NFT کیا ہوتا ہے؟
NFT کسی بلاک چین پر ایک قسم کا کرپٹو گرافک ٹوکن ہے جو ایک منفرد اثاثے کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ یا تو مکمل طور پر ڈیجیٹل اثاثہ جات ہو سکتے ہیں یا حقیقی دنیا کے اثاثوں کے ٹوکن کی طرز میں بنائے گئے دیگر ورژنز ہوتے ہیں۔
NFTs کے متعلق مزید جانیںNFT کس چیز کا مخفف ہے؟
NFT نان فنجیبل ٹوکن کا مخفف ہے۔
فنجیبلٹی کیا ہوتی ہے؟
NFT کی ایک اور امتیازی خصوصیت یہ ہے کہ یہ ناقابل تبادلہ ہوتے ہیں۔ قابلِ تبادلہ ہونے کی خصوصیت کے مظاہرے کے لیے ایک اچھی مثال کرنسیز ہوں گی - جہاں آپ یکسانیت کے باعث $5 کے بل کو بآسانی دوسرے $5 کے بل سے تبدیل کر سکتے ہیں۔ یہ اشیاء قابل تبادلہ ہیں کیونکہ ان کی تعریف ان کی انفرادیت کی بجائے ان کی قدر سے ہوتی ہے۔
دوسری طرف، NFTs ایک دوسرے کے ساتھ قابلِ تبادلہ نہیں ہیں۔ ہر NFT ایک مخصوص اور منفرد شناخت کنندہ کا حامل ہوتا ہے جو اسے باقیوں سے مختلف بناتا ہے۔ یہ ڈیجیٹل دائرہ کار میں درستگی اور ملکیت کے ثبوت کے طور پر کام کرتا ہے۔
NFTs کس طرح کام کرتے ہیں؟
NFTs کی تخلیق اور اجراء کے لیے مختلف فریم ورکس موجود ہیں۔ Ethereum کی بلاک چین پر مقبول ترین ERC-721 اور ERC-1155 ہیں۔ BNB چین کے اپنے ذاتی معیارات ہیں: BEP-721 اور BEP-1155۔ مالک کی اجازت کے بنا، حتیٰ کہ کوئی اجراء کار بھی NFTs کی نقل نہیں بنا سکتا یا انہیں ٹرانسفر نہیں کر سکتا۔
آپ Binance NFT مارکیٹ پلیس، OpenSea، اور Treasureland جیسی کھلی مارکیٹ پلیسز پر NFTs کو ٹریڈ کر سکتے ہیں۔ یہ مارکیٹس خریداروں کو فروخت کنندگان کے ساتھ مربوط کرنے میں مدد دیتی ہیں، اور ہر NFT کی قدر منفرد ہوتی ہے۔ مارکیٹ کی طلب و رسد کے ردعمل میں NFTs کی قیمت میں بھی تبدیلی آ سکتی ہے۔
NFTs کس طرح سے تخلیق کیے جاتے ہیں؟
NFT تخلیق کرنے کا پہلا مرحلہ منٹنگ ہے۔ منٹنگ سے مراد کسی بلاک چین پر تصاویر، ویڈیوز، آڈیو اور دیگر ڈیجیٹل فائلز کو کرپٹو اثاثہ جات میں تبدیل کرنا ہے۔ بلاک چین پر NFT کی موجودگی کے باعث، اس میں تبدیلی اور جعلسازی کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ کسی NFT کا منفرد ڈیٹا اس کے مؤثر پن اور ملکیت کی تصدیق کرنے کے عمل کو آسان بنا دیتا ہے۔
تخلیق ہونے والے ہر NFT کے ساتھ، اس کا مالک/تخلیق کار ان کے اندر مخصوص معلومات کو بھی اسٹور کر سکتا ہے، جیسے کہ NFT کے میٹا ڈیٹا میں ان کے دستخط شامل کرتے ہوئے اپنے آرٹ ورک پر دستخط کرنا۔
کیا آپ کو واقعتاً NFTs کی ملکیت حاصل ہوتی ہے؟
