کرپٹو خریدیں
ادا کریں بذریعہ
مارکیٹس
ٹریڈ کریں
ڈیریویٹوز
کمائیں
NFT
ادارہ جاتی
فیڈ

Binance Futures پر ٹریڈنگ کا تفصیلی ہدایت نامہ

2023-05-04

اہم نکات

  • Binance Futures پر ٹریڈ کرنے سے قبل، آپ کو چاہیئے کہ آپ پلیٹ فارم کے کام کرنے کے طریقہ کار اور اس کے تمام فیچرز سے واقفیت حاصل کر لیں۔

  • اپنے ہدایت نامے میں، ہم ایسے بنیادی سوالات اور سیٹنگز کا جائزہ لیتے ہیں جن کا سامنا آپ کو Binance کے دائمی Futures پراڈکٹ پر ٹریڈ کرتے ہوئے ہو گا۔

  • ہمیشہ Futures کی ٹریڈنگ سے وابستہ خطرات کو اپنے ذہن میں رکھیں۔ Futures کی ٹریڈنگ سے قبل ہمیشہ اس امر کو یقینی بنائیں کہ آپ اس کے کام کرنے کے طریقے کے حوالے سے معقول تیاری و معلومات رکھتے ہیں۔

Futures کی ٹریڈنگ میں دلچسپی رکھنے والے ہر فرد کے لیے سیکھنے کو بہت کچھ موجود ہے۔ اس میں داخل ہونے سے قبل آپ کو نہایت دھیان سے تکنیکی مہارتوں اور ٹریڈنگ کے بنیادی اصولوں کا مطالعہ کرنا ہو گا۔ پہلی نظر میں، Binance Futures کا UI الجھن کا سبب بن سکتا ہے، تاہم منرجہ ذیل ہدایت نامے کے ساتھ، آپ جلد ہی اس کی بنیادی خصوصیات اور پہلوؤں کو سمجھنا شروع کر دیں گے۔

Binance Futures اکاؤنٹ کیسے کھولا جائے

Binance Futures اکاؤنٹ کھولنے سے پہلے، آپ کو ایک عام Binance اکاؤنٹ درکار ہوگا۔ اگر آپ کے پاس یہ موجود نہیں، تو آپ Binance پر جا سکتے ہیں اور اپنی اسکرین کے بالائی دائیں کنارے پر موجود رجسٹر کریں پر کلک کر سکتے ہیں۔ پھر ان اقدامات پر عمل کریں:

  1. اپنا ای میل ایڈریس درج کریں اور ایک محفوظ پاس ورڈ تخلیق کریں۔ اگر آپ کے پاس ایک ریفرل ID موجود ہے، تو ان کو ریفرل ID باکس میں پیسٹ کریں۔ جاری رکھنے کے لیے [Create Account] پر کلک کریں۔

  1. آپ کو جلد ہی ایک توثیقی ای میل موصول ہو گی۔ اپنی رجسٹریشن کو مکمل کرنے کے لیے ای میل میں دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔

  2. اس کے بعد، اپنے Binance اکاؤنٹ پر لاگ ان کریں، اپنے ماؤس کو صفحے کے بالائی جانب موجود [Derivatives] پر لے کر جائیں، اور USD(S)-M Futures پر کلک کریں۔

  1. اپنے Binance Futures اکاؤنٹ کو فعال کرنے کے لیے [Open now] کے بٹن پر کلک کریں۔ اب سے آپ Binance پر Futures کی پراڈکٹس ٹریڈ کر سکتے ہیں۔ نوٹ کریں کہ ذمہ داری کے ساتھ پراڈکٹ کے استعمال سے پہلے بھی تیاری اور معلومات ضروری ہیں۔

Binance Futures کا اکاؤنٹ کیسے کھولا جائے

اگر آپ Futures کی ٹریڈنگ پر نئے ہیں، تو معاہدے کی پیش کردہ خصوصیات کے مجموعی جائزے کے لیے Binance Futures کے متعلق اکثر پوچھے گئے سوالات سے رجوع کریں۔ اگر آپ اصل فنڈز خطرے میں ڈالے بغیر یہ پلیٹ فارم آزمانا چاہتے ہیں، تو آپ Binance Futures کے Testnet کو آزما کر دیکھ سکتے ہیں۔ 

اپنے Binance Futures اکاؤنٹ کو کس طرح سے فنڈ کیا جائے

اپنے Futures اکاؤنٹ کو فنڈ کرنے کے لیے، پہلے آپ کو اس امر کو یقینی بنانا ہو گا کہ آپ کے پاس اپنے Binance اکاؤنٹ میں ایسے فنڈز دستیاب ہیں جنہیں ٹرانسفر کیا جا سکتا ہے۔ یہ فنڈز آپ کے فنڈنگ، فیاٹ اور اسپاٹ، مارجن، یا آپشنز والیٹ میں موجود ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ نے Binance میں کسی قسم کے فنڈز ڈپازٹ نہیں کروائے، تو ہم آپ کو Binance پر ڈپازٹ کا طریقہ کا ہدایت نامہ پڑھنے کی تجویز دیں گے۔

