آپ کو دیئے جانے والے دھوکے کو پہچانیں: کرپٹو کی سب سے زیادہ عام دھوکے بازیوں کے متعلق ایک واضح ہدایت نامہ
'آپ کو دیے جانے والے دھوکے کو پہچانیں'، ایک ایسا ہفتہ وار بلاگ ہے جس میں ہم کرپٹو کی مشہور دھوکے بازیوں کی وضاحت کرتے ہیں اور ان کا جائزہ لیتے ہیں۔
اہم نکات
Binance کی خطرے کی نظم کاری کرنے والی ٹیم نے کرپٹو کی سب سے عام استعمال ہونے والی 12 دھوکے بازیوں کو یکجا کیا ہے، جس میں رومانوی دھوکے بازیاں، نقالی کی دھوکے بازیاں، اور جعلی تحائف کے علاوہ دیگر بھی شامل ہیں۔
ہم ہر ہفتے ایک مختلف دھوکے بازی کو بیان کریں گے — جس میں اس کا طریقہ کار شامل ہو گا، — نیز صارفین کو اس امر سے متعلق عمومی ہدایتیں بھی فراہم کرتے ہیں، کہ دھوکے بازی کی نشاندہی اور اُن سے اجتناب کس طرح کریں۔
یہ کسی فرضی "Binance ملازم" کی جانب سے Telegram پر بھیجا گیا پیغام ہوتا ہے، یا دور رہنے والے کسی رشتہ دار کی طرف سے رقم کا تقاضا کرنے کے لیے ایک ضروری فون کال ہوتی ہے، یا کسی دلکش جعل ساز کی طرف سے مہنگی قیمت کی وضاحت ہوتی ہے۔ دھوکے بازیاں ہر صورت اور سائز میں موجود ہوتی ہیں، لیکن ان تمام میں ایک بات مشترک ہوتی ہے: آپ کی رقم چوری کرنا۔
زیادہ دباؤ کا حامل ایک ایسا ٹیکسٹ، جو رقم یا Bitcoin کے نقلی تحفے کا تقاضا کرتا ہے، وہ صارفین کے ساتھ فراڈ کرنے اور اُن کا اعتبار حاصل کرنے کے لیے کافی ہوتے ہیں، بالخصوص ایسے جو غیر محفوظ وقت میں سامنے آتے ہیں۔
یہ آرٹیکل، دھوکے بازی کے خلاف ایک ایسی وسیع بلاگ سیریز کے تعارف پر مبنی ہے، جو کرپٹو انڈسٹری میں سب سے عمومی دھوکے بازیوں، اور اُن سے اجتناب کرنے کی بہترین مشقوں کو متعارف کروائے گی۔ ہم یہ معلومات اس امر کی یقین دہانی کے لیے شیئر کرتے ہیں، کہ ہمارے صارفین سیکورٹی کی تازہ ترین تجاویز اور مشوروں کے حامل ہوں، کیونکہ آخر کار آپ اپنے فنڈز کی حفاظت کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
دھوکے بازیوں کی 12 اقسام کا ایک تعارف
ہماری خطرے کی نظم کاری کرنے والی ٹیم نے ذیل میں کرپٹو کی سب سے مشہور دھوکے بازیوں کی 12 زمرہ جات میں شناخت اور درجہ بندی کی ہے، اور ساتھ ہی اُن کے کام کرنے کے طریقے کا خلاصہ بیان کیا ہے۔
ہم ہر ہفتے ایک مختلف دھوکے بازی کو بیان کریں گے — جس میں اس کا طریقہ کار شامل ہو گا، — اور صارفین کو اس امر سے متعلق عمومی ہدایتیں بھی فراہم کرتے ہیں، کہ دھوکے بازی کی نشاندہی اور اُن سے اجتناب کس طرح کریں۔ آئیے 12 زمرہ جات کا جائزہ لیتے ہیں۔
1. سرمایہ کاری کا دھوکہ
