کرپٹو خریدیں
ادا کریں بذریعہ
مارکیٹس
ٹریڈ کریں
ڈیریویٹوز
کمائیں
NFT
ادارہ جاتی
فیڈ

آپ کے Binance گفٹ کارڈ کو ریڈیم کرنے کے 2 آسان طریقے

2022-09-08

اہم نکات

  • آپ دو آسان طریقوں سے اپنے Binance گفٹ کارڈز کو ریڈیم کر سکتے ہیں 

  • Binance گفٹ کارڈز ایسے ڈیجیٹل کرپٹو گفٹ کارڈز ہیں جو Binance اور غیر Binance صارفین کو بھیجے جا سکتے ہیں۔

  • Binance گفٹ کارڈز اپنے تنوع کے پیش نظر کرپٹو کے طرز زندگی میں ایک خوبصورت تحفے کی حیثیت رکھتے ہیں – اور یہ ان لوگوں کے لیے آخری منٹ کا فوری تحفہ ہیں جو ترسیل کے اوقات اور قطاروں سے گریز کرنا چاہتے ہیں!

  • ذیل میں معلوم کریں کہ آپ اپنے Binance گفٹ کارڈز کو فوری طور پر کیسے ریڈیم یا فیاٹ میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

کیا آپ کو Binance گفٹ کارڈ موصول ہوا ہے لیکن سمجھ نہیں پا رہے کہ اس کا کیا کریں؟ خواہ آپ Binance کے صارف ہیں یا نہیں، یہ ملاحظہ کریں کہ اپنے تحفے سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے اپنے کرپٹو گفٹ کارڈز کو ریڈیم کرنے کا کیا طریقہ ہے۔

Binance گفٹ کارڈ تفریحی طرز زندگی کا ایسا تحفہ ہے جو آپ کسی بھی شخص کو بھیج سکتے ہیں۔ بھیجنے اور تخلیق کاری کی صفر فیس کے ساتھ 270+ کرپٹو کرنسیز کی معاونت کرنے کے علاوہ، ہمہ جہت کرپٹو گفٹ کارڈز Binance اور غیر Binance صارفین دونوں کو بھیجے جا سکتے ہیں۔ اپنے گفٹ کارڈ کو دو مختلف طریقوں سے ریڈیم کرنے کا طریقہ سیکھیں اور اپنی کرپٹو استعمال کرنا شروع کریں!

لیکن رکیں! کیا آپ Binance صارف نہیں ہیں؟ 

آپ اب بھی اپنا گفٹ کارڈ ریڈیم کر سکتے ہیں! بس ایک مفت Binance اکاؤنٹ حاصل کرنے کے لیے سائن اپ کریں۔

چاہے آپ اپنے گفٹ کارڈ کو کرپٹو میں ریڈیم کرنا چاہتے ہیں یا اسے فیاٹ میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں، دونوں صورتوں میں یہ آپ کے Binance والیٹ میں ٹرانسفر کر دیا جائے گا۔ اپنے کرپٹو گفٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے، ایک اکاؤنٹ بنائیں اور آپ اپنی کرپٹو کو فوری طور پر استعمال کرنا یا خرچ کرنا شروع کر سکتے ہیں۔ 

کیا آپ کسی غیر Binance صارف کو Binance گفٹ کارڈ بھیج رہے ہیں؟

جب آپ Binance گفٹ کارڈ بھیجتے ہیں تو خودکار طور پر گفٹ کارڈ کی ای میل میں اپنا ریفرل کوڈ شامل کریں۔ بھیجنے سے پہلے بس 'اپنا ریفرل لنک شامل کریں' کے آپشن کو ٹوگل آں کریں تاکہ آپ کا وصول کنندہ آسانی سے سائن اپ کر سکے اور اپنا گفٹ کارڈ ریڈیم کر سکے۔ 

مزید معلومات کے لیے، آپ گفٹ کارڈ کے ساتھ کسی دوست کو Binance پر ریفر کرنے کے لیے اس ہدایت نامے پر عمل کر سکتے ہیں۔

طریقہ 1: کرپٹو کی صورت میں ریڈیم کریں

آپ بغیر کسی فیس کے براہ راست اپنی Binance ایپ پر اپنے گفٹ کارڈ میں لوڈ کردہ کرپٹو کو بآسانی ریڈیم کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر کوئی شخص آپ کو 1 Bitcoin کے ساتھ Binance گفٹ کارڈ بھیجتا ہے، تو آپ پورے Bitcoin کو بغیر کسی فیس کے ریڈیم کر سکتے ہیں۔ ریڈمپشن کے بعد، آپ کی ریڈیم کردہ کرپٹو آپ کے Binance فنڈنگ والیٹ میں بھیج دی جائے گی۔

اپنی Binance ایپ پر کرپٹو کو کیسے ریڈیم کریں

اپنے Binance اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں۔

پھر [Profile] - [Gift Card] پر کلک کریں۔

جب آپ گفٹ کارڈ کے صفحے پر پہنچ جائیں، تو [Redeem] - [Redeem to Crypto] کو ٹیپ کریں۔