زیادہ تر NFTs کے لیے، ایک وقت میں فقط ایک ہی فرد ان کا مالک بن سکتا ہے۔ ملکیت کی نظم کاری ایک منفرد ID اور میٹا ڈیٹا کے ذریعے انجام دی جاتی ہے جس کی نقل دوسرے ٹوکنز نہیں بنا سکتے۔
تاہم، اب منقسم NFTs بھی کسی حد تک مقبولیت پانے لگے ہیں۔ ایک منقسم NFT ایک مکمل NFT کو لے کر انہیں چھوٹے حصوں میں بانٹ دیتا ہے، جس سے مختلف تعداد میں لوگ ایک ہی NFT کے کسی حصے کی ملکیت کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔
NFT کے بلاک چین پلیٹ فارم کیا ہوتے ہیں؟
NFT ایک ایسا کرپٹو اثاثہ ہے جو بلاک چین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کسی منفرد اور قابلِ جمع چیز کی نمائندگی کرتا ہے۔ لیکن درحقیقت بلاک چین ہوتی کیا ہے؟ یہ بنیادی طور پر معلومات کو ریکارڈ اور اسٹور کرنے کے لیے ایک منقسم ڈیٹا بیس ہوتی ہے۔ اس ڈیٹا بیس کو ڈیجیٹل لیجر بھی کہا جاتا ہے، اور اس کا غیر مرکزی نیٹ ورک اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ڈیٹا ہیک یا تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ NFTs ایسے ڈیجیٹل اثاثہ جات ہیں جو مؤثر پن اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے بلاک چین ٹیکنالوجی کو لیوریج دیتے ہیں۔
خاص کر NFTs کے معاملے میں، ایسی مارکیٹ پلیسز موجود ہیں جو مختلف جمع کاران کو اس امر کی پیشکش کرتی ہیں کہ وہ بلاک چین پر اپنے NFTs کو خرید، بیچ اور ٹریڈ کر سکیں۔ ان مارکیٹ پلیسز کے پاس نان فنجیبل ٹوکنز کی متعدد اقسام برائے فروخت ہیں، جن میں معروف آرٹس سے لے کر محض شوقیہ کام کرنے والے افراد تک شامل ہیں۔
NFTs کب تخلیق کیے گئے تھے؟
کرپٹو اثاثے کی اس نئی کلاس کی ابتدا کا سراغ 2017 میں آنے والے کرپٹو کے عروج سے لگایا جا سکتا ہے۔ Binance نے آج کے دور میں NFTs کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے ایک سال قبل، ایک بڑے پیمانے پر ان کی قبولیت میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔
NFTs کس نے تخلیق کیے؟
مئی 2014 میں Kevin McCoy نامی تخلیق کار نے پہلی مرتبہ دنیا میں NFTs کو متعارف کروایا تھا۔ NFT کے دائرہ کار میں ایک رہنما کی حیثیت سے، انہوں نے Quantum نامی سب سے پہلا NFT منٹ کیا تھا، جسے ان کی اہلیہ نے ڈیزائن کیا تھا۔ "Quantum" آکٹاگان کا ایک ویڈیو لوپ ہے جو دائروں، آرکس، اور دیگر ایسی اشکال سے بھرا ہوا ہے جو ایک ہی مرکز پر موجود ہیں۔ 2021 تک، یہ تاریخی NFT 7 ملین ڈالر پر برائے فروخت تھا۔
NFTs کی مقبولیت میں اضافہ کیوں ہو رہا ہے؟
