Binance NFT کی Mini ایپ کیا ہوتی ہے؟
Binance NFT اب Binance ایپ کے جدید ورژنز (iOS v2.43.0 یا جدید، یا Android v2.43.0 یا جدید) پر دستیاب ہے۔ آپ Binance ایپ کے اندر بآسانی Binance NFT کے فیچرز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
Binance NFT کی Mini ایپ Binance NFT کا موبائل دوست ورژن ہے۔ یہ آپ کو Binance ایپ پر مختلف NFT فنکشنز تک آسانی سے رسائی حاصل کرنے کے لیے سادہ اور فطری ڈیزائن کی پیشکش کرتا ہے۔
نوٹ: چونکہ Apple نے iOS ڈیوائسز پر ایپس میں NFT کی خریداری پر پابندی عائد کر دی ہے، چنانچہ Binance، iOS کی تمام 2.52.1 یا اس سے جدید ورژن کی حامل Binance ایپس سے NFT کو خریدنے کا فنکشن ہٹا دے گا۔ تاہم، اگر آپ کی iOS کی Binance ایپ کا ورژن 2.52.1 سے کم ہے، تب بھی آپ NFT کو خریدنے کا فیچر استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ اس تک رسائی حاصل کرنے کے لیے Binance NFT کی پروگریسو ویب ایپلیکیشن (PWA) کو بھی استعمال کر سکتے ہیں
Binance ایپ پر Binance NFT منی ایپ تک رسائی کس طرح حاصل کی جائے؟
1. Binance ایپ کے جدید ترین ورژن کو ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنے Binance اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں۔
2. ایپ کے ہوم پیج پر، [Marketplace] تک رسائی حاصل کرنے کے لیے اوپر سے نیچے کی طرف گھسیٹیں۔ آپ کو [Popular] کے تحت [Binance NFT] دکھائی دے گا۔
براہ کرم نوٹ کریں کہ آپ [More] - [Binance NFT] پر ٹیپ کر کے بھی Binance NFT تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
اپنی ڈیوائس پر Binance NFT PWA کو کس طرح استعمال کیا جائے؟
آپ مختلف ڈیوائسز، جیسا کہ Mac، PC، iPhone، اور Android فونز پر NFT خریداریاں انجام دینے کے لیے پروگریسو ویب ایپ (PWA) استعمال کر سکتے ہیں۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ Binance NFT PWA صرف چار براؤزرز کی معاونت کرتا ہے: Mac Chrome، PC Chrome، iOS موبائل Safari، اور Android Chrome۔
موبائل
ہم بطور مثال iOS موبائل Safari استعمال کریں گے۔
1. اپنے موبائل براؤزر پر موجود Binance NFT ویب سائٹ پر جائیں اور [Share] بٹن پر ٹیپ کریں۔
2. [Add to Home Screen] پر ٹیپ کریں، اس کے بعد [Add] پر ٹیپ کریں۔
3. ایک بار کامیابی سے انسٹال ہونے پر، براؤزر خودکار انداز میں بند ہو جائے گا۔ آپ اپنی موبائل ہوم اسکرین پر Binance NFT PWA کا آئیکن ملاحظہ کریں گے۔ آپ اب Binance NFT کی مارکیٹ پلیس پر NFTs براؤز کرنے کے لیے Binance NFT PWA استعمال کر سکتے ہیں۔
4. PWA کو ان انسٹال کرنے کے لیے، آئیکن کو دبائیں اور [Delete Bookmark] - [Delete] پر ٹیپ کریں۔
ڈیسک ٹاپ
ہم بطور مثال Mac Chrome استعمال کریں گے۔
1. Chrome پر موجود Binance NFT ویب سائٹ پر جائیں اور [...] بٹن پر کلک کریں۔ [Install Binance NFT] کا انتخاب کریں۔
2. پاپ اپ پر موجود [Install] پر کلک کریں۔
3. آپ Chrome Apps Finder پر Binance NFT PWA ملاحظہ کریں گے۔
آسانی سے رسائی کے لیے، ڈاک پر موجود Binance NFT PWA کے آئیکن پر دایاں کلک کریں۔ [Options] - [Keep in Dock] پر کلک کریں۔
4. ان انسٹال کرنے کے لیے، [...] آئیکن پر کلک کریں اور [Uninstall Binance NFT] کا انتخاب کریں۔
[Remove] پر کلک کریں۔