سرمایہ کاری کی دھوکے بازیوں میں اگر آپ کسی "نہایت تجویز کردہ" ویب سائٹ، ایپ، یا کرپٹو بروکر کے ذریعے اپنی رقم کی سرمایہ کاری کرتے ہیں، تو کوئی جعل ساز فرد آپ سے زائد منافع جات کا وعدہ کرتا ہے۔ یہاں تک کہ مجرم شخص ایک اسے ماہر ہونے کا دعویٰ کرتا ہے، جو آپ کے فنڈز کو دس گنا بڑھا دے گا۔
2. ملازمت کی دھوکے بازی
ملازمت کی پوسٹ اصل معلوم ہو سکتی ہے۔ تاہم، آمدنی انڈسٹری کی اوسط آمدنی سے کافی زیادہ ہوتی ہے، اس لیے یہ پُرکشش ہوتی ہے۔ ملازمت کے دھوکے باز افراد، ملازمت کی ایک ایسی پُرکشش فہرست بھیجیں گے، جو درخواست گزار افراد سے ملازمت کا خواہاں ہونے کی صورت میں، ڈپازٹ فیس کی ادائیگی کا تقاضا کرے گی۔
3. کسی بااثر شخصیت کی نقالی کرنا
نقالی کرنے والے دھوکے باز افراد آپ کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے، کسی اہم شخصیت جیسا کہ پولیس آفیسر، کوئی حکومتی آفیشل، یا ٹیکس بیورو کے کسی فرد کا بھیس دھار لیں گے۔
4. Binance معاونت کی نقالی کرنا
افسوس، کرپٹو کے جعل ساز افراد کے لیے Binance معاونت کے کسی ملازم کی نقالی کرنا ایک مشہور حملہ جاتی ویکٹر ہے۔ دھوکے باز افراد اکثر اوقات ہماری کمپنی کے اسپیس میں تشکیل کردہ اعتماد کا ناجائز استعمال کرتے ہیں، تاکہ صارفین کے ساتھ اُن کی رقم لینے کے لیے فراڈ کر سکیں۔
یہ امر نوٹ کریں کہ Binance ملازمین کبھی آپ سے براہ راست رابطہ نہیں کریں گے اور نہ ہی حساس معلومات پوچھیں گے۔ اگر آپ کسی ایسے فرد سے پیغام حاصل کرتے ہیں، جو Binance کے لیے کام کرنے کا دعویٰ کرتا ہے، تو اس رابطے کو بلاک کر دیں اور فوری طور پر Binance معاونت کو رپورٹ کریں۔
5. رومانوی دھوکے بازیاں
رومانوی دھوکے بازی میں پیار کی امید دلانا شامل ہوتا ہے، تاکہ آپ کی رقم چرانے کی امید کرتے ہوئے آپ کے ساتھ آن لائن رشتے کی شروعات کی کوشش کر سکیں۔ یہ دھوکے بازیاں اکثر اوقات سالوں میں تشکیل ہوتی ہیں، کیونکہ جعل ساز آپ کی عمر بھر کی سیونگز تک رسائی کرنے سے قبل، مختصر قرضہ جات کا تقاضا کرتے ہیں۔
6. جعلی تحائف
دھوکے باز افراد آپ کو کسی Telegram گروپ یا Discord سروس میں مدعو کریں گے، تاکہ آپ کرپٹو کے جعلی تحفے یا ایئر ڈراپ میں شرکت کر سکیں۔ دھوکے باز فرد روایتی طور پر کسی ڈپازٹ فیس کا تقاضا کرے گا، یا وہ آپ کو جھانسہ دینے کی کوشش کریں گے، کہ آپ اپنے "انعامات" کے بدلے میں حساس معلومات بتا دیں۔
7. پونزی اسکیم
