسلے میں کسی خود مختار مالیاتی مشیر سے مشورہ کر لینا چاہیئے۔ اس مواد کو مالیاتی مشورے کے طور پر نہیں لیا جانا چاہیئے۔ مزید معلومات کے لیے، ہماری استعمال کی شرائط اور خطرے کا انتباہ ملاحظہ کریں۔