Binance NFT کی پہلی اینیورسری کا جشن منائیں: دلچسپ سرگرمیاں، تحائف اور یادگاری NFTs فیچر کر رہے ہیں!
اہم نقط
ہمارے پہلے سال کے اندر ہی، Binance NFT دنیا کی مقبول ترین NFT مارکیٹ پلیسز میں سے ایک بن چکا ہے۔
ہمارے جشن کی دلچسپ سرگرمیوں میں شامل ہوں، Binance NFT کی پہلی اینیورسری کے خصوصی ایڈیشن کا یادگار NFT جیتیں، اور صفر فیس کے ساتھ ٹریڈنگ سے فائدہ اٹھائیں!
آنے والے سال میں، Binance NFT کی کمیونٹی نسبتاََ مزید جدید پلیٹ فارم کی توقع کر سکتی ہے جہاں ہر فرد Web3 کی تحریک میں حصہ لے سکتا ہے۔
Binance NFT کمیونٹی کے لیے شروع کیا گیا تھا، اور ہم کمیونٹی کے لیے یہ تخلیق جاری رکھیں گے۔ پلیٹ فارم پر ہماری جشن کی سرگرمیوں اور آنے والے منصوبہ جات کے بارے میں مزید جانیں!

24 جون، 2021، وہ دن ہے جب Binance NFT کی بنیاد رکھی گئی، اور یہ مشاہدہ کافی حیرت انگیز ہے کہ پلیٹ فارم نے اتنے مختصر سے عرصے میں کتنی زیادہ ترقی کر لی ہے۔ ہم نے ہر ایک کو حتمی، اور بغیر کسی سمجھوتے پر مشتمل NFT کا تجربہ فراہم کرنے کے لیے Binance NFT مارکیٹ پلیس کو شروع کیا تھا۔ آیا آپ کوئی مشتاق جمع کار ہیں، تخلیق کار ہیں، یا NFTs پر نئے ہیں، یہاں ہر ایک کے لیے ہی کچھ نہ کچھ موجود ہے۔ اور ہم یہیں نہیں رکے – بلکہ ہم اپنے پلیٹ فارم کو بہت تیزی سے ترقی کی جانب لے کر گئے ہیں اور دنیا کی مقبول ترین NFT مارکیٹ پلیسز میں سے ایک بننے کے لیے ہم نے قدم بقدم مضبوطی حاصل کی ہے۔
NFT ایکو سسٹم کو ترقی دینے اور NFT کے حتمی تجربے کو تخلیق کرنے کے لیے ہمارے عزم کے حصے کے طور پر، Binance NFT مسلسل مستقبل میں لامحدود امکانات کو دریافت کرنے اور نئی سرحدوں کو ان لاک کرنے کے لیے جستجو کرتا ہے۔ ڈیجیٹل دنیا کے ایک نئے دور کے حوالے سے مزید صارفین کو معلومات فراہم کر کے اور اس کی جانب ان کی توجہ مبذول کروا کر اپنے NFT کے سفر کا آغاز کرنے کے لیے، ہم تمام افراد کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
1 بلین USDT سے زائد پر مشتمل ٹریڈنگ کے کل حجم کے ساتھ، Binance NFT بہترین برانڈز، مبقول شخصیات، کھلاڑیوں، اثر و رسوخ رکھنے والے افراد، اور گیمنگ پراجیکٹس کے ساتھ اعلیٰ درجے کا تعاون رکھتا ہے۔ جن میں سے کچھ میں Jimmy Choo، Akon، Mike Tyson، Muhammad Ali، Toni Kroos، اور Mobile Legends شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ، پلیٹ فارم کے فییچر کی مستقل اپ گریڈز کے ساتھ، Binance NFT کی جانب سے NFT کی انڈسٹری کے لیے ترقی اور اختراع کی راہ ہموار کرنے کا عمل جاری ہے۔
گزشتہ سال کے دوران ہمیں حاصل ہونے والی معلومات کے ساتھ، ہمارے NFT اپنانے کے عمل کی رفتار کو بڑھانے اور بلاک چین، کرپٹو، اور NFT کی اسپیس کو درست سمت میں آگے بڑھانے کے مشن کو جاری رکھنے کے لیے Binance NFT کی ٹیم پہلے سے کہیں زیادہ سرگرم ہے۔
Web 3.0 کی تحریک کا ڈرائیور
آنے والے سال میں، ہم NFT کے ایکو سسٹم کو تعمیر کرنے اور اپنے صارفین کی ارتقائی ضروریات پر مزید بہتر انداز میں پورا اترنے کے لیے اپنے پلیٹ فارم کو بہتر بنانے کے طریقے ڈھونڈنا جاری رکھیں گے۔ ہمارا یقین ہے کہ مستقبل میں NFT پلیٹ فارمز پر غیر مرکزیت کی ضرورت پڑے گی۔ اور وہاں تک پہنچنے کے لیے ترقی پذیر اقدامات اٹھانا، جیسا کہ مرکزی اور غیر مرکزی، دونوں دنیاؤں کے بہترین پہلوؤں کو ضم کرنا ضروری ہے۔
