NFTs کھیلوں کی انڈسٹری پر کیسے اثرانداز ہو رہے ہیں؟
اہم نکات
اسپورٹس NFTs مخلص فینز کو اپنی پسندیدہ ٹیموں کی معاونت کرنے کے نئے اور دلچسپ طریقے فراہم کرتے ہیں، جبکہ کھیلوں کی تنظیمیں ڈیجیٹل سطح پر قابلِ جمع اشیاء کا اجراء کرتے ہوئے آمدنی کے ایک نئے ذریعے سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔
فینز کھیلوں کی تقریبات میں براہ راست شرکت کے علاوہ، ورچوئل ماحول میں، مثال کے طور پر، میٹاورس کی میل ملاقاتوں یا AMAs کے دوران کھلاڑیوں کے ساتھ براہ راست بات چیت بھی کر سکتے ہیں۔
گزشتہ چند سالوں کے دوران نان فنجیبل ٹوکنز (NFTs) نے خاطر خواہ ترقی کا مشاہدہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں مختلف انڈسٹریز جیسا کہ آرٹس، گیمنگ، موسیقی اور کھیلوں کی دنیا میں انقلاب برپا ہو چکا ہے۔ دنیا بھر میں کھیلوں کے اربوں شائقین کو NFT کے استعمال کی متعدد صورتوں سے متعارف کروایا گیا ہے۔ یہ ڈیجیٹل ٹوکنز کھیلوں کی دنیا کو درحقیقت کس طرح تبدیل کرتے ہیں؟
اسپورٹس NFTs کیا ہوتے ہیں؟
نان فنجیبل ٹوکنز (NFT) ایک قسم کے ایسے ڈیجیٹل اثاثے ہیں جو بلاک چین پر چلتے ہیں اور انہیں بالعموم کرپٹو کی قابلِ جمع اشیاء کہا جاتا ہے۔ ہر NFT ایک ایسا منفرد اثاثہ ہے جو یا تو مکمل طور پر ڈیجیٹل ہو سکتا ہے یا حقیقی دنیا کی کسی چیز کے ٹوکن کی طرز پر بنائے گئے ورژن کی نمائندگی کر سکتا ہے۔ اگر آپ NFTs کے متعلق جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں، تو اکیڈمی کا یہ مضمون کرپٹو کی قابلِ جمع اشیاء اور نان فنجیبل ٹوکنز (NFTs) کے لیے ایک ہدایت نامہ ملاحظہ کریں۔
اسپورٹس NFTs تازہ ترین NFTs کے استعمال کی صورتوں میں سے ایک ہیں۔ یہ فینز کو اپنی پسندیدہ ٹیمز کی معاونت کرنے اور ان کے ساتھ تعامل کرنے کے نئے طریقوں کی پیشکش کرتے ہیں۔ آپ اسپورٹس NFTs کو باسکٹ بال یا فٹ بال کے روایتی پلیئر ٹریڈنگ کارڈز جیسا سمجھ سکتے ہیں۔ بلاک چین ٹیکنالوجی کے ساتھ، یہ فزیکل کارڈز NFTs کی ایسی مختلف شکلوں میں تبدیل ہو جاتے ہیں جنہیں کھیلوں کے شائقین جمع کر سکتے ہیں — یادگاریں، gifs، ویڈیو کی جھلکیاں، گیم بیجز، اور مزید بہت کچھ۔ اس کے علاوہ، یہ NFT کی مارکیٹ پلیسز پر ٹریڈ کیے جا سکتے ہیں، جن میں Binance NFT کی مارکیٹ پلیس بھی شامل ہے۔
بعض اسپورٹس NFTs فین کلب کی رکنیت کی ایک ایسی قسم کا کردار بھی ادا کرتے ہیں جو ہولڈرز کو خصوصی مراعات، جیسا کہ پلیئرز کے ساتھ میل ملاقات کے ایونٹس تک رسائی فراہم کرتی ہے۔
NFTs، کھیلوں میں فینز کے تجربے کو کیسے بہتر بناتے ہیں؟
حالیہ سالوں میں NFTs نے کھیلوں کی انڈسٹری میں خاصی توجہ حاصل کی ہے۔ ایک Deloitte رپورٹ یہ پیشین گوئی کرتی ہے کہ 2022 میں اسپورٹس NFTs ٹرانزیکشنز کی مد میں $2 بلین سے زیادہ رقم بنا سکتے ہیں۔