وسیع پیمانے پر NFT کا رجحان دنیا بھر میں چھا گیا ہے۔ محض قابلِ جمع ڈیجیٹل اثاثہ جات سے بڑھ کر، NFTs اب ایسے قابل قدر اثاثہ جات ہیں جو مادی اور ورچوئل دنیا میں استعمال کی مختلف صورتوں کے حامل ہیں۔
NFTs ڈیجیٹل دائرہ کار میں فنکارانہ اظہار یا سرمایہ کاری کے ٹولز کی صورت میں بھی تیزی سے مقبولیت پا رہے ہیں۔ یہاں تک کہ گیمز میں، NFTs کی فعالیت انہیں سرمایہ کاری کا اثاثہ اور ایک ایسا سہولتی آلہ کار بناتی ہے جو پلیئرز کو خصوصی صلاحیتیں فراہم کرتا ہے۔ NFT کی دنیا میں مسلسل ترقی اور توسیع کے ساتھ، بالآخر اس کے استعمال کی صورتیں JPEG کی قابلِ جمع چیزوں تک ہی محدود نہیں رہیں گی۔
کتنے لوگ NFTs کو خرید رہے ہیں؟
2017 میں کرپٹو کے اس عروج سے قبل جس کی وجہ سے NFTs میں لوگوں کی دلچسپی پیدا ہوئی، NFTs کی فی ہفتہ فروخت کا تخمینہ محض 100 تھا۔ تاہم، NFTs کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور مسلسل توسیع پذیر NFT کی دنیا میں، ایک ہفتے میں NFTs کی فروخت 15,000 سے 50,000 تک محیط ہو سکتی ہے۔ یہ اوسطاً ہر ہفتے 10 ملین سے 20 ملین ڈالر پر مشتمل تخمینہ بنتا ہے۔
NFTs کی قدر میں اضافہ کس طرح ہوتا ہے؟
جس طرح سے مادی آرٹ کے نمونوں کی قیمت لگائی جاتی ہے، اسی طرح NFTs کی قیمت بھی بہت حد تک طلب و رسد کے مابین ہونے والے تعامل پر منحصر ہوتی ہے۔ نایابیت، افادیت، اور قیاس آرائی جیسے عوامل کے باعث طلب میں اضافے کے ساتھ، NFTs کی قیمتیں بھی اسی حساب سے تبدیل ہوتی رہتی ہیں اور ان میں اضافہ ہوتا رہتا ہے۔
NFTs کس طرح خریدے جاتے ہیں؟
اپنے NFTs کو خریدنے کے مختلف طریقے اور پلیٹ فارمز ہیں۔ آپ NFTs کو مقررہ قیمت، نیلامی، یا Binance NFT پر موجود مسٹری باکس کے ذریعے خرید سکتے ہیں!
NFTs کس طرح بیچتے ہیں؟
آپ کے NFTs کو فروخت کرنے کے بہت سے مختلف طریقے ہیں۔ آپ درست مارکیٹ پلیس سے لیوریج کر سکتے ہیں، سوشل میڈیا پر اپنے کام کو شیئر کر سکتے ہیں، تحائف کی سرگرمیوں کی میزبانی کر سکتے ہیں، AMA/لائیواسٹریم کا انتظام کر سکتے ہیں، کمیونٹی کے پلیٹ فارمز پر موجود NFT گروپس میں شامل ہو سکتے ہیں، اپنی ذاتی ویب سائٹ بنا سکتے ہیں، یا اثر و رسوخ رکھنے والے افراد کے ساتھ شراکت داری بھی قائم کر سکتے ہیں۔
NFTs کو کیسے منٹ کیا جاتا ہے؟
اپنے NFTs کو منٹ کرنے کے کئی مختلف مراحل ہیں: منٹنگ فیس ادا کرنے کے لیے کرپٹو، اپنی کرپٹو کو اسٹور کرنے کے لیے ایک کرپٹو کرنسی والیٹ، اپنا نان فنجیبل ٹوکن بنانے کے لیے ایک بلاک چین، اور مزید بہت کچھ!
