Binance Square
#solangibhai786

solangibhai786

7 vues
12 mentions
SolangiBhai
·
--
امام حسین علیہ السّلام مکہ سے بھی قافلہ نکالا اور کوفہ سے امام حسین علیہ السّلام کے پاس خطوط آنے لگے۔ تو امام علیہ السّلام نے حضرت مسلم بن عقیل علیہ السلام کو اپنا سفیر بنا کر کوفہ کی طرف روانہ کیا تاکہ وہاں حال معلوم کر سکے۔ حضرت مسلم بن عقیل علیہ السلام جب کوفہ پہنچے تب کوفہ والوں نے مسلم بن عقیل کے ہاتھ بعیت کی۔ یہ خبر جب نعمان بن بشیر جو اس وقت کوفہ کا گورنر تھا۔ اس نے دیکھا کہ میری چال نہیں چل سکتی تو نعمان بن بشیر نے یزید کو خط لکھا کہ وہ عبید اللہ بن زیاد کو کوفہ کا گورنر بناکر بھیجے کیوں کہ ابن زیاد مکر و فریب اور چالاکی اور سیاست کو خوب جانتا تھا۔ جب ابن زیاد کوفہ پہنچا تو سارا معاملہ الٹا ہو گیا۔ ایک ہی دن میں ابن زیاد نے ایسا چکر چلایا کہ جو مجمع مغرب کے وقت حضرت مسلم بن عقیل کے ساتھ تھا وہ صبح کی نماز تک ایک بھی رہا۔ حضرت مسلم بن عقیل کوفہ کی گلیوں میں تن تنہا رہ گئے۔ اور جب ابن زیاد کے لشکر نے حضرت مسلم بن عقیل کو گھیر لیا تب مسلم بن عقیل اکیلے ہی تمام یزیدی فوج جہنم واصل کیا۔ یزیدی لشکر نے بڑی چالاکی سے حضرت مسلم بن عقیل کو گرفتار کر لیا۔ اور ابن زیاد ملعون نے کوفہ بڑی عمارت سے حضرت مسلم بن عقیل کو نیچے دھکیل دیا۔ اور یوں حضرت مسلم بن عقیل علیہ السلام کی شہادت ہوئی ۔ part 2 #solangibhai786 #Islamicquotes
امام حسین علیہ السّلام مکہ سے بھی قافلہ نکالا اور کوفہ سے امام حسین علیہ السّلام کے پاس خطوط آنے لگے۔
تو امام علیہ السّلام نے حضرت مسلم بن عقیل علیہ السلام کو اپنا سفیر بنا کر کوفہ کی طرف روانہ کیا تاکہ وہاں حال معلوم کر سکے۔ حضرت مسلم بن عقیل علیہ السلام جب کوفہ پہنچے تب کوفہ والوں نے مسلم بن عقیل کے ہاتھ بعیت کی۔ یہ خبر جب نعمان بن بشیر جو اس وقت کوفہ کا گورنر تھا۔ اس نے دیکھا کہ میری چال نہیں چل سکتی تو نعمان بن بشیر نے یزید کو خط لکھا کہ وہ عبید اللہ بن زیاد کو کوفہ کا گورنر بناکر بھیجے کیوں کہ ابن زیاد مکر و فریب اور چالاکی اور سیاست کو خوب جانتا تھا۔ جب ابن زیاد کوفہ پہنچا تو سارا معاملہ الٹا ہو گیا۔ ایک ہی دن میں ابن زیاد نے ایسا چکر چلایا کہ جو مجمع مغرب کے وقت حضرت مسلم بن عقیل کے ساتھ تھا وہ صبح کی نماز تک ایک بھی رہا۔ حضرت مسلم بن عقیل کوفہ کی گلیوں میں تن تنہا رہ گئے۔ اور جب ابن زیاد کے لشکر نے حضرت مسلم بن عقیل کو گھیر لیا تب مسلم بن عقیل اکیلے ہی تمام یزیدی فوج جہنم واصل کیا۔ یزیدی لشکر نے بڑی چالاکی سے حضرت مسلم بن عقیل کو گرفتار کر لیا۔ اور ابن زیاد ملعون نے کوفہ بڑی عمارت سے حضرت مسلم بن عقیل کو نیچے دھکیل دیا۔ اور یوں حضرت مسلم بن عقیل علیہ السلام کی شہادت ہوئی ۔
part 2

