دوہری سرمایہ کاری
اپنے مارکیٹ ویو سے پیسہ بنائیں اور ممکنہ طور پر زائد انعامات تک رسائی حاصل کریں
سستا خریدیں یا مہنگا بیچیں
وسیع انتخاب
ٹریڈنگ کی کوئی فیس نہیں
زائد انعامات
ہولڈنگ کی تفصیلات ملاحظہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں
دستیاب کوائنز
اکثر پوچھے گئے سوالات
مرحلہ نمبر 1: کسی اثاثے کا انتخاب کریں
نوآموز کا موڈ
کوائن
APR
موجودہ قیمت
کوائن
APR
موجودہ قیمت
کوائن
APR
موجودہ قیمت
* APR کو حقیقی وقت میں ریفریش کیا جاتا ہے۔ آپ کی طرف سے کامیابی کے ساتھ سبسکرپشن مکمل کیے جانے پر ہم تازہ ترین APR استعمال کریں گے۔
مرحلہ نمبر 2: آغاز کریں
مہنگا بیچنے یا سستا خریدنے کا فیصلہ کریں
1
2
3
4
  پراڈکٹس کو تلاش کریں
کو بیچیں
خریدیں
--
  -- پرAPR حاصل کریں :  --
موجودہ قیمت :
 --
مرحلہ نمبر 2: تصفیے کا انتخاب کریں
کی موجودہ قیمت
--
فی الوقت پراڈکٹس دستیاب نہیں ہیں، براہ کرم صفحہ ریفریش کریں۔
منافع جات کا کیلکولیٹر
حساب کو شروع کرنے کے لیے مندرجہ بالا پراڈکٹس میں سے کسی ایک کو منتخب کریں۔

اکثر پوچھے گئے سوالات

    1. دوہری سرمایہ کاری کیا ہے؟

    مارکیٹ کی سمت سے قطع نظر، دوہری سرمایہ کاری اعلیٰ درجے کے انعامات فراہم کرتے ہوئے آپ کو مستقبل میں اپنی مطلوبہ قیمت اور تاریخ پر کرپٹو کرنسی خریدنے یا بیچنے کا موقع فراہم کرتی ہے

    2. دوہری سرمایہ کاری استعمال کرنے کے کیا فوائد ہیں؟

    کم قیمت پر خریدیں یا زیادہ قیمت پر بیچیں: آپ کرپٹو کم قیمت پر خرید سکتے ہیں یا زیادہ قیمت پر بیچ سکتے ہیں؛
    اعلیٰ درجے کے انعامات: آپ مارکیٹ کی سمت سے قطع نظر زیادہ غیر فعال آمدنی کما سکتے ہیں؛
    وسیع انتخاب: آپ اثاثہ جات کی وسیع اقسام میں سے انتخاب کر سکتے ہیں اور اپنی مرضی سے ہدفی تاریخ اور قیمت کو سیٹ کر سکتے ہیں؛
    ٹریڈنگ کی کوئی فیس نہیں: ہدف پورا ہونے اور 'کم قیمت پر خریدی' یا 'زیادہ قیمت پر بیچی' جانے والی پراڈکٹ پر عمل درآمد ہو جانے پر ٹریڈنگ کی کوئی فیس عائد نہیں کی جاتی۔

    3. مجھے دوہری سرمایہ کاری کا استعمال کب کرنا چاہیئے؟

    خواہ آپ ایک تجربہ کار ٹریڈر ہوں یا محض ایک ایسے HODLer، جو کچھ اضافی انعامات کمانا چاہتا ہے، آپ کئی وجوہات کی بنا پر دوہری سرمایہ کاری کے استعمال کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ چند عام ترین منظر ناموں میں شامل ہیں:
    منافع لیں: اضافی انعامات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی سرمایہ کاری پر کچھ نفع کمانے کی خاطر اپنے پاس موجود کرپٹو کو ہدفی قیمت پر بیچیں؛
    قیمت گرنے پر خریدیں: مارکیٹ گرنے کی صورت میں ہدفی قیمت پر کرپٹو کو خریدیں، اور اضافی انعامات کا فائدہ اٹھائیں؛
    مزید کرپٹو بنائیں: آپ کرپٹو کے مالک ہیں اور انہیں اپنے پاس ہی رکھتے ہوئے اضافی ریٹرنز حاصل کرنا چاہتے ہیں؛
    مزید اسٹیبل کوائن بنائیں: آپ اسٹیبل کوائنز کے مالک ہیں اور انہیں اپنے پاس ہی رکھتے ہوئے اضافی ریٹرنز کمانا چاہتے ہیں؛