گفٹ کارڈ کا کوڈ درج کریں اور [Add] کو ٹیپ کریں۔

طریقہ 2: ریڈیم کریں اور فیاٹ پر تبدیل کریں

اگر آپ کا کرپٹو کو استعمال کرنے کا ارادہ نہیں ہے، تو آپ اپنا Binance گفٹ کارڈ ریڈیم کرتے وقت اپنے تحفے کو فیاٹ میں تبدیل کرنے کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کو 1 Bitcoin کے ساتھ Binance گفٹ کارڈ موصول ہوا ہے، تو آپ اسے کسی مقامی کرنسی مثلاً ویتنامی ڈونگ میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ اسے تبدیل کر لیتے ہیں تو اس کے بعد آپ ایپ کے ذریعے Binance سے اپنی فیاٹ نکلوا سکتے ہیں۔

ریڈیم اور فیاٹ پر کیسے تبدیل کرتے ہیں

نوٹ کریں کہ یہ فیچر فی الوقت صرف Binance ایپ پر دستیاب ہے۔

اپنی Binance ایپ میں لاگ ان کریں۔

پھر [Profile] - [Gift Card] پر کلک کریں۔

اس [Redeem] - [Redeem & Convert to Fiat] کو ٹیپ کریں۔

گفٹ کارڈ ریڈمپشن کا کوڈ درج کریں اور [Add] کو ٹیپ کریں۔

آپ کی نئی ریڈیم کردہ فیاٹ آپ کے فنڈنگ والیٹ میں مل سکتی ہے۔

ملاحظہ کریں ریڈیم اور فیاٹ پر تبدیل کرنے کا مکمل ٹیوٹوریل۔

کرپٹو یا فیاٹ؟

ٹیم کرپٹو!

اگر آپ اپنا کرپٹو سفر شروع کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں، تو اب آپ کے لیے بہترین موقع ہے! اپنے تحفے کو کرپٹو میں ریڈیم کریں اور Binance کے کچھ فیچرز کو دریافت کرنے کے لیے اسے استعمال کریں۔ شروعات کرنے کے لیے نئے صارفین کے لیے کرپٹو کرنسی کی ٹریڈںگ کا مکمل ہدایت نامہ یہاں موجود ہے۔

اگر آپ پہلے ہی کرپٹو کے سرمایہ کار یا ٹریڈر ہیں، تو اس بات کے امکانات ہیں کہ آپ ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ساتھ جڑے رہنا پسند کریں گے۔ خواہ آپ Binance کمائی کے ذریعے اپنی اضافی کرپٹو پر کمائی کرنا چاہیں، Binance پر ٹریڈ کرنا چاہیں، یا خطرات کی نظم کاری کے لیے ہیجنگ کی حکمت عملی کے طور پر اپنی کرپٹو کو اسٹیبل کوائنز میں تبدیل کرنے کے خواہاں ہوں، تو آپ یہ تمام کام Binance ایپ پر کر سکتے ہیں!

ٹیم فیاٹ!

اگر آپ طویل عرصے تک کرپٹو کو ہولڈ کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے یا کچھ رقم کو محض خرچ کرنا چاہتے ہیں، تو آپ اپنے گفٹ کارڈ کو فوری طور پر فیاٹ میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ 

آپ اپنی کرپٹو کسی اور شخص کو دوبارہ تحفے میں بھی دے سکتے ہیں… آپ نے درست اندازہ لگایا، Binance گفٹ کارڈ کے ذریعے ایسا ہو سکتا ہے! گفٹ کارڈ بنانے اور بھیجنے کا طریقہ سیکھیں اور اپنی کرپٹو کو دوبارہ گفٹ کریں۔

کچھ کرپٹو حاصل کرنے (یا تحفے میں دینے) کے لیے تیار ہیں؟

یہاں تک کہ اگر آپ کو Binance گفٹ کارڈ کئی سال پہلے موصول ہوا ہے، تب بھی آپ کسی بھی وقت کرپٹو کو ریڈیم کر سکتے ہیں کیونکہ ان گفٹ کارڈز کی میعاد ختم نہیں ہوتی ہے۔ اب جب کہ آپ نے جان لیا ہے کہ Binance گفٹ کارڈز کو ریڈیم کرنا کتنا آسان ہے، تو کیوں نہ کچھ بھیجنے کی کوشش کریں اور اپنے ان دوستوں اور اہلِ خانہ کو کرپٹو کی جانب راغب کریں جو ابھی تک اس طرف نہیں آئے! یہاں آپ کا پہلا Binance گفٹ کارڈ بھیجنے کا ہدایت نامہ موجود ہے۔

یہاں کچھ اور مفید لنکس بھی موجود ہیں جن کے ذریعے آپ کرپٹو حاصل کر سکتے ہیں یا تحفے میں دے سکتے ہیں:

(بلاگ) کرپٹو کرنسیز سے غیر فعال آمدنی کمائیں: Binance کمائی پر اپنی کرپٹو کو استعمال میں لائیں

(معاونت) میں گفٹ کارڈ کو کیسے ریڈیم کروں؟

(معاونت) گفٹ کارڈ کو کیسے تخلیق کریں اور بھیجیں؟

(معاونت) بڑی تعداد میں Binance گفٹ کارڈز کیسے تخلیق کریں؟

(معاونت) میں کسی دوست کو Binance گفٹ کارڈ کے ساتھ کیسے ریفر کروں؟

(معاونت) Binance گفٹ کارڈ کو کیسے ریڈیم اور فیاٹ کرنسی میں تبدیل کیا جائے؟