#solangibhai786 #Islamicquotes
اسلام کی تاریخ میں کئی ایسے واقعات رونما ہوئے ہیں جو نہ صرف امت مسلمہ بلکہ پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ بنے۔ ان میں سب سے نمایاں اور دل کو ہلا دینے والا واقعہ” کربلا “کا واقعہ ہے۔ یہ محض ایک جنگ نہیں تھی، بلکہ ایک نظریے، حق اور باطل کے درمیان تصادم کی روشن مثال ہے۔ 🌙 پس منظر واقعہ کربلا سن 61 ہجری میں پیش آیا، جب یزید بن معاویہ نے خلافت پر قبضہ کر کے بیعت طلب کی۔ اور اپنی شریعت بنانے لگا۔ اور مسلمانوں پر ظلم اور نا انصافیاں شروع کی۔ خانہ کعبہ کی توہین کی۔ تو پھر امام حسین علیہ السلام نے اس کے ظلم، فتنہ اور دین کی بربادی کے خلاف آواز بلند کی۔ انہوں نے حق کی حمایت اور ظالم حکومت کے خلاف قیام کا راستہ چنا۔ 🕋 امام حسین علیہ السلام کا سفر جب امام حسین علیہ السّلام کو جبراً بعیت کے لئے مجبور کیا گیا۔ تو پھر مجبوراً امام حسین علیہ السّلام کو مدینہ منورہ چھوڑنا پڑا۔ اپنے نانا کا مدینہ چھوڑنا پڑا۔ امام حسین علیہ السّلام نے 28 رجب المرجب رات کے وقت اپنے سادات کا قافلہ مکہ مکرمہ کی طرف روانہ ہوا۔ لیکن خانہ کعبہ میں بھی امام حسین علیہ السّلام کو شہید کرنے کے لئے یزیدی فوج پہنچ گئی۔ امام حسین علیہ السّلام نے یہ دکھا کہ یہ خانہ کعبہ امن کی جگہ ہے اس یہاں پر خون نہیں بہنا چاہئیے۔ part 1 #solangibhai786 #Islamic
اسلام کی تاریخ میں کئی ایسے واقعات رونما ہوئے ہیں جو نہ صرف امت مسلمہ بلکہ پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ بنے۔ ان میں سب سے نمایاں اور دل کو ہلا دینے والا واقعہ” کربلا “کا واقعہ ہے۔ یہ محض ایک جنگ نہیں تھی، بلکہ ایک نظریے، حق اور باطل کے درمیان تصادم کی روشن مثال ہے۔
🌙 پس منظر
واقعہ کربلا سن 61 ہجری میں پیش آیا، جب یزید بن معاویہ نے خلافت پر قبضہ کر کے بیعت طلب کی۔ اور اپنی شریعت بنانے لگا۔ اور مسلمانوں پر ظلم اور نا انصافیاں شروع کی۔ خانہ کعبہ کی توہین کی۔ تو پھر امام حسین علیہ السلام نے اس کے ظلم، فتنہ اور دین کی بربادی کے خلاف آواز بلند کی۔ انہوں نے حق کی حمایت اور ظالم حکومت کے خلاف قیام کا راستہ چنا۔
🕋 امام حسین علیہ السلام کا سفر
جب امام حسین علیہ السّلام کو جبراً بعیت کے لئے مجبور کیا گیا۔ تو پھر مجبوراً امام حسین علیہ السّلام کو مدینہ منورہ چھوڑنا پڑا۔ اپنے نانا کا مدینہ چھوڑنا پڑا۔
امام حسین علیہ السّلام نے 28 رجب المرجب رات کے وقت اپنے سادات کا قافلہ مکہ مکرمہ کی طرف روانہ ہوا۔
لیکن خانہ کعبہ میں بھی امام حسین علیہ السّلام کو شہید کرنے کے لئے یزیدی فوج پہنچ گئی۔ امام حسین علیہ السّلام نے یہ دکھا کہ یہ خانہ کعبہ امن کی جگہ ہے اس یہاں پر خون نہیں بہنا چاہئیے۔
part 1
#solangibhai786 #Islamic
زندگی میں مشکلات تو آتی رہتی ہیں، لیکن گھبرانے کے بجائے صبر اور پختہ ارادے سے ان کا مقابلہ کرنا چاہیے، کیونکہ وقت ہمیشہ ایک سا نہیں رہتا۔ کتابی علم اپنی جگہ اہم ہے، لیکن جو تجربہ زندگی کے نشیب و فراز دیکھنے سے ملتا ہے، وہ سب سے بڑا استاد ہے۔ اس لیے بڑوں کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ #solangibhai786 #bitcoin
زندگی میں مشکلات تو آتی رہتی ہیں، لیکن گھبرانے کے بجائے صبر اور پختہ ارادے سے ان کا مقابلہ کرنا چاہیے، کیونکہ وقت ہمیشہ ایک سا نہیں رہتا۔

کتابی علم اپنی جگہ اہم ہے، لیکن جو تجربہ زندگی کے نشیب و فراز دیکھنے سے ملتا ہے، وہ سب سے بڑا استاد ہے۔ اس لیے بڑوں کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

#solangibhai786 #bitcoin
Connectez-vous pour découvrir plus de contenu
Rejoignez la communauté mondiale des adeptes de cryptomonnaies sur Binance Square
⚡️ Suviez les dernières informations importantes sur les cryptomonnaies.
💬 Jugé digne de confiance par la plus grande plateforme d’échange de cryptomonnaies au monde.
👍 Découvrez les connaissances que partagent les créateurs vérifiés.
Adresse e-mail/Nº de téléphone