Binance مارجن کی سطح اور مارجن کال

Binance
2021-07-22 07:20
مارجن ٹریڈنگ آپ کی ممکنہ کمائیوں اور منافع جات میں اضافہ کرنے کے لیے آپ کو اپنی پوزیشنز میں لیوریج شامل کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ Binance آپ کے مارجن اکاؤنٹ کے خطرے کی سطح کا جائزہ لینے کے لیے مارجن کی سطح کا استعمال کرتی ہے۔

1. کراس مارجن کی مارجن سطح

1.1 مارجن قرضہ جات میں حصہ لینے والے صارفین اپنے کراس مارجن اکاؤنٹس میں موجود کُل اثاثہ جات کو ضمانت کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں، اور کسی بھی دوسرے اکاؤنٹس میں موجود ڈیجیٹل اثاثہ جات کراس مارجن ٹریڈنگ کے لیے مارجن میں شامل نہیں کیے جاتے۔
1.2 کراس مارجن اکاؤنٹ کی مارجن سطح = کراس مارجن اکاؤنٹ کے کل اثاثہ کی مالیت/(کل واجبات + بقایا سود)، جہاں:
کراس مارجن اکاؤنٹ کے کل اثاثہ کی مالیت = کراس مارجن اکاؤنٹ میں موجودہ تمام ڈیجیٹل اثاثہ جات کی کل مارکیٹ مالیت
کل واجبات = کراس مارجن اکاؤنٹ میں موجودہ تمام بقایا مارجن قرضہ جات کی کُل مارکیٹ مالیت
بقایا سود = ہر مارجن قرضہ کی رقم ٭ حساب کے وقت قرضہ لینے کے وقت کے حساب سے گھنٹوں کی تعداد ٭ گھنٹہ وار شرح سود - کٹوتی/ادا کردہ سود۔
1.3 مارجن لیول اور متعلقہ آپریشن
  • لیوریج 3x
جب آپ کا مارجن لیول > 2 ہو، تو آپ ٹریڈ کر سکتے ہیں اور ادھار لے سکتے ہیں، اور اسپاٹ والیٹ میں اثاثہ جات ٹرانسفر کر سکتے ہیں؛
جب 1.5 < مارجن کی سطح ≤ 2، تو آپ ٹریڈ کر سکتے ہیں اور ادھار لے سکتے ہیں، لیکن آپ اپنے مارجن اکاؤںٹ سے فنڈز باہر ٹرانسفر نہیں کر سکتے؛
جب 1.3 < مارجن کی سطح ≤ 1.5، تو آپ ٹریڈ کر سکتے ہیں، لیکن آپ ادھار نہیں لے سکتے، نہ ہی آپ اپنے مارجن اکاؤنٹ سے فنڈز باہر ٹرانسفر کر سکتے ہیں؛
جب 1.1 < مارجن کی سطح ≤ 1.3، تو ایک مارجن کال ٹریگر کر دی جائے گی اور آپ کو میل، SMS اور ویب سائٹ کے ذریعے ایک اطلاع موصول ہو گی جو آپ کو تصفیہ سے بچنے کے لیے مزید ضمانت (مزید ضمانتی اثاثہ جات اندر ٹرانسفر کرنے) شامل کرنے کے بارے میں مطلع کرے گی۔ پہلی اطلاع کے بعد، آپ کو ہر قدرتی 24 گھنٹوں کے بعد اطلاع موصول ہو گی۔
جب مارجن کی سطح ≤ 1.1، تو تصفیہ جاتی انجن کو ٹریگر کر دیا جائے گا اور آپ کے تمام اثاثہ جات کا تصفیہ سود اور قرضہ کی واپس ادائیگی کے لیے کیا جائے گا۔ سسٹم آپ کو مطلع کرنے کے لیے آپ کو میل، SMS اور ویب سائٹ کے ذریعے اطلاع بھیجے گا۔
  • لیوریج 5x (صرف ماسٹر اکاؤنٹ میں معاونت یافتہ ہے)
جب آپ کا مارجن لیول > 2 ہو، تو آپ ٹریڈ کر سکتے ہیں اور ادھار لے سکتے ہیں، اور اسپاٹ والیٹ میں اثاثہ جات ٹرانسفر کر سکتے ہیں؛
جب 1.25 < مارجن کی سطح ≤ 2، تو آپ ٹریڈ کر سکتے ہیں اور ادھار لے سکتے ہیں، لیکن آپ اپنے مارجن اکاؤںٹ سے فنڈز اپنے اسپاٹ والیٹ میں ٹرانسفر نہیں کر سکتے؛
جب 1.15 < مارجن کی سطح ≤ 1.25، تو آپ ٹریڈ کر سکتے ہیں، لیکن آپ ادھار نہیں لے سکتے، نہ ہی اپنے مارجن اکاؤنٹ سے فنڈز اپنے اسپاٹ والیٹ میں ٹرانسفر کر سکتے ہیں؛
جب 1.05 < مارجن کی سطح ≤ 1.15، تو ایک مارجن کال ٹریگر کر دی جائے گی اور آپ کو میل، SMS اور ویب سائٹ کے ذریعے ایک اطلاع موصول ہو گی جو آپ کو تصفیہ سے بچنے کے لیے مزید ضمانت (مزید ضمانتی اثاثہ جات اندر ٹرانسفر کرنے) شامل کرنے کے بارے میں مطلع کرے گی۔ پہلی اطلاع کے بعد، آپ کو ہر قدرتی 24 گھنٹوں کے بعد اطلاع موصول ہو گی۔
جب مارجن کی سطح ≤ 1.05، تو تصفیہ جاتی انجن کو ٹریگر کر دیا جائے گا اور تمام اثاثہ جات کا تصفیہ سود اور قرضہ کی واپس ادائیگی کے لیے کیا جائے گا۔ سسٹم آپ کو مطلع کرنے کے لیے آپ کو میل، SMS اور ویب سائٹ کے ذریعے اطلاع بھیجے گا۔
1.4 مزید معلومات کے لیے، براہِ کرم کراس مارجن ٹریڈنگ کے اصولوں سے رجوع کریں۔

