معاہدہ جاتی لیوریج کیسے ایڈجسٹ کریں

Binance
2021-07-28 09:24
Binance جدید خطرے کے کنٹرول کے انجنز اور تصفیہ جاتی ماڈلز کے ذریعے اونچے لیوریج شدہ ٹرانزیکشنز کی معاونت کرتی ہے۔ بطور ڈیفالٹ، لیوریج 20x پر سیٹ کردہ ہے۔ آپ اپنی ترجیح کے مطابق لیوریج ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔ لیوریج جس قد زیادہ ہو، ٹریڈر کی پوزیشن کی مالیت اس قدر کم ہوتی ہے۔
اہم نوٹ: موثر بتاریخ 27 جولائی، 2021، Binance Futures ان صارفین کے لیے لیوریج کی حدود متعارف کرے گا جن کے پاس 60 دن سے کم کے رجسٹر شدہ futures اکاؤنٹس ہیں۔ لیوریج کی مندرجہ ذیل حدود لاگو ہوں گی:
  • مؤثر ہونے کی تاریخ سے، 60 دن سے کم کے رجسٹر شدہ futures اکاؤنٹس والے نئے صارفین کو 20x سے متجاوز لیوریج والی پوزیشنز اوپن کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
  • لیوریج کی نئی حدود 60 دن سے کم کے رجسٹر شدہ futures اکاؤننٹس والے موجودہ صارفین پر بھی لاگو ہوں گی:
    • 20x لیوریج سے کم کی اوپن پوزیشنز والے صارفین کو اپنی اوپن پوزیشنز 20x لیوریج سے زیادہ ایڈجسٹ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
    • 20x لیوریج سے زیادہ کی اوپن پوزیشنز والے صارفین اپنی پوزیشن کی لیوریج کو برقرار رکھنے کا انتخاب کر سکتے ہیں لیکن انہیں اپنی پوزیشن کی لیوریج مزید بڑھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہیں صرف اپنی اوپن پوزیشنز 20x یا اس سے کم پر ڈی لیوریج کرنے کی اجازت ہو گی۔
  • ایسے نئے صارفین جن کی کوئی اوپن پوزیشنز نہیں ہیں ان کے لیے یہ، کہ تمام نئی پوزیشنز 20x کی لیوریج سے لازماً متجاوز نہ ہوں۔
  • نئے صارفین کے لیے لیوریج کی حدود صرف رجسٹریشن کے 60 دنوں بعد رفتہ رفتہ بڑھیں گی۔
لیوریج کی تفصیلی وضاحت کے لیے براہِ کرم اس سے رجوع کریں:
1. اپنا لیوریج ایڈجسٹ کرنے کے لیے، اپنے futures ٹریڈنگ انٹرفیس میں [20x] پر کلک کریں۔
2. پھر، آپ لیوریج ایڈجسٹ کرنے کی پاپ اپ اسکرین دیکھیں گے۔ براہِ کرم نوٹ کریں کہ اگر آپ آرڈر دینے سے پہلے کوئی لیوریج ایڈجسٹ نہیں کریں گے، تو سسٹم کا ڈیفالٹ لیوریج 20x ہو گا۔
3. آپ لیوریج کا مضربہ نشاندہی کو حرکت دے کر یا [+] یا [-] پر کلک کر کے ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔ لیوریج ایڈجسٹ کرنے کے بعد، [Confirm] پر کلک کریں۔
4. کامیابی سے لیوریج ایڈجسٹ کرنے کے بعد، آپ کو نیا لیوریج نظر آئے گا۔
براہِ کرم یقینی بنائیں کہ آرڈر دینے سے پہلے آپ جو لیوریج منتخب کریں وہ درست ہے۔