سکیورٹی کیش ٹریڈز کے لیے گائیڈز اور اصول

Binance
2021-06-15 15:54
عمومی اصول
'بالمشافہ کیش' کی ادائیگی کے ساتھ کرپٹو کرنسی خریدنے اور بیچنے کا مطلب خریدار اور فروخت کنندہ کے درمیان ایک ذاتی میٹںگ ہونا ہے۔
اس قسم کی ٹریڈ سے متفق ہونے کے ذریعے، صارف ڈیفالٹ طور پر کیش کے ساتھ ٹریڈنگ کی شرائط اور ضوابط قبول کرتا ہے، اور وہ تمام خطرات اور ذمہ داریوں سے آگاہ ہوتا ہے۔
Binance ٹرانزیکشنز مین شامل نہیں ہوتا، آیا بلاواسطہ ہو یا بلواسطہ، اور یہ کسی ممکنہ خطرات یا مالی نقصانات کا ذمہ دار نہیں ہے۔
تنازعات کی صورت میں، معاونتی سروس صرف اشتہار کے ٹریڈ کے اصولوں میں وضاحت کردہ معلومات اور آرڈر چیٹ میں گفت و شنید کو تسلیم کرے گی۔
فروخت کنندہ اور خریدار پر یہ یقینی بنانا لازم ہے کہ کیش ادائیگی کا ثبوت محفوظ کردیا گیا ہے۔ یہ تصویر، ایک رسمی معاہدے یا چیٹ گفتگو کی صورت میں ہو سکتا ہے۔
فروخت کنندگان کے لیے گائیڈز:
  • یاد رکھیں کہ جب آپ آف لائن ٹرانزیکشن کر رہے ہوں تو آپ پر اپنی سکیورٹی کو یقینی بنانا لازم ہے
  • آپ ان خطرات سے بخوبی آگاہ ہیں اور انہیں سمجھتے ہیں جو آف لائن ٹرانزیکشنز کے دوران سامنے آ سکتے ہیں
  • آرڈر میں موجود چیٹ کے علاوہ گفتگو کے لیے دیگر چینلز یا میسنجرز کا استعمال نہ کریں
  • آرڈر میں کرپٹو کرنسی منجمد ہے اور فروخت کنندہ کی جانب سے ادائیگی کی رسید کی تصدیق ہونے تک ریلیز نہیں کی جائے گی
  • آرڈر کیے جانے اور خریدار کے آ جانے کے بعد فروخت کنندہ کو قیمت تبدیل کرنے کا حق حاصل نہیں
  • ادائیگی کی تصدیق سے پہلے، فروخت کنندہ پر احتیاط سے دوبارہ حساب کرنا اور رقم چیک کرنا لازم ہے
  • جب آپ اس بات کی تصدیق کر دیں کہ آپ نے ادائیگی موصول کر لی ہے تو اس کے بعد، 15 منٹس کے اندر اثاثے خریدار کو ٹرانسفر کر دیں
  • آرڈر کے مکمل شدہ کے طور پر نشان زد ہونے پر، اس کے خلاف کسی بھی حالات میں اپیل نہیں کی جا سکتی
خریداروں کے لیے گائیڈز:
  • یاد رکھیں کہ جب آپ آف لائن ٹرانزیکشن کر رہے ہوں تو آپ پر اپنی سکیورٹی کو یقینی بنانا لازم ہے
  • آپ ان خطرات سے بخوبی آگاہ ہیں اور انہیں سمجھتے ہیں جو آف لائن ٹرانزیکشنز کے دوران سامنے آ سکتے ہیں
  • جب پلیٹ فارم پر فروخت کنندہ منتخب کر رہے ہوں، تو صرف کم قیمت کی بنیاد پر فیصلہ نہ کریں - فروخت کنندہ کی ریٹنگ، پلیٹ فارم پر سکیورٹی ڈپازٹ کی دستیابی اور Binance P2P پر اس کی ٹریڈنگ کا وقت چیک کریں
  • آرڈر میں موجود چیٹ کے علاوہ گفتگو کے لیے دیگر چینلز یا میسنجرز کا استعمال نہ کریں
  • مشتبہ مقامات، اور شہر کے مرکز سے دور کسی جگہ پر میٹنگز کے لیے اتفاق نہ کریں - میٹنگ کے مقام پیشگی طے ہونا اور اس پر دونوں فریقین کی جانب سے متفق ہونا لازمی ہے
  • آرڈر میں کرپٹو کرنسی منجمد ہے اور فروخت کنندہ کی جانب سے ادائیگی کی تصدیق ہونے تک ریلیز نہیں کی جائے گی
  • ٹرانزیکشن کے دوران، کسی بھی بہانے کے سبب، اپنے پیسے کو اپنے ہاتھ سے نہ جانے دیں - ٹرانزیکشن کے دونوں فریقین کی موجودگی میں دوبارہ حساب اور کیش کی توثیق کرنا لازم ہے
  • آرڈر کے مکمل شدہ کے طور پر نشان زد ہونے پر، اس کے خلاف کسی بھی حالات میں اپیل نہیں کی جا سکتی