کرپٹو خریدیں
ادا کریں بذریعہ
مارکیٹس
ٹریڈ کریں
ڈیریویٹوز
کمائیں
NFT
ادارہ جاتی
فیڈ
ذخائر کا ثبوت
توثیق کریں کہ آیا Binance 1:1 کے تناسب سے صارف کے اثاثوں سمیت ریزروز کو ہولڈ رکھتا ہے۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ Binance کی کارپوریٹ ہولڈنگز الگ اکاؤنٹس میں ریکارڈ ہوتی ہیں اور ذخائر کے ثبوت کے حساب کا حصہ نہیں ہوتیں۔
ذخائر کا ثبوت
آڈیٹر:
Merkle روٹ ہیش:
ذخائر کا ثبوت (PoR) کیا ہے؟
جب ہم ذخائر کے ثبوت کا تذکرہ کرتے ہیں، تو اس سے ہماری خاص مراد وہ اثاثے ہیں جو ہم صارفین کے لیے تحویل میں رکھتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم اس چیز کی صداقت اور ثبوت پیش کر رہے ہیں کہ Binance کے پاس ایسے فنڈز، نیز کچھ ذخائر بھی موجود ہیں جو 1:1 تناسب سے ہمارے تمام صارفی اثاثہ جات کا احاطہ کرتے ہیں۔
جب کوئی صارف ایک Bitcoin ڈپازٹ کرتا ہے، تو Binance کے ڈپازٹس میں کم سے کم ایک Bitcoin کا اضافہ ہو جاتا ہے تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جا سکے کہ کلائنٹ کے فنڈز مکمل تقویت یافتہ ہیں۔ یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ اس میں Binance کی کارپوریٹ ہولڈنگز شامل نہیں ہیں، جنہیں مکمل طور پر علیحدہ لیجر پر رکھا گیا ہے۔
حقیقی معنوں میں اس کا مطلب یہ ہے کہ Binance کے پاس صارف کے تمام اثاثے (نیز کچھ ذخائر بھی) 1:1 کے تناسب سے موجود ہیں، ہمارے سرمایہ جاتی اسٹرکچر میں ہم پر کوئی قرض واجب الادا نہیں اور ہم نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ہمارے پاس سنگین حالات کے لیے ہنگامی فنڈ (SAFU فنڈ) موجود ہے۔
اس بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے مطالعہ جاری رکھیں کہ ہم نے کیا چیز تیار کی ہے تاکہ لوگ اس چیز کی پڑتال کر سکیں کہ Binance میں ان کے فنڈز محفوظ ہیں۔
ہماری کمیونٹی سے ہماری وابستگی ویسی ہی ہے جیسے یہ ہمیشہ رہی ہے
شفافیت
ہم ہمیشہ اپنے صارفین کے ساتھ شفاف رہیں گے
تحفظ
ہمارے صارفین کے فنڈز کی حفاظت ہمارے لیے اہم ترجیح ہے
محفوظ
آپ کے فنڈز محفوظ ہیں
Merkle Tree
ہم نے کیا تیار کیا ہے؟
یہ دکھانے کے لیے کہ Binance کے پاس صارف کے تمام اثاثے 1:1 کے تناسب سے موجود ہیں، ہم نے Merkle ٹری (نیچے دکھایا گیا ہے) کو تخلیق اور نافذ کیا ہے تاکہ لوگ پلیٹ فارم کے اندر اپنے اثاثوں کی توثیق کر سکیں۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ ہر صارف اپنی تیار کردہ Merkle ہیش/ریکارڈ ID کو استعمال کرتے ہوئے اپنے اثاثہ جات کی توثیق کر سکے گا۔ اس طرح لوگ اس بات کی تصدیق کر سکیں گے کہ ان کے فنڈز 1:1 کے تناسب سے رکھے گئے ہیں اور وہ فریقِ ثالث کی آڈٹ ایجنسی سے اس چیز کی توثیق بھی کروا سکتے ہیں۔
Merkle Tree کیا ہوتا ہے؟
Merkle ٹری ایک ایسا کرپٹوگرافک ٹول ہے جو بڑی مقدار میں ڈیٹا کو ایک ہیش کی شکل میں یکجا کر سکتا ہے۔ یہ واحد ہیش، جسے Merkle روٹ کہا جاتا ہے، ایک کرپٹوگرافک سیل کے طور پر کام کرتی ہے جو تمام اندراج کردہ ڈیٹا کا "خلاصہ" ہو گی۔ مزید برآں، Merkle ٹریز صارفین کو ان مخصوص امواد کی توثیق کرنے کی صلاحیت فراہم کرتے ہیں، جو "سیل شدہ" ڈیٹا کے مخصوص سیٹ میں شامل تھے۔ ہم Merkle ٹریز کی ان خصوصیات کو اپنے ذخائر کے ثبوت کی پڑتالوں کے دوران اس بات کی تصدیق کے لیے استعمال کرتے ہیں، کہ انفرادی صارفی اکاؤنٹس کو آڈیٹر کی جانب سے جانچ کردہ ذمہ داریوں کی رپورٹ میں شامل کیا گیا ہے۔
