یہ سب کب تک چلے گا۔
غالباً 2025 سے خاص طور پر یہ سب ہو رہا ہے کہ دنیا کے کسی ایک کونے میں ہنگامہ ختم ہوتا ہے تو کسی اور کونے میں شروع ہو جاتا ہے یا شروع کر دیا جاتا ہے۔ کبھی نیپال، کبھی بنگلہ دیش، کبھی وینیزویلا تو کبھی ایران۔ پھر دبئی، انڈیا، اور اب پاکستان، اور پھر سے ایران۔ اب عراق کو بھی بیچ میں گھسیٹ لیا گیا۔ سعودیہ اور یمن پہلے سے ہی آگ کی لپیٹ میں تھے۔ کبھی کسی ملک کے اندرونی معاملات تو کسی ملک کے بیرونی معاملات۔