2. مخصوص کردہ مارجن کی مارجن سطح

2.1 صارف کے مخصوص کردہ مارجن اکاؤنٹ میں کُل اثاثہ جات کو صرف متعلقہ اکاؤنٹ میں ضمانت کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے، اور صارف کے دیگر اکاؤنٹس (کراس مارجن اکاؤنٹ یا مخصوص کردہ اکاؤنٹس) کو اس کے لیے بطور ضمانت استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
2.2 مخصوص کردہ اکاؤنٹ کی مارجن سطح = مخصوص کردہ اکاؤنٹ کے تحت کل اثاثہ جات کی مالیت / (واجبات کی کل مالیت + غیر اداشدہ سود)
ان سب میں، اثاثہ جات کی کل مالیت = بنیادی اثاثہ جات کی کُل مالیت + موجودہ مخصوص کردہ اکاؤنٹ میں علامتی اثاثہ جات
کل واجبات = ان اثاثہ جات کی کل مالیت جنہیں ادھار لیا گیا ہے لیکن موجودہ مخصوص کردہ اکاؤنٹ میں واپس نہیں کیا گیا
غیر ادا شدہ سود = (ہر قرض لیے گیے اثاثے کی رقم * قرضے کی مدت کی طوالت ٭ گھنٹہ وار شرح سود) - دوبارہ ادا کردہ سود
2.3 مارجن لیول اور آپریشن
جب مارجن کی سطح (اس کے بعد اسے ML لکھا جائے گا) > 2، تو صارفین ٹریڈ کر سکتے ہیں، ادھار لے سکتے ہیں، اور اکاؤنٹ مین اضافی اثاثے دیگر ٹریڈنگ اکاؤنٹس میں بھی ٹرانسفر کیے جا سکتے ہیں۔ لیکن ML کو پھر بھی باہر ٹرانسفر ہونے کے بعد عمومی باہر ٹرانسفر کرنے کے فنکشنز کو یقینی بنانے کے لیے 2 کے برابر یا اس سے زیادہ ہو نا ہو گا۔
  • ابتدائی تناسب (IR)
IR صارف کے ادھار لینے کے بعد خطرے کی ابتدائی شرح ہے، اور مختلف لیوریج کے مطابق مختلف IRs ہیں۔ مثال کے طور پر، مکمل ادھار لینے کی خصوصیت کے ساتھ 3x لیوریج کے تحت IR 1.5 ہو گا، مکمل ادھار لینے کی خصوصیت کے ساتھ 5x لیوریج کے تحت 1.25 ہو گا، اور مکمل ادھار لینے کی خصوصیت کے ساتھ 10x لیوریج کے تحت 1.11 ہو گا۔
  • مارجن کال کا تناسب (MCR)
جب MCR < ML ≤ 2، تو صارفین ٹریڈ کر سکتے ہیں اور ادھار لے سکتے ہیں، لیکن اثاثہ جات باہر ٹرانسفر نہیں کر سکتے۔
MCR مختلف لیوریج کے مطابق مختلف ہو گا۔ مثال کے طور پر 3x لیوریج کے لیے MCR 1.35 ہو گا، 5x کے لیے، یہ 1.18 ہو گا اور 10x کے لیے، یہ 1.09 ہو گا۔
  • تصفیہ جاتی تناسب (LR)
جب LR < ML ≤ MCR، تو ایک مارجن کال ٹرائیگر کر دیا جائے گا۔ یہ سسٹم ای میل، SMS، ویب سائٹ کی یاد دہانی، کے ذریعے اطلاعات بھیجے گا، جس میں تجویز کیا جائے گا کہ صارف تصفیہ جاتی خطرہ سے بچنے کے لیے مارجن (یعنی، مزید ضمانتی فنڈز کا ٹرانسفر) شامل کرے۔ پہلے نوٹس کے بعد، اطلاعات ہر 24 گھنٹے میں بھیجی جائیں گی۔ اگر بعد ازاں ML ≥ MCR، تو صارف کو اطلاع موصول نہیں ہو گی۔
جب ML ≤ LR، تو سسٹم تصفیہ جاتی عمل کی انجام دہی کرے گا۔ اکاؤنٹ میں موجود اثاثہ جات کو قرضہ کی دوبارہ ادائیگی کے لیے زبردستی بیچا جائے گا۔ بیک وقت، صارفین کو ای میل، SMS اور ویب سائٹ کی یاد دہانیوں کے ذریعے مطلع کیا جائے گا۔
LR مختلف لیوریجز کے حساب سے مختلف ہو گا۔ مثال کے طور پر، 3x لیوریج کے لیے LR 1.18 ہے، 5x لیوریج کے لیے، یہ 1.15 ہے، جبکہ 10x کے لیے، یہ 1.05 ہے۔
2.4 مزید معلومات کے لیے، براہِ کرم مخصوص کردہ مارجن ٹریڈنگ کے اصولوں سے رجوع کریں۔

