Binance Futures پر اپنی پہلی ٹریڈ کیسے کی جائے
اہم نکات:
Binance Futures دنیا کا معروف اور قابل اعتماد کرپٹو ڈیریویٹوز ایکسچینج ہے، جو ٹریڈرز کو ڈیجیٹل اثاثوں کی قیمت کے عمل کا اندازہ لگانے کا آسان طریقہ پیش کر رہا ہے۔
Futures معاہدہ جات سرمائے کے لحاظ سے موثر کارکردگی کے حامل ہوتے ہیں کیونکہ ان کے ٹریڈرز کو خاطر خواہ سرمائے کو خطرے میں ڈالے بغیر بہترین ریٹرن پروفائل حاصل ہوتی ہے۔
اس کے باوجود، کرپٹو کرنسی کی مارکیٹ میں موجود زائد اتار چڑھاؤ کو کم کرنے اور Futures کا کامیاب ٹریڈر بننے کے لیے، خطرے کی نظم کاری کے حوالے سے ایک مضبوط حکمت عملی درکار ہوتی ہے۔
کرپٹو ڈیریویٹوز ٹریڈرز کو اس قابل بناتے ہیں کہ وہ مختلف قسم کے ڈیجیٹل اثاثوں کی ملکیت رکھے بغیر ان تک رسائی حاصل کر سکیں۔ یہ مارکیٹ کے شرکاء کو اتار چڑھاؤ پر ہیج کرنے اور کسی خاص کرپٹو کرنسی کی مستقبل کی قیمت کا اندازہ لگانے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ لیوریج کے استعمال سے سرمائے کی کارکردگی میں بہتری آتی ہے کیونکہ اسپاٹ مارکیٹس کے برعکس، سرمایہ کاروں کو اس چیز کی ضرورت نہیں پڑتی کہ وہ بڑی تعداد میں سرمائے کو لاک کریں۔
کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں ہر ماہ ٹریلین ڈالرز کی ٹریڈ ہو رہی ہے، کیونکہ ٹریڈرز رجحان کی سمت کی پرواہ کیے بغیر، فوری منافع کمانے کے مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ ڈیریویٹوز کے معاہدہ جات ٹریڈرز کو اس قابل بناتے ہیں کہ وہ لانگ (سستا خریدنا اور مہنگا بیچنا) یا شارٹنگ (مہنگا بیچنا اور سستا خریدنا) کی حکمت عملی کو استعمال کرتے ہوئے قیمت کے اتار چڑھاؤ سے فائدہ اٹھا سکیں۔
اس Binance Futures پر دستیاب 500 سے زائد ٹریڈنگ کے جوڑوں کے ساتھ، یہ ٹریڈنگ پلیٹ فارم دنیا کا سب سے زیادہ لیکویڈ کرپٹو ڈیریویٹوز ایکسچینج بن چکا ہے، جو صارفین کو غیر ضروری خطرات سے بچاؤ کا طریقہ فراہم کرتا ہے۔
مندرجہ ذیل ہدایت نامے میں، ہم اس چیز کی وضاحت کریں گے کہ آپ Binance Futures کے ساتھ کیسے شروعات کر سکتے ہیں اور آج ہی 29 ملین سے زائد فعال ٹریڈرز میں شامل ہو سکتے ہیں!