    4. 'کم قیمت پر خریدی' اور 'زیادہ قیمت پر بیچی' جانے والی پراڈکٹس کیسے کام کرتی ہیں؟

    دوہری سرمایہ کاری کی پراڈکٹس کی دو اقسام ہیں: 'کم قیمت پر خریدنا' اور 'زیادہ قیمت پر بیچنا'۔
    کم قیمت پر خریدی جانے والی پراڈکٹس، مستقبل میں آپ کو اسٹیبل کوائنز (BUSD یا USDT) کے ساتھ کم قیمت پر اپنی مطلوبہ کرپٹو (جیسا کہ BTC) کو خریدنے کا موقع دیتی ہیں۔
    - ہدف پورا ہوا: تصفیہ جاتی تاریخ پر، اگر مارکیٹ کی قیمت ہدفی قیمت کے برابر یا اس سے کم ہوئی، تو ہدفی کرنسی (BTC) خرید لی جائے گی
    - ہدف پورا نہیں ہوا: تصفیے کی تاریخ پر، اگر مارکیٹ کی قیمت ہدفی قیمت سے زائد ہوئی، تو پھر آپ اپنے اسٹیبل کوائنز برقرار رکھ سکیں گے
    دونوں صورتوں میں، پہلے آپ اسٹیبل کوائنز کی مد میں انعامات حاصل کریں گے۔ ہدفی قیمت پوری ہونے پر، آپ کی سبسکرپشن کی رقم اور حاصل کردہ انعامات BTC کو خریدنے کے لیے استعمال کے جائیں گے۔
    مہنگی فروخت ہونے والی پراڈکٹس آپ کو مستقبل میں اپنی موجودہ کرپٹو (جیسا کہ BNB) کو (BUSD کے لیے) زیادہ قیمت پر فروخت کرنے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔
    - ہدف پورا ہوا: تصفیہ جاتی تاریخ پر، مارکیٹ کی قیمت ہدفی قیمت کے برابر یا زائد ہونے کی صورت میں، آپ کا BNB BUSD کے عوض بیچ دیا جائے گا
    - ہدف پورا نہیں ہوا: تصفیہ جاتی تاریخ پر، مارکیٹ کی قیمت ہدفی قیمت سے کم ہونے کی صورت میں، آپ اپنے BNB کو برقرار رکھ سکیں گے
    دونوں صورتوں میں، آپ پہلے اپنی موجودہ کرنسی (BNB) میں انعامات حاصل کریں گے۔ ہدفی قیمت پوری ہونے پر، آپ کی سبسکرپشن کی رقم اور حاصل کردہ انعامات BUSD کے عوض بیچ دیے جائیں گے۔

    5. دوہری سرمایہ کاری میں نوآموز کا موڈ کیا ہوتا ہے؟

    نوآموز کا موڈ دوہری سرمایہ کاری کے نئے صارفین کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ دوہری سرمایہ کاری پر سبسکرپشن کے عمل میں آپ کی مدد کرنے کے لیے آپ کو مرحلہ وار رہنمائی فراہم کرتا ہے۔
    آپ ٹوگل بٹن کے ساتھ نوآموز کے موڈ سے آن یا آف کر سکتے ہیں۔

    6. کیا دوہری سرمایہ کاری کے ساتھ کسی قسم کے خطرات وابستہ ہیں؟

    دوہری سرمایہ کاری میں خطروں کا امکان ہوتا ہے۔
    - سبسکرائب کردہ اثاثے لاک کر دیے جاتے ہیں اور آپ تصفیہ جاتی تاریخ سے قبل انہیں منسوخ یا ریڈیم کرنے سے قاصر ہوتے ہیں۔
    - اگر قیمت، ہدفی قیمت سے مزید دور چلی جاتی ہے، تو آپ زیادہ مناسب قیمت ہر خریدنے یا بیچنے کے موقعے سے محروم ہو جائیں گے۔
    - ٹریڈ صرف تصفیے کی تاریخ پر موجود قیمت کی بنیاد پر انجام پا سکتی ہے۔
    براہ کرم نوٹ کریں کہ دوہری سرمایہ کاری خطرے سے پاک سرمایہ کاری نہیں ہے۔ براہ کرم اپنی سبسکرپشن انجام دینے سے قبل پراڈکٹ کی شرائط کو بغور پڑھ لیں۔ Binance قیمتوں کے اتار چڑھاؤ سے ہونے والے خساروں کی ذمہ داری قبول نہیں کرتا۔

