ساتھی Binancians،
Binance Launchpad پر Space ID (ID) کی ٹوکن کی فروخت کے لیے سبسکرپشن اب کھلی ہوئی ہے اور 3 گھنٹوں کے لیے کھلی رہے گی۔ صارفین اپنی اہلیت چیک کر سکتے ہیں اور اپنے گزشتہ پانچ دنوں کی BNB ہولڈنگز کی اوسط کی بنیاد پر Space ID (ID) کے ٹوکن کی فروخت کرنے کے لیے اپنے BNB کو مختص کر سکتے ہیں۔ ID ٹوکن کی فروخت کے لیے BNB کا ریٹ ذیل میں سیٹ کیا گیا ہے۔ سبسکرپشن کے مکمل ہونے کے بعد، Binance مورخہ 22-03-2023 کو 12:00 (UTC) بجے Space ID (ID) کو اختراعی زون میں شاملِ فہرست کرے گا اور ID/BTC، ID/USDT اور ID/BNB کی ٹریڈنگ کے جوڑوں کے لیے ٹریڈنگ کھول دے گا۔
مزید معلومات:
- 1 ID = 0.00007412 BNB یا 0.025 USD (337.3 USD کی BNB قیمت کو استعمال کرتے ہوئے)۔
- صارفین کے پاس 22-03-2023 کو 06:00 بجے (UTC) سے لے کر 22-03-2023 کو 09:00 بجے (UTC) کے درمیان اپنے BNB ٹوکنز مختص کرتے ہوئے سبسکرائب کرنے کے لیے 3 گھنٹے ہوں گے۔ صارفین پر اپنے BNB مختص کرنے سے پہلے ID ٹوکن کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کرنا لازم ہے۔
- ہر صارف کی خاطر مختص کرنے کے لیے BNB کی زیادہ سے زیادہ مجاز تعداد کا حساب ان کے گزشتہ پانچ دن کے اوسط BNB بیلنس کی بنیاد پر لگایا جاتا ہے۔
- اہم: صرف صارف کے اسپاٹ والیٹس میں موجود BNB ہی مختص کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ کا BNB دیگر اکاؤنٹس جیسا کہ Launchpool یا BNB Vault میں ہے، تو آپ کو مختص کرنے سے قبل پہلے اپنے اسپاٹ والیٹ پر ریڈیم کرنے کی ضرورت ہو گی۔
- براہِ کرم نوٹ کریں کہ ایک مرتبہ مختص ہو جانے پر، آپ کا BNB لاک کر دیا جائے گا اور آپ آخری ٹوکن کی تقسیم تک ریڈیم کرنے، یا ٹرانسفرز، رقم نکلوانے یا ٹریڈنگ جیسے دیگر فنکشنز تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر ہوں گے۔
- 2023-03-22 کو 09:00 بجے (UTC) سبسکرپشن کی مدت ختم ہونے کے بعد، ID ٹوکن کی مختصی کا حساب شروع ہو گا اور اس میں کُل ایک گھنٹہ لگے گا۔
- آخری ID ٹوکن کی مختصی کے نتائج 22-03-2023 کو 10:00 بجے (UTC) ظاہر کیے جائیں گے، جس موقع پر 60 منٹوں کے اندر آپ کی پہلے سے لاک کردہ BNB رقم میں سے متعلقہ BNB کی کٹوتی کر لی جائے گی۔ کٹوتی ہونے کے بعد، آپ کے ID اور بقایا BNB ٹوکنز دونوں آپ کے اسپاٹ والیٹ پر ٹرانسفر کر دیے جائیں گے۔
- یاددہانی: 15,000 USD (600,000 ID یا 44.471 BNB) کی انتہائی حد موجود ہے جو کہ فی صارف مختص کی جا سکتی ہے۔ حساب کے اصولوں کی تفصیل کے لیے، یہاں کلک کریں۔
- Space ID (ID) کے اسمارٹ معاہدہ جات:
مزید پڑھیں:
- Space ID (ID) پراجیکٹ کی تحقیقاتی رپورٹ
- Binance Launchpad پر Space ID (ID) ٹوکن کی فروخت متعارف کروائی جا رہی ہے!
- Launchpad سبسکرپشن فارمیٹ کے اکثر پوچھے گئے سوالات
براہِ کرم نوٹ کریں کہ Binance Labs Space ID نیٹ ورک پر سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے۔
یاد دہانی: صارفین کو اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق مکمل کرنے اور وہ بھی ایک اہل دائرہ اختیار سے کروانے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ اس ٹوکن کی فروخت میں شامل ہو سکیں۔
*مندرجہ ذیل ممالک یا خطوں کے صارفین Binance Launchpad پلیٹ فارم پر ٹوکن کی فروخت میں شرکت سے قاصر ہوں گے:
بیلاروس، کیوبا، کریمیا کا خطہ، جمہوریہ کانگو، ایران، عراق، نیوزی لینڈ، شمالی کوریا، جنوبی سوڈان، سوڈان، شام، ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور اس کے علاقے (امریکی ساموآ، گوام، پورٹو ریکو، شمالی ماریانا کے جزائر، اور امریکی جزائر ورجن)، زمبابوے۔
نوٹ: جہاں ترجمہ شدہ ورژنز اور اصل انگلش ورژن کے درمیان کسی قسم کا تضاد پیدا ہوتا ہے، تو اصل انگلش ورژن کو درست تصور مانا جائے گا۔
آپ کی معاونت کے لیے شکریہ!
Binance ٹیم
ہم سے رابطے میں رہیں۔
Telegram: https://t.me/binancepakistani
Twitter: https://twitter.com/binancepk
Facebook: https://www.facebook.com/binancepak
Instagram: https://www.instagram.com/binance_pakistan
Binance اپنی صوابدید پر کسی بھی وقت اور کسی بھی وجہ سے بغیر پیشگی اطلاع کے اس اعلان میں ترمیم یا اسے منسوخ کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
خطرے کا انتباہ: ڈیجیٹل اثاثوں کی قیمتیوں کے حوالے سے مارکیٹ میں خطرے اور قیمت میں اتار چڑھاؤ کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ آپ کی سرمایہ کاری کی مالیت میں نفع و نقصان دونوں ہو سکتے ہیں، اور ممکن ہے کہ آپ کو وہ رقم واپس نہ ملے جو آپ نے سرمایہ کاری میں لگائی تھی۔ اپنے سرمایہ کاری کے فیصلوں کے حوالے سے مکمل طور پر آپ خود ذمہ دار ہیں اور Binance آپ کو پیش آنے والے کسی بھی قسم کے نقصانات کے لیے ذمہ دار نہیں ہے۔ ماضی کی کارکردگی مستقبل کی کارکردگی کے حوالے سے کوئی قابلِ اعتماد اشاریہ نہیں ہے۔ کوئی بھی سرمایہ کاری کرنے سے پہلے آپ کو اپنے سرمایہ کاری کے تجربے، مالی صورتحال، سرمایہ کاری کے مقاصد، خطرے کو برداشت کرنے کی سطح پر غور و فکر کر لینا چاہیئے اور اس سلسلے میں کسی خود مختار مالیاتی مشیر سے مشورہ کر لینا چاہیئے۔ اس مواد کو مالیاتی مشورے کے طور پر نہیں لیا جانا چاہیئے۔ مزید معلومات کے لیے، ہماری استعمال کی شرائط اور خطرے کا انتباہ ملاحظہ کریں۔