NFTs Web 3.0 کے عروج کی سہولت کاری کر رہے ہیں، جو کہ غیر مرکزی بلاک چین نیٹ ورکس پر بنایا جانے والا انٹرنیٹ کا مستقبل ہے، اور ہم نئی اختراعات لانے اور اپنانے میں سب سے آگے رہنے پر پُرجوش ہیں۔ آنے والے دنوں میں، Binance NFT کی کمیونٹی نئے فیچرز کے حامل ایک نسبتاََ زیادہ جدید پلیٹ فارم کی توقع کر سکتی ہے، جہاں Web3 کی تحریک میں حصہ لینے کے لیے ہر ایک کا خیر مقدم کیا جاتا ہے۔ یہ کس طرح کا دکھائی دے سکتا ہے؟ اگرچہ فی الوقت ہم کچھ زیادہ نہیں کہہ سکتے، تاہم ہم ایک متوقع لانچ کے بارے میں شیئر کر سکتے ہیں جس کے متعلق ہم کافی پُرجوش ہیں۔
ہمارے کلیدی اقدامات میں سے ایک NFT منٹنگ کے فیچر کے ذریعے لیا جا چکا ہے، جس کو پہلے سے کہیں زیادہ قابل رسائی اور شمولیتی بنانے کے لیے اس میں بہتری لائی جائے گی۔ NFT آرٹسٹس سے لے کر پیشہ ورانہ ماہرین سے Binance کے شائقین تک، ہر ایک Binance NFT مارکیٹ پلیس پر اپنی اصل تخلیقات کو بنانے، منٹ کرنے، اور اس سے پیسہ بنانے کے قابل ہو گا۔ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہر کسی کا حق ہے، اور Binance NFT اس کو ممکن بنانے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے پر خوش ہے۔ ہم NFTs کی دنیا میں اپنا پہلا قدم اٹھانے کے لیے نئے صارفین کے داخلے کی رکاوٹوں کو کم کرنا اور اپنے پلیٹ فارم پر مزید اختراعات کی معاونت کی امید کرنا جاری رکھیں گے۔
اس سال کے شروع میں، Binance NFT نے 'سبسکرپشن میکانزم' کا فیچر بھی متعارف کروایا تھا، جو صارفین کو جدید ڈراپس میں حصہ لینے اور اُن خصوصی ریلیزز سے NFTs خریدنے کا ایک منصفانہ اور یکساں موقع فراہم کرتا ہے جن کی ہمیں پیشکش کرنی ہے۔
Binance NFT پر، ہمارا نظریہ ڈیجیٹل ملکیت کو فعال کرنا، قدر کی آزادی اور میٹاورس میں ڈیجیٹل اثاثہ جات کا ٹرانسفر ہے۔ میٹاورس کے لیے Web 3.0 کے بطور بنیاد اور NFTs کے بطور کلیدوں سمیت، تمام افراد کے لیے زیادہ سہولت اور مزید مشغولیتی تجربے کے ساتھ، ہماری جانب سے ڈیجیٹل دنیا کے ایک نئے دور میں آگے بڑھنے کا سفر جاری رہے گا۔ اس نظریے کو حقیقت میں بدلنے کے لیے ہمارے پاس کافی کچھ موجود ہے، اور ہم اسی کی توقع کر رہے ہیں کہ مستقبل میں کیا کچھ ہو سکتا ہے!
ہماری اینیورسری کی سرگرمیوں میں شامل ہو کر ہمارے ساتھ جشن منائیں!
اپنی پہلی اینیورسری پر، ہم اپنی پوری فیملی اور اپنے موجدوں کی کمیونٹی کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔ آپ کے بغیر ہمارے لیے یہ ممکن نہ ہوتا۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس موقعے کی توجہ کا مرکز آپ ہوں!
جشن منانے کے لیے، اس اہم سنگ میل کو یادگار بنانے کی خاطر ہم نے خاص طور پر آپ کے لیے خصوصی ایڈیشن میں شامل NFT تخلیق کیا ہے اور دلچسپ سرگرمیوں اور خصوصی تحائف کی ایک سیریز کا منصوبہ بنایا ہے۔ سونے پر سہاگہ یہ، کہ 24 جون کو Binance NFT کی مارکیٹ پلیس پر ٹریڈنگ کی فیس پر چھوٹ ہو گی!
سرگرمی نمبر 1: ٹریڈنگ کی صفر فیس کے ساتھ NFTs کی ٹریڈ کریں
سرگرمی کی مدت: 24 جون، 2022 کو 00:00 (UTC) بجے سے 24 جون، 2022 کو 23:59 (UTC) بجے تک۔
24 جون کو Binance NFT کی ابتدائی اور ثانوی مارکیٹ پر ٹریڈنگ کی صفر فیس سے لطف اندوز ہوں! Binance NFT مارکیٹ پلیس پر ابھی NFTs کی وسیع اقسام دریافت کریں اور جون میں اپنی پسندیدہ NFTs کو بغیر کسی فیس کے ٹریڈ کریں!