مرحلہ 1 - Binance اکاؤنٹ کے لیے سائن اپ کریں
اگر آپ کے پاس پہلے سے ہی Binance اکاؤنٹ موجود ہے، تو براہ کرم مرحلہ 2 پر جائیں۔
اگر آپ کے پاس ابھی تک اکاؤنٹ موجود نہیں تو Binance پر جائیں اور صفحے کے بالائی دائیں کونے میں موجود[Register] پر کلک کریں۔
اس کے بعد [Sign up with phone or email]، [Continue with Apple]، یا [Continue with Google]کو منتخب کریں۔
اپنا [Country/Area of Residence] منتخب کریں اور [Confirm]پر کلک کریں۔
وہاں سے [Create Personal Account] پر کلک کریں، یا کاروباری اداروں کے لیے [Create Entity Account]پر کلک کریں۔
اپنی [Email] درج کریں، اپنے Binance اکاؤنٹ کے لیے ایک مضبوط [Password] تخلیق کریں اور اس کے بعد [Next] پر کلک کریں۔ آپ کو [Email Verification Code] درج کرنے اور [Submit] پر کلک کرنے کی ہدایت دی جائے گی۔
اپنا [Phone Number] درج کریں اور [Next] پر کلک کریں۔ آپ کو اپنا Binance اکاؤنٹ بنانے کے لیے ایک [Phone Verification Code] درج کرنے اور [Submit] پر کلک کرنے کی ہدایت دی جائے گی۔
مرحلہ 2 - Binance Futures کا اکاؤنٹ کھولیں
Binance Futures کا اکاؤنٹ کھولنے کے لیے Binance Futures پر جائیں اور [Open Account]پر کلک کریں۔
آپ کو اپنا Binance Futures اکاؤنٹ فعال کرنے کے لیے ایک کوئز پاس کرنے کی ضرورت ہے، لہٰذا [Take Quiz] پر کلک کریں اور تمام سوالات کے صحیح جوابات دینے کو یقینی بنائیں۔
مرحلہ 3 - اپنے اکاؤنٹ کی توثیق کریں
براہ کرم نوٹ کریں کہ Binance کی جانب سے پیش کردہ تمام شاندار فیچرز کو ان لاک کرنے کے لیے آپ کو لازماً اپنی شناخت کی توثیق کرنی ہو گی۔
اب Binance پر جائیں، اور [Profile] - [Identification] پر کلک کریں۔
اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ نے اپنا [Residential country/region] منتخب کر لیا ہے اور [Start Now] پر کلک کریں۔ آپ سے اپنی [Personal Information] پُر کرنے، [Government-Issued ID] فراہم کرنے، [Facial Recognition] کا ٹیسٹ پاس کرنے، [Proof of Address] جمع کروانے اور ایک آسان [Questionnaire] کا جواب دینے کی ہدایت دی جائے گی۔
مرحلہ 4 - اپنا پہلا ڈپازٹ مکمل کریں
Binance Futures پر اپنی پہلی ٹریڈ انجام دینے سے پہلے، آپ کو فیاٹ یا کرپٹو کرنسیز ڈپازٹ کروانے کی ضرورت ہو گی۔
فیاٹ ڈپازٹ کروانے کے لیے، Binance پر جائیں اور صفحے پر بالائی بائیں کونے میں موجود [Buy Crypto] پر کلک کریں۔
اپنا پہلا ڈپازٹ کرنے کے لیے مطلوبہ [Currency] اور اپنی مرضی کا طریقہ منتخب کریں، [Continue] پر کلک کریں، اور ہدایات پر عمل کریں۔
کرپٹو کرنسیز ڈپازٹ کروانے کے لیے، Binance پر جائیں اور صفحے پر بالائی دائیں کونے میں موجود [Wallet] - [Fiat and Spot] پر کلک کریں۔