اسپورٹس NFTs مخلص فینز کو اپنی پسندیدہ ٹیموں کی معاونت کرنے اور ان کے ساتھ تعامل انجام دینے کے دلچسپ طریقوں کی پیشکش کرتے ہیں۔ جیسے جیسے NFTs میں بہتری آ رہی ہے، اسپورٹس NFTs کے لیے بھی مزید عملی ایپلی کیشنز وجود میں آ رہی ہیں، جو انڈسٹری کو دلچسپ طریقوں سے تبدیل کرنے کے لیے بالکل تیار ہیں۔ مخلص فینز اسپورٹس NFTs کو رکھتے ہوئے اپنے شوق کا اظہار کر سکتے ہیں، جبکہ اسپورٹس کلبز اور ان کے پلیئرز NFT کی بڑھتی ہوئی سہولیات کے ذریعے فینز کو طویل مدتی قدر کی پیشکش کر سکتے ہیں۔
ڈیجیٹل قابلِ جمع اشیاء
اسپورٹس کی قابلِ جمع اشیاء فینز کے لیے وہ نئے طریقے ہیں کہ جن کے ذریعے وہ پلیئر کارڈز اور حتیٰ کہ گیمز سے ویڈیو کی جھلکیاں تک جمع کر سکتے ہیں۔ مقبول ترین کلیکشنز میں سے ایک NBA Top Shot ہے، یہ باسکٹ بال کی قابلِ جمع اشیاء کا ایسا پلیٹ فارم ہے جو کھیلوں کے روایتی ٹریڈںگ کارڈز کو ڈیجیٹل بنانے کے لیے بلاک چین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے۔ یہ ایک ایسی NFT مارکیٹ پلیس ہے جو فینز کو NBA گیم کی معروف جھلکیوں کے ویڈیو کلپس ٹریڈ کرنے کا موقع دیتی ہے۔ مثال کے طور پر، اپریل 2021 میں ایک نیلامی کے دوران ایک ایسا ویڈیو کلپ تقریباً $400,000 میں فروخت ہوا تھا جس میں LeBron James کو مشہور Kobe Bryant dunk کی تقلید کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
ورچوئل رسائی کے ٹوکنز
ڈیجیٹل قابلِ جمع اشیاء کے علاوہ، NFTs کو ورچوئل رسائی کے ٹوکنز کے طور پر لائیو اسپورٹس گیمز میں بھی ضم کیا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، ایسے فینز جو NFT ٹکٹس کی ادائیگی کے لیے رضامند ہوں، اسٹیڈیم کے پلیئر کیمروں سے VIP ویڈیوز کو ان لاک کر سکتے ہیں، یا ٹیم اور کوچز کے درمیان پردے کے پیچھے ہونے والی گفتگو سن سکتے ہیں۔ فینز کھیلوں کے مختلف پلیئرز اور ساتھی شائقین کے ساتھ میٹاورس میں براہ راست بات چیت کر سکتے ہیں، یا اپنے پسندیدہ پلیئرز کو اسپانسر کرنے کے لیے NFTs کا استعمال کر سکتے ہیں۔ NFT ٹکٹس بیرون ملک مقیم ایسے فینز کو بھی اس منفرد مشاہدے کے تجربے میں حصہ لینے کی اجازت دیں گے جو ذاتی طور پر گیمز میں شرکت کرنے سے قاصر ہیں۔
ہولڈرز کو پلیئرز کے آٹو گراف اور محدود ایڈیشن کی جرسی حاصل کرنے سے لے کر گیم ٹکٹس پر خصوصی رعایت دینے تک، کلب کی خصوصی مراعات دینے کے لیے، کھیلوں کی کوئی ٹیم NFTs کے علاوہ فین ٹوکنز بھی جاری کرے گی۔ مثال کے طور پر، 2021 میں، FC Porto نے فین ٹوکنز اور سہولتی NFTs کے اجراء کے لیے Binance فین ٹوکنز کے ساتھ شراکت داری قائم کی۔
گیمنگ
بعض صورتوں میں، NFTs کا استعمال آن لائن کھیلوں کی گیمنگ جیسا کہ تخیلاتی کھیلوں میں کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر Sorare ایک مقبول تخیلاتی فٹ بال گیم ہے جو گیم پلے میں NFTs کو شامل کرتی ہے۔ یہ پلیئرز کو اپنے NFT کارڈز پر لانے کے لیے FC Bayern میونخ اور Real Madrid CF جیسے عالمی معیار کے فٹ بال کلبز کے ساتھ شراکت داری قائم کرتی ہے۔ فینز ایک ورچوئل ٹیم کا نظم کرنے اور ٹورنامنٹس میں مقابلہ کرنے کے لیے ان پلیئر کارڈز کو خرید، جمع اور ٹریڈ کر سکتے ہیں۔ حقیقی میچز میں فٹ بال پلیئرز کی کارکردگی کی بنیاد پر، ان کے NFT کارڈز اضافی پوائنٹس حاصل کریں گے یا کھو دیں گے۔
