کرپٹو خریدیں
ادا کریں بذریعہ
مارکیٹس
ٹریڈ کریں
ڈیریویٹوز
کمائیں
NFT
ادارہ جاتی
فیڈ

UNDP نے افریقہ میں کرپٹو کے بڑھتے ہوئے استعمال پر تبادلہ خیال کیا، اور خطے میں Binance کے چیریٹی کام کو اُجاگر کیا ہے

2023-03-15

اہم نکات

  • UNDP جو UN کی سرکردہ ترقیاتی ایجنسی ہے، اُس کی ایک حالیہ رپورٹ اس امر کی تجویز دیتی ہے کہ ڈیجیٹل اثاثہ جات میں اس حوالے سے کافی زیادہ استعداد موجود ہے کہ وہ ترقی پذیر ممالک کے اندر پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں معاونت کر سکیں۔

  • کرپٹو پہلے سے ہی عطیات کی تقسیم کاری میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، جیسا کہ افریقہ اور دیگر خطوں میں Binance چیریٹی کی کوششوں سے ظاہر ہوتا ہے۔

  • اس پیپر میں اُجاگر کی گئی مثالوں میں، یوگنڈا کے اندر مہاجرین اور چھوٹے کاروباری افراد کے لیے اسٹیبل کوائن پر مشتمل کیش کی تقسیم کے نظام کا آزمائشی منصوبہ، نیز یوکرین میں 10$ ملین مالیت کی انسانی امداد تقسیم کرنے کے لیے چیریٹی کی کوشش شامل ہے۔

اقوامِ متحدہ کا ترقیاتی پروگرام (UNDP)، UN کی سرکردہ ڈویلپمنٹ ایجنسی ہے، جو غربت کے خاتمے اور انسانی ترقی اور پائیدار نمو کو فروغ کرنے کے لیے ممالک کی معاونت کرنے پر توجہ مرکوز کرتی ہے، اس نے حال ہی میں ایک ایسا پیپر شائع کیا ہے، جس کے اندر افریقہ میں پائیدار ترقی کے ضمن میں وسیع اقسام کے نتائج پر پیش رفت کے لیے، ڈیجیٹل فنانس کی استعداد پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ 

UNDP کے تجزیہ کاروں نے ڈیجیٹل اثاثہ جات کی صلاحیت اور سرحد پار ٹریڈ، ترسیلاتِ زر، افراطِ زر کے برخلاف ہیجنگ جیسے شعبوں میں موجود، ان کے پہلے سے موثر فوائد کی جانچ کی اور یہ بھی کہ یہ افریقہ کے متنوع فطری ایکو سسٹمز کی بقاء کے عمل میں، مالی اعانت کرنے کے تنوعاتی طریقوں کو کیسے فعال کر رہے ہیں۔ یہ پیپر مختلف ممالک کے لیے اس حوالے سے بھی متعدد پالیسی سفارشات پیش کرتا ہے، کہ وہ بلاک چین سے تقویت یافتہ مالی اختراع سے بہتر انداز میں کیسے لیوریج کر سکتے ہیں تاکہ پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول ممکن ہو۔

مادی فوائد

افریقہ حالیہ عرصے کے دوران صحت، آب و ہوا، اور سیاست سے متعلقہ عالمی بحرانوں کے باعث کافی نقصانات کی زد میں رہا ہے، جس کے نتیجے میں ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کے مابین موجود عدم مساوات میں اضافہ ہوا ہے اور کئی برسوں پر محیط ترقیاتی منصوبے یکسر ختم ہو گئے ہیں۔ اسی دوران، UNDP کی رپورٹ کے مطابق، COVID-19 کی وباء نے تیزی سے نمو پذیر ڈیجیٹل فنانس کے شعبے کی استعداد کو بھی اجاگر کیا، کہ یہ زدپذیر آبادیوں کو سہولتیں فراہم کرنے اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے حوالے سے کس حد تک معاون ہو سکتا ہے۔

بالخصوص، ذیلی صحارائی افریقا میں، جہاں آبادی کی اکثریت کو بینک کی عدم موجودگی کے مسئلے کا سامنا ہے، کرپٹو کرنسی پر مشتمل سروسز مالیاتی شمولیت کو بہتر کرنے کے تناظر میں پہلے سے ہی نمایاں کارکردگی ظاہر کر رہی ہیں۔ ڈیجیٹل اثاثہ جات مالی معاونت اور ترسیلاتِ زر کی کم ترین قیمتوں تک رسائی کی سہولت کاری کرتے ہیں، جو وباء کے بعد کی بحالی میں نمایاں مدد کرتے ہیں۔ کرپٹو کرنسی کی ادائیگیاں سپلائی چین کے ساتھ رقم کی فوری منتقلی کو بھی فعال کرتی ہیں، جس سے سرحد پار ٹریڈ کی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے اور کاروباری اداروں کو لیکویڈیٹی تک فوری رسائی حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے۔

ڈیجیٹل اثاثے اور خاص طور پر اسٹیبل کوائنز انسانی ہمدردی کی بنیاد پر، موثر لاگت کی حامل امدادی تقسیم کاریوں میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، جو کہ افریقی براعظم میں ترقیاتی کوششوں کا ایک اہم حصہ ہے۔ اس سیاق و سباق کو مدنظر رکھتے ہوئے، پیپر میں Binance چیریٹی اور Mercy Corps کے مشترکہ اقدام کو بھی نمایاں کیا گیا، جس میں تیز، کم لاگت کے حامل کیش کی ٹرانسفرز کا ابتدائی تجربہ ہوا، تاکہ جنوبی سوڈان کے 2,200 سے زائد مہاجرین، نیز یوگنڈا کے یومبے ڈسٹرکٹ میں چھوٹے کاروباری گھرانوں کی معاونت ہو سکے۔ یہ پروگرام یوگنڈا کے شلنگ پر پیگ کردہ اسٹیبل کوائن پر منحصر تھا۔ UNDP کے ماہرین نے افریقہ سے باہر بھی Binance کی انسان دوست کوششوں کو نوٹ کیا، بالخصوص یوکرین کے لیے $10 ملین کی مالیت کے عطیات کی تقسیم کو نوٹ کیا۔ 