سرگرمی نمبر 2: کراس ورڈ پزل کو مکمل کریں اور Binance NFT کی پہلی اینیورسری کے خاص ایڈیشن کا NFT جیتیں
سرگرمی کی مدت: 21 جون، 2022 کو 00:00 (UTC) بجے سے 23 جون، 2022 کو 23:59 (UTC) بجے تک۔
پہلے 500 ایسے صارفین جو Binance NFT کا کراس ورڈ کا پزل مکمل کر لیتے ہیں اور درج ذیل اہلیت کے معیار پر پورا اترتے ہیں، Binance NFT کی پہلی اینیورسری کا خصوصی یادگار NFT جیت لیں گے۔
Binance NFT کو Instagram اور Twitterپر فالو کریں۔
کراس ورڈ پزل کو مکمل کریں۔
تحفے میں اپنی شرکت کی تصدیق کروانے کے لیے یہاں دیا گیا فارم مکمل کریں جو ہم 22 جون کو Instagram اور Twitterپر پوسٹ کریں گے۔
سرگرمی نمبر 3: کیک سلائسز کی تعداد گنیں اور Binance NFT کی پہلی اینیورسری کے خاص ایڈیشن کا NFT جیتیں
سرگرمی کی مدت: 20 جون، 2022 کو 00:00 (UTC) بجے سے 23 جون، 2022 کو 23:59 (UTC) بجے تک۔
ایسے پہلے 500 صارفین جو ہماری سالگرہ کے کیک کے ٹکڑے اکٹھے کر لیتے ہیں، Binance NFT کی پہلی سالگرہ کا خصوصی یادگار NFT جیت لیں گے۔ سرگرمی کی مدت کے دوران، Binance NFT ہمارے کیک سلائس کے ایموجی پر مشتمل پلیٹ فارم کے بارے میں بیانات کو ہماری Instagram اور Twitter پوسٹس کی صورت میں شیئر کرے گا۔ صارفین کو اس تحفے سے متعلقہ اپڈیٹس کے لیے Binance NFT کے Instagram اور Twitter سے جڑے رہنا ہو گا۔
Binance NFT کو Instagram اور Twitterپر فالو کریں۔
Binance NFT کے بارے میں Instagram اور Twitterپر بیانات ملاحظہ کریں۔ ان کیک ایموجیز کی تعداد گنیں جو ہم نے سرگرمی کی مدت کے دوران پوسٹ کیے تھے۔ 🍰
ہماری جانب سے 23 جون کو Instagram اور Twitter پر پوسٹ کیے جانے والے تبصروں پر جواباً تبصرہ پوسٹ کر کے تحفے میں اپنی شرکت کی تصدیق کریں۔ آپ کے جواب میں ہماری جانب سے پوسٹ کردہ کیک سلائسز کی کُل تعداد لازماً شامل ہونی چاہیئے۔
اپنے تبصرے میں اپنے 3 دوستوں کو ٹیگ کریں۔
Binance NFT سے جڑے رہیں، ابھی دیکھنے کے لیے بہت کچھ باقی ہے!
ہماری پہلی اینیورسری کے جشن میں ہمارے شاتھ شامل ہوں – کیونکہ یہ ایک ایسا سنگ میل ہے جس کا حصول صرف آپ ہی کی معاونت کی وجہ سے ممکن ہو سکا۔ اب جبکہ ہم ایک نئے باب میں داخل ہو رہے ہیں، اس لیے ہم مزید کامیابی اور نئے سنگ میل کے حصول کی توقع کرتے ہیں! ایک مرتبہ پھر، اپنے NFT کے سفر کو ہمارے ساتھ شیئر کرنے پر ہم کمیونٹی کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔
اب جبکہ ہمارا ترقی کا سفر جاری ہے، تو ہم تجربہ کار جمع کاران اور پہلی مرتبہ NFT پر آںے والے صارفین کے لیے NFT کی بہترین مارکیٹ پلیس کا یکساں تجربہ فراہم کرنے کے لیے اپنے پلیٹ فارم، پراڈکٹ، اور سروسز کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرنا جاری رکھیں گے۔
تازہ ترین اپڈیٹس اور ان دلچسپ سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے ہماری Binance NFT کمیونٹی کو Telegram پر یا Binance NFT کو Twitter اور Instagram پر ابھی فالو کریں!
اعلامیہ: NFTs اثاثوں کی ایک ابھرتی ہوئی کلاس ہے جو اب بھی ارتقائی مراحل سے گزر رہی ہے۔ اس آرٹیکل میں موجود معلومات کو سرمایہ کاری سے متعلقہ یا مالی مشورے کے طور پر نہیں لیا جانا چاہیئے۔ NFTs خریدنے، بیچنے یا ٹریڈ کرنے کے سلسلے میں کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے ہمیشہ بذات خود تحقیق کر لیں۔