صفحے کے بالائی مرکز میں موجود [Deposit] پر کلک کریں۔
وہ [Coin] منتخب کریں جو آپ اپنے Binance اکاؤنٹ میں ڈپازٹ کروانا چاہیں گے، دستیاب [Network] میں سے کوئی ایک منتخب کریں، اور ہدایات پر عمل کریں۔
ایک بار جب آپ اپنے Binance والیٹ میں اپنے فنڈز بھیج دیتے ہیں، تو آپ ٹرانزیکشن ID کی معلومات کو استعمال کرتے ہوئے بلاک چین ایکسپلورر پر ڈپازٹ کے عمل کا اسٹیٹس چیک کر سکتے ہیں۔ آپ کا آنے والا ڈپازٹ ٹرانزیکشن ہسٹری کے تحت بھی دستیاب ہو گا۔
براہ کرم نوٹ کریں کہ آپ کو اپنی پہلی کرپٹو ڈیریویٹیوز ٹریڈ انجام دینے کے لیے اپنے Binance Futures والیٹ میں فنڈز ٹرانسفر کرنے ہوں گے۔
اس کرنے کے لیے، Binance پر جائیں اور [Wallet] - [Futures] پر کلک کریں۔
یہاں [Transfer] پر کلک کریں، [Coin] کو منتخب کریں، وہ [Amount] درج کریں جو آپ اپنے Binance Futures والیٹ میں ٹرانسفر کرنا چاہیں گے، اور [Confirm] پر کلک کریں۔
مرحلہ 5 - اپنی پہلی ٹریڈ انجام دیں
اب جب کہ آپ نے اپنے Binance اکاؤنٹ کی توثیق کر لی ہے اور اپنے Binance Futures والیٹ میں فنڈز ٹرانسفر کر دیے ہیں، تو اب آپ اپنی پہلی ٹریڈ انجام دینے کے لیے تیار ہیں۔
Binance Futures پر اپنی پہلی ٹریڈ انجام دینے کے لیے، Binance Futures پر جائیں اور [USDⓈ-M] اور [COIN-M] Futures معاہدہ جات میں سے کسی ایک کو منتخب کریں۔
ان USDⓈ-M اور COIN-M Futures معاہدہ جات کے بارے میں مزید جانیں!
صفحے پر بالائی بائیں جانب موجود وہ [Futures Contract] منتخب کریں جسے آپ ٹریڈ کرنا چاہیں گے۔
پیٹرنز یا Binance Futures پر دستیاب کسی تکنیکی اشارے پر مبنی ٹریڈنگ کے ممکنہ سیٹ اپ کی شناخت کے لیے [Price Chart] کو استعمال کریں۔
اس [Margin Mode] کو منتخب کریں، جو کہ صرف منتخب شدہ Futures معاہدے پر لاگو ہو گا، [Cross] اور [Isolated] میں سے کسی ایک کو منتخب کریں، اور [Confirm] پر کلک کریں۔
اس کراس اور مخصوص کردہ مارجن موڈ کے بارے میں مزید جانیں!
اس کے بعد، آپ کو [Adjust Leverage] پر جا کر [Confirm] کو کلک کرنا ہو گا۔
براہ کرم نوٹ کریں زیادہ لیوریج استعمال کرنے سے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں اور خطرے کی نظم کاری کے لیے ایک مضبوط حکمت عملی کے بغیر ایسا نہیں کرنا چاہیئے۔ لیوریج کے بارے میں مزید جانیں!
اس کے بعد [Type of Order] - [Price] - [Size] کو منتخب کریں،[TP/SL] فیچر کو ٹوگل کریں تاکہ آپ اپنے [Take Profit] اور [Stop Loss] آرڈرز کو سیٹ اپ کر سکیں، اور [Buy/Long] یا [Sell/Short] پوزیشن میں سے کسی ایک کو منتخب کریں۔
اب آرڈرز کی اقسام اور TP/SL آرڈرز کے بارے میں مزید جانیں!