ZK-سنارکس
ہم نے کیا تیار کیا ہے؟
کرپٹو ایکسچینج کسی zk-اسنارک کو استعمال کرتے ہوئے یہ ثابت کر سکتا ہے کہ Merkle ٹری لیف کی تمام نوڈز کے بیلنس سیٹس (مثلاً، صارف کے اکاؤںٹ بیلنسز) ایکسچینج کے دعویٰ کردہ صارف کے کُل اثاثہ جاتی بیلنس میں کردار ادا سکتے ہیں۔ ہر صارف عمل میں شامل ہونے کی حیثیت سے بآسانی اپنے لیف نوڈز تک رسائی پا سکتا ہے۔ ہر صارف کے بیلنس سیٹ (Merkle ٹری لیف نوڈ) کے لیے، ہمارا سرکٹ یہ یقین دہانی کرواتا ہے کہ:
1. Binance کے ساتھ صارف کے کُل مجموعی بیلنسز کے مجموعے کا حساب لگانے کے لیے، صارف کے اثاثہ جاتی بیلنسز شامل ہوتے ہیں۔
2. صارف کا کُل مجموعی بیلنس صفر سے زیادہ یا اس کے مساوی ہے۔
3. صارف کی معلومات کو لیف نوڈ ہیش پر اپڈیٹ کرنے کے بعد، Merkle ٹری رُوٹ کی تبدیلی مجاز ہے (یعنی، نادرست معلومات استعمال نہیں ہو رہیں)۔
یہاں چند کار آمد ماخذ موجود ہیں: سرکٹ (حدود) کے نفاذ کی تفصیلات کے لیے، بلاگ، تکنیکی خصوصیت اور ہمارا سورس کوڈ۔
ZK-سنارک کیا ہوتا ہے؟
ایک zk-سنارک (معلومات فراہم کیے بنا دیے جانے والے جامع و شفاف علمی دلائل) ثبوت کا ایک ایسا پروٹوکول ہے، جو پہلے سے پیش کردہ صفر معلومات کے اصولوں پر عمل کرتا ہے۔ آپ zk-سنارک کے ساتھ یہ ثابت کر سکتے ہیں، کہ آپ اصل مالیت کو ظاہر کیے بغیر ہی ہیش کردہ اصل مالیت (جو ذیل میں مزید بیان کی جائے گی) کو جانتے ہیں۔ آپ شامل کردہ مخصوص رقوم، مالیتوں، یا ایڈریسز کو ظاہر کیے بغیر ہی، کسی ٹرانزیکشن کی درستگی کو ثابت کر سکتے ہیں۔
یہ کیسے کام کرتا ہے
میں اپنی ذاتی ٹرانزیکشنز کی توثیق کس طرح کر سکتا ہوں؟
Binance کی ویب سائٹ پر لاگ ان ہوں
-> "والیٹ" پر کلک کریں
-> "توثیق کریں" پر کلک کریں
آپ صفحے کے اندر اپنے Merkle Leaf اور ریکارڈ ID کو تلاش کر سکتے ہیں۔
توثیق کی وہ تاریخ منتخب کریں جو آپ چیک کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد آپ کو توثیق کی قسم، آپ کی ریکارڈ ID (جو آپ کے اکاؤنٹ اور اس خاص توثیق کے لیے مخصوص ہے)، احاطہ کردہ اثاثے، اور توثیق کے وقت آپ کے پاس موجود اثاثہ جاتی بیلنس کی تصدیق مل جائے گی۔
ریکارڈ ID/Merkle Leaf آپ کو آزادانہ طور پر اس بات کی توثیق کا موقع دیتی ہے کہ آپ کے اکاؤنٹ کا بیلنس فریقِ ثالث کے آڈیٹر کی تصدیقی رپورٹ کے ذریعے شامل کیا گیا تھا۔
توثیق کا عمل
ایڈریس کی ملکیت کی توثیق کریں
ایسے اثاثہ جات جو ذخائر کی توثیق کے لیے استعمال ہوتے ہیں، ان کے لیے ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہیئے کہ والیٹس (بشمول ہاٹ اور کولڈ والیٹ) Binance کی زیرِ ملکیت ہیں۔
صارف کے بیلنسز کا اسنیپ شاٹ
اسنیپ شاٹ کی قیمت کا حساب اسنیپ شاٹ کی تاریخ اور وقت پر، کسٹمر کے اکاؤنٹ بیلنسز میں موجود اثاثہ جات کی ہولڈنگ کی بنیاد پر لگایا جاتا ہے۔
Merkle Tree کی تیاری کا عمل
  • ہم ہر صارف کے ہیش کردہ UID اور بیلنس کو باہم مربوط کرتے ہوئے بنیادی ڈیٹا بلاک تیار کرتے ہیں۔ اس کے بعد ہم تمام صارفین کے ڈیٹا کی بنیاد پر Merkle ٹری تیار کرتے ہیں۔
  • اگر لیف نوڈ میں کوئی اکاؤنٹ ID یا بیلنس تبدیل ہوتا ہے تو Merkle روٹ بھی تبدیل ہو گا۔
  • ہر صارف اس بات کی تصدیق کر سکتا ہے کہ آیا اس کے اثاثہ جات لیف نوڈ میں شامل ہیں۔
فریق ثالث کی آڈٹ ایجنسی کی طرف سے توثیق شدہ
ایک خود مختار آڈیٹر سے توثیق یافتہ۔