پونزی اسکیمز دھوکے بازی کی ایک ایسی قسم پے، جو ابتدائی سرمایہ کاروں کو اُن فنڈز اور کمیشنز کی ادائیگی کرتی ہے، جو نئے سرمایہ کاروں سے جمع کی جاتی ہے۔ اس میں کوئی اصل سرمایہ کاری نہیں ہوتی۔ جعل ساز فرد لازمی طور پر کسی سرمایہ کار کو ادائیگی کرنے کے لیے، کسی اور سرمایہ کار سے رقم لیتا ہے۔ پونزی اسکیم کے شکار لوگوں کی اکثر اوقات اُن کے دوستوں اور خاندان والوں کو مدعو کرنے پر حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔
8. خریداری کی جعلی سائٹ
خریداری کی جعلی سائٹس صارفین کو مرچنٹ یا کسی صارف کے طور پر سائن اپ کرنے کی اجازت دینے کے لیے، کسی قانونی ای کامرس ویب سائٹ کی نقل کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں۔ سائٹ آپ کو اپنی اشیاء خریدنے کے لیے متوجہ کرنے کے لیے، مارکیٹ کی اوسط شرح سے نمایاں طور پر کم قیمتیں استعمال کر سکتی ہے۔ تاہم، اپنی اشیاء کو فہرست کے مطابق پہنچانے کی بجائے، خریداری کی جعلی سائٹ آپ کو مطلوبہ اشیاء کی پیشکش کرنے کے لیے تیار نہیں ہوتی، یا کوئی بے وقعت اشیاء بھیج دیتی ہے۔
9. رقم ٹرانسفر سے متعلق دھوکہ دہی
رقم ٹرانسفر سے متعلق دھوکہ دہی کا آغاز کسی فرد کے دعویٰ کرنے پر اُس وقت ہوتا ہے، جب وہ آپ کے بینک اکاؤںٹ میں رقم بھیجنے کا کہتے ہیں۔ پھر دھوکے باز فرد ٹرانزیکشن کو تبدیل کرنے، چارج بیک کا اجراء کرنے، یا دستاویزی ثبوت میں تحریف ہونے کا دعویٰ کرنے سے قبل، ٹرانزیکشنز کی دستاویزات فراہم کرے گا۔
10. واقف کار کی دھوکہ دہی
تمام دھوکے باز افراد، اجنبی نہیں ہوتے۔ دھوکے باز فرد کوئی رشتہ دار، قریبی دوست، یا کسی دوست کا متعارف کردہ واقف کار ہو سکتا ہے۔ دھوکے بازی جانے پہچانے حالات میں ہو سکتی ہے، اور اکثر اوقات ہوتی بھی ہے۔
11. فراڈ اسکیمیں
کرپٹو انڈسٹری میں، کرپٹو پراجیکٹ ٹیم کے پراجیکٹ کو فوری طور پر ہٹانے اور اس کی تمام لیکویڈیٹی حذف کرنے پر، فراڈ اسکیم وقوع پذیر ہوتی ہے۔ روایتی طور پر سرمایہ کار کی تشہیر کے اپنے عروج پر ہونے پر، فراڈ اسکیم رونما ہوتی ہے۔
12. دیگر
یہ زمرہ ایسی منفرد مثالوں کے لیے مخصوص ہے، جن میں دھوکہ تو ہوتا ہے، لیکن حالات اوپر بیان کردہ ہمارے موجودہ زمرہ جات میں سے کسی سے مماثل نہیں ہیں۔
نافذالعمل تین مثالوں کو ملاحظہ کریں
دھوکے باز فرد کے آپ کو ہدف بنانے کے متعلق، چند مثالیں یہاں پر موجود ہیں۔
مثال 1: جعلی سرمایہ کاری
صارف، ہم جس کا نام Jack رکھیں گے، وہ دھوکے باز کو پہلا پیغام بھیجے گا۔ Jack کو شاید سوشل میڈیا کے کسی دیگر چینل کے ذریعے رابطہ ملا ہے۔ دھوکے باز فرد سرمایہ کاری کے کافی زیادہ منافع بخش پروگرام کی تشہیر کرتا ہے، جو زائد منافع جات کی ضمانت دیتا ہے۔