NFTs کھیلوں کی انڈسٹری کو کیسے فائدہ پہنچا رہے ہیں؟
NFTs فینز کو اپنے پسندیدہ پلیئرز کے کارڈز اور یہاں تک کہ گیم کے ویڈیو کلپس کے مالک بننے کا موقع دیتے ہوئے کھیلوں کی یادگار کے تصور میں انقلاب برپا کرتے ہیں۔ یہ کھیلوں کے کلبز اور ٹیمز کو موقع فراہم کرتے ہیں کہ وہ اپنے فینز کے ساتھ طویل مدتی تعلقات قائم کر سکیں۔
NFTs کھیلوں کی تنظیموں کے فالوؤرز کے ساتھ تعامل کے انداز کو بھی تبدیل کر دیتے ہیں، جس سے یہ ٹیمز، ممبر کی خصوصی مراعات اور یہاں تک کہ بعض اوقات گورننس کے اہم فیصلوں میں اپنی رائے ظاہر کرنے کے میکانزم کی پیشکش کرتے ہوئے فین کی مشغولیت کو بہتر بنا سکتی ہیں۔
ایتھلیٹس کے لیے ذاتی برانڈنگ
انفرادی ایتھلیٹس اپنے فینز کو مشغول کرنے کے لیے اپنی NFT کلیکشن جاری کر سکتے ہیں۔ ٹریڈنگ کارڈز کی طرح، ایتھلیٹ NFTs پلیئر اور ان کے مخلص حامیوں کے درمیان رابطہ قائم کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، فینز اپنے پسندیدہ پلیئرز کے یادگار لمحات سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں اور انہیں اپنے شوق کے اظہار کے لیے سوشل میڈیا پر ڈسپلے کر سکتے ہیں۔
مزید برآں، پلیئرز بذات خود NFTs جاری کرتے ہوئے اپنے دانشورانہ املاک کے حقوق کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔ NFT تخلیق کاران کے طور پر، وہ اپنے NFTs کی دوبارہ فروخت سے اعزازی فیس وصول کر سکتے ہیں، جو کہ ان کے ریٹائر ہونے کے بعد ان کے لیے ایک معقول معاوضہ اور دولت ثابت ہو سکتی ہے۔
اسپورٹس لیگز کے لیے آمدنی کا نیا ذریعہ
NFTs کا اجراء کھیلوں کی ٹیمز کے لیے آمدنی کا ایک اضافی ذریعہ بھی بن سکتا ہے۔ روایتی اعتبار سے، کھیلوں کے کاروبار میں زیادہ تر آمدنی ٹکٹ اور مصنوعات کی فروخت، میڈیا کے حقوق اور اسپانسرشپس سے حاصل ہوتی ہے۔ NFTs کے ذریعے، ٹیمز گیم ٹکٹس کو ٹوکن کی شکل دینے، ٹوکن ہولڈرز کے لیے لائیو گیمز اسٹریم کرنے، یا میٹاورس میں وباء کے دوران بھی ہولڈر کے لیے مخصوص ایونٹس منعقد کرنے کا انتخاب کر سکتی ہیں۔
خلاصہ
حالیہ وقتوں میں کھیلوں کی انڈسٹری میں NFT ایپلی کیشنز کی حد میں توسیع ہو رہی ہے، اور یہ رجحان جاری رہنے کا امکان ہے۔ ڈیجیٹل اثاثے ٹیمز کو اپنے مخلص حامیوں سے مربوط کرنے اور آمدنی کے نئے ذرائع کو ان لاک کرنے کے نئے طریقے متعارف کرواتے ہیں۔ اگرچہ کھیلوں کے فینز اب بھی ایک خاص قسم کے بیجز کے مالک ہونے، ٹریڈ کرنے اور انہیں عطیہ کرنے سے لطف اندوز ہوتے ہیں، مگر آج NFT کے استعمال کی صورتیں ڈیجیٹل قابلِ جمع اشیاء سے کہیں زیادہ ہو چکی ہیں۔