    7. کیا ہدفی قیمت، تصفیے کی تاریخ اور APR مقررہ ہوتے ہیں؟

    سبسکرپشن مکمل ہو جانے پر، آپ کی ہدفی قیمت، تصفیہ جاتی تاریخ، اور APR کو مقرر کر دیا جائے گا۔ سبسکرپشن مکمل ہو جانے پر آپ ان شرائط پر نظر ثانی سے قاصر ہوں گے۔
    آپ [Earn Wallet] اور [Earn History] سے اپنی ہدفی قیمت، تصفیے کی تاریخ اور APR کا جائزہ لے سکتے ہیں۔

    8. 'سبسکرپشن کی رقم'، 'ہدفی قیمت'، 'تصفیے کی تاریخ'، 'ڈپازٹ کرنسی'، 'ہدفی کرنسی'، 'سبسکرپشن کی مدت'، اور 'تصفیہ جاتی قیمت' کیا ہیں؟

    سبسکرپشن کی رقم
    وہ رقم جو آپ نے دوہری سرمایہ کاری پر سبسکرائب کرتے وقت ڈپازٹ کروائی تھی۔ یہ رقم کرپٹو کو خریدنے یا بیچنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔
    ہدفی قیمت
    ایک مقررہ قیمت جس پر آپ کرپٹو کرنسی کو خریدنا یا بیچنا چاہتے ہیں۔
    تصفیہ جاتی تاریخ
    ایک مقررہ تاریخ جس پر آپ کرپٹو کرنسی کو خریدنا یا بیچنا چاہتے ہیں۔ آپ کو اپنے ریٹرنز بھی اسی تاریخ پر موصول ہو جائیں گے۔
    کرنسی ڈپازٹ کریں
    وہ کرنسی جو آپ نے دوہری سرمایہ کاری کی پراڈکٹ پر سبسکرائب کرنے کے لیے استعمال کی تھی۔
    ہدفی کرنسی
    وہ اثاثہ جو ہدفی قیمت پوری ہونے پر آپ وصول کریں گے۔
    سبسکرپشن کا دورانیہ
    سبسکرپشن کے دن سے لے کر تصفیہ جاتی تاریخ تک دنوں کی تعداد۔
    تصفیہ کی قیمت
    تصفیہ جاتی تاریخ پر 08:00 (UTC) سے قبل آخری 30 منٹس میں مارکیٹ کی قیمت کی اوسط۔۔ تصفیہ جاتی قیمت اور ہدفی قیمت اس امر کا تعین کرتی ہیں کہ آیا آپ کی سبسکرپشن کی رقم اور انعامات، دونوں کو ہدفی کرنسی میں تبدیل کیا جائے گا۔

    9. میرے ریٹرنز کا حساب کس طرح سے لگایا جاتا ہے؟

    انعامات
    سبسکرپشن کی رقم * APR% سبسکرپشن کی مدت (دنوں میں) / 365
    ذیل میں آپ کو مختلف صورتوں میں حاصل ہونے والی کل رقم کے حساب کا خلاصہ پیش کیا گیا ہے۔
    کم قیمت پر خرید کی دوہری سرمایہ کاری
    تصفیہ جاتی تاریخ پر دو ممکنہ منظر نامے:
    ہدفی قیمت پوری ہوئی: (سبسکرپشن کی رقم + انعامات) / ہدفی قیمت
    ہدفی قیمت پوری نہیں ہوئی: سبسکرپشن کی رقم + انعامات
    زیادہ قیمت پر فروخت کی دوہری سرمایہ کاری
    تصفیہ جاتی تاریخ پر دو ممکنہ منظر نامے:
    ہدفی قیمت پوری ہوئی: (سبسکرپشن کی رقم + انعامات) * ہدفی قیمت
    ہدفی قیمت پوری نہیں ہوئی: سبسکرپشن کی رقم + انعامات

