ساتھی Binancians،
2022-09-22 کو 07:00 (UTC) بجے تک، Binance سیونگز اور Binance اسٹیکنگ، ضم ہو کر “Binance آسان کمائی” بن چکے ہیں۔ Binance آسان کمائی پر لچک پذیر سیونگز پر موجود پراڈکٹس کو ری برانڈ کر کے لچک پذیر پراڈکٹس بنا دیا جائے گا، جبکہ لاک شدہ سیونگز اور لاک شدہ اسٹیکنگ کی پراڈکٹس کو ری برانڈ کر کے لاک شدہ پراڈکٹس بنا دیا جائے گا۔
- لچک پذیر سیونگز پر پہلے سے موجود پوزیشنز کے حامل صارفین والیٹ > کمائی > آسان کمائی > لچک پذیر پر جا کر اپنی پوزیشنز ملاحظہ کر سکتے ہیں اور ان کی نظم کاری کر سکتے ہیں۔
- لاک شدہ سیونگز پر پہلے سے موجود افراد، والیٹ > کمائی > آسان کمائی > لاک شدہ سیونگز کے ذریعے اپنی پوزیشنز ملاحظہ کر سکتے ہیں اور ان کی نظم کاری کر سکتے ہیں۔
- ریڈمپشن کی تاریخ پر سبسکرپشنز خودکار طور پر ریڈیم کر لی جائیں گی، اور ڈیجیٹل اثاثہ جات/کرنسیز صارف کے اسپاٹ والیٹ یا لچک پذیر پراڈکٹس پر ٹرانسفر کر دیے جائیں گے، جس کا انحصار اس بات پر ہو گا کہ آیا صارف نے "خودکار تجدید" کا آپشن فعال کیا ہوا ہے۔
- لاک شدہ سیونگز پر تمام موجودہ پوزیشنز زائد المیعاد ہونے کے بعد Binance، کمائی کے والیٹس سے لاک شدہ سیونگز کے آپشن کو ہٹا دے گا۔
- لاک شدہ اسٹیکنگ پر پہلے سے موجود پوزیشنز کے حامل صارفین، والیٹ > کمائی > آسان کمائی > لاک شدہ پر جا کر اپنی پوزیشنز ملاحظہ کر سکتے ہیں اور ان کی نظم کاری کر سکتے ہیں۔ ڈیجیٹل اثاثہ جات/کرنسیز، ریڈمپشن کی تاریخ پر خودکار طور پر صارف کے اسپاٹ والیٹ پر کریڈٹ کر دی جائیں گی۔
براہ کرم، باقی اطمینان رکھیں کہ تمام صارفین کے اثاثہ جات Binance کی آسان کمائی کے ذریعے محفوظ ہوتے ہیں، اور آپ کی موجودہ پوزیشنز میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئے گی۔ Binance کی آسان کمائی میں لچک پذیر پراڈکٹس اور لاک شدہ پراڈکٹس کے لیے انعامات کے حساب اور تقسیم کا میکانزم اس سے تبدیل نہیں ہو گا جو Binance سیونگز اور Binance اسٹیکنگ پر ہے۔
Binance کی آسان کمائی کے متعلق:
Binance کی آسان کمائی صارفین کو اس قابل بناتی ہے کہ وہ لچک پذیر پراڈکٹس یا لاک شدہ پراڈکٹس پر نئی سبسکرپشنز مکمل کرتے ہوئے روزمرہ کی بنیاد پر انعامات حاصل کر سکیں۔ صارفین، کسی بھی وقت لچک پذیر پراڈکٹس سے اپنے ڈیجیٹل اثاثہ جات/کرنسیز کو سبسکرائب اور ریڈیم کر سکتے ہیں۔ یہ امر صارفین کو روزمرہ کے انعامات کماتے ہوئے اپنے اثاثہ جات پر لچک اور لیکویڈیٹی فراہم کرتا ہے۔
بصورت دیگر، لاک شدہ پراڈکٹس پر سبسکرپشنز بڑے انعامات فراہم کریں گی جیسا کہ صارفین سے ایک مخصوص مدت کے لیے اپنے اثاثہ جات کو لاک کرنے کا تقاضا کیا جائے گا۔ صارفین اب بھی ریڈمپشن کی تاریخ سے قبل کسی بھی وقت اپنے ڈیجیٹل اثاثہ جات/کرنسیز کو ریڈیم کر سکتے ہیں، اور کسی بھی قسم کے تقسیم شدہ انعامات، اسٹیک کردہ ڈیجیٹل اثاثہ جات سے کاٹ لیے جائیں گے۔ ڈیجیٹل اثاثہ جات موصول ہونے میں 48-72 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔
مزید معلومات کے لیے:
- Binance کی آسان کمائی کا تعارف
- Binance کی آسان کمائی کی شرائط و ضوابط
- Binance کی آسان کمائی کی لچک پذیر پراڈکٹس کے ساتھ شروعات کریں
- Binance کی آسان کمائی کی لاک شدہ پراڈکٹس کے ساتھ شروعات کریں
آپ کی معاونت کے لیے شکریہ!
Binance ٹیم
2022-09-23
ہم سے رابطے میں رہیں۔
Telegram: https://t.me/binancepakistani
Twitter: https://twitter.com/binancepk
Facebook: https://www.facebook.com/binancepak
Instagram: https://www.instagram.com/binance_pakistan
Binance اپنی صوابدید پر کسی بھی وقت اور کسی بھی وجہ سے بغیر پیشگی اطلاع کے اس اعلان میں ترمیم یا تبدیلی یا اسے منسوخ کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
خطرے کا انتباہ: ڈیجیٹل اثاثوں کی قیمتیوں کے حوالے سے مارکیٹ میں خطرے اور قیمت میں اتار چڑھاؤ کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ آپ کی سرمایہ کاری کی مالیت میں نفع و نقصان دونوں ہو سکتے ہیں، اور ممکن ہے کہ آپ کو وہ رقم واپس نہ ملے جو آپ نے سرمایہ کاری میں لگائی تھی۔ اپنے سرمایہ کاری کے فیصلوں کے حوالے سے مکمل طور پر آپ خود ذمہ دار ہیں اور Binance آپ کو پیش آنے والے کسی بھی قسم کے نقصانات کے لیے ذمہ دار نہیں ہے۔ ماضی کی کارکردگی مستقبل کی کارکردگی کے حوالے سے کوئی قابلِ اعتماد اشاریہ نہیں ہے۔ کوئی بھی سرمایہ کاری کرنے سے پہلے آپ کو اپنے سرمایہ کاری کے تجربے، مالی صورتحال، سرمایہ کاری کے مقاصد، خطرے کو برداشت کرنے کی سطح پر غور و فکر کر لینا چاہیئے اور اس سلسلے میں کسی خود مختار مالیاتی مشیر سے مشورہ کر لینا چاہیئے۔ اس مواد کو مالیاتی مشورے کے طور پر نہیں لیا جانا چاہیئے۔ مزید معلومات کے لیے، ہماری استعمال کی شرائط اور خطرے کا انتباہ ملاحظہ کریں۔