  1. اپنے Futures والیٹ پر فنڈز ٹرانسفر کرنے کے لیے، Binance Futures کے صفحے پر دائیں جانب موجود ٹرانسفر کے آئیکن پر کلک کریں۔

  1. [Confirm] پر کلک کرنے سے قبل اس رقم کا تعین کریں جو آپ بھیجنا چاہتے ہیں اور وہ والیٹ منتخب کریں جو آپ استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ آپ جلد ہی اپنے Futures والیٹ میں شامل کردہ بیلنس ملاحظہ کریں گے۔ اگر آپ چاہیں، تو آپ اپنے ٹرانسفر کا رخ بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔

Binance Futures کے انٹرفیس کو سمجھنا

Binance Futures UI اسکرین شاٹ

1. [Menu] کے مقام پر، آپ Binance کے دیگر صفحات کے لنکس ملاحظہ کر سکتے ہیں، جیسے کہ COIN-M Futures، آپشنز، حکمت عملی پر مبنی ٹریڈنگ، اور سرگرمیاں۔ [Information] ٹیب کے تحت، آپ Futures کے متعلق اکثر پوچھے گئے سوالات، API تک رسائی، فنڈنگ ریٹ، انڈیکس کی قیمت، اور دیگر مارکیٹ ڈیٹا کے لنکس ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

بالائی بار کے دائیں جانب، آپ اپنے Binance اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ پورے Binance ایکو سسٹم میں موجود اپنے والیٹ بیلنسز اور آرڈرز کو بآسانی چیک کر سکتے ہیں۔

2۔ [Price Chart] سیکشن میں، آپ:

  • موجودہ معاہدے (بطور ڈیفالٹ BTCUSDT) کے نام پر ہوور کر کے معاہدے کو منتخب کر سکتے ہیں۔

  • نقطہء قیمت ملاحظہ کریں۔ یہ نوٹ کرنا نہایت اہم ہے، جیسا کہ تصفیہ، نقطہء قیمت کی بنیاد پر ہوتا ہے۔

  • فنڈنگ کے اگلے راؤنڈ تک متوقع فنڈنگ ریٹ اور کاؤنٹ ڈاؤن ملاحظہ کریں۔

  • اپنے موجودہ چارٹ کو ملاحظہ کریں۔ آپ اصل یا اںضمام شدہ ٹریڈنگ ویو چارٹ کے درمیان سوئچ کر سکتے ہیں۔ آپ [Depth] پر کلک کر کے موجودہ آرڈر بُک کا براہ راست ڈسپلے حاصل کر سکتے ہیں۔

  • آرڈر بُک کے براہ راست ڈیٹا کو ملاحظہ کریں۔ آپ اس مقام کے بالائی دائیں کونے (بطور ڈیفالٹ 0.01) پر ڈراپ ڈاؤن مینو میں آرڈر بُک کی درستگی کو ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔

  • پلیٹ فارم پر ہونے والی گزشتہ ٹریڈز کی براہ راست فیڈ کو ملاحظہ کریں۔

3۔ [Trading Activity Panel] آپ کو اپنی Futures ٹریڈنگ کی سرگرمی کی نگرانی کی اجازت دیتا ہے۔ آپ اپنی پوزیشن کی موجودہ حالت اور فی الوقت آپ کے جاری اور گزشتہ طور پر عمل درآمد شدہ آرڈرز ملاحظہ کرنے کے لیے ٹیبز کو سوئچ کر سکتے ہیں۔ آپ مذکورہ مدت کے لیے ٹریڈنگ اور ٹرانزیکشن کی مکمل ہسٹری حاصل کر سکتے ہیں۔

آپ اسی سیکشن پر ADL کے تحت آٹو-ڈی لیوریج کی قطار میں اپنی پوزیشن کی نگرانی بھی کر سکتے ہیں۔ بالخصوص شدید اتار چڑھاؤ کی مدت میں اس پر توجہ دینا نہایت ضروری ہے۔

4۔ [Margin Overview] سیکشن میں، آپ اپنے دستیاب اثاثہ جات ملاحظہ کر سکتے ہیں، مزید کرپٹو ٹرانسفر کر سکتے ہیں، اور خرید سکتے ہیں۔ آپ موجودہ معاہدے اور اپنی پوزیشنز سے متعلقہ معلومات بھی یہاں پر ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ تصفیہ جات سے بچنے کے لیے مارجن کے تناسب پر نظر رکھنے کو یقینی بنائیں۔ 

[Transfer] پر کلک کر کے، آپ اپنے Futures والیٹ اور باقی Binance ایکو سسٹم میں فنڈز ٹرانسفر کر سکتے ہیں۔

