NFT کی مالیت کا جائزہ کیسے لیا جائے؟
اہم ٹیک ویز
NFTs صرف کلیکٹیبلز نہیں ہیں، کیونکہ یہ اصل دنیاوی ایپلیکیشنز میں اپنے اندر لامحدود امکانات سموئے ہوئے ہیں۔
NFT کی اصل مالیت کا اندازہ لگاتے ہوئے تین کلیدی عناصر نایابی، سہولت، اور واقعیت ہیں۔
NFT کی مالیت مختصر یا طویل مدتی ہولڈنگ کے لیے مختلف ہو سکتی ہے، جس کا انحصار اس اثاثے پر ہوتا ہے جس کی نمائندگی NFT کرتا ہے۔
NFT جمع کاران اور ٹریڈرز Binance NFT پر وسیع اقسام کے NFTs تلاش کر سکتے ہیں - جو کہ روزمرہ کے تخلیق کاروں اور پریمیئم نیلامیوں اور عالمی طور پر مقبول برانڈز اور آرٹسٹس کی طرف سے رازدارانہ باکسز کی سیریز کی وجہ سے NFTs کے لیے پریمیئم مارکیٹ پلیس ہے
کرپٹو مارکیٹ کبھی ایک جیسی نہیں رہتی۔ نئی طرز کے اثاثے تواتر کے ساتھ سامنے آتے ہیں، جیسا کہ altcoins، اسٹیبل کوائنز، اور دیگر پراجیکٹ ٹوکنز۔ لیکن ہر چند سالوں میں، ایک نئی طرح کا کرپٹو اثاثہ مارکیٹ میں منفرد نظر آتا ہے، مالیتوں کے تیزی سے بڑھنے اور استعمال کی متعدد نئی صورتوں کو متحرک کرتا ہے۔

نان فنجیبل ٹوکنز (NFTs) ورچوئل طور پر غیر مرکزی انڈسٹری کے ہر سیکٹر پر ڈیجیٹل اور حقیقی دنیا کے درمیان برج کی صورت میں پھیلے ہوئے ہیں۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، NFTs وہ منفرد ٹوکنز ہیں جو اپنے ہولڈرز کو مخصوص اثاثوں کے غیر متغیر ملکیتی حقوق دیتے ہیں۔
ایک ایسی اثاثہ جاتی کلاس کے طور پر جسے آرٹ کے نمونے، اسنیکرز کے جوڑے، یا ویڈیو گیم کے کلیکٹیبل کے طور پر منسلک کیا جا سکتا ہو – NFTs کرپٹو مارکیٹ میں نہایت مطلوبہ بن گئے ہیں۔
وہ عناصر جو NFT کی قیمت کا تعین کرتے ہیں
چونکہ یہ اثاثہ جاتی کلاس نسبتاً نئی ہے، اس لیے NFT کی اصل مالیت کا تعین کرنا مشکل ہے۔ اگرچہ واضح آرٹ کے نمونوں جیسا کہ مونا لیزا یا مادی کلیکٹیبلز جیسا کہ NBA پلیئر کارڈز کی وضاحت شدہ مالیتیں ہوتی ہیں، مگر NFTs کے متقاضی سرمایہ کاران کو یہ فیصلہ کرنے میں مشکل پیش آ سکتی ہے کہ آیا موجود اثاثہ یا کلیکٹیبل ان کے پیسے کے لائق ہے اور آیا انہیں واقعی یہ چاہیئے یا اس کی ضرورت ہے۔
لیکن NFTs ایک سال سے کم عرصے میں بہت سی انڈسٹریز میں آ چکے ہیں اور مالیت کی پیمائش کے اعلیٰ لیولز کو پہنچ چکے ہیں، ان کی قدر کا اندازہ لگانے کے لیے تین بنیادی عناصر سامنے آ چکے ہیں۔
1. نایابی
اس عنصر کا لفظی مطلب کسی مخصوص NFT کا کتنا نایاب اور "حصول میں مشکل" ہونا ہے۔ نایابی کی اچھی مثالیں ڈیجیٹل آرٹس انڈسٹری میں مشہور تخلیق کار کی جانب سے اپنی نوعیت کا پہلا آرٹ کا نمونہ، یا ایک مشہور سلیبریٹی کی جانب سے تخلیق کردہ NFT ہے۔ نایابی کا ایک اور عنصر وہ اثر ہے جو NFT فراہم کر سکتا ہے، مثال کے طور پر، ایک ویڈیو گیم۔
لوگ ایسے NFTs کی طرف ان کی اصل مالیت کی وجہ سے مائل ہیں، جہاں NFT کا مالک ملکیت کا بلاک چین ثبوت ہولڈ کرتا ہے۔ یہ امتیاز کا احساس فراہم کرتا ہے اور NFT کی ایک پریمیئم مالیت کا تعین کرتا ہے۔
کرپٹو انڈسٹری میں منفرد اثر کی ٹھوس مثالیں پہلی CryptoKitties، ہر روز - Beeple اور دیگر کی جانب سے پہلے 5000 دن ہیں۔
2. سہولت
