کرپٹو خریدیں
ادا کریں بذریعہ
مارکیٹس
ٹریڈ کریں
ڈیریویٹوز
کمائیں
NFT
ادارہ جاتی
فیڈ

Binance نے ETH/BUSD کے لیے صفر فیس کیوں متعارف کروائی؟

2022-09-19

اہم نکات

  • ETH کی صفر فیس ہمارے کم فیس کے عزم کو پورا کرتی ہے

  • Ethereum کا آنے والا اںضمام، ETH تک آسان رسائی فراہم کرنے کا ایک بہترین موقع ہے

  • فیس ہٹانا ٹریڈرز کو بہترین لیکویڈیٹی سے مستفید ہونے کی اجازت دیتا ہے

حال ہی میں ETH کے لیے ٹریڈنگ کی صفر فیس کا تعارف ہماری BTC تشہیر کے ساتھ ہی آیا ہے۔ یہاں، ہم اس بارے میں مزید جانیں گے کہ ہم نے Ether (ETH) پر یہ پیشکش کیوں کی اور ہمارے صارفین کے لیے اس کا کیا مطلب ہے۔

بلاشبہ مارکیٹ میں Binance کی ٹریڈنگ فیس سستی ترین فیسوں میں سے ایک ہے۔ درحقیقت، یہ Bitcoin (BTC) اور Ether (ETH) کے لیے اس سے زیادہ بہتر نہیں ہو سکتی۔ دو کرپٹو کرنسیز کے لیے ٹریڈنگ کی صفر فیس کے بارے میں ہمارے حالیہ تعارف کا مطلب ہے کہ میکرز اور ٹیکرز کو منتخب کردہ اسپاٹ جوڑوں پر خریدنے اور بیچنے کے لیے کوئی ادائیگی نہیں کرنی پڑتی۔ اب تک، ممکن ہے کہ آپ کو پتا چل چکا ہو کہ ہم نے BTC کی صفر فیس کو کیوں متعارف کروایا، لیکن ETH کا کیا ہو گا؟ کم ہونے والی لاگتوں کی مقبولیت کے ساتھ، ہمارے پاس ETH/BUSD ٹریڈنگ کو مزید قابل رسائی بنانے میں مدد فراہم کرنے کے لیے دریافت کی کئی وجوہات موجود ہیں۔

ہم جانتے ہیں کہ یہ ہماری کمیونٹی کے لیے کتنا اہم ہے

ہماری BTC کی صفر فیس کے نفاذ پر کمیونٹی کا رد عمل نہایت مثبت رہا ہے۔ اس کے باعث، Binance نے صارفین کو لاگتوں پر بچت سے مستفید ہونے کے مزید مواقع فراہم کرنے کے لیے فیس پر مزید چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹریڈنگ کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ختم کرنا، چھوٹے طبقے سے لے کر بڑے طبقے تک ہر کسی کی مدد کرتا ہے۔ لہٰذا، اپنی ٹریڈنگ کی سرگرمی کی بنیاد پر، چاہے آپ زیادہ بچت کر رہے ہوں یا کم، ہم جانتے ہیں کہ صارفین کے لیے کسی چیز کو مکمل طور پر مفت میں کرنا کتنا اہمیت رکھتا ہے۔

ہم کم فیس کے حوالے سے اپنے عزم کو جاری رکھنا چاہتے ہیں

ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ ہم نے ETH and BTC کی فیس ختم کر کے ٹریڈنگ کی فیس میں چھوٹ دی۔ گرشتہ طور پر، تمام USD اسٹیبل کوائن کے جوڑے اور متعدد BUSD جوڑوں کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا۔ فیس کے خاتمے کے حوالے سے بطور رہنما اپنے معیار کو برقرار رکھنا ہمارے لیے اہم ہے اور صارف پر مرکوز رہنے کی ہماری اہم قدر کے لیے پرعزم رہنے کو ظاہر کرتا ہے۔

فیس کا خاتمہ اکثر بہتر لیکویڈیٹی کو جنم دیتا ہے

اگر آپ نے ابھی تک ٹریڈنگ پر میکر اور ٹیکر کی فیس کو ہٹانے کا اثر نہیں دیکھا ، تو یہ چیز پڑھنے کے قابل ہے۔ مارکیٹ کی وسعت میں بہتریوں سے لے کر لگائی اور مانگی گئی قیمت کے معمولی سے فرق کی سلِپیج تک، صفر فیس واضح کردار ادا کرتی ہے۔ لہٰذا، ETH/BUSD کے لیے میکر اور ٹیکر کی فیس کو ختم کرنے سے، اس بات کا قوی امکان ہے کہ آپ اس جوڑے کی اسپاٹ ٹریڈنگ کرتے وقت بہتر لیکویڈیٹی کا تجربہ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

ETH کی ٹریڈ میں دلچسپی بڑھ رہی ہے

Ethereum کے آنے والے انضمام نے، نیٹ ورک کو پروف آف ورک سے پروف آف اسٹیک پر لے جاتے ہوئے، حالیہ طور پر نیٹ ورک کی پروفائل میں اضافہ کیا ہے۔ لہٰذا، چاہے آپ ETH/BUSD پوزیشن میں داخل ہونا چاہیں یا اخراج کرنا چاہیں، آپ فیس کے بغیر ایسا کر سکیں گے۔ تو اچھے اوقات کی اس سے بہتر کیا مثال ہو گی؟

اگر آپ انضمام کے بارے مزید جاننا چاہتے ہیں، تو ہمارا Ethereum کے انضمام کا لینڈنگ صفحہ ملاحظہ کریں۔ 

Ethereum کے متعلق تمام چیزوں کے حوالے سے تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے، ہمارا Binance کا آفیشل Twitter اکاؤںٹ فالو کریں۔

Binance پر ETH ٹریڈنگ کے ساتھ آغاز کریں

چاہے آپ Ethereum پر نئے ہوں یا تجربہ کار سولیڈیٹی پرو ہوں، آپ ETH/BUSD کی صفر فیس سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے لیے، محض اپنے توثیق شدہ Binance اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں، ETH/BUSD کی اسپاٹ ٹریڈنگ کا صفحہ تلاش کریں، اور آج ہی صفر فیس کے ساتھ آرڈرز دینا شروع کریں۔ 

مزید معلومات کے حصول کے لیے، ذیل میں دیے گئے آرٹیکلز ملاحظہ کریں:

خطرے کا انتباہ: ڈیجیٹل اثاثے کی قیمتیں متغیر ہو سکتی ہیں۔ آپ کی سرمایہ کاری کی قدر میں نفع و نقصان دونوں ہو سکتے ہیں، اور ہو سکتا ہے کہ آپ کو وہ رقم واپس نہ ملے جو آپ نے سرمایہ کاری میں صرف کی تھی۔ آپ اپنی سرمایہ کاری کے فیصلوں کے ضمن میں از خود ذمہ دار ہیں اور Binance آپ کو ہونے والے کسی قسم کے نقصانات کے لیے جوابدہ نہیں ہے۔ یہ کسی قسم کا مالی مشورہ نہیں ہے۔ مزید معلومات کے لیے، ہماری استعمال کی شرائط اور خطرے کا انتباہ ملاحظہ کریں۔