5۔ [Order Entry] وہ فیلڈ ہے، جہاں آپ اپنے خریداری/لانگ اور فروخت/شارٹ جیسے آرڈرز درج کریں گے۔ آپ بعد ازاں اس آرٹیکل میں آرڈر کی دستیاب اقسام کی تفصیلات ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ مزید براں، آپ کراس مارجن اور مخصوص کردہ مارجن کے درمیان سوئچ بھی کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنی لیوریج کو ایڈجسٹ کرنا چاہتے ہیں، تو اپنی موجودہ لیوریج کی رقم (بطور ڈیفالٹ 20x) پر کلک کریں۔

ان تمام ماڈیولز/سیکشنز میں، آپ اس عنصر کی طوالت کا تعین حسب منشاء کر سکتے جہیں۔ جب بھی آپ کسی ماڈیول کے نچلے دائیں کونے پر تیر کا نشان ملاحظہ کریں، تو آپ اسے اپنے ترجیحی لے آؤٹ تک ڈریگ کر سکتے ہیں۔ اس طرح، آپ آسانی کے ساتھ ایک حسب منشاء انٹرفیس تخلیق کر سکتے ہیں۔

اپنی لیوریج کیسے ایڈجسٹ کریں

Binance Futures آپ کو اس قابل بناتا ہے کہ ہر معاہدے کے لیے دستی طور پر لیوریج ایڈجسٹ کر سکیں۔ کسی مخصوص معاہدے کے انتخاب کے لیے، صفحے کے بالائی بائیں جانب جائیں، اور موجودہ معاہدے پر ہوور کریں (بطور ڈیفالٹ BTCUSDT)۔

لیوریج ایڈجسٹ کرنے کے لیے، [Order Entry] سیکشن کی فیلڈ پر جائیں، اور اپنی موجودہ لیوریج کی رقم (بطور ڈیفالٹ 20x) پر کلک کریں۔ آپ سلائیڈر کو ایڈجسٹ کرتے ہوئے لیوریج کی رقم واضح کر سکتے ہیں، یا پھر یہ ٹائپ کر کے [Confirm] پر کلک کر سکتے ہیں۔

نوٹ کریں کہ پوزیشن کا سائز جتنا بڑا ہو گا، آپ کے لیے قابل استعمال لیوریج کی رقم اتنی ہی کم ہو گی۔ اسی طرح، پوزیشن سائز جتنا کم ہو گا، اس لیوریج کا سائز بھی اتنا ہی زیادہ ہو گا جسے آپ استعمال کر سکتے ہیں۔ زائد لیوریج کے استعمال میں تصفیے کا خطرہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔ 

ہمیشہ کی طرح، ہر ٹریڈر کو چاہیئے کہ زیر استعمال لیوریج کی رقم اور اس سے وابستہ خطرات پر غور کر لیں۔

نقطہء قیمت اور آخری قیمت کے درمیان کیا فرق ہے؟

شدید اتار چڑھاؤ کی مدتوں کے دوران اضافے اور غیر ضروری تصفیہ جات سے بچنے کے لیے، Binance Futures آخری قیمت اور نقطہء قیمت کا استعمال کرتا ہے۔

  • آخری قیمت کو سمجھنا آسان ہے۔ اس کا مطلب ہے وہ آخری قیمت جس پر معاہدے کی ٹریڈ انجام دی گئی۔ بالفاظِ دیگر، ٹریڈنگ کی ہسٹری میں آخری ٹریڈ آخری قیمت کا تعین کرتی ہے۔ یہ حقیقی منافع اور خسارہ کا حساب لگانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے (منافع اور خسارہ)۔

  • نقطہء قیمت، قیمت میں ہیرا پھیری سے بچاؤ کی خاطر تیار کی گئی ہے۔ اس کا حساب کئی اسپاٹ ایکسچینجز کے فنڈنگ ڈیٹا اور قیمت کے ڈیٹا کی باسکٹ کے امتزاج کو استعمال کرتے ہوئے لگایا جا سکتا ہے۔ آپ کی تصفیہ جاتی قیمتوں اور غیر واقعی منافعے اور خسارے کا حساب نقطہء قیمت کی بنیاد پر لگایا جاتا ہے۔

نوٹ کریں کہ نقطہء قیمت اور آخری قیمت مختلف ہو سکتی ہے۔ 

اسٹاپ کی قیمت کے محرکات کی ترتیب کاری

ایک محرک کی حیثیت سے اسٹاپ کی قیمت کا استعمال کرنے والے آرڈر کی قسم ترتیب دیتے ہوئے، آپ بطور محرک آیا آخری قیمت یا نقطہء قیمت کا استعمال کر سکتے ہیں۔ ایسا کرنے کے لیے، آرڈر کے اندراج کی فیلڈ کے نیچے موجود [Trigger] کے ڈراپ ڈاؤن مینو سے اس قیمت کو منتخب کریں جسے آپ استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

آرڈر کی کون سی اقسام دستیاب ہیں اور ان کا استعمال کب کیا جائے؟

اپنے آرڈرز دیتے ہوئے، آپ کے پاس انتخاب کے لیے کئی اختیارات موجود ہوتے ہیں:

