Binance بِلڈ – 24 فروری 2023
Binance ایکو سسٹم میں پراڈکٹ کی تازہ ترین اور اہم ترین پیش رفتگیوں کے متعلق دریافت کریں۔
Binance بلڈ کے آج کے ایڈیشن میں، ہم Binance فین کلب (فین کے تجربات میں ہماری تازہ ترین اختراع) کے آغاز، ایک ایسا نیا ٹریڈنگ بوٹ جو آپ کو آپ کے پورٹ فولیو کا نظم کرنے میں مدد دے گا، اور اپنے تجدید کردہ کلاؤڈ مائننگ کے ہوم پیج کا احاطہ کریں گے۔
ہم نے ٹریڈنگ کے تجربے میں لامحدود اپڈیٹس بھی سرانجام دیں جس میں متعدد انٹرفیس میں تبدیلیوں سمیت NFT اور P2P جیسی چند دیگر مشہور پراڈکٹس بھی شامل ہیں۔
نمایاں پہلو
Binance فین کلب
ہم نے Binance فین کلب کے ساتھ فین کے تجربے کو ایک نیا روپ بخشا ہے، جو کہ Binance فین ٹوکن پلیٹ فارم میں ہمارا ایک تازہ ترین اضافہ ہے۔
اب صارفین Binance فین ٹوکن کے فارمولا 1 سے لے کر فٹبال کے اعلیٰ پائے کے مقابلے تک، عالمی معیار کی اسپورٹس ٹیمز کی فہرست کے ساتھ مشغولیت کے ذریعے اور ان کے ساتھ تعامل کرتے ہوئے انعامات کما سکتے ہیں۔
آج ہی اپنے فین بیج کا دعوٰی کریں →
اسپاٹ دوبارہ متوازن بنانے کا باٹ
اپنے پورٹ فولیو کے اثاثے کی مختصی کے لیے مطلوبہ تناسب کو خود کار طور پر برقرار رکھنے کے لیے ہمارا دوبارہ متوازن بنانے کا نیا باٹ استعمال کریں۔ اب حکمت عملی پر مبنی ٹریڈنگ کے صفحے پر دستیاب ہے۔
اسپاٹ دوبارہ متوازن بنانے کے باٹ کے متعلق مزید جانیں →
کلاؤڈ مائننگ
ہم نے Binance کلاؤڈ مائننگ کے ہوم پیج کی تجدید کی ہے، جو صارفی سفر کو مزید ہموار بنانے کے لیے کارآمد تجاویز اور ٹیوٹوریل ویڈیوز کے ساتھ پیکج کیا گیا ہے۔
ہماری نئی کلاؤڈ مائننگ انٹرفیس ملاحظہ کریں →
ہماری آغاز کردہ دیگر اختراعات
ٹریڈنگ
ٹریڈنگ کے نئے ہیٹ میپس۔ ہیٹ میپس مختلف رنگوں سے نشان زد کردہ بلاکس کے ذریعے کرپٹو مارکیٹ کا بصری جائزہ فراہم کرتے ہیں۔ ہمارا تازہ ترین اضافہ صارفین کو ٹریڈنگ کے حجم یا مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے لحاظ سے کرپٹو کے بہترین کوائنز کے ہیٹ میپس تخلیق کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
حکمت عملی پر مبنی ٹریڈنگ کا نیا داخلی مقام۔ Futures کے صفحے پر آپشنز کے بالائی دائیں کونے پر موجود نئے ٹیب کے ذریعے Binance ایپ پر حکمت عملی پر مبنی ٹریڈنگ تک رسائی حاصل کریں۔
UM Futures کے ٹریڈنگ کے صفحے پر TWAP آرڈرز درج کریں۔ Futures کے ٹریڈرز کے پاس اب یہ آپشن موجود ہے کہ وہ حکمت عملی پر مبنی ٹریڈنگ کے صفحے کے ذریعے TWAP آرڈرز درج کرنے کی بجائے، UM Futures کے ٹریڈنگ کے صفحے پر براہ راست یہ کام سرانجام دیں۔
بریک ایون۔ Binance ویب کے Futures کے صفحے پر براہ راست اپنی بریک ایون قیمتوں کو ملاحظہ کرتے ہوئے اپنی Futures پوزیشنز کو کب بند کریں کے متعلق مزید تفصیل حاصل کریں۔
Binance P2P
آن لائن اسٹیٹس۔ وہ وقت ملاحظہ کریں جب Binance P2P مرچنٹ آخری مرتبہ آن لائن تھا، تاکہ آپ ٹریڈ کرنے والے مخالف فریق کے تیز رفتار ہونے، اور ذمہ دار ہونے کو یقینی بنا سکیں۔
اپنے آرڈرز سرچ کریں۔ آرڈر نمبر یا استعمال کردہ کرپٹو کرنسی جیسے کلیدی الفاظ کے ذریعے بآسانی گزشتہ P2P آرڈر پائیں۔
NFT
جمع کردہ فہرستیں۔ اپنے Binance اکاؤنٹ سے بیک وقت OpenSea اور Binance NFT مارکیٹ پلیس پر اپنے NFTs کی فہرست سازی کریں۔
قرض
لچک پذیر قرضے۔ اپنے آسان کمائی (لچک پذیر) اثاثوں کو بطور ضمانت استعمال کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر کرپٹو کرنسیز سے ادھار لیں۔ نوٹ کریں کہ یہ پراڈکٹ محض مخصوص خطوں میں دستیاب ہے۔
عمومی
ہوم پیج ڈپازٹ مینو۔ ہمارے ہوم پیج کے بالائی مینو میں موجود "ڈپازٹ کریں" کے نئے بٹن پر کلک کرنے کی کوشش کریں۔ ایک سائیڈ بار نمودار ہو گی اور آپ کے ملک اور منتخب کردہ ادائیگی کے طریقے کی بنیاد پر تین مجوزہ ڈپازٹ کے چینلز ظاہر ہوں گے۔
ایئر ڈراپ پورٹل۔ موجودہ اسٹیٹس، اسنیپ شاٹ کے وقت، اور ایئر ڈراپ کی مدت جیسی متعلقہ معلومات کے ساتھ Binance کی جانب سے معاونت یافتہ ایئر ڈراپس کا مجموعی جائزہ حاصل کرنے کے لیے ہمارا نیا تیار کردہ ایئر ڈراپ پورٹل استعمال کریں۔
Binance سے متعلق تمام چیزوں سے باخبر رہیں
Binance ایکو سسٹم میں موجود تازہ ترین خبروں اور پراڈکٹ کی اپڈیٹس کے لیے Twitter اور Instagram پر ہمیں فالو کریں۔ ہم اپنے بلاگ کو، CZ کے افکار اور پسندیدہ کتابوں سے لے کر تعلیمی آرٹیکلز اور پراڈکٹ کے آغاز پر مبنی اعلانات تک، روزمرہ کی خبروں اور تبصروں سے بھی اپڈیٹ کرتے ہیں۔
اگر کوئی ایسا پراڈکٹ یا فیچر ہے جس پر آپ عمل درآمد کے خواہشمند ہیں، تو #BinanceBuild کا استعمال کرتے ہوئے ہمیں Twitter پر بتائیں یا اپنے خیالات کا اظہار تاثرات اور تجویز کے بورڈ کے ذریعے جمع کروائیں۔