یہ ہم نے سوچ رکھا تھا، محبت نہ کریں گے ہم
کسی کو دل نہیں دیں گے، کسی پہ نہ مریں گے ہم

یہ ہم نے سوچ رکھا تھا، محبت نہ کریں گے ہم
کسی کو دل نہیں دیں گے، کسی پہ نہ مریں گے ہم

تمہاری مست آنکھوں نے یہ کیسا حال کر ڈالا؟
کہ یہ دل چیز کیا ہے، مانگ لو تو جان دیں گے ہم
پلٹ کے عشق کی گلیوں سے جانا ہے بڑا مشکل

دل غلطی کر بیٹھا ہے، غلطی کر بیٹھا ہے دل
دل غلطی کر بیٹھا ہے، غلطی کر بیٹھا ہے دل
دل غلطی کر بیٹھا، اب بول ہمارا کیا ہوگا؟

بول ہمارا، ہمارا، بول ہمارا، ہمارا...
(بول ہمارا) او، یارا، بول ہمارا کیا ہوگا؟

خاموشیاں سنتے کب تک رہیں گے ہم؟
موقع ہے، ہونٹوں سے آج کچھ تو کہو
بڑی مختصر سی ہے یہ زندگی، یارا
ذرا پاس آجاؤ، سوچتے نہ رہو

تم اپنا لو یا ٹھکرا دو، تمہیں حق فیصلے کا ہے
ہمیں کیا پوچھتے ہو تم؟ ہمارے ہاتھ میں کیا ہے؟
کہ ہم تو کر چکے، جاناں، تمہیں ہر سانس میں شامل

دل غلطی کر بیٹھا ہے، غلطی کر بیٹھا ہے دل
دل غلطی کر بیٹھا ہے، غلطی کر بیٹھا ہے دل
دل غلطی کر بیٹھا، اب بول ہمارا کیا ہوگا؟

بول ہمارا، ہمارا، بول ہمارا، ہمارا...
(بول ہمارا) او، یارا، بول ہمارا کیا ہوگا؟
دل غلطی کر بیٹھا ہے، غلطی کر بیٹھا ہے دل

کہ پہلے پہلے ہو گئی (ہم سے دیدار کی غلطی)
دوبارہ کر گئے ہم (بے ارادہ پیار کی غلطی)
ہمیں ضد تھی، تمہارے عشق میں ہم قتل ہو جائیں
تو تم پہ مر مٹا یہ دل (آخری بار کی غلطی)