متعین آرڈر

ایک متعین آرڈر وہ آرڈر ہوتا ہے جو ایک مخصوص متعین قیمت کے ساتھ آرڈر بُک پر دیا جائے۔ متعین آرڈر دینے پر، ٹریڈ پر صرف اسی صورت میں عمل درآمد کیا جائے گا جب مارکیٹ کی قیمت آپ کی متعین قیمت (یا اس سے بہتر) تک پہنچ جائے۔ آپ ممکنہ طور پر مارکیٹ کی موجودہ قیمت کی نسبت کم قیمت پر خریدنے یا زیادہ قیمت پر بیچنے کے لیے متعین آرڈرز استعمال کر سکتے ہیں۔

مارکیٹ آرڈر

مارکیٹ آرڈر موجودہ طور پر دستیاب بہترین قیمت پر خریدنے یا فروخت کرنے کا آرڈر ہوتا ہے۔ یہ اس سے قبل آرڈر بُک پر دیے جانے والے متعین آرڈرز کے ساتھ پورا کیا جاتا ہے۔ ایک مارکیٹ آرڈر دیتے ہوئے، آپ مارکیٹ ٹیکر کی حیثیت سے فیس ادا کریں گے۔

اسٹاپ کی حد والا آرڈر

ایک اسٹاپ کی حد والے آرڈر کو سمجھنے کا آسان ترین طریقہ اسے اسٹاپ کی قیمت، اور متعین قیمت پر تقسیم کرنا ہے۔ اسٹاپ کی قیمت، وہ قیمت ہوتی ہے جو متعین آرڈر کو حرکت دیتی ہے، اور متعین قیمت، متحرک کردہ متعین آرڈر کی متعین قیمت ہوتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ایک مرتبہ آپ کی اسٹاپ کی قیمت تک پہنچ جانے کے بعد، آپ کا متعین آرڈر فوری طور پر آرڈر بُک میں دے دیا جائے گا۔

اگرچہ اسٹاپ اور متعین قیمتیں ایک جیسی ہو سکتی ہیں، تاہم یہ ضروری نہیں۔ بلکہ درحقیقت، آپ فروخت کے آرڈرز کے لیے اسٹاپ کی قیمت (محرکاتی قیمت) کو متعین قیمت سے نسبتاً زیادہ پر سیٹ کر سکتے ہیں، یا خریداری کے آرڈرز کے لیے متعین قیمت سے نسبتاً کم پر سیٹ کر سکتے ہیں۔ یہ اسٹاپ کی قیمت تک پہنچ جانے کے بعد آپ کے متعین آرڈر کے پورا ہونے کے مواقع میں اضافہ کر سکتا ہے۔

اسٹاپ مارکیٹ آرڈر

اسٹاپ کی حد والے آرڈر کی طرح، اسٹاپ مارکیٹ آرڈر بھی اسٹاپ کی قیمت بطور محرک استعمال کرتا ہے۔ تاہم، جب اسٹاپ کی قیمت آ پہنچتی ہے، تو اس کی بجائے یہ مارکیٹ آرڈر کو حرکت دے دیتا ہے۔

منافع لینے کا متعین آرڈر

ایک منافع لینے کا متعین آرڈر، اسٹاپ کی حد والے آرڈر جیسا ہی ہوتا ہے۔ اس میں محرکاتی قیمت، آرڈر کو متحرک کرنے والی قیمت، اور ایک متعین قیمت شامل ہوتی ہے، یہ متعین آرڈر کی ایسی قیمت ہے جسے بعد ازاں آرڈر بُک میں درج کیا جاتا ہے۔ ایک اسٹاپ کی حد والے آرڈر اور منافع لینے کے متعین آرڈر میں بنیادی فرق یہ ہے کہ ایک منافع لینے کا متعین آرڈر صرف جاری پوزیشنز کو کم کرنے کے لیے ہی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ 

ایک منافع لینے کا متعین آرڈر خطرات کی نظم کاری اور قیمت کی مخصوص سطحوں پر منافعے کو لاک کرنے کے لیے ایک کارآمد ٹول ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ آرڈر کی دیگر اقسام کے ساتھ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، جیسے کہ اسٹاپ کی حد والے آرڈرز، جوکہ آپ کو اس قابل بناتا ہے کہ اپنی پوزیشنز پر مزید اختیار پا سکیں۔

براہ کرم نوٹ فرمائیں کہ یہ OCO آرڈرز نہیں ہوتے۔ مثال کے طور پہ، اگر آپ کا اسٹاپ کی حد والا آرڈر اس صورت میں بھی مقبول ہوتا ہے جب آپ کا منافع لینے کا متعین آرڈر بھی فعال ہو، تو منافع لینے کا متعین آرڈر اس وقت تک فعال رہتا ہے جب تک کہ آپ اس کو دستی طور پر منسوخ نہ کر دیں۔ آپ آرڈر کے اندراج کی فیلڈ میں [Stop Limit] کے آپشن کے تحت منافع لینے کے متعین آرڈر کو سیٹ کر سکتے ہیں۔

