صحافی: آپ کا بیٹا کرپٹو کمپنی کا مالک ہے، جس میں آپ بھی شریک ہیں اور پاکستانیوں سمیت کئی ممالک کے لوگ سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ اگر بائیڈن ایسا کرتے تو آپ اسے کرپشن کہتے؟

ٹرمپ: میرے بیٹے اپنا کاروبار خود کرتے تھے، مجھے اس کا علم نہیں تھا۔

صحافی: لیکن آپ اس رقم کو لینے سے انکار کر سکتے تھے۔

ٹرمپ: دوسرے صدور بھی ایسا کرتے رہے ہیں، میں اکیلا نہیں ہوں۔

صحافی: مگر کوئی دوسرا صدر کرپٹو کمپنی کا مالک نہیں رہا۔ جب آپ غیر ملکی حکومتوں سے کرپٹو ڈیل کرتے ہیں تو وہ بدلے میں آپ سے توقعات بھی رکھتی ہیں۔

ٹرمپ: پہلے صدور کے مقابلے میں میرا نام زیادہ مشہور ہے، اسی لیے میرے کاروبار میں زیادہ پیسہ آتا ہے۔