دبئی کے مشہور شیخ زاید روڈ پر زیرِ تعمیر برج عزیزی 725 میٹر بلندی کے ساتھ مکمل ہونے پر دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت بننے کی جانب گامزن ہے۔ اس میگا پروجیکٹ کی تعمیر تیزی سے جاری ہے اور موجودہ منصوبے کے مطابق ٹاور کی تکمیل 2030ء میں متوقع ہے۔

برج عزیزی میں لگژری رہائش گاہوں کے ساتھ 7 اسٹار ہوٹل، عمودی شاپنگ مال، تفریحی سہولیات اور 649 میٹر کی بلندی پر آبزرویشن ڈیک شامل ہوگا۔ منصوبے میں دنیا کی بلند ترین ہوٹل لابی، نائٹ کلب اور دیگر منفرد سہولیات بھی شامل ہیں، جو اسے دبئی کے اسکائی لائن کا ایک نمایاں حصہ بنائیں گی۔

اس منصوبے کی ایک خاص بات اس کا 9 منزلہ زیرِ زمین خودکار کار پارکنگ سسٹم بھی ہے، جس پر تعمیراتی کام جاری ہے۔ برج عزیزی کی تکمیل کے بعد دبئی کی بلند و بالا عمارتوں میں ایک اور عالمی معیار کا اضافہ ہوگا اور شہر کی اسکائی لائن مزید شاندار نظر آئے گی.#BTC