منافع لینے کا مارکیٹ آرڈر

منافع لینے کے متعین آرڈر کی طرح، منافع لینے کا مارکیٹ آرڈر بھی اسٹاپ کی قیمت کو بطور محرک استعمال کرتا ہے۔ تاہم، جب اسٹاپ کی قیمت آ پہنچتی ہے، تو اس کی بجائے یہ مارکیٹ آرڈر کو حرکت دے دیتا ہے۔ آپ آرڈر کے اندراج کی فیلڈ میں اسٹاپ مارکیٹ آپشن کے تحت منافع لینے کے مارکیٹ آرڈر کو سیٹ کر سکتے ہیں۔

ٹریلنگ اسٹاپ آرڈر

ایک ٹریلنگ اسٹاپ آرڈر اس سلسلے میں آپ کی مدد کرتا ہے کہ اپنی جاری پوزیشنز پر نقصانات کے امکان محدود بناتے ہوئے منافع جات کو لاک کر سکیں۔ ایک لانگ پوزیشن کی صورت میں، اس سے مراد یہ ہے کہ قیمت اوپر جانے کی صورت میں ٹریلنگ اسٹاپ بھی اوپر ہی جائے گا۔

تاہم، اگر قیمت گر جاتی ہے، تو ٹریلنگ اسٹاپ کی حرکت رک جاتی ہے۔ اگر یہ قیمت کسی مختلف سمت میں ایک مخصوص فیصد (جس کو کال بیک کی شرح کہا جاتا ہے) تک حرکت کرتی ہے، تو بیچنے کا آرڈر جاری کیا جاتا ہے۔ شارٹ پوزیشن پر بھی یہی بات صادق آتی ہے، تاہم سمت الٹی ہوتی ہے۔ مارکیٹ کے ساتھ ٹریلنگ اسٹاپ بھی نیچے چلا جاتا ہے، تاہم مارکیٹ اوپر جانے کی صورت میں اس کی حرکت رک جاتی ہے۔ اگر یہ قیمت کسی اور سمت میں ایک مخصوص فیصد تک حرکت کرتی ہے، تو خریداری کا آرڈر جاری کر دیا جاتا ہے۔

فعالیتی قیمت وہ قیمت ہوتی ہے جوکہ ٹریلنگ اسٹاپ آرڈر کو حرکت دیتی ہے۔ اگر آپ فعالیتی قیمت کو واضح نہیں کرتے، تو بطور ڈیفالٹ اسے موجودہ آخری قیمت یا نقطہء قیمت پہ مرتب کر دیا جائے گا۔ آپ اندراج کی فیلڈ پر نیچے جا کر یہ تعین کر سکتے ہیں کہ اسے کون سی قیمت کو بطور محرک استعمال کرنا چاہیئے۔ 

کال بیک ریٹ ہی وہ عنصر ہے جو اس شرح فیصد کا تعین کرتی ہے جس کی بنیاد پر ٹریلنگ اسٹاپ قیمت "ٹریل" کرے گا۔ لہٰذا، اگر آپ کال بیک ریٹ 1% پر سیٹ کرتے ہیں، تو ٹریڈ آپ کی سمت میں جانے کی صورت میں ٹریلنگ اسٹاپ 1% کے فاصلے کے ساتھ قیمت کی پیروی جاری رکھے گا۔ اگر یہ قیمت آپ کی ٹریڈ کی مخالف سمت میں 1% سے زائد حرکت کرتی ہے، تو خریدنے یا یچنے کے آرڈر کو جاری کیا جاتا ہے (جس کا دارومدار آپ کی ٹریڈ کی سمت پر ہوتا ہے)۔

Binance Futures کا کیلکولیٹر کیسے استعمال کیا جائے

آپ آرڈر کے اندراج کی فیلڈ میں اوپر جا کر کیلکولیٹر ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ یہ آپ کو اس قابل بناتا ہے کہ لانگ یا شارٹ پوزیشنز میں داخل ہونے سے پہلے مالیتوں کا حساب لگا سکیں۔ آپ ہر ٹیب میں لیوریج سلائڈر ایڈجسٹ کر سکتے ہیں تاکہ اسے اپنے حساب کی بنیاد کے طور پر استعمال کر سکیں۔

اس کیلکولیٹڑ میں تین ٹیبز ہوتی ہیں:

  • منافع اور خسارہ – مطلوبہ ابتدائی اور خارجی قیمت، اور پوزیشن کے سائز کی بنیاد پر اپنے ابتدائی مارجن، منافع اور خسارہ (PnL)، اور ایکویٹی پر منافع (ROE) کا حساب لگانے کے لیے اس ٹیب کو استعمال کریں۔

  • ہدفی قیمت – اس امر کا حساب لگانے کے لیے اس ٹیب کو استعمال کریں کہ آپ کو منافعے کی مطلوبہ فیصد تک پہنچنے کے لیے اپنی پوزہشن سے کس قیمت پر خارج ہونا ہو گا۔