    10. میں اپنے ریٹرنز کب حاصل کروں گا/گی؟

    ہر سبسکرائب کردہ پراڈکٹ کی تصفیے کی تاریخ ہوتی ہے۔ ہم تصفیے کی تاریخ پر 08:00 UTC سے قبل آخری 30 منٹ میں ہونے والی مارکیٹ کی قیمت کی اوسط کو تصفیہ جاتی قیمت کے طور پر لیں گے۔
    ہم تصفیہ جاتی قیمت اور ہدفی قیمت کی بنیاد پر تصفیہ جاتی تاریخ کو 08:00 UTC پر آپ کے ریٹرنز کا حساب لگائیں گے۔ آپ کو 6 گھنٹوں میں اپنے اسپاٹ والیٹ میں اپنے ریٹرنز موصول ہو جائیں گے۔

    11. کیا میں اپنی سبسکرپشن میں ترمیم یا اسے منسوخ کر سکتا ہوں؟

    افسوس، کہ ایک بار سبسکرائب کر لینے کے بعد آپ اپنی سبسکرپشن میں ترمیم یا اسے منسوخ نہیں کر سکتے۔ براہ کرم سبسکرائب کرنے سے قبل پراڈکٹ کی شرائط بغور پڑھ لیں۔

    12. میں اپنی سبسکرپشن کس طرح سے دیکھ سکتا ہوں؟

    Binance کی ویب سائٹ پر
    [Orders] - [Earn History] - [Dual Investment] پر جائیں۔ یہاں آپ اپنی موجودہ سبسکرپشن اور ریڈمپشن آئٹمز کو ملاحظہ سکتے ہیں۔
    Binance ایپ پر
    [Wallets] - [Earn] پر جائیں اور بالائی دائیں کونے میں موجود [Earn History] آئیکن پر ٹیپ کریں۔ فلٹر کو [Dual Investment] پر تبدیل کرنے کے لیے [Flexible Savings] پر ٹیپ کریں۔ یہاں پر آپ اپنی موجودہ سبسکرپشن اور ریڈمپشن آئٹمز ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

    13. آٹو کمپاؤنڈ کیا ہے؟

    آٹو کمپاؤنڈ آپ کو تصفیے کی تاریخ پر اپنے دوہری سرمایہ کاری کے منصوبے پر خود کار طور پر دوبارہ سبسکرائب کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
    فیچر کو فعال کرنے پر، سسٹم موجودہ تاریخ سے اگلی دستیاب تصفیہ جاتی تاریخ کو واقع ہونے والی تصفیہ جاتی تاریخ کے ساتھ، دوبارہ سے نئی پوزیشن پر سبسکرائب کرنے میں آپ کی معاونت کرے گا۔
    BTC اور ETH کے لیے تصفیہ جاتی تاریخ ہر منگل اور جمعے کو ہوتی ہے۔ دیگر تمام ڈیجیٹل اثاثہ جات کے لیے تصفیہ جاتی تاریخ ہر جمعے کو ہوتی ہے۔
    جب تک آٹو کمپاؤنڈ فیچر فعال ہے، تب تک آپ کا دوہری سرمایہ کاری کا منصوبہ تصفیے کی تاریخ پر دستیاب ہونے والی تصفیے کی اگلی تاریخ کے لیے خود کار طور پر دوبارہ سبسکرائب ہو جائے گا۔ آپ تصفیے کی تاریخ سے 30 منٹ قبل آٹو کمپاؤنڈ مںصوبے کو فعال/غیر فعال کر سکتے ہیں۔
    آٹو کمپاؤنڈ فیچر فعال کرنے کے لیے، اپنا منصوبہ سیٹ اپ کرتے وقت [Auto-Compound] کے ساتھ موجود بٹن کو ٹوگل آن کریں۔ پھر یا تو بنیادی منصوبے یا پھر جدید منصوبے کو منتخب کریں۔
    اگر آپ کے پاس پہلے سے ہی دوہری سرمایہ کاری کی پوزیشن موجود ہے اور آٹو کمپاؤنڈ فیچر کو فعال/غیر فعال کرنا چاہتے ہیں، تو آپ آمدنی کے والیٹ کے ذریعے آسانی سے ایسا کر سکتے ہیں۔
مزید دیکھیں
دوہری سرمایہ کاری کے اکثر پوچھے گئے سوالات کا ترجمہ اور اشاعت مختلف زبانوں میں ہو سکتی ہے۔ کسی بھی ترجمہ شدہ ورژن میں تضاد، غلط بیانیوں، بھول چوک یا نقائص ہونے کی صورت میں، یہ انگریزی ورژن https://www.binance.com/en/dual-investment درست مانا جائے گا۔