بعض لوگ کہہ رہے ہیں کہ مارکیٹ کریش کر گئی لیکن کافی جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوا کہ یہ تو وہ ہوا جو ہمیشہ سے ہوتا آرہا ہے۔ میں سمجھاتا ہوں کہ دیکھیں کچھ دن سے عام اور نئے سکے اپنی حد سے بہت نیچے تھے یا نارمل سا اوپر تھے۔ بٹ کوائن اوپر کی طرف حرکت کرتا ہے لیکن باقی کوائنز کو خاصہ فرق نہیں پڑتا اور اچانک سے بٹ کوائن 1125 کو چھو جاتا ہے لیکن باقی کوائنز میں معمولی سا فرق پڑتا ہے اور وہ اوپر جاتے ہیں لیکن اس حساب سے نہیں جس حساب سے بٹ کوائن کی قیمت کے مطابق جانا چاہیے تھا۔ پھر تھوڑا اپ ڈاؤن دکھایا جاتا ہے اور لوگ سوچتے ہیں کہ بٹ کوائن اس پوزیشن پر جانا شروع کر رہا ہے جس کے بارے میں مارکیٹ میں کچھ عرصے سے گردش کر رہی تھی لیکن اچانک ایسا کچھ ہوا کہ لوگوں کی سوچ سمجھ اور تجربات کے الٹ بٹ کوائن اچانک اور بھرپور طریقے سے نیچے کی جانب آتا ہے اور 16.17 تک آجاتا ہے۔ اب گیم کیا ہو اس میں کہ جن کوائن کو بٹ کوائن کے چڑھنے سے خاصہ فرق نہیں پڑا لیکن گراوٹ دکھانے پر انہوں نے اپنی پوزیشن پانی کی طرح گرا دیں۔ اس سے ہوا کیا؟ کہ چھوٹے چھوٹے انویسٹ کرنے والے 10 سے 300 تک والے تقریباً ڈوب گئے کیوں کہ کچھ کوائن کافی نیچے تک آ گئے لیکن بٹ کوائن اپنی پوزیشن پر اسی طرح برقرار ہے، مطلب کے جس طرح بڑے لوگوں کو فائدہ اور چھوٹے طبقے کو رگڑا لگایا یا اس کے ذریعے کمایا جاتا، وہ گیم ہوا۔ اسے میں تو ٹریڈنگ نہیں کہوں گا، گیم کہوں گا۔ کیوں کہ یہ گیم ہی ہوا ہے صرف کم بجٹ والوں کے ساتھ ٹریڈنگ اصولوں اور ضابطوں کے ساتھ کی جاتی ہے جو اب نئے نئے لوگوں کے آنے کی وجہ سے اپنی اصل حالت تبدیل کرتی جا رہی ہے۔ بات فائدے یا نقصان کی نہیں، بات اصول کی ہے۔ آپ سب کی کیا رائے ہے ضرور بتائیے گا۔