  • تصفیہ کی قیمت – اپنے والیٹ بیلنس، اندراج کی متوقع قیمت، اور پوزیشن سائز کی بنیاد پر اپنی تخمینہ شدہ تصفیہ کی قیمت کا حساب لگانے کے لیے یہ ٹیب استعمال کریں۔

ایک ویڈیو ٹیوٹوریل یہاں دستیاب ہے۔

ہیج موڈ کیسے استعمال کیا جائے

ہیج موڈ میں، آپ ایک ہی معاہدے کے لیے بیک وقت لانگ اور شارٹ پوزیشنز ہولڈ کر سکتے ہیں۔ ایک ٹریڈر اس صورت میں ایسا کر سکتا ہے جب اسے طویل مدت میں کسی اثاثے پر منافع ہو رہا ہو، جبکہ قلیل مدت میں نقصان کا سامنا ہو۔ ہیج موڈ کے ساتھ، آپ کی فوری شارٹ پوزیشنز، آپ کی طویل مدتی پوزیشنز پر اثرانداز نہیں ہوں گی۔

ڈیفالٹ پوزیشن کا موڈ، یکطرفہ موڈ ہوتا ہے۔ اس کا مطلب ہے، کہ آپ ایک ہی معاہدے کے لیے بیک وقت لانگ اور شارٹ پوزیشنز کو نہیں کھول سکتے۔ اگر آپ نے ایسا کرنے کی کوشش کی، تو یہ پوزیشنز ایک دوسرے کو منسوخ کر دیں گی۔ اگر آپ ہیج موڈ کا استعمال کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کو حسب ذیل اسے دستی طور پر فعال کرنا ہو گا؛

  1. اسکرین کے بالائی دائیں کونے پر جائیں اور [Preference] کو منتخب کریں۔

  1. [Position Mode] ٹیب پر جائیں اور [Hedge Mode] منتخب کریں۔

براہ کرم نوٹ فرمائیں کہ اگر آپ کے کوئی آرڈرز یا پوزیشنز جاری ہیں، تو آپ اپنا پوزیشن موڈ ایڈجسٹ کرنے کے قابل نہیں رہیں گے۔

فنڈنگ ریٹ کیا ہوتا ہے اور اس کو کیسے چیک کیا جائے؟

فنڈنگ ریٹ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ایک دائمی Futures معاہدے کی قیمت بنیادی اثاثے (اسپاٹ) کی قیمت سے جتنی ہو سکے قریب رہے۔ ظاہر ہے، کہ تمام ٹریڈرز اپنی جاری پوزیشنز کی بنیاد پر ایک دوسرے کو ادائیگی کرتے ہیں۔ اس بات کا تعین کہ کون سا فریق ادائیگی وصول کرے گا، دائمی Futures کی قیمت اور اسپاٹ کی قیمت کے مابین موجود فرق کی بنیاد پر کیا جا سکتا ہے۔

اگر فنڈنگ ریٹ مثبت ہو، تو لانگز شارٹس کو ادائیگی کریں گے۔ اگر فنڈنگ ریٹ منفی ہو، تو شارٹس لانگز کو ادائیگی کریں گے۔

اگر آپ اس طریقہ کار کے متعلق مزید جاننا چاہتے ہیں، تو دائمی Futures معاہدات کیا ہوتے ہیں؟ کا ہدایت نامہ ملاحظہ کریں۔

تو آپ کے لیے اس کا کیا مطلب ہے؟ آپ کی جاری پوزیشنز اور فنڈنگ ریٹس کی بنیاد پر، آپ یا تو فنڈنگ کی ادائیگیوں کو ادا کریں گے یا وصول کریں گے۔ Binance Futures پر، فنڈنگ کی یہ ادائیگیاں ہر 8 گھنٹوں بعد کی جاتی ہیں۔ آپ صفحے کے اوپر جا کر، نقطہء قیمت کے سامنے اگلی فنڈنگ کا وقت اور تخمینہ شدہ فنڈنگ ریٹ کو چیک کر سکتے ہیں۔

اگر آپ ہر معاہدے کے لیے پچھلے فنڈنگ ریٹس کو چیک کرنا چاہتے ہیں، تو [Information] پر ہوور کریں اور [Funding Rate History] کو منتخب کریں۔

صرف پوسٹ کریں، قابل نفاذ وقت، اور صرف کم کریں سے کیا مراد ہے؟

جب آپ متعین آرڈرز کو استعمال کرتے ہیں، تو آپ اپنے آرڈرز کے ساتھ اضافی ہدایات کو سیٹ کر سکتے ہیں۔ Binance Futures پر، آیا یہ صرف پوسٹ کریں یا قابل نفاذ وقت (TIF) کی ہدایات ہو سکتی ہیں، اور یہ آپ کے متعین آرڈرز کی اضافی خصوصیات کا تعین کرتی ہیں۔ آپ آرڈر کے اندراج کی فیلڈ میں ان تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ صرف پوسٹ کریں سے مراد ہے کہ آپ کا آرڈر پہلے ہمیشہ آرڈر بُک میں شامل کیا جائے گا، اور کبھی بھی آرڈر بُک میں پہلے سے موجود آرڈر کے ساتھ مکمل نہیں کیا جاتا۔ اس صورت میں یہ کارآمد ثابت ہوتا ہے اگر آپ صرف میکر فیس کو ادا کرنا چاہتے ہیں۔

