کرپٹو کرنسی کی مارکیٹ کافی زیادہ تغیر پذیری کا شکار ہو سکتی ہے، لیکن ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ قیمت میں اضافہ اور کمی ایک مخصوص حد تک محدود رہے۔ جب مارکیٹ مستحکم سمت پر گامزن ہو، اور آپ کو یقین ہو کہ یہ مارکیٹ قیمت کی ایک مخصوص حد سے کم یا زائد نہیں ہو گی، تو ایسی صورت میں انعامات حاصل کرنے کے لیے رینج باؤنڈ ایک بہترین پراڈکٹ ہے۔
رینج باؤنڈ کے ذریعے، آپ مستحکم مارکیٹ میں ہولڈنگ کا عمل انجام دیتے ہوئے اضافی انعامات حاصل کر سکتے ہیں۔
خواہ آپ ایک تجربہ کار ٹریڈر ہیں یا محض ایک ایسے HODLer، جو کچھ اضافی منافع حاصل کرنا چاہتا ہے، آپ کئی وجوہات کی بنا پر رینج باؤنڈ کے استعمال کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ چند عام ترین منظر ناموں میں شامل ہیں:
•
مزید کرپٹو بنائیں: آپ کرپٹو کے مالک ہیں اور انہیں مستحکم مارکیٹ میں اپنے پاس ہی رکھتے ہوئے اضافی منافع جات کمانا چاہتے ہیں؛
•
مزید اسٹیبل کوائنز بنائیں: آپ اسٹیبل کوائنز کے مالک ہیں اور انہیں ایک مستحکم مارکیٹ میں اپنے پاس ہی رکھتے ہوئے اضافی منافع جات کمانے کے خواہشمند ہیں؛