NFTs میں سرمایہ کاری کس طرح سے کی جائے؟
پیسہ لگانے کے مقاصد کے لیے NFT کو خریدنے کا انتخاب کرتے وقت، ان مختلف عوامل کا تجزیہ کرنا ضروری ہے جو NFT کی قیمت کو متاثر کر سکتے ہیں۔ ان میٹرکس میں افادیت، نایابیت، کمیونٹی کا سائز، ٹریڈنگ کا حجم، استعداد اور ماخذ شامل ہیں۔
ان اشاروں کو ذہن میں رکھنے سے آپ کی NFT کلیکشن یا کرپٹو کے پورٹ فولیو کے لیے NFT پراجیکٹ کے دیرپا ہونے اور قدر کا بہتر اندازہ لگانے میں مدد ملتی ہے۔
آپ NFTs کو کہاں ٹریڈ کر سکتے ہیں؟
Binance NFT کی مارکیٹ پلیس پر نان فنجیبل ٹوکنز کو ٹریڈ کرنے کا آغاز کریں۔ ایک بڑے پیمانے پر پہلے سے موجود صارفین اور لیوریج کے لیے Binance کے مکمل ایکو سسٹم کے ساتھ، اپنے آرٹ ورک کی بہترین قیمت اور مالیت حاصل کریں اور اپنے NFTs کی مرئیت کو بہتر بنائیں۔
مزید برآں، Binance NFT مارکیٹ پلیس NFTs کی وسیع اقسام کو فیچر کرتی ہے، جن میں معروف شخصیات، اور مستحکم برانڈز کی تخلیقات شامل ہیں۔
NFTs کی مختلف اقسام کون سی ہیں؟
نان فنجیبل ٹوکنز (NFTs) میں بڑے پیمانے پر دلچسپی نے کرپٹو کی قابلِ جمع چیزوں اور NFT آرٹ کو عروج بخشا ہے۔ NFT کے استعمال کی مقبول ترین صورتوں میں سے کچھ آرٹ NFTs، قابلِ جمع NFTs، مالیاتی NFTs، گیمنگ NFTs، میوزک NFTs، حقیقی دنیا کے اثاثہ جات کے NFTs، اور نقل و حرکت کے NFTs شامل ہیں۔
آج کے مقبول NFTs کون سے ہیں؟
مارکیٹ پر روزمرہ کی بنیاد پر متعدد NFTs کی لانچ کے ساتھ، ہماری درجہ بندی کے ایسے بورڈز کو ملاحظہ کرتے ہوئے Binance NFT کی مارکیٹ پلیس پر دستیاب مقبول ترین NFTs دریافت کریں جو مقبول ترین سیلز، کلیکشنز، اور تخلیق کاران کو ظاہر کرتے ہیں۔
آج کے مقبول NFT آرٹسٹس کون ہیں؟
NFT آرٹسٹس NFT کی دنیا میں انقلاب برپا کرتے آ رہے ہیں، Binance NFT کے درجہ بندی کے بورڈز پر ہمارے تجویز کردہ تخلیق کاروں اور مقبول ترین تخلیق کاروں کو براؤز کر کے معلوم کریں کہ آپ کے رجحان پذیر یا آگے بڑھتے ہوئے NFT آرٹسٹس کون ہیں۔
NFT کے چند قابلِ ذکر رجحانات کون سے ہیں؟
NFT ٹوکنز کہاں سے خریدتے ہیں؟
ایکسچینج کے ذریعے سے لے کر، اسٹیکنگ کے انعامات اور درون گیم کرنسی کا کردار ادا کرنے والے یہ NFT ٹوکنز، میٹاورس پراجیکٹس میں نہایت ہی باسہولت ثابت ہوتے ہیں۔ اپنے NFT ٹوکنز خریدنے کے لیے، آپ Binance پلیٹ فارم کے ذریعے ایسا کر سکتے ہیں، جوکہ NFT ٹوکنز کی کئی اقسام کا گڑھ ہے۔
مقبول NFT ٹوکنز تک رسائی حاصل کرنے کے لیے ایک اکاؤنٹ کے لیے سائن اپ کریں اور آج ہی NFT مارکیٹ میں سرمایہ کاری کریں۔