TIF کی ہدایات آپ کو اس امر کی وضاحت کے قابل بناتی ہیں کہ آرڈرز پر عمل درآمد یا ان کے زائد المیعاد ہونے سے قبل یہ کتنی دیر تک فعال رہیں گے۔ آپ TIF ہدایات کے لیے ان میں سے ایک آپشن کو منتخب کر سکتے ہیں:

  • GTC (منسوخ ہونے تک ٹھیک ہے): آرڈر اس وقت تک فعال رہے گا جب تک کہ یہ پورا یا منسوخ نہ ہو جائے۔

  • IOC (فوری انجام دہی یا منسوخی): اس آرڈر کو فوری طور پر انجام دے دیا جائے گا (آیا مکمل یا پھر جزوی طور پر)۔ اگر اسے جزوی طور پر انجام دیا گیا، تو آرڈر کے نامکمل حصے کو منسوخ کر دیا جائے گا۔

  • FOK (پر کریں یا منسوخ کریں): آرڈر لازمی طور پر پوری طرح سے انجام دیا جانا چاہیئے۔ اگر نہیں، تو یہ سرے سے انجام ہی نہیں دیا جائے گا۔

جب آپ یکطرفہ موڈ پر ہوں، تو [Reduce-Only] کو نشان زد کرنا اس امر کی یقین دہانی کرے گا کہ آپ کی جانب سے سیٹ کردہ نئے آرڈرز، آپ کی موجودہ جاری پوزیشنز کو صرف گھٹائیں گے، بڑھائیں گے نہیں۔

آپ کی پوزیشنز کو تصفیے کا خطرہ کب لاحق ہوتا ہے؟

تصفیہ اس وقت ہوتا ہے جب آپ کا مارجن بیلنس، مطلوبہ برقرار مارجن سے نیچے گر جائے۔ مارجن بیلنس آپ کے Binance Futures کے اکاؤنٹ کا بیلنس ہوتا ہے، جس میں آپ کا غیر واقعی منافع اور خسارہ (منافع اور خسارہ) بھی شامل ہوتا ہے۔ لہٰذا، آپ کے منافعے اور خسارے مارجن بیلنس کی قدر میں تبدیلی کا سبب بن سکتے ہیں۔ اگر آپ کراس مارجن موڈ کو استعمال کر رہے ہیں، تو یہی بیلنس آپ کی تمام پوزیشنز کے درمیان شیئر کیا جائے گا۔ اگر آپ مخصوص کردہ مارجن موڈ کو استعمال کر رہے ہیں، تو اس بیلنس کو ہر انفرادی پوزیشن کے لیے مختص کیا جا سکتا ہے۔

برقرار مارجن وہ کم سے کم قدر ہے، جو آپ کو اپنی پوزیشنز جاری رکھنے کے لیے درکار ہے۔ یہ آپ کی پوزیشنز کے سائز کے لحاظ سے مختلف ہو سکتا ہے۔ بڑی پوزیشنز کے لیے بحالی کے زائد مارجن کی ضرورت ہوتی ہے۔

آپ نچلے دائیں کونے پر اپنی موجودہ مارجن کے تناسب کو ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ جب آپ کے مارجن کا تناسب 100% تک پہنچ جائے، تو آپ کی پوزیشنز کا تصفیہ کر دیا جائے گا۔

تصفیہ ہونے کی صورت میں، آپ کے تمام کھلے آرڈرز کومنسوخ کر دیا جاتا ہے۔ مثالی طور پر، آپ کو خودکار تصفیے سے بچنے کے لیے اپنی پوزیشنز کا ٹریک رکھنا چاہیئے، جس کے لیے اضافی فیس عائد کی جاتی ہے۔ اگر آپ کی پوزیشن کا تصفیہ ہونے والا ہو، تو خودکار تصفیے کا انتظار کرنے کی بجائے دستی طور پر پوزیشن کو بند کرنے پر غور کریں۔

خودکار ڈی لیوریجنگ کیا ہے اور یہ آپ کو کس طرح سے متاثر کرتی ہے؟

جب کسی ٹریڈر کے اکاؤنٹ کا سائز صفر سے کم ہو جائے، تو انشورنس فنڈز خسارہ جات کا احاطہ کرتے ہیں۔ تاہم، بعض ایسی مارکیٹس کے ماحول میں جہاں اتار چڑھاؤ بہت زیادہ ہوتا ہے، انشورنس کا فنڈ خساروں کے ازالے کے لیے ناکافی ہو سکتا ہے، اور ان کے ازالے کے لیے جاری پوزیشنز کم کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اس قسم کے وقت میں، آپ کی جاری پوزیشنز کو بھی کم ہونے کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