وہ دیگر فوائد جو پیپر بیان کرتا ہے، ان میں ڈیجیٹل اثاثے کی افریقی گھرانوں کو تاریخی لحاظ سے کثیر افراطِ زر سے بچانے کی اہلیت، نیز NGOs کے لیے اختراعی مالیاتی ماڈل پیش کرنا شامل ہے، تاکہ براعظم میں موجود حیاتیاتی تنوع کی بقاء کے عمل کی معاونت کرنے کے لیے عطیات اکٹھے ہو سکیں۔

پالیسی کی تجاویز

UNDP کی رپورٹ یہ بتاتی ہے کہ براعظم کے انضباطی ماحول میں کافی زیادہ حد تک غیر یقینی پہلو موجود ہیں۔ مصنفین نے ایسی متعدد آراء پیش کی ہیں، جو افریقی پالیسی ساز اس امر کی یقین دہانی کے لیے استعمال کر سکتے ہیں کہ کرپٹو کرنسیز کی ترقی کرنے کی پائیدار اہلیت کا مکمل ادراک حاصل کرتے ہوئے، انہیں بہتر انداز میں ضابطے کے تحت لایا جائے۔ یہ تجاویز یقینی طور پر خطرے پر مبنی ایسی حکمت عملیوں کے ذریعے عالمی سطح پر نقل ہو سکتی ہیں، جو اختراع کو فعال کرتی ہیں۔

کلیدی نکات میں شامل ہیں:

  • ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور ادائیگی کے سسٹمز میں سرمایہ کاری کرنا۔

  • مساوات اور شمولیت کو مد نظر رکھتے ہوئے، شہریوں کے لیے ڈیجیٹل اور مالیاتی خواندگی اور خطرے کی تعلیم کو بہتر بنانا۔ 

  • ڈیجیٹل اثاثہ جات کے لیے پہلے سے موجود عالمی انضباطی معیارات کو نافذ کرنا اور مخصوص ملکی سیاق و سباق میں انہیں اپنانا: UNDP کے ماہرین اس بات کی تائید کرتے ہیں کہ یہ عمل افریقہ میں مضبوط انضباطی فریم ورکس تخلیق کرنے کے لیے بھی بھرپور معاون ثابت ہو گا۔ 

  • ٹیکس کے اصولوں کو واضح کریں: لاگت کے مفید تجزیے پر توجہ دینا، تاکہ اسے اپنایا جا سکے۔ یہ عمل صارفین اور حکومتوں دونوں کو فائدہ دے گا۔

  • Fintech سے متعلق انضباطی سینڈ باکسز میں استعمال کی ممکنہ صورتوں کی آزمائشی بنیادوں پر اور تجرباتی طریقے کے ذریعے مزید جانچ۔

پائیدار ترقی سے Binance کی وابستگی

UNDP کا پیپر ایسے دو شعبہ جات کو بیان کرتا ہے، جو Binance کی اولین ترجیح ہیں: مالیاتی آزادی اور شمولیت میں جدت لاتے ہوئے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانا، اور ڈیجیٹل اثاثہ جات کے لیے ایسے مناسب انضباطی فریم ورکس کو فروغ دینا، جو مالیاتی اختراع میں خلل لائے بنا صارفین کی حفاظت کرتے ہیں۔ ہم اس امر سے بھی متفق ہیں کہ دونوں اہداف کو حاصل کرنے کے لیے تعلیم مرکزی اہمیت کی حامل ہے۔  

2022 میں Binance چیریٹی نے اس کام کے لیے 3.5$ ملین عطیہ کیے، تاکہ Web3 کی تعلیم پر مشتمل 290,000 گھنٹوں اور ٹریننگ کورسز کی مالی اعانت ہو سکے۔ اس سال، یہ کوشش مزید تیز ہو رہی ہے، کیونکہ Binance کے انسانی امداد کے شعبے نے فنڈز مختص کیے ہیں، تاکہ بہترین تعلیمی اور ووکیشنل ادارہ جات کے ساتھ شراکت داری کے سلسلے میں، Web3 کے حوالے سے کم از کم مزید 30,000 اسکالر شپس کی معاونت ہو سکے۔ یہ پراجیکٹس متعدد ممالک میں فعال ہیں، جس میں آسٹریلیا، برازیل، قبرص، فرانس، جرمنی، اور یوکرین شامل ہیں، اور اس ضمن میں افریقی براعظم کو خصوصی توجہ حاصل ہے۔ ابھی گزشتہ ہفتے، Binance چیریٹی نے افریقہ بھر کے 19 ممالک کی نمائندگی کرنے والے 1000 نوجوانوں کو 12 ماہ پر مشتمل عرصے کے دوران، تکنیکی تعلیم کے لیے شاندار اسکالرشپس دی ہیں۔ 

Binance اکیڈمی بھی آن لائن سطح پر – نئے کورسز کا آغاز اور نیا تعلیمی مواد شائع کرتے ہوئے – نیز آف لائن سطح پر دنیا بھر کی یونیورسٹیز کے ساتھ نئی شراکت داریاں قائم کرنے کے ذریعے، یعنی دونوں طریقوں سے بلاک چین کی مفت تعلیم تک رسائی کو فروغ دینے کا عمل جاری رکھے گی۔