Jack رقم کی سرمایہ کاری کرنے پر متفق ہو جائے گا، لیکن اُس کو یہ بات دیر سے معلوم ہو گی کہ رابطہ کرنے والے فرد نے اُس کی رقم چرا لی ہے۔
مثال 2: ملازمت کا دھوکہ
صارف، ہم جس کا نام Mike رکھیں گے، اُسے پُرکشش تنخواہ کی حامل ایک مبہم ملازمت کے لیے رابطہ کیا جائے گا۔ دھوکے باز فرد اس امر کا وعدہ کرے گا، کہ کمپنی Mike کو کچھ ٹاسکس مکمل کرنے کے بعد ادائیگی کرے گی۔ ایسی کوئی کمپنی موجود نہیں ہے، اور دھوکے باز فرد Mike سے ٹاسک کے تقاضوں کے طور پر ڈپازٹ فیس کے لیے کہے گا۔
مثال 3: Binance معاونت کی نقالی کرنا
صارف، ہم جس کا نام Lily رکھیں گے، وہ جعلی "Binance ملازمین" پر مشتمل ایک Telegram گروپ میں داخل ہو گی، اور زائد منافع جات کی حامل منفرد سروسز کی پیشکش کرے گی۔ گروپ میں موجود والیٹ ایڈریسز پر متعدد ڈپازٹس کرنے کے بعد، Lily کو ابھی گروپ کی جانب سے جواب موصول ہوں گے۔
خلاصہ
ہم اس امر کی امید کرتے ہیں کہ صارفین کرپٹو ایکو سسٹم میں نیویگیٹ کرنے پر، ان معلومات کو استعمال کرتے ہوئے بہتر فیصلے کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو شک کے بنا ہی اس امر کا یقین ہے کہ آپ اس وقت — دھوکے باز فرد کا ہدف ہیں، — تو جواب دینا بند کر دیں، زیرِ التواء ٹرانسفرز کو روک دیں، اور فوری طور پر Binanceمعاونت کو ایک رپورٹ جمع کروائیں۔ ہم آپ کے فراہم کردہ شواہد اور مواد کی بنیاد پر، معاونت فراہم کرنے کی بہترین کوشش کریں گے۔
مزید مطالعہ
(اکثر پوچھے گئے سوالات) Binance معاونت پر دھوکے بازیوں کو کس طرح رپورٹ کریں
(اکیڈمی) Bitcoin کے 8 عمومی دھوکے بازیاں اور ان سے بچنے کا طریقہ
(بلاگ) کرپٹو دھوکے بازوں کی دھوکے دہی کی شناخت کیسے کریں اور ان سے کیسے بچیں
اعلامیہ اور خطرے کا انتباہ: یہ مواد آپ کو کسی قسم کی نمائندگی اور ضمانت کے بغیر، صرف عام معلومات اور تعلیمی مقاصد کے لیے "جوں کا توں" کی بنیاد پر پیش کیا گیا ہے۔ اس کو مالی مشورہ نہ سمجھا جائے، اور نہ ہی اس کا مقصد کسی خاص پراڈکٹ یا سروس کی خریداری کی تجویز دینا ہے۔ ڈیجیٹل اثاثے کی قیمتیں اتار چڑھاؤ کا شکار ہو سکتی ہیں۔ آپ کی سرمایہ کاری کی قدر میں نفع و نقصان دونوں ہو سکتے ہیں، اور ہو سکتا ہے کہ آپ کو وہ رقم واپس نہ ملے جو آپ نے سرمایہ کاری میں لگائی تھی۔ آپ اپنی سرمایہ کاری کے فیصلوں کے از خود ذمہ دار ہیں اور Binance آپ کو ہونے والے کسی بھی قسم کے نقصانات کے لیے جوابدہ نہیں ہے۔ یہ مالی مشورہ نہیں ہے۔ مزید معلومات کے لیے، ہماری استعمال کی شرائط اور خطرے کا انتباہ ملاحظہ کریں۔