مخصوص کردہ مارجن ٹریڈنگ کیسے استعمال کی جائے

Binance
2021-10-20 01:45
ٹیوٹوریل ویڈیو

1. لاگ ان کریں

اپنے Binance اکاؤںٹ میں لاگ ان ہوں اور [Trade] - [Margin] پر کلک کریں۔ 
ٹریڈنگ کا جوڑا تلاش کریں اور نیچے ٹریڈنگ پینل پر اسکرول کریں۔ [Isolated 10x] پر کلک کریں۔
نوٹ: آپ [Margin Trading Steps] سے رجوع کر سکتے ہیں یا مارجن ٹریڈنگ کے بارے میں مزید جاننے کے لیے [Margin Tutorial] پر کلک کر سکتے ہیں۔

2. ضمانت ٹرانسفر کریں

اپنے مارجن اکاؤنٹ میں یا سے ضمانت ٹرانسفر کرنے کے لیے [Transfer] پر کلک کریں۔

ٹرانسفر پاپ اپ ونڈو میں، اپنے [Fiat and Spot Wallet] سے اپنے [Isolated Margin Wallet] میں ٹرانسفر کی تصدیق کریں۔ کوائن منتخب کریں اور رقم درج کریں، پھر [Confirm] پر کلک کریں۔

3. ادھار لیں

متبادل طور پر، اگر آپ ضمانت ادھار لینا چاہتے ہیں، تو [Borrow] پر کلک کریں۔
ادھار لینے/دوبارہ ادائیگی کی پاپ اپ ونڈو میں، ادھار لینے کے لیے [Pair] اور [Coin] کا انتخاب کریں۔ [Amount] درج کریں اور گھنٹہ وار شرح سود کی تصدیق کریں، [Confirm Borrow] پر کلک کریں۔

4. ٹریڈ کریں

ضمانت ٹرانسفر کرنے یا ادھار لینے کے بعد، آپ ٹریڈنگ شروع کر سکتے ہیں۔ آرڈر کی قسم (متعین، مارکیٹ، OCO، یا اسٹاپ-خسارہ]) اور ٹریڈنگ کا طریقہ (عمومی، ادھار لینا، یا دوبارہ ادائیگی کرنا) چنیں۔ خریداری اور فروخت کی [Price] اور [Amount] درج کریں، پھر [Buy/Sell BTC] پر کلک کریں۔
آپ [Margin Buy] یا [Margin Sell] انجام دینے کے لیے [Automatic Borrowing] یا [Automatic Repayment] بھی منتخب کر سکتے ہیں۔ براہِ کرم ادھار لینے + ٹریڈنگ یا دوبارہ ادائیگی + ٹریڈنگ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ایک کلک سے ادھار لینے اور دوبارہ ادائیگی کا فنکشن استعمال کرنے کی طرف رجوع کریں۔

5. دوبارہ ادائیگی کریں

اپنے منافع کے حصول کے بعد، آپ اپنا قرضہ (ادھار لی گئی رقم + سود) [Borrow] پر کلک کر کے دوبارہ ادا کر سکتے ہیں۔
ادھار لینے یا دوبارہ ادائیگی کی پاپ اپ ونڈو میں [Repay] ٹیب پر سوئچ کریں۔ [Coin] منتخب کریں اور دوبارہ ادائیگی کے لیے [Amount] درج کریں، پھر [Confirm Repayment] پر کلک کریں۔
براہ کرم نوٹ کریں کہ آپ کو وہی کوائن استعمال کرتے ہوئے دوبارہ ادائیگی کرنی ہو گی جو آپ نے اپنے کراس/مخصوص کردہ مارجن ٹریڈنگ کے لیے ادھار لیا تھا۔ مثال کے طور پر ، اگر آپ 10 BTC ادھار لیتے ہیں تو آپ کو 10 BTC (بمعہ سود) دوبارہ ادائیگی کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنے اثاثہ جات اور واجبات کیسے دیکھیں؟

آپ اپنے اثاثہ جات اور واجبات   [Wallet] - [Margin] - [Isolated] سے دیکھ سکتے ہیں۔ آپ [Search coin] سے ٹریڈنگ کے جوڑے فلٹر کر سکتے ہیں۔
آپ اپنے خطرے کا تناسب، پوزیشن کی مالیت، اور تصفیہ جاتی قیمت بھی [Positions] ٹیب کے تحت دیکھ سکتے ہیں۔

میری آرڈر ہسٹری کیسے دیکھی جائے؟

[Orders] - [Margin Orders] - [Isolated] پر کلک کریں۔
آپ آرڈر کی قسم، تاریخ، ٹریڈنگ کے جوڑے، اور سائیڈ کے ذریعے آرڈرز کو فلٹر کر سکتے ہیں۔