تصفیہ جاتی کلیئرنس کی فیس کیا ہے؟

جب آپ کے مارجن اکاؤنٹ یا کرپٹو قرضہ آرڈر کا تصفیہ بزور کیا جاتا ہے، تو مارجن انشورنس فنڈ کلیئرنس فیس میں ایک مخصوص فیصد چارج کرے گا۔ اس فیس کو مارجن اکاؤنٹ کلیئرنس ہسٹری میں دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم، آپ کے لیے تجویز کردہ ہے کہ آپ تصفیہ جات سے بچنے کے لیے اپنے خطرات کا نظم احتیاط سے کریں۔ صارف کی تصفیہ جاتی قیمت اس کے نتیجے میں تبدیل نہیں ہو گی۔
پراڈکٹس
اپنی تصفیے کی فیس
کراس مارجن
کراس مارجن کے تصفیہ کردہ اثاثہ جات٭2%
مخصوص کردہ مارجن
مخصوص کردہ مارجن کے تصفیہ کردہ اثاثہ جات٭ٹیئر کردہ لیوریج سے متعلقہ کلیئرنس فیس کی شرح
کرپٹو قرضے
کرپٹو قرضہ جات کے تصفیہ کردہ اثاثہ جات٭2%
نوٹ: ٹیئر کردہ لیوریج سے متعلقہ کلیئرنس فیس کی شرح = (تصفیہ کے دوران آپ کے ٹیئر کردہ لیوریج کے تصفیہ جاتی خطرے کی شرح-1)٭8%(زیادہ سے زیادہ رقم جو تصفیہ کے بعد آپ کے بقایا اثاثہ جاتی بیلنس سے تجاوز کیے بغیر چارج کی جا سکتی ہے)۔
مثال: اگر ایک صارف کا تصفیہ ہو رہا ہے اور ADA/ETH ٹیئر 3 میں کم کردہ پوزیشنز ہیں، تب کلیئرنس فیس کی شرح = (1.165-1)*8% ہو گی = 1.32%۔