خلاصہ
اب جب کہ ہم نے اس بات کی وضاحت کر دی ہے کہ آپ کے Binance Futures اکاؤنٹ کو سیٹ کرنے اور اپنی پہلی ٹریڈ انجام دینے کا طریقہ کیا ہے، تو کیوں نہ اس کو ایک بار آزما بھی لیا جائے؟
کرپٹو ڈیریویٹوز آپ کے سرمائے کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور اسپاٹ مارکیٹس میں آپ کی پوزیشنز پر ہیج کرنے کے لیے ایک شاندار مالیاتی ٹول کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اس کے باوجود، یہ لازمی امر ہے کہ جب مارکیٹ آپ کی پوزیشنز کے برخلاف تبدیل ہو تو آپ غیر ضروری خطرات سے بچنے اور اپنے خسارہ جات کو کم کرنے کے لیے خطرے کی نظم کاری کے حوالے سے ایک موزوں حکمت عملی نافذ کریں۔
اگر آپ اب بھی Binance Futures پر اپنی پہلی ٹریڈ انجام دینے کے حوالے سے پُراعتماد محسوس نہیں کرتے، تو ہم آپ کو دعوت دیتے ہیں کہ آپ ہمارے فرضی ٹریڈنگ کا ماحول آزمائیں۔ یہاں، آپ صفر خطرے کے ساتھ اپنی سہولت کے مطابق اپنی ٹریڈنگ کی مہارتوں کو بہتر بنا سکتے ہیں، اور جب آپ کو محسوس ہو کہ آپ تیار ہیں، تو آپ بآسانی لائیو ٹریڈنگ پر منتقل ہو سکتے ہیں اور دنیا کے معروف کرپٹو ڈیریویٹوز ایکسچینج پر یکساں ٹولز سے استفادہ کر سکتے ہیں۔
Binance Futures کے بارے میں مزید معلومات جاننے کے لیے درج ذیل مفید آرٹیکلز پڑھیں:
(بلاگ) اس امر کی 10 وجوہات کہ آپ کو Binance Futures پر ٹریڈ کیوں کرنی چاہیئے
(بلاگ) کرپٹو Futures کی ٹریڈنگ: شروعات سے قبل آپ کے لیے جن چیزوں کو جاننا ضروری ہے
(معاونت) Binance Futures کی مصنوعات اور فیچرز کا مجموعی جائزہ
(اکیڈمی) مارکیٹ کے سائیکلز کی نفسیات
اور Binance Futures کے متعلق اکثر پوچھے گئے سوالات سے متعلقہ دیگر کئی موضوعات۔۔۔
خطرے کا انتباہ: ڈیجیٹل اثاثے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے۔ آپ کی سرمایہ کاری کی مالیت کم یا زیادہ ہو سکتی ہے اور ممکن ہے کہ آپ کو سرمائے کے طور پر لگائی گئی رقم واپس نہ ملے۔ آپ اپنی سرمایہ کاری کے تمام فیصلوں کے ذمہ دار خود ہیں اور Binance آپ کو ہونے والے نقصانات کا ذمہ دار نہیں ہو گا۔ مارکیٹ میں خاص طور پر Futures ٹریڈنگ کو زائد خطرہ اور قیمت میں اتار چڑھاؤ کا امکان لاحق رہتا ہے۔ قیمت میں شدید ردوبدل کی صورت میں آپ کے تمام مارجن بیلنس کا تصفیہ کیا جا سکتا ہے۔ ماضی کی کارکردگی مستقبل کی کارکردگی کی معتبر ضمانت نہیں۔ٹریڈنگ کرنے سے قبل، آپ کو اپنے مقاصد اور حالات کی روشنی میں، بشمول ممکنہ خطرات اور فوائد، ٹرانزیکشن کے مناسب ہونے کا خود مختار تجزیہ تیار کر لینا چاہیئے۔ جہاں ضرورت ہو، وہاں اپنے مشیروں سے مشورہ لیں۔ ان معلومات کو مالیاتی یا سرمایہ کاری کے مشورے کے طور پر نہیں لیا جانا چاہیئے۔ اس بارے میں مزید جاننے کے لیے کہ خود کو کیسے بچایا جائے، ہمارے ذمہ دارانہ ٹریڈنگ کے صفحےکو ملاحظہ کریں۔ مزید معلومات کے لیے، ہماری استعمال کی شرائط اور خطرے کا انتباہ ملاحظہ کریں۔