Binance پول، $500M پر مشتمل مائنر کے ادھار دینے کے پراجیکٹ کے ساتھ BTC مائننگ کی معاونت بھی کرے گا
اہم نکات
Binance پول نے حال ہی میں کرپٹو مائننگ انڈسٹری کی معاونت کرنے کے لیے $500 ملین کا پراجیکٹ لانچ کیا ہے۔
ادھار لینے والے افراد کی معاونت کے علاوہ، Binance پول کو کلاؤڈ مائننگ وینڈرز کی تلاش ہے۔
مائننگ کے ادھار دینے کے پراجیکٹ کے بارے میں مزید یہاں سے جانیں۔
Binance پول نے حال ہی میں BTC مائننگ اور انفراسٹرکچر کے فراہم کنندگان کی معاونت کرنے کے لیے $500 ملین کا پراجیکٹ پیش کیا ہے۔ مائننگ انڈسٹری کو سہارا دینے کے لیے اس کی کوششوں کے متعلق مزید جانیں۔
دنیا کے مقبول ترین کرپٹو مائننگ پولز میں سے ایک کی حیثیت سے، ڈیجیٹل اثاثے کا ایک مستحکم ایکو سسٹم برقرار رکھنا Binance پول کی ذمہ داری ہے۔ مارکیٹ کے موجودہ حالات کے تناظر میں، Binance پول کرپٹو مائنرز اور انفراسٹرکچر کے فراہم کنندگان کی معاونت کرنے کے لیے $500 ملین کی رقم ادھار دینے کے پراجیکٹ کو لانچ کر رہا ہے۔
Binance پول کی پہلی قسم کے طور پر، اس پراجیکٹ کو عالمی طور پر عوامی اور پرائیویٹ بلیو چپ bitcoin (BTC) کی مائئنگ اور ڈیجیٹل اثاثے کی انفراسٹرکچر کی کمپنیوں کے لیے محفوظ قرضے کی مالیاتی سروسز فراہم کرنے کی خاطر ڈیزائن کیا گیا تھا۔
مائنر کا ادھار دینے کے پراجیکٹ کا خلاصہ
1۔ $500 ملین کی مالیت کے قرضہ جات تک رسائی فراہم کرتا ہے
ادھار لینے کے اہل افراد کو ہماری شرائط و ضوابط کو قبول کرنے کی ضرورت ہو گی، بشمول مگر بلاتحدید:
a۔ 18 سے 24 ماہ کا دورانیہ
b۔ 5% سے 10% تک کا شرح سود؛ اور
c۔ Binance کے لیے اطمینان بخش سکیورٹی کی پیشکش، چاہے یہ حقیقی ہو یا ڈیجیٹل اثاثہ ہو۔
قرضہ لینے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟ آج ہی ہم سے رابطہ کریں۔ شرائط و ضوابط لاگو ہیں۔
2۔ کلاؤڈ مائننگ کے وینڈرز کے ساتھ کام کرنا
Binance پول کا مقصد کلاؤڈ مائننگ پراڈکٹس کو لانچ کرنا ہے۔ چوںکہ کلاؤڈ مائننگ کی ہیش پاور، براہ راست Bitcoin مائننگ اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے فراہم کنندگان سے خریدی جائے گی، Binance پول کو ہمارے ساتھ کام کرنے کے لیے کلاؤڈ مائننگ وینڈرز کی تلاش ہے۔
مزید معلومات کے لیے، براہ کرم poolvip@binance.com سے رابطہ کریں۔