Binance کے متعلق ایسے 5 حقائق جن کے بارے میں شاید آپ کو معلوم نہ ہو
ہماری پانچویں سالگرہ کے موقع پے، ہم آپ کے سامنے پانچ ایسے بہترین حقائق لے کر آئیں ہیں، جو شاید آپ ہمارے بارے میں نہیں جانتے ہوں گے۔
1. Binance کی ابتدا کی کہانی
Binance پوکر کی ایک گیم کی بدولت تشکیل دیا گیا تھا۔
مزید واضح انداز میں کہا جائے، تو CZ کو 2013 میں، گھر پر پوکر گیم کھیلتے ہوئے Bitcoin کے بارے میں پتا چلا۔ اس کے بعد، وہ کرپٹو اور اس کی طرف سے پیش کیے جانے والے امکانات میں دلچسپی لینے لگے، اور براہ راست کرپٹو والیٹ کے فراہم کنندہ کے ساتھ اور کرپٹو کی مارکیٹ پلیس کے اندر تجربہ حاصل کرنے کے لیے آگے بڑھے۔ بالآخر، جولائی 2017 میں، انہوں نے Binance کا آغاز کیا۔
جیسا کہ کہا جاتا ہے، کہ اس کے بعد ایک تاریخ رقم ہوئی۔
2. ہمارے پاس ایک انسان دوست سہارا بھی موجود ہے، جس کو Binance چیریٹی کہتے ہیں۔
دلچسپ حقیقت: ہماری ابتدائی کہانی کے لیے ایک خراج تحسین کے طور پر، ہم نے 2019 میں ایک چیریٹی پوکر ٹورنامنٹ منعقد کروایا۔ اس ایونٹ کے ذریعے، جو — Binance چیریٹی کی بدولت ممکن بنا — ہم نے US$170,000 سے زائد جمع کیے اور یوگنڈا میں 15 اسکولز کو سولر پینلز اور اسکول کا سامان فراہم کیا۔
Binance چیریٹی، کرپٹو کی تبدیلی کا باعث بننے والی فراہمی کو فروغ دینے، خدمت خلق کے ٹولز کے طور پر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کی ازسرنو تشکیل، اور بلاک چین کی اختراع اور R&D کی بہتری کے لیے اس میں سرمایہ کاری کے لیے وقف ہے۔
چیریٹی پوکر ٹورنامنٹ کے علاوہ، Binance چیریٹی نے اپنے اہداف کو پورا کرنے کے لیے، مسلسل کرپٹو سے فائدہ اٹھایا ہے، جیسا کہ بہتری کے لیے NFT کا استعمال، اور بلاک چین ٹیکنالوجی کے معیارات کے ذریعے عطیات کے ایک تیز، آسان، اور شفاف عمل کو یقینی بنانا۔
سوسائٹی کی بہتری کے لیے کچھ کرنے کے خواہاں ہیں؟ Binance چیریٹی کے جاری پراجیکٹس ملاحظہ کریں، جنہیں آپ عطیات دے سکتے ہیں۔
3. ہمارے بانی ایک بہت ہی منفرد قسم کے انسان ہیں۔
"کسی بھی تحریک کا سب سے بنیادی جزو، بالآخر، علم ہی ہے۔" – Changpeng Zhao (CZ)، Binance کے CEO۔
ہمارے CEO اور بانی ایک بہت ہی منفرد شخصیت کے مالک ہیں، جو اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ Binance کو تحریک دینے والی قوتوں میں مرکزی کردار علم کا ہو۔
Binance چیریٹی کے کئی مقاصد میں سے ایک، ایجوکیشن فار اسٹرانگ فاؤنڈیشنز کہلایا جاتا ہے، جس کا مقصد بچوں کی تعلیم تک رسائی کے لیے فنڈز اکٹھے کرنا ہے۔ ہمارے چیریٹی پراجیکٹس نے سیکھنے کے ایک اچھے ماحول کو تشکیل کرنے کے لیے، His Grace اسکول کی بحالی کے لیے رقم اکٹھی کی ہے، اور ایک ہے لنچ فار چلڈرن پراجیکٹ، جہاں ہر کوئی بچوں کو کھانے کی فراہمی کے لیے عطیات دے سکتا ہے۔
