ٹریڈنگ اسٹریٹیجی سے مراد ایک ایسا منظم طریقہ کار ہے جس کے تحت ٹریڈر پہلے سے طے شدہ اصولوں اور معیار کی بنیاد پر خرید و فروخت کے فیصلے کرتا ہے۔ تصویر میں ٹریڈنگ کی مختلف اسٹریٹیجیز بیان کی گئی ہیں، جن میں Trend Trading میں مارکیٹ کے موجودہ رجحان کے ساتھ ٹریڈ کی جاتی ہے، Range Trading میں سپورٹ اور ریزسٹنس کے درمیان قیمت کی حرکت سے فائدہ اٹھایا جاتا ہے، جبکہ Breakout Trading میں اہم سپورٹ یا ریزسٹنس کے ٹوٹنے کے بعد ممکنہ بڑی موومنٹ کو پکڑنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ Reversal Trading میں مارکیٹ کے رجحان کے تبدیل ہونے کے امکانات تلاش کیے جاتے ہیں، Gap Trading میں قیمت کے اچانک گیپ کو استعمال کیا جاتا ہے، جبکہ Arbitrage میں مختلف مارکیٹس یا ایکسچینجز کے قیمتوں کے فرق سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ Pairs Trading میں دو متعلقہ اثاثوں کی قیمتوں کے درمیان فرق کو بنیاد بنایا جاتا ہے۔ ایک اچھی ٹریڈنگ اسٹریٹیجی سیکھنے کے لیے سب سے پہلے واضح Trading Plan بنانا ضروری ہے، ٹریڈنگ کو ایک کاروبار کی طرح سنجیدگی سے لینا چاہیے، مناسب ٹیکنالوجی اور چارٹ ٹولز استعمال کرنے چاہئیں، اور اپنے Trading Capital کی حفاظت کو ہمیشہ ترجیح دینی چاہیے۔ مارکیٹ کا مسلسل مطالعہ، اپنی حکمتِ عملی کو بہتر بنانا، صرف اتنا رسک لینا جتنا برداشت کیا جا سکے، اور ایک واضح Trading Methodology تیار کرنا کامیابی کے لیے بہت اہم ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہر ٹریڈ میں مناسب Stop Loss استعمال کیا جائے تاکہ اگر مارکیٹ ہماری توقع کے خلاف جائے تو نقصان محدود رہے۔ یاد رکھیں، ٹریڈنگ میں مقصد ہر ٹریڈ جیتنا نہیں بلکہ رسک کو کنٹرول کرتے ہوئے مستقل مزاجی سے بہتر فیصلے کرنا ھے Slow and Steady Wins the Race. 📊💰🛡️