کرپٹو خریدیں
ادا کریں بذریعہ
مارکیٹس
ٹریڈ کریں
ڈیریویٹوز
کمائیں
NFT
ادارہ جاتی
فیڈ

Binance نے جعل سازی کے خلاف مشترکہ مہم کا آغاز کرنے کے لیے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے

2023-03-24

اس عمل میں ہانگ کانگ پولیس فورس کے ساتھ کامیاب تجرباتی عمل شامل ہے۔

دنیا بھر میں جرائم کے خلاف نبرد آزما افراد نے، COVID-19 کی وباء کے بعد سے روایتی اور کرپٹو سے متعلق دھوکے بازیوں میں ایک حیران کن بڑھتا ہوا رجحان ملاحظہ کیا ہے۔ گزشتہ سالوں میں، Binance دنیا بھر میں موجود قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ساتھ مباحثوں میں مشغول ہے، کہ ایسے جرائم کے خلاف کس طرح جنگ لڑی جائے اور ان سے کیسے بچاؤ کیا جائے۔

آپ سے حساس معلومات پوچھنے کے لیے، یہ کوئی فون کال ہو سکتی ہے، کسی نقصان دہ لنک کی حامل ای میل، یا Telegram کے ذریعے کوئی براہ راست پیغام ہو سکتا ہے۔ اعلیٰ معیار کی سیکورٹی کے حامل کسی بینک والٹ یا کرپٹو ایکسچینج میں داخل ہونا تقریباً ناممکن ہے، لیکن سوشل انجینئرنگ نامی حکمت عملی کو استعمال کرتے ہوئے – کسی فرد سے اُن کی مرضی سے اُن کی رقم کی کلیدیں لینے کے لیے جھانسہ دینا – کافی آسان ہے۔

یہاں پر ایک ایسا حالیہ پراجیکٹ ہے، ہم نے جس کا صارفین کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے آغاز کیا ہے، تاکہ دھوکے باز افراد کی شناخت کر سکیں اور ان سے بچاؤ کر سکیں، نیز ممکنہ حملے کی صورت میں معاونت حاصل کر سکیں۔ 

جعل سازی کے خلاف مشترکہ مہم کو متعارف کروانا

اپنے ایکو سسٹم کی سکیورٹی کو یقینی بنانا اور Binance کمیونٹی کی حفاظت کرنا، ہمارے کاموں میں صفِ اول ہیں۔ ہمارا اس بات پر یقین ہے کہ یہ مفید حکمت عملی کرپٹو کے لیے واحد طریقہ کار ہے۔ ہم نے صارفین کی حفاظت پر مشتمل ہمارے عزم کے حصے کے طور پر، ابھی دنیا بھر میں موجود قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ساتھ اشتراک میں، جعل سازی کے خلاف مشترکہ مہم کا آغاز کیا ہے۔ 

ہم نے اس عمل کا آغاز ہانگ کانگ میں کیا، جہاں ہم نے ہدفی انتباہ اور جرائم سے بچاؤ کا ایک ایسا پیغام تیار کرنے کے لیے مقامی پولیس فورس کے ساتھ باہم مل کر کام کیا، جس میں معاونتی تجاویز، سب سے عمومی دھوکے بازیوں کی مثالیں، اور متعلقہ ذرائع اور روابط شامل ہیں۔ 

یہ پیغام ہانگ کانگ میں مقیم صارفین کو، Binance پر رقم نکلوانے کے عمل کی ابتداء کرنے پر بھیجا جاتا ہے۔

اب تک، اس پراجیکٹ نے نمایان نتائج حاصل کر لیے ہیں۔

اس کے آغاز کے بعد پہلے چار ہفتوں میں، تقریباً %20.4 صارفین نے یا تو رقم نکلوانے پر دوبارہ غور کیا تھا، یا اس امر کا جائزہ لیا تھا کہ آیا ٹرانزیکشن میں دھوکے بازی کا خطرہ موجود ہے یا نہیں۔ 

ہانگ کانگ پولیس فورس کے لیے سائبر سکیورٹی اور ٹیکنالوجی کے کرائم بیورو نے مہم کے متعلق یہ بیان دیا: "ہانگ کانگ پولیس جرائم سے اجتناب کے مؤثر اقدامات پر زور دے رہی ہے۔ نتیجتاً، ہم نے Binance سمیت مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اشتراک کیا ہے، تاکہ متعلقہ صارفین تک جرائم سے بچاؤ کے بنیادی مشورے پہنچائے جا سکیں۔" 

اگلے اقدامات

اس پراجیکٹ کو Binance کمیونٹی کی طرف سے کافی مثبت تاثرات ملے۔ ہم نے مختصر لیکن اثرانگیز تبدیلی کے ساتھ حفاظت کی ٹھوس بہتری حاصل کی ہے، جو صارف کے تجربے کو متاثر نہیں کرتی۔

ہم قدم بڑھاتے ہوئے، دیگر خطوں میں بھی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کرنے کے خواہاں ہیں، کیونکہ ہم جعل سازی کے خلاف اپنے پروگرام کی تشہیر کرنا جاری رکھتے ہیں۔ جعل سازی کے خلاف مشترکہ مہم، دنیا بھر میں ہمارے جرائم کے خلاف اور جرائم سے اجتناب کے ضمن میں پہلے سے موجود اقدامات کا لازمی حصہ ہے، جس میں قانون نافذ کرنے کی عمومی آپریشنل معاونت اور قانون نافذ کرنے کا عالمی ٹریننگ پروگرام شامل ہے، جس کا گزشتہ سال اعلان ہوا تھا۔ 

Binance کے سیکورٹی سے متعلق مزید اقدامات کے لیے جڑے رہیں۔ اپنے صارفین کی حفاظت سے متعلق مزید معلومات کے لیے، ہمارے صارف کی حفاظت کے صفحے کو ملاحظہ کریں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارہ جات یا حکومتی ایجنسیاں صورتحال کے لیے معاونتی درخواستوں کو ہمارے قانون نافذ کرنے کے پورٹل پر جمع کروا سکتی ہیں۔

مزید مطالعہ