ان پوزیشنز میں کمیوں کی ترتیب کا تعین ایک قطار کی بنیاد پر کیا جاتا ہے، جہاں سب سے زیادہ نفع حاصل کرنے والے اور زائد لیوریج کے حامل ٹریڈرز قطار میں سب سے آگے ہوتے ہیں۔ آپ [Positions tab] میں [ADL] کے اوپر ہوور کر کے قطار میں اپنی موجودہ پوزیشن کو چیک کر سکتے ہیں۔

خودکار ڈی لیوریجنگ ٹول کی تجویز

اختتامی خیالات

روایتی Futures معاہدات ایسے ڈیریویٹوز ہوتے ہیں جو ٹریڈرز کو مستقبل میں کسی اثاثے کو خریدنے یا بیچنے کا فرض دیتے ہیں۔ تاہم روایتی Futures معاہدات کے برعکس، دائمی فیوچرز معاہدات کے تصفیے کی تاریخ طے نہیں ہوتی۔ تب بھی، ناتجربہ کار ٹریڈرز کے لیے یہ ڈیریویٹوز الجھن کا باعث بن سکتے ہیں، لہٰذا مالیاتی خطرات مول لینے سے پہلے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ یہ معاہدات کیسے کام کرتے ہیں۔ جیسا کہ تذکرہ کیا جا چکا ہے، آپ اصل فنڈز خطرے میں ڈالے بغیر پلیٹ فارم آزمانے کے لیے Binance Futures ٹیسٹ نیٹ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید مطالعہ

خطرے کا انتباہ: ڈیجیٹل اثاثے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے۔ آپ کی سرمایہ کاری کی مالیت کم یا زیادہ ہو سکتی ہے اور ممکن ہے کہ آپ کو سرمائے کے طور پر لگائی گئی رقم واپس نہ ملے۔ آپ اپنی سرمایہ کاری کے تمام فیصلوں کے ذمہ دار خود ہیں اور Binance آپ کو ہونے والے نقصانات کا ذمہ دار نہیں ہے۔ مارکیٹ میں Futures ٹریڈنگ کو خاص طور پر زائد خطرہ اور قیمت میں اتار چڑھاؤ کا امکان لاحق رہتا ہے۔ قیمت میں شدید ردوبدل کی صورت میں آپ کے تمام مارجن بیلنس کا تصفیہ کیا جا سکتا ہے۔ ماضی کی کارکردگی مستقبل کی کارکردگی کی معتبر ضمانت نہیں۔ ٹریڈنگ کرنے سے قبل، آپ کو اپنے مقاصد اور حالات کی روشنی میں، بشمول ممکنہ خطرات اور فوائد، ٹرانزیکشن کے مناسب ہونے کا خود مختار تجزیہ کر لینا چاہیئے۔ جہاں ضرورت ہو، وہاں اپنے مشیروں سے مشورہ لیں۔ ان معلومات کو مالیاتی یا سرمایہ کاری کے مشورے کے طور پر نہیں لیا جانا چاہیئے۔ اس بارے میں مزید جاننے کے لیے کہ خود کو کیسے بچایا جائے، ہمارے ذمہ دارانہ ٹریڈنگ کے صفحے کو ملاحظہ کریں۔ مزید معلومات کے لیے، ہماری استعمال کی شرائط اور خطرے کا انتباہ ملاحظہ کریں۔

کرپٹو کرنسی ڈیریویٹو پراڈکٹس قابلِ اطلاق قانونی اور انضباطی تقاضا جات سے مطابقت میں مخصوص دائرہ اختیار یا خطوں میں یا مخصوص صارفین کے لیے محدود ہو سکتی ہیں۔ یہ مواد محض ایسے صارفین کے لیے ہے، جو ریفر کردہ پراڈکٹس اور سروسز تک رسائی حاصل کرنے اور انہیں حاصل کرنے کے مجاز ہیں، اور ایسے صارفین کے لیے نہیں ہے جن پر پابندیوں کا اطلاق ہوتا ہے۔ آپ ہر ملک یا خطے جس سے آپ یا آپ کی جانب سے Binance کی طرف سے پیش کردہ یا دستیاب کسی بھی قسم کی پراڈکٹس اور سروسز تک رسائی حاصل کی جاتی ہے، اُن تک رسائی حاصل کرنے اور اُن کے استعمال کے متعلق نافذ کردہ کسی قسم کی پابندیوں اور/یا تقاضا جات کے متعلق خود کو مطلع کرنے اور اُن کا مشاہدہ کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ Binance اپنی ذاتی صوابدید میں کسی بھی وقت مطلع کیے بنا ہی، وقتاً فوقتاً پیش کردہ کسی بھی پراڈکٹس اور/یا سروسز تک رسائی حاصل کرنے یا اُن کے استعمال کے حوالے سے کوئی بھی اضافی پابندیوں کو تبدیل، ترمیم یا نافذ کرنے کا حق رکھتا ہے۔