ساتھی Binancians،
ہم یہ اعلان کرتے ہوئے پُرجوش ہیں کہ اب آپ فیاٹ کے عوض تمام کرپٹو کرنسیز کو بیچ سکتے ہیں، اور اپنے کریڈٹ/ڈیبٹ کارڈ میں موصول ہونے والے فنڈز کو براہ راست ٹرانسفر کر سکتے ہیں اور یہ سب کریڈٹ/ڈیبٹ کارڈ پر کرپٹو بیچیں نامی فیچر کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔ اس فیچر کے لیے 11 فیاٹ کرنسیز معاونت یافتہ ہیں۔
معاونت یافتہ فیاٹ کرنسیز کی فہرست:
- AED، AUD، BGN، CZK، DKK، EUR، GBP، HRK، NZD، PLN، UAH
فیاٹ کے عوض کرپٹو کرنسیز بیچنے کے لیے اور اپنے کریڈٹ/ڈیبٹ کارڈ پر براہ راست فنڈز کو ٹرانسفر کرنے کے لیے، اور رقم نکلوانے کی حدود میں اضافہ کرنے کے لیے صارفین پر لازم ہے کہ وہ اکاؤنٹ کی توثیق مکمل کریں۔
مزید معلومات کے لیے:
- فیاٹ کرنسی کے عوض کرپٹو کرنسیز کو کیسے بیچا جائے اور کریڈٹ/ڈیبٹ کارڈ پر براہ راست کس طرح سے ٹرانسفر کیا جائے
- چار مراحل میں کریڈٹ/ڈیبٹ کارڈ کے ساتھ کرپٹو کرنسیز بیچیں
نوٹ: یہ فیچرز فریقِ ثالث کے ایسے شراکت داروں کی سروسز کے ذریعے Binance پر دستیاب بنائے جاتے ہیں جن کے ساتھ Binance وقتاً فوقتاً کام کرتا رہتا ہے اور یہ Binance کی جانب سے براہ راست فراہم نہیں کی جاتی ہیں۔ اس بات کو نوٹ کرنا اہم ہے کہ یہ ٹرانزیکشنز مقامی ہوتی ہیں اور ان میں رقم کی بیرون ملک منتقلی شامل نہیں ہوتی۔ براہ کرم مزید معلومات کے لیے ہماری ہدایات سے رجوع کریں۔
صرف برازیل کے لیے: کریڈٹ/ڈیبٹ کارڈز سے ادائیگی کرنے والے Binance صارفین سے Binance پر ہر کارڈ ٹرانزیکشن کے ساتھ IOF ٹیکس بھی وصول کیا جائے گا۔
خطرے کا انتباہ: کرپٹو کرنسیز کی ٹریڈ میں خاطر خواہ خطرہ شامل ہوتا ہے اور اس کا نتیجہ آپ کے سرمائے کے نقصان کی صورت میں نکل سکتا ہے۔ آپ کو اس سے زیادہ سرمایہ کاری نہیں کرنی چاہیئے جتنا نقصان آپ برداشت کر سکتے ہیں اور آپ کو اس امر کو یقینی بنانا چاہیئے کہ آپ اس میں شامل خطرات کو اچھی طرح سے سمجھتے ہیں۔ ٹریڈنگ سے پہلے، براہ کرم اپنے تجربے کی سطح، خریداری کے مقاصد کو مدنظر رکھیں، اور ضرورت پڑنے پر انفردی سطح پر مالیاتی مشورہ حاصل کریں۔ یہ یقینی بنانا آپ کی ذمہ داری ہے کہ آیا آپ اپنے رہائشی ملک کے قانونی تقاضوں کی بنیاد پر Binance کی سروسز استعمال کرنے کے مجاز ہیں یا نہیں۔ ممکن ہے کہ مالی محتسب کی سروسز کرپٹو اثاثہ جات خریدنے کی سرگرمی کا احاطہ نہ کریں یا پھر یہ مالی معاوضے کی سروسز پر مشتمل اسکیمز کے تابع نہ ہوں۔
آپ کی معاونت کے لیے شکریہ!
Binance ٹیم
2022-05-23
ذیل پر ہم سے رابطہ کریں
Facebook: https://www.facebook.com/binancepak
Instagram: https://www.instagram.com/binance_pakistan
Binance اپنی صوابدید پر کسی بھی وقت اور کسی بھی وجہ سے بغیر پیشگی اطلاع کے اس اعلان میں ترمیم یا تبدیلی یا اسے منسوخ کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