NFT کوائن مارکیٹ
Binance ایکسچینج پر مقبول ترین NFT کوائنز کو تلاش کریں۔
کیا متعدد لوگ ایک ہی NFT کے مالک بن سکتے ہیں؟
زیادہ تر NFTs کے لیے، ایک وقت میں فقط ایک ہی فرد ان کا مالک بن سکتا ہے۔ تاہم، منقسم NFTs بھی مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔ آسان الفاظ میں، ایک مکمل NFT کو چھوٹے حصوں میں تقسیم کر کے منقسم NFT بنایا جاتا ہے، جو متعدد لوگوں کو ایک ہی NFT کے کسی حصے کی ملکیت کا دعویٰ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
کیا NFTs کی قدر ہوتی ہے؟
کسی NFT کی مالیت کو سمجھنے کا انحصار اس بات پر ہے کہ یہ کس چیز کی نمائندگی کرتا ہے۔ کرپٹو آرٹ اور قابلِ جمع چیزوں کے ضمن میں، یہ کسی بھی دوسرے آرٹ پیس یا قابلِ جمع چیز سے مماثلت رکھتا ہے۔ ہمیں اس نمونے کے پسِ منظر میں موجود کہانی، اس کی آرٹسٹک قدر، اور مارکیٹ میں اس کی طلب کو سمجھنا ہو گا۔ ہر NFT کے ساتھ منسلک قدر کا تعین نایابیت، افادیت، مضبوطی، اور ملکیت کی ہسٹری کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔
کیا NFTs ماحول پر اثرانداز ہوتے ہیں؟
NFTs کاربن فُٹ پرنٹ کا اخراج بھی کرتے ہیں، خاص طور پر وہ جو توانائی کی بے پناہ کھپت کے حامل پروف آف ورک (PoW) بلاک چینز پر چلتے ہیں۔ NFTs کے ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کی کوشش میں، اب زیادہ تر NFTs، ماحول دوست پروف آف اسٹیک (PoS) ماڈلز کے تحت بنائے جا رہے ہیں۔
کیا Bitcoin ایک NFT ہے؟
Bitcoin اور NFTs میں اگرچہ چند ایک مماثلتیں موجود ہیں، تاہم Bitcoin ایک NFT نہیں ہے۔ اگرچہ Bitcoin اور NFTs دونوں بلاک چین ٹیکنالوجی پر مبنی ہیں اور ایک جیسے معیارات کے تحت چلتے ہیں، تاہم یہ یکسر مختلف ہوتے ہیں۔ Bitcoin کی درجہ بندی ایک کرپٹو کرنسی کے طور پر کی گئی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ نان فنجیبل NFTs کے برعکس، فنجیبل ہے۔ تاہم، آپ NFTs کو خریدنے کے لیے Bitcoin یا دیگر کرپٹو کرنسیز کو استعمال کر سکتے ہیں!
کیا NFT کرپٹو ہے؟
ایک عام غلط فہمی یہ ہے کہ کرپٹو کرنسی اور NFTs ایک ہی چیز ہوتے ہیں۔ تاہم، جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، NFT نان فنجیبل ہوتا ہے، جبکہ کرپٹو کرنسیز فنجیبل ہوتی ہیں۔ مثلاً، Bitcoin اس لیے فنجیبل ہوتا ہے کیونکہ BTC کا ہر یونٹ BTC کے کسی بھی دوسرے یونٹ کی طرح ایک اندرونی قدر کا حامل ہوتا ہے۔ NFTs کے معاملے میں، ہر یونٹ منفرد ہوتا ہے اور قابل تبادلہ نہیں ہوتا۔