کرپٹو خریدیں
ادا کریں بذریعہ
مارکیٹس
NFT
فیڈ
ڈاؤن لوڈز
English
USD

Cristiano Ronaldo اور Binance ٹیم ایک لیجنڈری NFT شراکت داری قائم کر رہے ہیں

2022-06-23

ہم پرتگالی فٹ بال لیجنڈ Cristiano Ronaldo کے ساتھ اپنی خصوصی متعدد سالوں پر مبنی شراکت داری کا اعلان کرتے ہوئے نہایت ہی پُرجوش ہیں۔ 

Binance کے باضابطہ NFT پلیٹ فارم پر لانچ ہونے والی NFT کلیکشنز کے ایک سلسلے کے ساتھ، دنیا بھر میں موجود فٹ بال کے فینز کو اپنی نوعیت کا ایک منفرد تجربہ فراہم کرنے کے لیے پانچ دفعہ Ballon D’or جیتنے والا فرد، Binance کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہو رہا ہے۔ 

پہلی کلیکشن، جس کے لانچ کا معمول اسی سال بعد ازاں مقرر کیا گیا ہے، Ronaldo کے تعاون سے تخلیق کردہ آئیکونک ڈیزائنز فیچر کرے گی۔ Ronaldo کہتے ہیں، "میرے لیے فینز سے زیادہ اہم کوئی چیز نہیں ہے، اس لیے اس پلیٹ فارم کے ذریعے انوکھے تجربات اور رسائی ممکن بنانے کا خیال ہی ایک ایسی چیز ہے جس کا میں حصہ بننا چاہتا تھا"۔ " میں جانتا ہوں کہ فینز بھی اس کلیکشن سے اتنا ہی لطف اندوز ہوں گے جتنا میں ہوتا ہوں۔" 

اس شراکت داری کے ذریعے، Binance کھیلوں کے شوق کے تجربے کو بے مثال درجے تک لے جا رہا ہے۔ مزید براں، یہ ارجنٹینا فٹ بال ایسوسی ایشن، برازیلین فٹ بال کنفیڈریشن، اور پیشہ ور کھیلوں کے کلبز S.S. Lazio (IT) اور FC Porto (PT) کے ساتھ موجودہ شراکت داریوں پر ہی قائم کی جائے گی۔

"Cristiano Ronaldo دنیا کے بہترین فٹ بالرز میں سے ایک ہیں، اور کھیل سے بڑھ کر، کئی صنعتوں میں ایک آئیکن بن چکے ہیں۔ Binance کے بانی اور CEO "CZ" (Changpeng Zhao) کا کہنا ہے کہ اپنی صداقت، ہنر، اور خیراتی کام کی وجہ سے آج وہ دنیا کے سب سے زیادہ وفادار فینز کے حامل ہیں۔" "ہم ان کے فینز کو Ronaldo سے رابطے اور کھیلوں کی آئیکونک ہسٹری کے حصے کی ملکیت حاصل کرنے کے لیے مشغولیت کے خصوصی مواقع فراہم کرنے کے لیے بے حد پُرجوش ہیں۔"

NFT، فٹ بال، اور Cristiano Ronaldo کے تمام فینز کے لیے، یہ محض آنے والے وقت کا آغاز ہے۔