2018 میں قائم کردہ Binance اکیڈمی، عام عوام کے لیے مفت کرپٹو اور بلاک چین کے ذرائع کا گڑھ ہے۔ اس سال، ہم نے سیکھیں اور کمائیں کا آغاز کر کے پوری دنیا میں سیکھنے کے عمل کی حوصلہ افزائی کرنے کی کوششوں میں اضافہ کیا ہے، جو کہ ایک ایسا پروگرام ہے جو سیکھنے والوں کو اپنی بلاک چین اور کرپٹو سے متعلقہ معلومات میں اضافے پر انعامات دیتا ہے۔
Binance بلاگ ہمارے قارئین کو کرپٹو اسپیس میں ہونے والی تازہ ترین خبروں سے با خبر رکھتا ہے۔ شائع ہونے والے 1,500 سے زائد آرٹیکلز کے ساتھ، Binance بلاگ موضوعات کی ایک وسیع حد کا احاطہ کرتا ہے، جس میں کرپٹو کے فلسفے، اصل دنیا میں استعمال کی صورتیں، تخیلات، اور Binance کی اپنی پراڈکٹس اور سروسز شامل ہیں۔
اس فروری میں، ہم نے کرپٹو کے بارے میں معلومات میں اضافے کے لیے افریقہ میں بلاک چین اور کرپٹو سے متعلق شعور کے دورے کی ابتدا کی ہے۔
اکتوبر 2018 سے، ہم نے رہنماؤں کو رہنمائی حاصل کرنے والے افراد کے ساتھ مربوط کرتے ہوئے، اختراعی منصوبوں کو فروغ دینے اور اعلیٰ درجے کے لیڈرز بنانے میں مدد کے لیے Binance Labs کے انکیوبیشن پروگرام کے چار سیزنز منعقد کروائے ہیں۔
Binance میں، تعلیم ہی اصل چیز ہے۔
4. آپ اپنی Binance ایپ پر لائیو اسٹریمز دیکھ سکتے ہیں
کیا آپ اس بارے میں جانتے ہیں کہ ہم نے Binance کے تمام صارفین کے لیے متعدد کانفرنسز مفت اور قابل رسائی بنا دی ہیں؟ Binance ایپ محض کرپٹو تک رسائی حاصل کرنے کا ایک پلیٹ فارم نہیں ہے – آپ ہمارے بلاک چین کے ہفتے کی کانفرنسز کی لائیو اسٹریمز اور کرپٹو کے دیگر دلچسپ ایونٹس کو بھی مفت میں دیکھ سکتے ہیں۔
بس ایپ میں لاگ ان کریں، [More] پر ٹیپ کریں، اور [Gift & Campaign] تک پہنچنے تک نیچے کی جانب اسکرول کریں۔ وہاں پر، آپ کو Binance لائیو کا بٹن دکھائی دے گا۔ GameFi سے NFTs تک موضوعات کو دریافت کریں یا حقیقی وقت میں ہونے والی لائیو اسٹریمز دیکھیں۔ آپ [Follow] ٹیب میں ٹیپ کر کے بھی ری پلیز کو دیکھ سکتے ہیں۔ دوبارہ کبھی بھی کوئی کانفرنس یا لائیو ایونٹ دیکھنے کا موقع مت گنوائیں!
5. آپ نے WORDLE کے بارے میں تو سن رکھا ہے، لیکن کیا آپ WODL کے بارے میں جانتے ہیں؟
HODL اور BUIDL کے لیے خراج تحسین کے طور پر بنایا گیا، WODL ہماری جانب سے مشہور گیم WORDLE کا متبادل ہے۔
ہم کرپٹو کے اصل مداحوں کو اپنے WODL کے تمام پزلز صرف تین کوششوں میں حل کرنے کا چیلنج دے رہے ہیں! کھیلنے کے لیے، بس اپنی Binance ایپ میں لاگ ان کریں، [More] کو ٹیپ کریں، اور [Gift & Campaign] تک پہنچنے تک نیچے کی جانب اسکرول کریں۔ پھر WODL پر ٹیپ کریں اور اندازے لگانے کی شروعات کریں!
آج آپ نے کتنے حقائق کے بارے جانا ہے؟
اگر آپ کو اوپر دی گئی Binance کی کسی بھی قسم کی معلومات سے حیرانی نہیں ہوئی، تو مبارک ہو — آپ Binance کے اعلیٰ درجے کے فین ہیں! ہم اس بات کی امید کرتے ہیں کہ آپ مستقبل قریب کے لیے اسی راستے پر گامزن رہیں گے۔