کرپٹو خریدیں
ادا کریں بذریعہ
مارکیٹس
ٹریڈ کریں
ڈیریویٹوز
کمائیں
مالیات
NFT
فیڈ
USD

ٹرسٹ والیٹ کی سکیورٹی کی مکمل معلومات

2022-09-15

اہم نکات

  • کرپٹو میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے وہ سب سے اہم چیز جس کی آپ کو ضرورت ہوتی ہے، کرپٹو کا ایک ایسا محفوظ والیٹ ہے جو مؤثر انداز میں ہیکرز کی روک تھام کر سکے۔

  • ٹرسٹ والیٹ جیسا غیر تحویلی والیٹ، صارفین کی’ پرائیویٹ چابیاں یا اثاثہ جات کی ملکیت نہیں رکھتا۔ یہ’اس وقت تک آپ کے فنڈز کی مکمل ملکیت کو یقینی بنانے کے لیے ایک محفوظ آپشن ہے جب تک کہ آپ اپنی سیڈ عبارتوں کا اچھی طرح سے دھیان رکھیں۔ 

اعلامیہ: اس آرٹیکل کا مقصد ٹرسٹ والیٹ کے صارفین کو جعلسازوں سے بچانے کے لیے عمومی ہدایات فراہم کرنا ہے۔ اسے کسی قسم کا مالی مشورہ تصور نہیں کیا جانا چاہیئے، اور Binance بلاگ آپ کے سرمایہ کاری کے فیصلوں یا فنڈز کے حوالے سے ذمہ دار نہیں ہے۔

تو فرض کریں کہ آپ نے’کچھ Bitcoin (BTC) اور Ethereum (ETH) خریدے ہیں، تو آپ کو انہیں کہاں رکھنا چاہیئے؟ کرپٹو میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے اپنے کوائنز کا تحفظ نہایت اہم ہے۔ بصورت دیگر، آپ کے فنڈز ہیکرز یا جعلسازوں کے ہاتھ لگ سکتے ہیں، اور آپ اپنے تمام پیسے سے محروم ہو سکتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں، ہم آپ کے فنڈز کر برقرار رکھنے SAFU کے بہترین طریقے دیکھیں گے اور آپ کو جعلسازی کے ایسے عام طریقوں سے آگاہ کریں گے جن سے آپ کو بچ کر رہنا چاہیئے۔

کرپٹو والیٹس کیا ہوتے ہیں؟

ایک عام روایت کے برعکس، کرپٹو والیٹس درحقیقت’کرپٹو کرنسیز کو محفوظ نہیں کرتے۔ یہ ایسے ٹولز ہیں جنہیں آپ بلاک چین نیٹ ورکس پر مربوط ہونے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ کرپٹو والیٹس بلاک چین ٹرانزیکشنز کے ذریعے ڈیجیٹل اثاثہ جات کو بھیجنے اور موصول کرنے کے لیے درکار معلومات تیار کرتے ہیں۔ یہ ٹرانزیکشنز عوامی اور نجی کلیدوں کا استعمال کرتے ہوئے انجام دی جاتی ہیں۔ عوامی کلیدیں، ایسے والیٹ ایڈریسز تیار کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں، جنہیں بعد ازاں آپ اس وقت دوسروں کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں جب آپ کرپٹو وصول کرنا چاہیں۔ یہ نجی کلید آپ کے پاس ورڈ ہی کی طرح ہوتی ہے، اور ڈیجیٹل دستخط بنانے اور ٹرانزیکشنز کی توثیق کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ یہ نجی کلید ہر صورت خفیہ رکھی جانی چاہیئے۔

عموماً، کسی والیٹ کو سیٹ کرتے ہوئے آپ کو بارہ الفاظ پر مشتمل ایک خفیہ عبارت فراہم کی جائے گی جو آپ کے پاس موجود ہر کرپٹو والیٹ کے لیے منفرد ہوتی ہے اور اسے کسی بھی صورت میں کسی کے بھی ساتھ شیئر نہیں کیا جانا چاہیئے۔ یہ آپ کی نجی کلیدوں سے مربوط ہوتی ہے اور بہتر ہے کہ اسے آف لائن کسی جگہ پر تحریر اور محفوظ کر لیا جائے۔ آپ کی نجی کلیدیں، آپ کی عوامی کلیدوں سے مربوط کرپٹو گرافک کوڈز ہوتی ہیں اور انہیں ٹرانزیکشنز کی توثیق کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ کرپٹو والیٹس کی ساخت کے سبب، بہت سی صورتوں میں، آپ سے روزمرہ کی بنیاد پر اپنی نجی کلیدوں کے ساتھ تعامل انجام دینے کا تقاضا نہیں کیا جائے گا جیسا کہ عموماً والیٹس خودکار طور پر ان پر عمل کاری کر دیتے ہیں۔ عموماً، آپ زیادہ تر اپنی سیڈ عبارت کے ذریعے ہی اپنی نجی کلیدوں تک رسائی حاصل کریں گے۔ آپ کی نجی کلیدوں کی نمائندگی 12 الفاظ پر مشتمل اس خفیہ عبارت کے ذریعے کی جائے گی جو آپ کو والیٹ کھولنے پر موصول ہو گی؛ یہ مؤثر طور پر آپ کا PIN نمبر ہوتے ہیں اور اس صورت میں آپ کے والیٹ کو بحال کرنے/اس تک رسائی حاصل کرنے کے لیے بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں اگر آپ کا فون کھو جاتا ہے۔ 

کرپٹو والیٹس کی دو مرکزی اقسام ہیں، سافٹ ویئر والیٹس اور ہارڈ ویئر والیٹس۔ سافٹ ویئر والیٹس، فون یا لیپ ٹاپ جیسی ہارڈ ویئر ڈیوائس میں انسٹال شدہ ایپس کے ذریعے قابل رسائی ہوتے ہیں۔ آپ کو یہ تجویز دی جاتی ہے کہ استعمال کے لیے بہترین والیٹس کا انتخاب کرتے ہوئے، آپ ٹرسٹ والیٹ جیسی محفوظ، اور مرموز شدہ ایپس استعمال کریں۔ سافٹ ویئر والیٹس آپ کو اس قابل بناتے ہیں کہ انٹرنیٹ کی مربوط کاری کے ذریعے اپنی کرپٹو کی نگرانی کر سکیں اور 'ہاٹ والیٹس' کے زمرے میں شامل ہو سکیں۔ 

ٹرسٹ والیٹ اور MetaMask مارکیٹ میں موجود مقبول ترین والیٹس میں سے دو ہیں۔

دوسری جانب، ہارڈ ویئر والیٹس آپ کو اس قابل بناتے ہیں کہ آپ کسی ہارڈویئر ڈیوائس کے ذریعے اپنے پورٹ فولیو کا نظم کر سکیں اور اپنی نجی کلیدوں کو آف لائن اسٹور کر سکیں۔ ڈیجیٹل دستخط آپ کے لیپ ٹاپ (انٹرنیٹ سے مربوط کردہ ڈیوائس) کے ذریعے نیٹ ورک پر نشر ہونے سے پہلے "اندرونِ ڈیوائس" (آف لائن) بنائے جاتے ہیں؛ انہیں 'کولڈ والیٹس' کہا جاتا ہے۔ 

آپ Binance اکاڈیمی سے کرپٹو والیٹس کی مختلف اقسام کے بارے میں جان سکتے ہیں۔ 

ٹرسٹ والیٹ کیا ہے؟

نومبر 2017 میں لانچ کردہ، ٹرسٹ والیٹ ایک غیر تحویلی موبائل ملٹی چین کرپٹو والیٹ اور Web3 تک رسائی کے لیے آپ کا کارآمد والیٹ ہے۔ آپ 4.5 ملین سے زائد ڈیجیٹل اثاثوں تک رسائی کے لیے ٹرسٹ والیٹ کو استعمال کر سکتے ہیں، جن میں کرپٹو کرنسیز اور NFTs، اور فیاٹ کرنسیز شامل ہیں۔

ٹرسٹ والیٹ فنڈز کو ہولڈ کرنے کے علاوہ اور بھی بہت سے کاموں میں استعمال ہوتا ہے۔ اس کے بلٹ ان DApp براؤزر کے ذریعے آپ BNB چین جیسی 66 بلاک چینز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور مقبول DApps، جیسا کہ PancakeSwap اور SushiSwap کے ساتھ مربوط ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، آپ ٹرسٹ والیٹ ایپ میں اپنے ڈیجیٹل اثاثوں کو خرید، سواپ اور اسٹیک کر سکتے ہیں۔ 

ٹرسٹ والیٹ کے امتیازی فروخت کے نکات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ یہ ایک غیر تحویلی والیٹ ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ بلاک چین پر اپنی نجی کلیدوں اور اپنے اثاثوں کے مکمل مالک ہوتے ہیں۔ ویب ایکسٹینشن والیٹس کے برعکس، آپ کی خفیہ عبارات صرف آپ کے فون پر مرموز اور محفوظ کی جاتی ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ، ٹرسٹ والیٹ کو آپ کے فنڈز تک کوئی رسائی حاصل نہیں ہوتی۔ یہ آپ کے فنڈز کے لیے اس وقت تک محفوظ ترین آپشن ہوتا ہے جب تک آپ اپنی خفیہ عبارات کی اچھی نگہداشت کرتے رہتے ہیں۔ 

ہمارا اکاڈیمی آرٹیکل بعنوان ٹرسٹ والیٹ ملاحظہ کریں، جس میں اس کے استعمال کا طریقہ اور اس کے منفرد فیچرز بھی شامل ہیں۔

اپنے ٹرسٹ والیٹ کو کیسے محفوظ بنائیں؟

اب جبکہ آپ ٹرسٹ والیٹ کھول چکے ہیں۔ زیادہ اختیار (ملکیت) ملنے سے ذمہ داریاں بھی بڑھ جاتی ہیں۔ اگلے مرحلے میں آپ کو یہ سیکھنا ہو گا کہ اپنے فنڈز کو محفوظ کیسے رکھا جائے۔ کچھ تجاویز میں درج ذیل شامل ہیں: 

1. کبھی بھی اپنی خفیہ عبارات یا نجی کلیدیں کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔

آپ کے فنڈز کے محفوظ ہونے کا دارومدار اس طریقے پر ہے جس کے ذریعے آپ اپنی خفیہ عبارات کو اسٹور کرتے ہیں۔ یہ آپ کے والیٹ کو کسی قسم کی غیر محفوظ رسائی سے محفوظ رکھتے ہیں۔ انہیں کبھی بھی کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں اور انہیں ہمیشہ خفیہ اور محفوظ آف لائن مقامات پر رکھیں۔

2. ہمیشہ اپنی خفیہ عبارات کا بیک اپ رکھیں 

یاد رہے کہ، ہمیشہ اپنی خفیہ عبارات کی بیک اپ کاپیز محفوظ رکھیں۔ اگر آپ کا فون ٹوٹ جاتا ہے، چوری ہو جاتا ہے، گم ہو جاتا ہے یا ٹرسٹ والیٹ ایپ غلطی سے ڈیلیٹ ہو جاتی ہے، تو آپ خفیہ عبارات کو استعمال کرتے ہوئے اپنے والیٹ کو بحال کر سکیں گے۔ نوٹ کریں کہ اس میںری سیٹ کرنے یا بحالی کا کوئی عمل موجود نہیں ہے — اگر آپ اپنی عبارات کھو دیتے ہیں، تو سمجھیں آپ اپنے فنڈز بھی کھو دیتے ہیں۔

3. اپنی خفیہ عبارات کی ایک کاپی کو کسی آف لائن محفوظ مقام پر رکھیں 

اپنی خفیہ عبارتوں کو آن لائن، جیسا کہ کلاؤڈ سروسز میں اسٹور کرنے کا مطلب یہ ہو گا کہ اب بھی آپ کے فنڈز ہیکرز کے ہاتھ لگ سکتے ہیں۔ اس کے برعکس، اپنی خفیہ عبارات کو کاغذ پر لکھنا زیادہ محفوظ آپشنز میں سے ہے، جب تک کہ آپ انہیں کسی محفوظ مقام پر رکھتے ہیں۔ آپ متعدد کاپیز رکھنے پر بھی غور کر سکتے ہیں، جو ان کاغذات میں سے کسی ایک کو کھونے کی صورت میں کام آئیں گی۔ کندہ شدہ دھات یا فائر پروف لفافوں کا استعمال بھی اچھے آپشنز ہیں۔  

4. ایک والیٹ، ایک خفیہ عبارت

کچھ صورتوں میں، مختلف والیٹس پر ایک ہی خفیہ عبارت کا استعمال ممکن ہو سکتا ہے – لیکن ایسا نہ کریں۔ بہترین عمل یہ ہے کہ ہر والیٹ کے لیے ہمیشہ ایک منفرد خفیہ عبارت استعمال کریں۔ یہ اس چیز کو یقینی بناتا ہے کہ ہیکرزایک ہی خفیہ عبارت کو استعمال کرتے ہوئے آپ کے تمام والیٹس پر ہاتھ نہیں ڈال سکتے۔ 

5. اسے حسبِ ضرورت کولڈ یا ہاٹ رکھیں 

کولڈ اسٹوریج اور ہارڈویئر والیٹس کوٍ استعمال کرتے ہوئے اپنے اثاثوں کو تقسیم اور محفوظ کریں تاکہ خاطر خواہ حد تک کرپٹو کی مزید رقوم اسٹور کی جا سکیں۔ آپ روزمرہ ٹریڈنگ کی ضروریات پوری کرنے اور کرپٹو کی تھوڑی رقوم اسٹور کرنے کے لیے ٹرسٹ والیٹ جیسے محفوظ اور غیر مرکزی ہاٹ والیٹس کو استعمال کر سکتے ہیں۔

6. آفیشل ٹرسٹ والیٹ چینلز کے حوالے سے باخبر رہیں

ٹرسٹ والیٹ کا عملہ کبھی بھی آپ کو کسی قسم کی تشہیرات یا تحائف کے لیے براہ راست پیغام نہیں بھیجے گا، یا آپ سے آپ کی خفیہ عبارات یا نجی کلیدیں نہیں طلب کرے گا۔ جب کوئی شبہ ہو تو، دوسرے فریق کی شناخت کی تصدیق کے لیے ہمیشہ آفیشل ٹرسٹ والیٹ چینلز سے رجوع کریں اور ان کے ساتھ کبھی بھی کوئی ذاتی معلومات شیئر نہ کریں۔ 

ہم روٹ کردہ ڈیوائسز پر ٹرسٹ والیٹ کو انسٹال کرنے کی تجویز نہیں دیتے کیونکہ ان میں مال ویئر موجود ہو سکتا ہے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ ہمیشہ ٹرسٹ والیٹ کی آفیشل ویب سائٹ سے ایپ ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں اور کوئی بھی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے سے پہلے اس بات کی تصدیق کر لیں کہ آپ آفیشل ویب سائٹ کو استعمال کر رہے ہیں۔

کرپٹو کرنسی میں ہونے والے عمومی دھوکے اور ان سے بچنے کا طریقہ

جب زیادہ سے زیادہ لوگ کرپٹو کرنسیز میں سرمایہ کاری کرتے ہیں، تو جعلساز عناصر اسپیس میں آنے والے نئے لوگوں سے فائدہ اٹھانے کے مزید طریقے تلاش کرتے رہتے ہیں۔ یہاں ہم کرپٹو کی کچھ عمومی جعلسازیوں اور ان احتیاطی تدابیر کی نشاندہی کریں گے جو آپ ان سے بچنے کے لیے اختیار کر سکتے ہیں۔

1. جعلی ویب سائٹس اور موبائل ایپس

اس میں سرفہرست جعلی ویب سائٹس اور موبائل ایپس آتی ہیں۔ اگر آپ محتاط رویہ نہیں اپناتے تو یہ بآسانی نظر انداز ہو سکتی ہیں۔ عام طور پر جعلساز عناصر ایسی URLs پوسٹ کریں گے جو بالکل حقیقی URLs سے ملتی جلتی ہوں گی اور آپ کو ان پر کلک کرنے کی دعوت دیں گے۔ اگر آپ ایسا کرتے ہیں، تو ممکن ہے آپ کو وہاں سے کسی جعلی ویب سائٹ پر بھیج دیا جائے اور لاگ ان یا کسی مشتبہ ایپ کو انسٹال کرنے کا کہا جائے۔ ہو سکتا ہے ابتدائی سطح پر سب کچھ حسبِ روایت معلوم ہو، لیکن ایک بار جب آپ لاگ ان کر لیتے ہیں، تو ایپ کا مال ویئر آپ کی ذاتی معلومات، لاگ ان کی اسناد اور حتی کہ نجی کلیدیں اور خفیہ عبارات بھی چوری کر سکتا ہے۔ اس کے بعد جعلساز عناصر آپ کی کرپٹو کرنسی کو بآسانی آپ کے والیٹ سے باہر ٹرانسفر کر سکتے ہیں۔

آپ کو ان ویب سائٹس اور DApps پر بھی دھیان دینا چاہیئے جن سے آپ پنے والیٹ کو مربوط کر رہے ہیں۔ انہیں اپنی نجی کلیدوں تک رسائی نہ دیں یا انہیں ایسا کرنے کی اجازت نہ دیں۔ مشتبہ ویب سائٹس سے ٹرانزیکشنز یا پیغامات پر دستخط کرنے اور مشتبہ DApps کے ساتھ تعامل کرنے کے نتیجے میں جعلساز عناصر آپ کے اثاثہ جات ٹرانسفر کرنے کی اجازت حاصل کر سکتے ہیں۔

خطرے کو کم کرنے کے لئے تجاویز:

  • ایکسچینج کی آفیشل ویب سائٹ چیک کریں تاکہ اس بات کی تصدیق کی جا سکے کہ آیا ان کے پاس موبائل ایپ موجود ہے۔ اگر ایسا ہے تو، اسے ان کی ویب سائٹ پر موجود آفیشل لنک سے ڈاؤن لوڈ کریں۔

  • اپنی اکثر دیکھے جانے والی ڈومینز اور آفیشل ویب سائٹس کو بُک مارک کریں۔ بعض اوقات سرچ انجنز غلطی سے آپ کو نقصان دہ چیزیں دکھا سکتے ہیں۔ اپنے والیٹ میں لاگ ان کرنے یا مربوط کرنے سے پہلے ہمیشہ ان ویب سائٹس کا URL چیک کریں جن پر آپ دوبارہ جا رہے ہیں۔

  • اپنے اکاؤنٹس کے لیے 2FA کو فعال کریں۔ یہ 100% سکیورٹی کی ضمانت تونہیں دیتا، البتہ محض پاسورڈ استعمال کرنے کے مقابلے میں 2FA کو نظر انداز کرنا زیادہ مشکل ہے۔ یہاں تک کہ اگر آپ کے لاگ ان کی اسناد فش کردہ بھی ہوں، تب بھی یہ آپ کے فنڈز کی حفاظت میں واضح فرق لے کر آ سکتا ہے۔

آپ موبائل ڈیوائس سے متعلقہ عمومی دھوکوں کی مزید مثالوں کے لیے یہ آرٹیکل ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ 

2. جعلی کسٹمر کی معاونت

جعلساز عناصر Twitter، Reddit، یا Telegram جیسے سوشل میڈیا پر معاونتی عملہ ہونے کا ڈھونگ بھی رچا سکتے ہیں اور آپ کو پیغام بھیج سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ہو سکتا ہے وہ آپ کو بتائیں کہ آپ کے اکاؤنٹ کا "سمجھوتہ" ہو چکا ہے اور جب تک وہ اس مسئلے کو حل کرتے ہیں اس وقت تک آپ کو اپنے فنڈز ایک "عارضی" والیٹ میں بھیجنے ہوں گے۔ لیکن ایک بار جب آپ ٹرانسفر کر لیتے ہیں تو آپ کی کرپٹو کا سمجھوتہ ہو سکتا ہے۔

اگر آپ کسٹمر کی معاونت کا DM، ٹیکسٹ یا ای میل کسی ایسے کرپٹو ایکسچینج یا والیٹ کی جانب سے موصول کرتے ہیں جو آپ کے زیرِ استعمال نہیں، تو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ اسے نظر انداز کریں اور ایسے کاروباری ادارے یا شخص کی شناخت کی توثیق کے لیے ان سے آفیشل چینلز کے ذریعے رابطہ کریں۔ یاد رکھیں، کہ کسی کو آپ کی نجی کلیدیں یا خفیہ عبارات جاننے کی ضرورت نہیں۔ اگر وہ آپ سے انہیں شیئر کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، تو اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ وہ جعلساز عناصر ہیں جو آپ کے فنڈز چوری کرنے کے لیے خود کو کسٹمر کی معاونت کے طور پر ظاہر کر رہے ہیں۔

3. جعلی تحائف

سوشل میڈیا پر تحائف کی ایک بڑی تعداد آجکل عام ہے۔ آپ نے کئی ایسی کرپٹو کمپنیز یا بااثر افراد دیکھے ہوں گے جو مفت کرپٹو کے تحائف دیتے ہیں۔ تاہم، اگر وہ آپ سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ آپ پہلے انہیں اپنی رقم بھیجیں، تو اس بات کا امکان زیادہ ہے کہ یہ دھوکہ ہو گا۔ اس بات کے امکانات موجود ہیں کہ آپ کسی ایسے ایڈریس پر فنڈز بھیج رہے ہوں جو جعلساز شخص کے زیرِ ملکیت ہے، اور ایک بار جب آپ ایسا کر لیں گے، تو شاید آپ ان سے کبھی بھی مزید رابطہ نہیں کر سکیں گے۔

عام طور پر، قانونی طور پر جائز تحائف میں داخل ہونے کے لیے آپ کو اپنی کرپٹو بھیجنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ اگر کوئی آپ سے 10x منافع کے عوض 1 BNB بھیجنے کے لیے کہتا ہے، تو اسے ہینڈل کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اسے بس نظر انداز کر دیں۔

4. زیادہ APY کے پراجیکٹس

DeFi پراجیکٹس عام طور پر صارفین کو راغب کرنے کے لیے اسٹیکنگ کے عوض زیادہ منافع کی پیشکش کرتے ہیں۔ ان کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ صارفین اپنی کرپٹو کو اسمارٹ معاہدہ جات اور لیکویڈیٹی پولز میں لاک کر دیں۔ اس کے بدلے میں، انہیں پراجیکٹ کے نئے منٹ کردہ ٹوکنز کا ایک حصہ بطور انعام دیا جائے گا، جسے بعد ازاں منافع جات کے لیے کرپٹو ایکسچینجز پر ٹریڈ کیا جا سکتا ہے۔ 

زیادہ APY بلاشبہ پُرکشش معلوم ہوتا ہے، لیکن جیسے کہ کرپٹو کے بنیادی اصول میں یہ بات طے ہے کہ: سرمایہ کاری کرنے سے پہلے DYOR (اپنی ذاتی تحقیق کریں) مکمل کر لیں۔ DeFi کے دھوکے کثیر تعداد میں موجود ہیں۔ ہم نے ایسے کئی پراجیکٹس دیکھے ہیں جو لیکویڈیٹی پولز سے صارفین کے فنڈزکونکلوا لیتے ہیں اور غائب ہو جاتے ہیں، اور بعض ایسے ہیں جنہوں نے نئے ٹوکنز کو قبل از وقت مارکیٹ میں پھینک دیا، جس کے نتیجے میں ٹوکن کی قیمت صفر تک گر گئی تھی۔

زیادہ تر DeFi پراجیکٹس اوپن سورس ہیں۔ اگرچہ باصلاحیت ڈویلپرز پراجیکٹ کو بہتر بنانے کے لیے پروٹوکول میں تبدیلیاں کر سکتے ہیں، لیکن اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ اگر کوئی ان کا غلط استعمال کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تو ان پراجیکٹس میں بگز یا دھوکہ دہی کا زیادہ خطرہ موجود ہوتا ہے۔ آپ پراجیکٹ کے مقصد، اس کے پیچھے کام کرنے والی ٹیم، ترقیاتی سرگرمیوں، ٹوکن کے روڈ میپ، اور اس کے اسمارٹ معاہداتی آڈٹس کی پڑتال کرتے ہوئے کسی موزوں پراجیکٹ کو دھوکے سے بچا سکتے ہیں۔ DeFi کی جعلسازیوں کو شناخت کرنے کا طریقہ جاننے کے لیے یہ اکاڈیمی آرٹیکل ملاحظہ کریں۔ 

Binance اکاڈیمی سے اس بارے میں مزید جانیں کہ کرپٹو کرنسی کی عمومی جعلسازیوں کی شناخت اور ان سے بچاؤ کیسے ممکن ہے۔

اگر آپ کا والیٹ ہیک ہو جائے تو اس صورت میں کیا کریں 

بدقسمتی سے آپ کے ٹرسٹ والیٹ کا سمجھوتہ ہونے کی صورت میں، ہم آپ کی حفاظت کے لیے درج ذیل کام کرنے کی تجویز دیتے ہیں:

  • ٹرسٹ والیٹ کی آفیشل ویب سائٹ پر کسٹمر سروس ٹیم کو واقعے کی اطلاع دیں۔ اس سے دوسرے صارفین کو بھی چوکنا رہنے میں مدد ملے گی۔

  • ایک محفوظ کردہ ڈیوائس سے ایک نیا والیٹ تخلیق کریں اور اپنے فنڈز کو متاثرہ والیٹ سے باہر منتقل کریں۔ اپنی نئی خفیہ عبارات اور نجی کلیدیں محفوظ جگہ پر اسٹور کرنا یاد رکھیں۔

تاہم، بلاک چین ٹرانزیکشنز کی نوعیت کی وجہ سے، چوری شدہ فنڈز کا سراغ لگانا مشکل ہے اور ان کی بازیابی کا امکان نہیں ہوتا۔ بلاک چین پر ٹرانزیکشنز کی تصدیق ہونے کے بعد، وہ ناقابل واپسی ہیں۔ چونکہ ٹرسٹ والیٹ ایک غیر تحویلی والیٹ ہے، اس لیے یہ صارفین کی نجی کلیدوں کو ہولڈ نہیں کرتا اور اس کو ان کے فنڈز تک رسائی بھی نہیں حاصل ہوتی۔ 

اختتامی خیالات

ہمیں امید ہے کہ یہ آرٹیکل آپ کو یہ سمجھنے میں مدد کرے گا کہ آپ کے کرپٹو والیٹ کو کیسے محفوظ کیا جائے اور مختلف تجویز کردہ اقدامات کے ذریعے خطرے کو کیسے روکا جائے۔ کرپٹو ایک دلچسپ اسپیس ہے، اور توجہ اور دھیان کا مرکز بننے والی بہت سی انڈسٹریز کی طرح، اس میں بھی برے عناصر کی دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے۔ محتاط رہیں، اپنی ذاتی تحقیق کریں، اور ایسے والیٹس اور ایکسچینجز استعمال کرنے کی کوشش کریں جن کے پاس کسٹمر سروس کی ٹیمز موجود ہوں۔ اس آرٹیکل میں دیے گئے مشورے پر عمل کرتے ہوئے، آپ پہلے ہی خطرے کو کم کر رہے ہیں اور ٹرسٹ والیٹ کے ساتھ اپنی سرمایہ کاریوں کی حفاظت میں اضافہ کر رہے ہیں۔

اعلامیہ: کرپٹو کرنسی کی سرمایہ کاری کے دوران مارکیٹ میں خطرے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔ Binance ٹریڈنگ کے دوران آپ کو ہونے والے کسی بھی قسم کے خسارہ جات کے لیے ذمہ دار نہیں ہے۔ اس آرٹیکل میں دیے گئے بیانات محض معلوماتی مقاصد کے لیے ہیں اور انہیں مالی مشورہ یا سرمایہ کاری کی تجویز نہیں سمجھا جانا چاہیئے۔