Ethereum (ETH)
مارکیٹ کیپیٹلائزیشن کے اعتبار سے Ethereum (ETH) دوسرا بڑا کرپٹو کرنسی ٹوکن ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ اسمارٹ معاہدے کی خصوصیت کو متعارف کرواتے ہوئے اس صنعت میں بہت سی جدتیں اور استعمال کے طریقے لے کر آیا ہے، جس نے غیر مرکزی مالیاتی صنعت (DeFi) اور غیر مرکزی ایپس، یا Dapps کے لیے راہ ہموار کی ہے۔
Ethereum صارفین کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ، عموماً Dapps کی صورت میں، سافٹ ویئر تیار اور جاری کر سکیں، جنہیں بعد ازاں ایسے کمپیوٹرز کے عالمی منقسم نیٹ ورک کی جانب سے تقویت فراہم کی جاتی ہے جو Ethereum چلاتے ہیں۔ Ethereum نیٹ ورک غیر مرکزی ہوتا ہے، جوکہ اسے کسی بھی قسم کی سینسر شپ یا عدم دستیابی کے خلاف مزاحمت کرنے کا اختیار فراہم کرتا ہے۔
مزید براں، Ethereum ایک اوپن سورس بلاک چین پلیٹ فارم ہے جوکہ اپنی مقامی کرنسی کے استعمال پر چلتا ہے، جسے Ether یا ETH کہا جاتا ہے۔ نیٹ ورک ٹرانزیکشن کی تمام فیس، یا گیس فیس، ETH میں ادا کی جاتی ہے۔
Ethereum یا ETH ایک ایسا ٹوکن ہے جوکہ ٹرانزیکشنز کی ادائیگی کے لیے خاص طور پر Ethereum کی بلاک چین کی جانب سے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ ٹوکن اس نیٹ ورک کے اندر موجود تقریباً ہر چیز کی تقویت کا ذمہ دار ہے۔
Ethereum نیٹ ورک کسی بھی فرد کی جانب سے اسمارٹ معاہے تخلیق کرنے اور چلانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، جوکہ صارف کی مداخلت کے بغیر، خودکار انداز میں چلنے والے سافٹ ویئر پروگرامز ہوتے ہیں۔ Ethereum کے فروغ کو کسی حد تک اس کے اسمارٹ معاہدے کی قابلیت سے منسوب کیا جا سکتا ہے، جس نے Dapps، نان فنجیبل ٹوکنز (NFTs) اور مزید بہت سی اشیاء پر مبنی ایک بڑھتے ہوئے ایکو سسٹم کو فعال کیا ہے۔
بطور ڈیفالٹ، Ethereum پروف آف ورک (PoW) کا معاہداتی میکانزم استعمال کرتی ہے، تاہم یہ نیٹ ورک اپنی Ethereum 2.0 اپ گریڈ کے حصے کے طور پر پروف آف اسٹیک (PoS) پر منتقل ہو رہا ہے۔ Ethereum 2.0 اپ گریڈ کا آغاز دسمبر 2020 میں بیکن چین کے لانچ کے ساتھ ہوا۔ ETH کمیونٹی نے صرف پہلے ہی ہفتے میں 1 ملین ETH اسٹیک کرتے ہوئے اس اپ گریڈ کی معاونت کی۔