NFT کی سہولت، آیا مادی یا ڈیجیٹل دنیاؤں میں اس کے اصل استعمال سے اخذ کی جاتی ہے۔ مثال کے طور پر، کچھ NFTs صرف کلیکٹیبلز نہیں ہوتے، چونکہ انہیں گیمز جیسا کے ورچوئل لینڈز، اسپیلز، یا کرداروں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ NFTs کی خصوصیت انہیں فوری قدر دیتی ہے، جو بنیادی پراجیکٹ کی مقبولیت پر منحصر وقت کے ساتھ نفع بخش ہو جاتی ہے۔ غیر مرکزی گیم پلیئرز کی کمیونٹی کے بڑھنے کے ساتھ، ان میں زیادہ سے زیادہ ایک منفرد کارڈ کے لیے بہترین قیمت دینے پر تیار ہوں گے۔
ایسے NFTs کی مثالیں یورو 2020 NFT ٹکٹس، Decentraland پراپرٹی، یا The Witcher Universe کی گوینٹ کارڈ گیم میں گیرالٹ آف ریویا جیسے کلیکٹیبل کارڈزہیں۔
3. واقعیت
کچھ NFTs کو اصل دنیا کی اشیاء پر ٹیتھر کیا جاتا ہے، جو واقعیت کے تناظر میں مالیت فراہم کرتے ہیں جس کی پشت پر ملکیت کا غیر متغیر ہونا ہوتا ہے۔ مزید یہ، کہ ملکیتی حقوق کو تقویت دینے کے لیے NFT کسی بھی چیز کی پشت پر ہو سکتا ہے، لیکن یہ اس چیز کو منفرد یا اس کی طلب میں اضافہ نہیں کرتا۔ ایسی کسی چیز کی بنیادی مالیت کا تعین اس کی عملیت، قلت، اور وہ صارفین کو جو ذاتی تسکین دیتی ہے اس کے ذریعے کیا جاتا ہے۔
مثال کے طور پر، سلیبریٹیز سے بھرپور ایک مخصوص ایونٹ کے لیے NFT ٹکٹ ہونا ایک بوتل کے ڈھکن کے ساتھ ٹیتھر ہوئے NFT کی ملکیت کے مقابلے میں نسبتاً، حقیقی اور ذاتی دونوں لیولز پر، زیادہ قابل قدر ہے۔
مارکیٹ کی عملیت کے تناظر میں، حقیقی مالیت والے NFTs مارکیٹ پلیس پر مختصر مدتی ٹریڈنگ کے لیے سب سے زیادہ موزوں ہیں۔ ایسا اسلیے کیونکہ ایسے NFTs کی میعاد ختم ہونے کی تاریخیں ہو سکتی ہیں، جیسا کہ ٹکٹس۔ اس دوران، دیگر کلیکٹیبلز جیسا کہ NFT ٹیتھر شدہ محدود ایڈیشن والے اسنیکرز وقت کے ساتھ زیادہ مالیت جمع کر سکتے ہیں کیونکہ سرکلیشن میں موجود اشیاء کی تعداد کم ہو جاتی ہے۔
اختتامی خیالات
مالیت زیادہ تر ذاتی رائے کا معاملہ ہے، لیکن اصل مالیت یقینی طور پر مارکیٹ کے متعدد اصولوں کی پیروی کرتی ہے۔ جب NFTs کی بات کی جائے، تو اصول تین بنیادی عناصر میں لاک کر دیے جاتے ہیں، جو کہ بذات خود NFT اجراء کار پر منحصر ہوتے ہیں۔ بنیادی طور پر، NFT کتنا قابل قدر ہے یہ ان کی مختصر اور طویل مدتی دوبارہ فروخت کی مالیت میں مخفی ہوتا ہے۔
اثاثہ جاتی کلاس کے طور پر NFTs کی انفرادیت اس بات کو واضح کرتی ہے کہ وہ محض ایک کلیکٹیبل یا کسی چیز کی ڈیجیٹل نمائندگی کی بجائے کیسے لاتعداد امکانات سے بھرپور ہیں۔ اصل دنیاوی افعال میں، NFTs کو جہاز کے ٹکٹ کی توثیق اور ووٹنگ کے حقوق سے لے کر چوری سے بچنے کے لیے چیزوں کو اسٹیمپ کرنے تک کسی بھی چیز کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
جب NFTs ٹریڈ کرنے کی بات آتی ہے، تو کرپٹو مارکیٹ میں Binance جیسے وسیع اور صارف دوست مقامات چند ایک ہی ہیں۔ درج فہرست اثاثوں کی وسیع اقسام کے لیے، Binance کسی سرمایہ کار کی پسند کے اعتبار سے سب سے منفرد اور مطلوبہ NFTs کا گھر ہے۔ Binance NFT مارکیٹ پلیس ملاحظہ کریں اور NFTs کی وسیع اقسام کا تجربہ اٹھائیں - دنیا بھر میں روزانہ کے تخلیق کاروں یا عالمی برانڈز اور آرٹسٹس کی جانب سے خصوصی رازدارانہ باکسز اور پریمیئم لانچز سے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کوئی ایسی چیز منتخب کر لیں جو آپ کے مالیت کے خیال کے اعتبار سے موزوں ہو۔

مزید معلومات کے لیے درج ذیل مفید آرٹیکلز پڑھیں: